ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

Jun 17, 2023, 6 tweets

#ancient
#architecture
#Turkiye
نمروت پہاڑ/کوہ نمرود (Mount Nemrut)
1st BC
خوف کوایک طرف رکھ کرچٹانی طرزتعمیر کانادرنمونہ ماؤنٹ نمروت
کامگین بادشاہی (Commagene Kingdom/163 BC-72 AD)کا رازداں پہاڑ ترکیہ میں واقع طورس پہاڑ (Taurus Mountain) کی چوٹی پرواقع ماؤنٹ نمروت کےخوفناک مجسمے

پہلی صدی قبل مسیح میں بنائے گئے۔
دیوہیکل سر Commagene Kingdom کے تحت ہر روز ایک ناقابل یقین طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کا مظہر ھے۔ یہ مجسمے شاید ہی دنیا میں کہیں اور ملیں۔ اندازا وزن 6 ٹن اور ان کی اونچائی 10 میٹر ھے۔
لیکن یہ پراسرار مجسمے کہاں سے آئے؟ Commagene Kingdom کیا ھے؟

بادشاہ Antiochus I Theos کون تھا؟
اس نے یہ مجسمے کیوں بنائے؟
آخر اسی جگہ کیوں؟
دراصل یہ سلطنت ایک قدیم آرمینیائی سلطنت (Armenian Kingdom) جو بنیادی طور پر قدیم روم اور فارس (ایران کا قدیم نام) کےدرمیان ایک بفر ریاست کےطور پرکام کرتی تھی۔ درحقیقت کامگین کےبادشاہوں نے دارا اول فارس

سے نسب کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کا دارالحکومت سموستا کا عظیم الشان شہر تھا جس میں سے کچھ بھی باقی نہیں رہا۔
ماؤنٹ نمروت کے نچلے حصے میں واقع وادی ممکنہ طور پر شہر ھے۔ سلطنت کے بادشاہ انتہائی طاقتور اور دولت مند تھے۔ مجسمے اور کوہ نمروت اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
یہ مجسمے Commmagene کے

Antiochus I Theos بادشاہ نےاپنےلیےایک مقبرے کےطور پر تعمیر کروائےتھے۔
مجسمےاپنے دوشیر، دو عقاب اورمختلف یونانی، آرمینیائی اورمیڈیس دیوتاؤں (Medes Demi-gods)کےہیں، جن میں زیوس ارمازد یا اوروماسڈیس (زرتشتی دیوتااحورا مزداسے وابستہ)، ہرکولیس-واہگن، ٹائچےبخت، اور اپولو۔ -مہر-متھراس۔

مجسمے خود بادشاہی فطرت کو ظاہر کرتے ہیں۔مجموعی طور پرسائٹ بہت وسیع ھے۔ کوہ نمرت کے قریب ترین بڑے شہر کو ادیامان کہاجاتاھے۔
غروب آفتاب اور طلوع آفتاب کےوقت یہ مجسمے گویا تاریخ کےعجوبے بلکہ ان سرزمینوں پر گزری ھوئی سلطنتوں کے عکاس ہیں۔
@threadreaderapp compile.
#Archeology
#History

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling