#Egyptology
#Archaeology
دیوہیکل تابوت کی دریافت(ڈسٹرکٹ سدی گابر، اسکندریہ)
Massive Coffin Block Discovery (District Sidi Gaber,Alexandria)
مصرشایدنام ہی حیران کردینےوالےسلسلوں کاھے.
اسکندریہ(مصر)میں دریافت ھونےوالاپراسرارسیاہ گرینائٹ سرکوفگس(Mysterious Black Sarcophagus)
2018میں
میں اسکندریہ کے ضلع سیدی گابر میں ایک نئی عمارت کی تعمیر کیلئےدوران کھدائی بہت بڑے سائز کے تابوت جن کی پیمائش 72.8 انچ 104.3 انچ 65 ھے، دریافت ھوئے ہیں۔
یہ حیران کن طور پرپہلے تمام دریافت شدہ تابوتوں سے کئی گنا بڑے ہیں۔ یہ تابوت شہر میں اب تک کا سب سے بڑا تابوت ھے۔
اسے 2000 سالوں
سے نہیں کھولا گیا۔ تدفین کے اس بڑے تابوت کو مارٹر سے بند کیاگیا تھا۔ یہ تابوت زمین سے 16 فٹ نیچے پایا گیا ھے جو کہ خیال کیا جاتا ھے کہ بطلیموس دور (305 قبل مسیح تا 30 قبل مسیح /Ptolmic Era) سےمتعلق ھے۔
یہ بھی خیال کیاجاتا ھےکہ یہ مقبرےاسکندر اعظم کے332 قبل مسیح میں اس علاقے کوفتح
کرنےکےبعد کے وقت کےہیں۔
مصطفیٰ وزیری، سیکرٹری جنرل مصری قدیم نوادرات سپریم کونسل،کاکہناھے کہ اس دیوسائز تابوت سےدریافت ھونے والی حنوط شدہ ممی کےساتھ کوئی نوشتہ، نوادرات، برتن، سوناجوکہ قدیم مصریوں میں حنوط شدہ اجسام کیساتھ دفنانے کارواج تھا، نہیں ملا لیکن تابوت بدبودارمائع سےضرور
بھرا ھوا تھا۔
وزیری کا مزید کہنا ھے کہ سرکوفگس میں پائے جانے والے تینوں افراد کے ڈھانچوں پر تیر کی چوٹ کے نشانات ہیں جس سے اندازہ ھوتا ھے کہ تینوں کی موت جنگ میں ھوئی ھو گی۔
ڈھانچوں کی صحیح عمر واضح نہیں۔
تینوں ڈھانچے فوجیوں کےھوسکتے ہیں مگریہ تابوت میں کیوں رکھےگئے؟ ابھی ایسے بہت سے سوالات پر مزید تحقیق ھونا باقی ھے۔
بہرحال یہ ان تابوتوں نےصرف حنوط شدی لاشوں کو نہیں افشاء کیا بلکہ ہزاروں سال قبل تاریخ کے بند ابواب کو کھولا ھے۔
@threadreaderapp unroll it.
#ancient
#Egypt
#History
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.