, 8 tweets, 2 min read Read on Twitter
جسٹس قاضی فائز عیسی وہ جج ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارلیمنٹ اورسویلین بالادستی کی بات کی۔جنہوں نے عدلیہ اورغیرجمہوری قوتوں کی آئین کی پامالی اور اداروں کی اپنی حدود سے تجاوز کو ہمیشہ غیر آئینی قرار دیا۔ایسےدیانتدار جج کےخلاف حکومتی سازش اور پراپیگنڈا کو پوری قوم کو مل کر ردکردیناچاہیے۔
ابھی کچھ دن پہلے ہی انہوں نے لاہور میں ایک تاریخی خطاب کیا جس میں انہوں نے کھل کر کہا کہ سپریم کورٹ کو عوامی نمائندوں کے بنائے گئے قوانین کو ہرگز undermine نہیں کرنا چاہیے۔گمراہ کن سیاسی تجربات کیوجہ سے پرانا نظام بھی تہہ و بالا ہوتا ہےاور نئے کی بھی ساکھ نہیں رہتی۔
یہ سپریم کورٹ کے ان معزز جج صاحبان میں سے ہیں جنہوں نے اس بات کا کھل کر اعتراف کیا کہ آئین کی پامالی ومعطلی اور پھراسکو جائز قرار دیناپاکستانی عوام سےنا انصافی ہے۔ایسے ایماندار اور نڈر جج جو کہ صرف آئین کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں انکے خلاف ایسی حکومتی سازش قابل افسوس ہے۔
حکومتی سازش احتساب کے نام پر ان ججز صاحبان کو ٹارگٹ کر رہی ہےجنہوں نے ہمیشہ آئیں کی بالادستی اور پارلیمان کی حکمرانی کی بات کی۔اس سے پہلےجسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ٹارگٹ کرکے عہدے سےہٹایا گیا کیونکہ وہ بھی آئیں کی بالادستی کی بات کرتے تھےاور کسی کی ڈکٹیشن قبول کرنے سےانکار کردیاتھا۔
معزز عدلیہ کوحکومت کی اس سازش کو ہر صورت ناکام کرنا چاہیےکیونکہ یہ حکومت پوری عدلیہ کی آزادی سلب کرنا چاہتی ہے۔آج اگرجسٹس قاضی فائز عیسٰی کو ٹارگٹ کیا گیا ہےتو کل دوسرے جج صاحبان جو حکومت کی بات نہیں مانیں گےانکی باری ہوگی۔چئیرمین نیب نےآنکھیں دکھائی توانکی پرائیویٹ ویڈیوچلوا دی۔
یاد رہے سپریم کورٹ کے 5 اور ہائی کورٹ کے 26 معزز ججز صاحبان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہاوسنگ سکیم میں پلاٹ کے لیے اپلائی کیا تھا اور 40 لاکھ ڈاون پیمنٹ بھی ادا کی تھی۔ اگر کل کو حکومت کو یہ ثبوت مل گئے کہ ان میں سے بہت سارے جج صاحبان نے یہ رقم ڈکلئیر نہیں کی تھی۔
تو پھر کیا ہوگا۔ یہ حکومت ہر اس ادارے اور افراد کو سکینڈلائز کرنا چاہ رہی ہے جو انکی بات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔ اس لیے خدارا پورے معاشرے کو بیدار رہنا ہوگا۔ یہ حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کے لیےاداروں کے درمیان ٹکراؤ چاہ رہی ہے تاکہ لوگ انکی کارکردگی پر انگلیاں نہ اٹھائے۔
اگر حکومت کی یہی روش رہی تو 2006-07 والی عدلیہ بحالی تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا۔ موجودہ ملکی حالات، معاشی ابتری اور تذویراتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم سب جانتے ہیں کہ حکومت کے ایسے ایڈونچر پاکستان کے لیے کتنے نقصان دہ ثابت ہونگے۔ خدا پاکستان پر رحم فرمائے۔
Missing some Tweet in this thread?
You can try to force a refresh.

Like this thread? Get email updates or save it to PDF!

Subscribe to Fakhar Durrani
Profile picture

Get real-time email alerts when new unrolls are available from this author!

This content may be removed anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!