, 13 tweets, 3 min read Read on Twitter
تھریڈ:
جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا صدر پاکستان کو لکھا گیا تاریخی خط جس میں نہ صرف انہوں نےبہت اہم سوالات اٹھائےبلکہ یہ خط بذات خود حکومت بالخصوص وزیراعظم عمران خان کےخلاف ایک چار شیٹ ہے۔ہر ذی شعور اور زندہ ضمیر رکھنے والےپاکستانی کو یہ خط پڑھنا چاہیے۔آئیے دیکھتے ہیں اس خط میں ہےکیا۔
جناب صدر میں آپکی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس کے آئینی حق پر سوال نہیں اٹھا رہا۔ میرا صرف اتنا سوال ہے کہ کیا وہ ثبوت جنکی بنا پر آپ نے میرے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ کیا وہ ثبوت آپ کو دکھائے گئے؟
اس سے پہلے کہ کونسل مجھے نوٹس ایشو کرتی اور اس پر میں اپنا جواب داخل کراتا، حکومت نے ریفرنس کی تفصیلات لیک کر دی۔ لیکن جب یہ عزائم ناکام ہوئےتو حکومتی عہدیداروں نے اپنے فرائض کو بالائےطاق رکھتے ہوئے اس ریفرنس سے متعلقہ تمام کاغذات پبلک کر دیے اس سےحکومت کے پوشیدہ عزائم سامنےآگئے۔
جناب صدر! معزز وزیر قانون اور وزارت اطلاعات کے سینئر عہدیداروں نےپریس کانفرنس کرکےریفرنس کے چندسلیکٹڈ حقائق کو میڈیا کےذریعے پھیلایا اور اسکومیرے خلاف احتساب کا شکنجہ قرار دیا۔کیا حکومت کا رویہ ایسا ہوتا ہے۔کیا یہ رویہ آئینی ہے؟کیاحکومتی عہدیداروں نےاپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کی؟
میرے خلاف ریفرنس میں الزام لگایا گیا کہ میری ذوجہ اور بچوں کے نام پر بیرون ملک تین پراپرٹیز ہیں جو میں نے ویلتھ سٹیٹمنٹ میں ڈکلئیر نہیں کی۔ ان الزامات کا جواب تو میں کونسل میں دونگا ہی۔
تاہم واضح ہو کہ مجھے کسی کمشنر کیطرف سے کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا۔ سینکڈلی: میرے بچے چھوٹے نہیں۔ تھرڈلی:  نہ ہی میری ذوجہ اور نہ ہی میرے بچے مجھ پر dependent  ہیں۔
فورتھلی۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کا سیکشن 116 (1)( b ) penal provision نہیں کیونکہ اسی سیکشن  116 (3 ) کے تحت کسی بھی omission کی بعد میں تصحیح کی جا سکتی ہے۔خط کے مطابق انکی 32 سالہ بیٹی اور27 سالہ بیٹا اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں انہی پراپرٹیز میں رہتے ہیں جن کا ذکر اس ریفرنس میں ہے۔
جبکہ انکی ذوجہ کی والدہ ایک سپینش نیشنل تھی۔
یہ پراپرٹیز انہی کےنام ہےجو ان میں رہتے ہیں اورانکو خفیہ رکھنےکی کبھی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔
جسٹس فائز عیسٰی مزید لکھتےہیں کہ وہ قانون کی پابندی کرنےوالےشہری ہیں اور باقاعدگی سے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں اور ٹیکس ریٹرنز بھی جمع کرواتے ہیں۔
جس کسی نے بھی یہ ریفرنس تیارکیا ہے اسکو ریفرنس کےساتھ میرے finances  بھی ساتھ لگانےچاہیےتھے۔
جناب صدر! رپورٹس کےمطابق یہ ریفرنس وزیراعظم کی ہدایات پر تیارکیا گیاہے۔اسکا مطلب وزیراعظم یہ سمجھتےہیں کہ ہر شخص کواپنی بیوی، بچوں کی جائیدادوں کو بھی ٹیکس حکام کےسامنے ڈکلئیر کرناچاہیے۔
ریفرنس میں مذکورہ جائیدادیں میری بیوی اور بچوں کے نام ہیں۔ قانون کے مطابق میں پابند نہیں انکو ڈکلئیر کرنے کا۔ تاہم وزیراعظم قانون سے مختلف سوچ رہے ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم نے اپنے ٹیکس ریکارڈ میں اپنے بچوں اور بیوی کی تمام جائیدادیں ڈکلئیر کی ہوئی ہیں۔ کیونکہ اگر انہیں نے ایسا نہ کیا ہوتا تو وہ کبھی آپ کو ریفرنس فائل کرنے کا مشورہ بالکل نہ دیتے
جناب صدر! کیا آپ نے اس بات کی تصدیق کر لی ہے کہ وزیراعظم نے اپنے بیوی بچوں کی جائیدادیں ڈکلئیر کی ہوئی ہیں تاکہ یہ بات کنفرم ہوسکے کہ وزیراعظم کی ہدایات انکی سمجھ بوجھ اور عمل کے عین مطابق ہے۔
جناب صدر! کیاآپ وزیراعظم صاحب سے کہیں گے کہ وہ مجھے اپنا ٹیکس ریکارڈ جس میں انہوں نےاپنی بیویوں،بچوں کی بیرون ملک جائیدادیں ڈکلئیرکی ہوئی ہیں۔
جسٹس فائز عیسٰی کا یہ سوال بالکل جائزہے کہ وزیراعظم اپناٹیکس ریکارڈ دکھائیں کہ کیاانہوں نےاپنی بیوی بچوں کی جائیدادیں ڈکلئیر کی ہوئی ہیں۔
Missing some Tweet in this thread?
You can try to force a refresh.

Like this thread? Get email updates or save it to PDF!

Subscribe to Fakhar Durrani
Profile picture

Get real-time email alerts when new unrolls are available from this author!

This content may be removed anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!