My Authors
Read all threads
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضرت موسٰی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ سمندر کی طرف جاؤ وہاں تین کشتیاں ڈوبنے والی ہیں حضرت موسٰی علیہ السلام فوری حکم الٰہی کی تعمیل کرتے ہوئے سمندر کی جانب چل دئیے۔ ساحل پر سکون تھا، بہت دور سے ایک کشتی آتی دکھائی دی جو آہستہ آہستہ ان کی طرف👇🏻
بڑھ رہی تھی ابھی وہ کنارے سے کچھ ہی فاصلے پر تھی کہ حضرت موسٰی علیہ السلام نے آواز دی کہ اے کشتی والو! اللہ کا حکم آنے والا ہے ہوشیار رہنا انہوں نے جواب دیا
آپ جانتے ہیں کہ اللہ کے حکم کو کوئی ٹال نہیں سکتا ہم تو اسکے بندے ہیں جو حکم الٰہی کے پابند ہیں ۔ کشتی والے ابھی یہ بات👇🏻
کہہ ہی رہے تھے کہ اچانک ایک موج اُٹھی اور کشتی ڈولنے لگی۔ سوار اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرنے لگے اتنے میں ایک اور زبردست موج آئی اور کشتی کو اپنے ساتھ بہا کر سمندر کی تہہ میں لے گئی۔تھوڑی دیر میں ایک اور کشتی نظر آئی تو حضرت موسٰی علیہ السلام نے انہیں بھی خبردار کیا اور کہا کہ👇🏻
" ذرا محتاط ہو کر آنا " انہوں نے بھی پہلے والوں کی طرح جواب دیا کہ جو کچھ ہونا ہے ہو کر رہے گا" اور کشتی کو کنارے کی طرف لاتے رہے۔ یہاں تک کہ ساحل کے قریب آتے آتے یہ کشتی بھی ڈوب گئی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ کی حکمت کے بارے میں سوچوں میں محوتھے ۔کہ انہیں ایک تیسری کشتی آتی👇🏻
دکھائی دی آپ نے حسب سابق اس کشتی والے کو بھی نصیحت کی کہ دیکھو! اللہ کا حکم آنے والا ہےاپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے ذرا محتاط ہو کر آؤ" انہوں نے جواب میں کہا کہ اے اللہ کے نبیؑ! جس طرح آپ سچے ہیں ۔ اس طرح اللہ کا حکم بھی اٹل ہے اسے کوئی نہیں بدل سکتا لیکن اللہ کی رحمت بھی👇🏻
تو ہے ، ہم اس کی رحمت سے کیوں مایوس ہوں ۔ لہٰذا ہم اللہ کی رحمت پر بھروسہ کر کے آرہے ہیں اور وہ اپنی رحمت کے صدقے میں ہمیں ضرور امن و سلامتی کے ساتھ کنارے پر پہنچا دے گا۔کشتی والوں کا یہ جواب سن کر حضرت موسیٰ علیہ السلام خاموش ہو گئے جب کشتی با حفاظت کنارے آلگی تو اللہ کے👇🏻
پیغمبرؑ سوچنے لگے کہ اللہ نے تین کشتیاں ڈوبنے کا فرمایا تھا دو تو ڈوب گئیں لیکن تیسری سلامتی کے ساتھ کنارے آلگی یہ کیسے بچ گئی؟ ارشاد باری تعالیٰ ہوا کہ "اے موسیٰ ! آپ نے سنا نہیں کہ تیسری کشتی والوں نے کیا کہا انہوں نے میرے حکم کو تسلیم کیا تھا میری رحمت کو آواز دی تھی
اور اس پر پورا توکل اور بھروسہ بھی کیا تھا۔ تو اس لئے یہ کشتی میری رحمت کے طفیل بچ گئی کیونکہ جو بھی میری رحمت کے دروازے پر آکر صدا دیتا ہے میں اسے ناامید نہیں کرتا ۔اللہ ہم سب کو سوائے اپنے در کے کسی کا محتاج نہ کرے آمین دعاؤں کی طلبگار!
#قلمکار
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with HUMAIRA RAJPUT

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!