My Authors
Read all threads
دورِ طالب علمی کا حقیقی واقعہ ہے، کوہستان بس سروس کی بس لاہور سے گوجرانوالہ کیلئیے روانہ ہوئی، شاہدرہ سے ایک دوائی فروش بس میں سوار ہو گیا، لباس اور چہرے مہرے سے پڑھا لکھا اور سرکاری ملازم لگتا تھا۔۔بس آبادی سے باہر نکلی تو اس نے بتایا کہ وہ عام دوا فروش نہیں فقط اپنے مرشد حضرت
پیر فلاں فلاں کے حکم پر فلاحِ عامہ کیلئیے دوا بیچ رہا ہے۔ یہ دوائی فروش دورانِ گفتگو وقتاً فوقتاً انتہائی دیسی لہجے میں انگریزی کے الفاظ بھی بول جاتا۔ اس نے بات جوڑوں کے درد سے شروع کی اور بیس منٹ تک بتایا کہ کیسے اس کے مرشد حضرت پیر فلاں فلاں کی چالیس سال کی محنت سے تیار کردہ
دوا آپکے گھر میں والدین اور بزرگوں کیلئیے مفید ہو سکتی ہے، بس سے مگر کوئی ریسپونس نہ آیا، اب اس بتایا کہ اس دوا کا دوسرا فائدہ دانتوں کے درد میں فوری افاقہ ہے۔ دس منٹ کی دانتوں کے مسائل بارے تقریر سے بھی وی بس کے مسافروں سے توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا، اب اس نے بتایا کہ وہ یہ
بتانا تو بھول ہی گیا کہ دوا معدے کے مسائل جیسے کھٹے ڈکار، تیزابیت اور نظامِ انہضام کیلئیے انتہائی اکسیر ہے چاہے پورا بھینسا کھا جائیں اور اس دوا کی ایک چٹکی سے سب لکڑ ہضم پتھر ہضم۔۔
یہ نسخہ بھی کار گر ثابت نہ ہوا۔ بس اس دوران کالا شاہ کاکو سے آگے نکل چکی تھی۔ مگر مسافر تھے کہ
جیسے تہیہ کئیے بیٹھے تھے۔ اب اس نے بتایا کہ دوا کا ایک اضافی فائدہ یہ بھی ہے کہ گھر میں کھانا پکاتے گھی کا چھینٹا پڑ جائے، بزرگوں کا حقہ تیار کرتے کوئلہ گرنے سے ہاتھ جل جائے تو دوا ھٰذا کو جلد پر لگانے سے برف جیسی ٹھنڈک اور دس دن میں جلد پہلے جیسی ہو جائے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا
لیکن صاحب، مسافر اب کے بھی نہیں ہلے۔ اب گوجرانوالہ آنے والا تھا دوا فروش نے مایوسی کے عالم میں کہا کہ لیں جی سٹاپ آنے والا ہے میں روز روز نہیں آنے والا میں نے بزرگوں کے حکم کی تعمیل کی اور آپ تک پہنچا اب آگے آپ کے مقدر، لیکن جاتے جاتے وہ راز سن لیں جو میرے مرشد نے مجھے سب سے آخر
میں بتانے کو کہا تھا اور وہ راز یہ ہے کہ جیسے گھروں میں جوان بچیاں صرف رنگت کی وجہ سے اچھے رشتے سے محروم رہ جاتی ہیں یا پریشانیوں کی وجہ سے آنکھوں کے گرد ہلکے بن جاتے ہیں مرد حضرات بال گرنے کی وجہ سے منگنی تڑوا بیٹھتے ہیں یا سسرال میں سالیوں کے مذاق کی وجہ سے شرمندہ شرمندہ
رہتے ہیں تو میرے مرشد کی دوا سے بچیوں کے نصیب کھل جائیں اور مردوں کی شرمندگی دور ہو جائے۔ لڑکیوں کا رنگ دودھ جیسا گورا اور مردوں کے سر پر اتنے بال کے نائی گھبرا جائے۔ ۔
اسکا یہ آخری راز بتانا تھا کہ ایک بچیوں کے رشتوں سے پریشان خاتون نے ہاتھ ہلا کر بیس روپے کی دوا خرید لی اور
برابر میں بیٹھی خاتون کو پریشانی کی وجہ بتانے لگیں، ساتھ بیٹھی خاتون بھی اپنی نند کیلئیے دوا خریدی تو پیچھے بیٹھے ایک صاحب نے اپنے گنج پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کھسیانی سی ہنسی ہنستے ہوئے دائیں بائیں کہ چل فیر اے وی آزما کے دیکھ لیندے آں۔۔انکے پیچھے بیٹھے ایک طالب علم نے بھی ہاتھ بلند
کر کے یونیورسٹی کی پڑھائی کو کوستے ہوئے ٹینشن کی وجہ سے بال گرنے کی دوا خریدنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔۔الغرض اگلے دس منٹ میں دوا فروش کا تمام دوائیوں بھرا تھیلا خالی ہو گیا تو اسنے محروم رہ جانے والوں میں اپنے مرشد کے دوا خانے کے کارڈ تقسیم کرنے شروع کر دئیے۔ ان میں سے اکثر مسافروں
کے چہروں پر دوا خریدے جانے سے محروم رہ جانے پر تاسف کے تاثرات تھے۔
اس سارے واقعے سے میں نے یہ نوٹ کیا کہ:
1- اگر آپ مسلسل منجن بیچنے کی کوشش کرتے رہیں تو ایک وقت ایسا آئے گا منجن بکنے لگ جائے گا۔
2- منجن بیچنے کیلئے خریدار کے اہم اور چیدہ چیدہ مسائل کا ذکر ضرور کریں۔
3-جیسے ہی آپکے ٹارگٹ خریدار کے اصل مسئلےکا ذکر ہوگا وہ جذباتی ہو کر پاؤں درد کے علاج کیلئیے دانت صاف کرنےوالی منجن بھی خرید لےگا۔
4-ہمارےمعاشرے میں جلوسوں، مظاہروں اور مارچوں کا بھی یہی مسئلہ ہے۔ پلےکارڈز پر جوڑوں کے درد کا علاج لکھ کر چپکے سےکان درد کی دوا بیچ لی جاتی ہے
The end
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with ® درویش

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!