, 17 tweets, 4 min read
My Authors
Read all threads
تقدیر کی درج ذیل دو قسمیں ہیں :

تقدیر مبرم 

تقدیر معلق

پہلی قسم "تقدیر مبرم"  ہے۔ یہ آخری فیصلہ ہوتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ کے حکم سے لوحِ محفوظ پر لکھ دیا جاتا ہے، اور اس میں تبدیلی نا ممکن ہے۔

دوسری  قسم "قضائے معلق"  کی ہے ، اﷲتعالیٰ کی طرف سے  یہ وعدہ ہے کہ 👇
اگر کوئی بندہ چاہے تو ہم اس کےنیک عمل  اور دعا کے ساتھ ہی اس کی تقدیر بھی بدل دیں گے۔ سورۃ الرعد میں ارشاد فرمایا :

يَمْحُو اللّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِندَهُ أُمُّ الْكِتَابِO [الرعد : 13، 39]

👇
ترجمہ: ’’اللہ جس (لکھے ہوئے) کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) ثبت فرما دیتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب (لوح محفوظ) ہے۔‘‘

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں شام میں طاعون کی وبا پھیلی اور اس زمانے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی شام کے سفر پر تھے۔ 👇
حضرت عمر رضی اللہ عنہ وبا زدہ علاقوں کی طرف نہیں بڑھے، بلکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم سے مشورہ کرنے اور اس بارے میں احادیثِ مبارکہ کا مذاکرہ کرنے کے بعد جلدی واپسی کا فیصلہ فرمایا، تو حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا :

"أتَفِرُّ مِنْ قَدْرِ اﷲِ"

👇
ترجمہ: ’’کیا آپ تقدیر سے بھاگتے ہیں۔‘‘

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا جواب دیا:

"أفِرُّ مِنْ قَضَاء اﷲ اِلٰی قَدْرِ اﷲِ". (ابن سعد، الطبقات الکبريٰ، 3 : 283)

ترجمہ: ’’میں اﷲ کی قضا سے اس کی قدر کی طرف بھاگتا ہوں۔‘‘ بعض روایات میں یہ الفاظ ہیں : "نفر من قدر الله الی قدر الله
اسی کی نسبت احادیث میں ارشاد ہوتا ہے :

" لَا يُرَدُّ الْقَضَاءَ إِلاَّ الدُّعَاءَ". (ترمذي، الجامع الصحيح، کتاب القدر، باب ماجاء لا يرد القدر إلا الدعاء، رقم : 2139)

’’صرف دعا ہی قضا کو ٹالتی ہے۔‘‘ فقط واللہ اعلم
انسان دنیا میں جو کچھ بھی کرتا ہے یا کرے گا (خواہ اس کا تعلق تقدیرِ مبرم سے ہو یا تقدیرِ معلق سے) وہ سب اللہ تعالیٰ کے علم اور تقدیر میں ہے، اللہ تعالیٰ سے مخفی کچھ بھی نہیں ہے، اور تقدیر سے مفر بھی نہیں ہے، لیکن انسان مجبور اور بے بس نہیں، 👇
اس لیے کوشش اوراچھی تدبیراختیارکرنے کے ہم مکلف ہیں، اللہ تعالی نے اپنی مرضی سے انسان کو عمل کااختیار دیا ہے، اور اس اختیاری عمل کاوہ اللہ کے سامنے جواب دہ ہے۔

رہی یہ بات کہ انسان کی زندگی سے متعلق ہر ہر چیز کی تفصیل اور اس کی زندگی کا ایک ایک لمحہ لکھا ہوا ہے اور 👇
اس کی کیفیت کیا ہے؟ یہ ایک راز ہے، جس کی تہہ میں گھسنے کی کوشش خود کو تھکانے اور عاجز کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے، ہم اس کے مکلف ہیں کہ ہم ایمان رکھیں کہ جو کچھ بھی خیر یا شر ہے وہ سب اللہ کے علم میں ہے، اور تقدیر سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اور مسلسل اعمال اور 👇
اِصلاحِ اعمال میں لگے رہیں۔

حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تقدیر کا ذکر فرمایا جس کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان کی تقدیر بالآخر اس پر غالب آتی ہے، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: حضور ﷺ پھر عمل کی حاجت؟ پھر تو ہم تقدیر پر ہی بھروسہ اور تکیہ نہ کریں؟ 👇
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نہیں، عمل کرتے رہو، کیوں کہ ہر ایک کے لیے وہ (راستہ اور طریقہ) آسان کردیا جاتاہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہو۔ یعنی مسلسل نیک عمل کیے جاؤ، امید ہے کہ اسی حالت میں موت آجائے، اور جب خاتمہ بالخیر ہوگیا تو انسان کا بیڑا پار ہوگیا۔فقط واللہ اعلم
’’نصیب‘‘  عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی کسی چیز کے حصے کے ہیں، اردو میں نصیب کا لفظ قسمت ، مقدر اور تقدیر  کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔

تقدیر اس چیز کا نام ہے کہ اس بات کا اعتقاد رکھا جائے کہ اللہ تعالی بندوں کے خیر و شر ہر عمل کے خالق ہیں اور👇
اسے لوحِ محفوظ میں ان کی تخلیق سے پہلے لکھ دیا ہے، یہ تمام اعمال اللہ تعالی کے فیصلے اور قدرت ، ارادے اور مشیئت سے ہوتے ہیں، تاہم اللہ تعالی ایمان اور اطاعت پر راضی ہوتے ہیں اور ان پر ثواب دیتے ہیں، کفر اور نافرمانی پر ناراض ہوتے ہیں اور ان پر سزا سنائی ہے۔

👇
تقدیر اللہ تعالی کے اسرار میں سے ایک راز ہے، جس پر اللہ تعالی نے کسی مقرب فرشتے اور نہ ہی کسی نبی مرسل کو اس پر مطلع کیا، تقدیر کے بارے میں  زیادہ غور و خوض کرنا اور عقل کے راستے سے اسے تلاش کرنا جائز نہیں، بلکہ یہ اعتقاد رکھنا واجب ہے اللہ تعالی نے مخلوق پیدا کی اور 👇
اسے دو جماعتیں بنا دیں:ایک جماعت جنت اور دوسری جہنم کے لیے، ایک آدمی نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے تقدیر کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا: تاریک راستہ ہے، اس پر مت چلو! اس نے پھر سوال کیا تو جواب دیا  : گہرا سمندر ہے ، اندر مت داخل ہو! اس 👇
نے تیسری مرتبہ سوال کیا تو آپ نے جواب دیا : اللہ تعالی کا راز ہے، جو اللہ تعالی نے تم سے چھپائے رکھا ہے، تم اس کو ٹوہ میں نہ لگو!

نصیب: (1) قسمت، طالع، تقدیر، (2) حصہ (فیروز اللغات)
@threadreaderapp pl compile
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Muddassar Rashid

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!