#ancient #architecture #Turkiye
نمروت پہاڑ/کوہ نمرود (Mount Nemrut)
1st BC
خوف کوایک طرف رکھ کرچٹانی طرزتعمیر کانادرنمونہ ماؤنٹ نمروت
کامگین بادشاہی (Commagene Kingdom/163 BC-72 AD)کا رازداں پہاڑ ترکیہ میں واقع طورس پہاڑ (Taurus Mountain) کی چوٹی پرواقع ماؤنٹ نمروت کےخوفناک مجسمے
پہلی صدی قبل مسیح میں بنائے گئے۔
دیوہیکل سر Commagene Kingdom کے تحت ہر روز ایک ناقابل یقین طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کا مظہر ھے۔ یہ مجسمے شاید ہی دنیا میں کہیں اور ملیں۔ اندازا وزن 6 ٹن اور ان کی اونچائی 10 میٹر ھے۔
لیکن یہ پراسرار مجسمے کہاں سے آئے؟ Commagene Kingdom کیا ھے؟
بادشاہ Antiochus I Theos کون تھا؟
اس نے یہ مجسمے کیوں بنائے؟
آخر اسی جگہ کیوں؟
دراصل یہ سلطنت ایک قدیم آرمینیائی سلطنت (Armenian Kingdom) جو بنیادی طور پر قدیم روم اور فارس (ایران کا قدیم نام) کےدرمیان ایک بفر ریاست کےطور پرکام کرتی تھی۔ درحقیقت کامگین کےبادشاہوں نے دارا اول فارس
سے نسب کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کا دارالحکومت سموستا کا عظیم الشان شہر تھا جس میں سے کچھ بھی باقی نہیں رہا۔
ماؤنٹ نمروت کے نچلے حصے میں واقع وادی ممکنہ طور پر شہر ھے۔ سلطنت کے بادشاہ انتہائی طاقتور اور دولت مند تھے۔ مجسمے اور کوہ نمروت اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
یہ مجسمے Commmagene کے
Antiochus I Theos بادشاہ نےاپنےلیےایک مقبرے کےطور پر تعمیر کروائےتھے۔
مجسمےاپنے دوشیر، دو عقاب اورمختلف یونانی، آرمینیائی اورمیڈیس دیوتاؤں (Medes Demi-gods)کےہیں، جن میں زیوس ارمازد یا اوروماسڈیس (زرتشتی دیوتااحورا مزداسے وابستہ)، ہرکولیس-واہگن، ٹائچےبخت، اور اپولو۔ -مہر-متھراس۔
مجسمے خود بادشاہی فطرت کو ظاہر کرتے ہیں۔مجموعی طور پرسائٹ بہت وسیع ھے۔ کوہ نمرت کے قریب ترین بڑے شہر کو ادیامان کہاجاتاھے۔
غروب آفتاب اور طلوع آفتاب کےوقت یہ مجسمے گویا تاریخ کےعجوبے بلکہ ان سرزمینوں پر گزری ھوئی سلطنتوں کے عکاس ہیں۔ @threadreaderapp compile. #Archeology #History
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
#Indology
#Rajhastan
#architecture
گلتاجی مندر(جےپور، راجھستان)
Galtaji Temple 🛕(Jaipur)
جہاں "Engineering"ختم ھوتی ھے،وھاں سے "فن تعمیر"شروع ھوتاھے۔
اس حقیقت کو15ویں صدی میں جےپورمیں گلابی ریت اورسرخ اینٹوں سےبنائےگئے "گلتاجی مندر" نےثابت کیاجوخالص راجھستانی تعمیراتی حسن اوڑھے
7مقدس تالابوں اورچشموں سےگھرا ایک قدیم دیوہیکل کمپلیکس ھےجسے بندروں کی بھرمار کیوجہ سے "گلوار باغ" کہاجاتاھے۔
مندر کاکمپلیکس گویاکئی مندروں کا ایک جھرمٹ ھےجنہیں اراولی کی پہاڑیوں میں ایک پہاڑی درے کی ایک تنگ شگاف کے اندر بنایاگیا ھے۔
درختوں اورپہاڑوں کےبیچ کسی عظیم الشان شاہی محل
کی مانند مندر اپنےعقیدت مند ھندوؤں کیلئے "اشنان" (نہانے/Showering) یعنی گناہ دھونے کا ذریعہ ھے۔7 مقدس تالابوں میں سے گلتاکنڈ سب سےمقدس ھےکیونکہ یہ حوض کبھی خشک نہیں ھوتا۔
بھگوان کرشنا، بھگوان رام اور بھگوان ہنومان کیلئےوقف مندر آج ایک اہم ھندو زیارت گاہ ھے۔
گلتاجی کمپلیکس کے اندر
#ancient
#geology
#Iran
زگروس پہاڑ (عراقی کردستان، #ایران)
Zagros Mountains ⛰️(Iraqi Kurdistan)
ایران، تاریخ اور ثقافت سے مالا مال ایک قدیم اور ان "زگروس پہاڑوں" کاملک جہاں 9000 قبل مسیح کی انسانی رہائش اور زراعت کےٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
زگروس پہاڑوں کی تاریخ اتنی سادہ نہیں!
کیونکہ
ان پہاڑوں نےایران میں تہذیبوں کی ترقی میں نہایت اہم کردار اداکیا۔
وہ ایسےکہ پہاڑوں کیطرف سےفراہم کردہ قدرتی رکاوٹوں نےحملوں کیخلاف تحفظ کاکام کیااورمختلف ثقافتوں اوربرادریوں کی نشوونماکوفروغ دیا۔ایلمائٹ(Elamites Empire/3200 BC-539 BC) ایران کی قدیم ترین تہذیبوں میں سےایک زگروس کے
دامن میں ہی پروان چڑھی۔ بعد میں اچمینیڈ سلطنت (Achaemenid Empire/500 BC) جس کا دارالحکومت پرسیپولیس میں تھا، نے دفاع اور وسائل کیلئے زگروس پر انحصار کیا۔
زگروس پہاڑ جنوب مشرقی ایران میں واقع کرسٹل چٹانوں کی ایک پٹی پرمشتمل ھے۔
یہ پہاڑ ترکی سےخلیج عمان تک 1500 کلومیٹر سے زیادہ تک
#ancient
#HistoryBuff
کندوان کے غار نما گھر(کندوان، تبریز)
Kandovan Cave Houses 🏘(Tabriz, #Iran)
کیا کبھی انسان بھی مکھیوں کے چھتوں (Hives) میں رھے ہیں؟
کندوان___ایران کےمنجمد کر دینے والےپہاڑی سلسلےسہند میں واقع شہد کےچھتےکی مانند نوکیلے یعنی عجیب وغریب شکلوں والےگھروں پر مشتمل
ایک پرامن قدرتی گاؤں جو اپنےمنفرد پتھر سے کٹے خصوصا آتش فشانی چٹانوں سے تراشے فن تعمیر کےباعث مشہور ھےجو آج دنیامیں بچ جانےوالے چند دیہاتوں میں سے ایک ھے۔
آتش فشاں جو آج غیر فعال ھے 11 ملین سال سے زیادہ عرصے سےسرگرم تھا۔ کندوان گاؤں کو "Iranian cappadocia" کہاجائےتو بےجانہ ھو گا۔
ماہرین آثار قدیمہ (#Archeologists) کا کہنا ھے کہ لوگ 3000 سال پہلےبھی غاروں میں رہتے تھے۔ تاہم کندوان میں رہنےوالے لوگوں کے مطابق موجودہ گاؤں 800 سال پرانے گاؤں کے پہلے باشندے خوارزم کے پناہ گزین تھے، جو منگول فوج سے بھاگے تھے۔ وہ چھپنےکی غرض سے انہی غاروں میں ٹھہرے کیونکہ غار سے
#Indology
#architecture
سورلا مسجد (گوا، بھارت)
Surla Mosque (Goa, India)
سولہویں صدی میں ھندو-مسلم اتحاد کی واحدنمائندہ مسجد
سرخ مٹی سےبنی دریائےمنڈووی کےآبی پھیلاؤ اور سرسبز وشاداب جنگل کے درمیان واقع مختصر سی "سورلا مسجد" گوا کی قدیم ترین بچ جانےوالی مساجدمیں سے ایک جوعادل شاہ
کے دور کی تعمیر ھے۔
کئی دہائیوں سے اس کا واحد مسلمان نگراں ایک ہی خاندان چلا آ رہا ھے۔ یہ ذمہ داری ان کے خاندان کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ھوتی رہی ھے۔
دریا سےمتصل ایک درگاہ مسجد کےپیچھےبنی ھوئی ھے۔ اس درگاہ پر پڑی باقیات ایک پیر صاحب کی ہیں جو پرتگالی دور سے پہلے کے ھندوؤں
اور مسلمانوں کےدرمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے گوا آئے تھے۔ ان کے نام آج تک معلوم نہیں ہیں.
مقامی لوگوں کے مطابق پرانےزمانے میں مسجد تک جانے والی کوئی سڑک نہیں تھی۔ اس کے احاطے میں صرف کاجو اور آم کا گھنا جنگل تھا۔ آخر کار پہاڑی کے نیچے ایک تاریک سڑک بنائی گئی، جس سے زائرین کیلئے
#Indology
#architecture
فیروز مینار(کانپور، بھارت)
Firoz Minar (West Bangal, Kanpur)__1485ء
ہرھندوستانی کی سماعت سےتلنگنہ(حیدرآباد) کا"چار مینار"،مہرولی(دہلی)کا"قطب مینار" یاشیخوپوری "ہرن مینار" توضرورٹکرایا ھوگامگرحبشی سلطنت(Habshi Dynasty) کےسیکیولر دلیرسلطان سیف الدین فیروزشاہ
کا "فیروز مینار" یقینا ایک اجنبی مینار ھو گا۔
اس مینار کی انفرادیت اس کاحبشی سرپرست فیروز شاہ تھا جو پیدائشی طور پر تو ایتھوپیا کاباشندہ تھا مگرسلطنت میں غلام رہنےکے بعد اقتدار کی بلندی پر پہنچا اور بنگال کےحکمرانوں میں سب سےقابل احترام ٹھہرا۔
شاید 14ویں صدی ہی میناروں کی صدی تھی
جوطاقت اور دولت کا نشان سمجھے جاتے تھے۔
اس تاریخی نشان کو "پیر آشا مینار" یا "چراغ دانی" کے نام سےبھی جانا جاتا ھے۔ مینار سلطان سیف الدین فیروز شاہ نے 4سال کے دوران اپنی باربک شاہ کیخلاف فتح کے نشان کے طور پر تعمیرکروایا تھا۔
قطب مینار سےاپنی حیرت انگیز اپنی سرخ رنگت کیساتھ مشابہ
#Church
#Architecture
بور گند سٹیو چرچ (بورگند، ناروے)
Borgund Stave Church ⛪️ (Borgund, #Norway)___1180 AD
کسی کارٹون یا ڈراؤنے منظر کی مانندسیاہ کیتھولک گرجاگھر
پادری اسٹیو کیلئےبورگند کے چھوٹے سےگاؤں میں کنگز روڈ کیساتھ بنایا گیا "اسٹیو چرچ" ناروے کے بہترین اور اب تک غیرمعمولی
طور پر محفوظ گرجا گھروں میں سے ایک ھے۔
اس ناقابل یقین اور شاہکار چرچ کی نمایاں خصوصیت اس کا ماحول اور تکونی چھتیں (Vertical Staves/Ceilings) ہیں۔
چرچ مکمل لکڑی اور نہایت مختصر مدت میں تعمیر کیا گیا تھا۔
اسکے دلکش بیرونی حصے میں عام ڈریگن کے سروں اور گیلریوں کے ساتھ ساتھ ٹائر والی
چھت کےساتھ ساتھ پیچیدہ نقش ونگار والے پورٹلز ہیں۔ سجاوٹ اندر سے بھی اتنی ہی تفصیلی اور دلکش ھےجتنی کہ باہر سے۔
14ستونوں پر بنایاگیا چرچ کا آغاز میں تعمیری رقبہ نہایت چھوٹا تھا جسے 1800کی دہائی میں ناروے قوانین کیمطابق "Society for the Preservation of Ancient Norwegian Monuments"