ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

May 4, 2023, 6 tweets

#Architecture
#Bahawalpur
#Punjab
قلعہ پھولڑہ_____تاریخ سے چند اوراق
کب اور کس نے تعمیر کیا؟
اس بارے میں کچھ علم نہیں لیکن روایات ان گنت ہیں۔
قلعہ پھولڑہ__ جس کا موجودہ نام قلعہ فورٹ عباس ھے ھندوستانی قلعوں کی تاریخ کا ایک اور بےمثال باب ھے۔
قلعہ پھولڑہ__کےبارے میں کہا جاتا ھے کہ

اسے بیکانیر ریاست (Bikaner State) کے بانی بیکانیر سے پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔
قلعہ پھولڑہ__کا نام ایسے مشہور ھوا کہ مہاراجہ بیکانیر کی اولاد میں دو بیٹے تھے: پھول را اور ولارا۔ اور یہی دونوں بگڑ رہی پھولڑہ اور ولہر بن گئے۔
قلعہ پھولڑہ__کےبارے میں یہ بھی کہاجاتا کہ اسے پھول سنگھ نے

تعمیر کروایا تھا کیونکہ قلعے کے کھنڈرات سے ملنے والے سکوں پر ہندی میں پھول سنگھ کی تحریر ملی ھے۔
قلعہ پھولڑہ__ کا موجودہ نام، نواب آف بہاولپور اکبر خان ربانی نے 1767 میں جب اس قلعے کو ازسر نو تعمیرکیا تو اپنے بیٹے عباس کے نام پر "فورٹ عباس" رکھ دیاتھا۔
قلعہ فورٹ عباس__کی عمارت کی

فصیل پختہ ٹائلوں اوراینٹوں سےاور جنگلی کریرکی لکڑی سےتعمیرکی گئی جبکہ قلعہ کی تعمیرمیں چھوٹی اینٹیں قریب بستی میں بھٹیوں میں پکائی گئیں۔
قلعہ فورٹ عباس__کےاندر 118 فٹ گہرا اور 4فٹ چوڑا ایک کنواں تعمیرکیاگیا مگر1827میں ایک سیاح لکھتاھے کہ قلعےمیں تین کنوئیں تھے۔
قلعہ فورٹ عباس__کے

گردونواح (Outskirts) میں مہر برادری کے گھر بکثرت پائے جاتے تھے۔
قلعہ فورٹ عباس__کے محفوظ خانوں سے سکے، بندوق، توپ کے گولے، سونے چاندی برتن برآمد ھوئے ہیں جن سے ظاہر ھوتا ھے کہ قلعہ ایک زمانے میں جنگی تحفظ کیلئے استعمال ھوتا تھا۔
قلعہ فورٹ عباس__اپنے وقت کا شاہکار آج انتہائی

تاریخی اور خوبصورت ھونے کے باوجود انہدام کا شکار ھے جس کیوجہ اردگرد کے لوگ، ڈیزرٹ رینجرز اور حکومتی سرپرستی کا نہ ھونا ھے۔

@threadreaderapp pls unroll it.
#History

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling