My Authors
Read all threads
قرآن کریم میں (نعوذ باللہ) ترامیم کا یہ مطالبہ بہت پرانا ہے۔ حتیٰ کہ اس کا ذکر خود قرآن کریم میں موجود ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تقاضہ کیا گیا کہ ائت بقرآن غیر ھذا او بدلہ اس کے علاوہ کوئی قرآن لائیں یا اس میں رد و بدل کر دیں۔👇
اس کا جواب اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دلوایا کہ ما یکون لی ان ابدلہ من تلقآء نفسی مجھے اس بات کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے کہ قرآن کریم میں اپنی طرف سے کوئی رد و بدل کر سکوں۔

نمازوں کی پابندی کے حوالہ سے بھی👇
اس قسم کے تقاضے ابتدا سے چلے آرہے ہیں۔ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صراحت کے ساتھ بار بار یہ اعلان فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں، اور ان کے اوقات و ترتیب و کیفیات بھی قرآن و سنت میں طے شدہ ہیں۔ لیکن👇
جب فتح مکہ کے بعد طائف کے بنو ثقیف کا وفد جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ حاضر ہوا تو اس نے اسلام قبول کرنے کے لیے چند شرائط پیش کیں جن میں ایک شرط یہ تھی کہ ہم نمازوں کی پابندی نہیں کر سکیں گے۔ جبکہ 👇
دوسری شرائط میں کہا گیا تھا کہ شراب، سود اور زنا کا چھوڑ دینا بھی ہمارے بس میں نہیں ہوگا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ شرائط مسترد کر دیں جس پر بنو ثقیف کے سرداروں نے ان سے دستبردار ہو کر غیر مشروط طور پر مسلمان ہونے کا فیصلہ کیا۔

اس سلسلہ میں یہ👇
دلچسپ واقعہ بھی تاریخ کا حصہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں نبوت کا دعویٰ کرنے والے مسیلمہ کذاب اور نبوت ہی کا دعویٰ کرنے والی خاتون سجاح نے مسلمانوں کے لشکر کے مقابلہ میں اتحاد کا فیصلہ کیا، اور حضرت ابوبکرؓ کی خلافت کے دوران باہمی نکاح کر کے 👇
اپنی فوجوں کو متحد کر لیا۔ جب سجاح سے اس کے قبیلہ کے لوگوں نے مہر کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے کہا کہ یہ بات کرنا میں بھول گئی تھی۔ اس لیے مسیلمہ سے دوبارہ رجوع کیا گیا تو اس نے مہر کے طور پر سجاح کو پانچ نمازیں معاف کرنے کا تحفہ دیا اور کہا کہ یہی تمہارا مہر ہے۔

👇
اکبر بادشاہ نے متحدہ ہندوستان میں بعض درباری علماء کے ورغلانے پر دین کی تشکیل نو (ری کنسٹرکشن) کا اعلان کیا تو اس کے خود ساختہ ’’دین الٰہی‘‘ کے ڈھانچے میں نمازوں کے نظام میں رد و بدل بھی شامل تھا۔ جبکہ کم و بیش اسی دوران 👇
بلوچستان کے ساحلی علاقہ مکران میں ملا نور محمد اٹکی نے نبوت کا دعویٰ کیا اور دیگر بہت سی باتوں کے ساتھ ساتھ نمازوں کی معافی اور ان کی جگہ چند مخصوص اذکار کی ترویج کا اعلان کر دیا۔ اس کے پیروکار صدیوں سے اس خطہ میں چلے آرہے ہیں جو ’’ذکری‘‘ کہلاتے ہیں اور 👇
ان کے اس ٹائٹل کی وجہ یہی ہے کہ وہ نمازوں کے منسوخ ہو جانے کے قائل ہیں اور ان کے بدلے میں صبح و شامل چند مخصوص اذکار کرتے ہیں۔

اہل تشیع نے نمازوں کی تعداد تو کم نہیں کی البتہ ان کے اوقات محدود کر رکھے ہیں۔ وہ پانچ اوقات میں الگ الگ نماز ادا کرنے کی بجائے 👇
ظہر و عصر ایک وقت میں ’’ظہرین‘‘ کے نام سے اور مغرب و عشاء ایک وقت میں ’’مغربین‘‘ کے عنوان سے ادا کرتے ہیں۔ یوں ان کے نمازوں کے اوقات پانچ کی بجائے تین ہوگئے ہیں۔ چند سال قبل مصر اور ترکی کے علمی حلقوں میں یہ بحث چلی کہ 👇
فقہاء نے ضرورتاً دو نمازوں کو ایک وقت میں جمع کرنے کی مختلف صورتیں بیان کی ہیں، جن میں ایک جمع صوری بھی ہے کہ ظہر کو آخری وقت میں اور عصر کو ابتدائی وقت میں ادا کیا جائے تاکہ دونوں نمازوں کو ایک وقت میں پڑھا جا سکے۔ اسی طرح مغرب کو آخری وقت میں اور 👇
عشاء کو ابتدائی وقت میں ادا کر کے ان دونوں کو بھی ایک وقت میں جمع کر دیا جائے۔ حنفی فقہاء کے ہاں صرف اسی صورت کی گنجائش ہے۔ اس پر سوال کھڑا ہوا کہ جب ’’جمع صوری‘‘ کو فقہاء احناف بھی ضرورتاً جائز کہتے ہیں تو کیا 👇
دفتری اور کاروباری مصروفیات کو ضروریات کے درجہ میں شمار کر کے ظہرین اور مغربین کی طرز پر ان کے مستقل اوقات مقرر کیے جا سکتے ہیں؟ یہ سوال ہمارے پاس بھی آیا جس پر ہم نے عرض کیا کہ ضرورت کو ضرورت کے درجہ میں ہی رکھا جانا چاہیے،👇
اسے مستقل نظام اور معمول کے دائرے میں لے آنا ان الصلٰوۃ کانت علی المؤمنین کتابًا موقوتًا کے قرآنی حکم سے مطابقت نہیں رکھتا۔

#مولانا ذاہد الراشدی صاحب
@threadreaderapp pl unroll
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Muddassar Rashid

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!