My Authors
Read all threads
زنا کی اتنی سخت سزا کیوں؟

کئی بار ذہنوں میں سوال اٹھتا ہے کہ شریعت میں صرف زنا کی سزا ہی اتنی سخت کیوں رکھی گئی۔
یہاں جب قرآن کی طرف رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ جہاں صرف اللہ کے حق کا معاملہ ہوتا ہے تو اللہ نرمی کا رویہ اپناتا ہے اور جہاں بندے کا حق اللہ کے حق سے مل جائے
جاری ہے 👇
تو اللہ پاک سختی اختیار کرتا ہے،
دو افراد کے زنا کے متاثرین دو فرد،
دو خاندان،
دو قومیں،
دو گروہ یا دو قبیلے نہیں بلکہ پوری امت ہے،
زنا کی سزا یوں بھی اپنی شدت میں بڑھ کر ہے کہ یہ چھپ کر نہیں بلکہ سرِعام مجمع میں دینی ہے،
اور ہر پتھر جسم پر ایک زخم بنائے گا،
جاری ہے 👇
جب تک جان نہ نکل جائے اس میں
حکمت یہ ہے کہ جیسے اس گناہ کے
عمل میں اس کے جسم کے ہر ٹشو (tissue) نے لطف اٹھایا تو اب موت بھی
لمحہ لمحہ اور پل پل کی اذیت کے
بعد آئے،
یعنی زانی جب تک اپنے خون
میں غسل نہ کرے،
اس کی توبہ قبول نہ ہوگی،
مگر کیا اللہ پاک اتنا بے انصاف ہے
جاری ہے 👇
نعوذباللہ
کہ ایک گناہ کی اتنی بڑی سزا رکھ دی
مگر اس سے بچنے کی کوئی ترکیب
یا طریقہ نہ سکھایا؟
ایسا نہیں ہے،
اللہ تعالٰی نے اس امت کو اپنے نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے واسطے سے قرآن و حدیث کے ذریعے اس گناہ سے بچنے کے لیے پورا پلان پیش کیا ہے،
جاری ہے 👇
احکامات کی پوری لسٹ ہے۔ Do’s اور Dont’s کی مکمل فہرست ہے،
آئیں کچھ کا جائزہ لیں

پہلا حکم:

استیذان
یعنی اجازت طلب کرنا
کسی کے گھر یا کمرے میں بلا اجازت مت جاؤ،
بھائی بہن کے،
باپ بیٹی کے،
ماں بیٹے کے کمرے میں جانے سے
پہلے اجازت طلب کریں،
شریعت اس طرح ہمیں سکھا رہی ہے،
جاری ہے 👇
اور آج اس حکم پر عمل نہ کرنے سے محرم رشتوں میں بھی خرابی آ رہی ہے
گھر میں دو حصے رکھیں
1 پرائیویٹ رومز یعنی ذاتی
2 کامن رومز یعنی عام
پرائیویٹ کمروں میں محرم اجازت لیکر جائیں اور اجنبی بالکل مت جائیں
تاکہ ایک دوسرے کو نامناسب حالت میں نہ دیکھ لیں،
ڈرائنگ روم وغیرہ میں
جاری ہے👇
مرد ہی مردوں کو Attend کریں،
عورتیں بالکل مت سرو کریں
چاہے کزنز ہوں یا سسرالی رشتہ دار،
مگر المیہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں کزنز کھلم کھلا فی میل کزنز کے کمروں میں جاتے ہیں،
چھیڑ خانی ہو رہی ہوتی ہے،
ہنسی مذاق اور آؤٹنگ چل رہی ہوتی ہے
اور اسی دوران شیطان اپنا وار کر دیتا ہے،
جاری ہے 👇
عورتیں یاد رکھیں مرد زبردست
اور عورت زیردست ہوتی ہے کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی عورت پاک رہنا چاہے اور مرد اس کو پاک نہ رہنے دے؟

دوسرا حکم
نظر کی حفاظت نظروں کو نیچا رکھیں
اور اپنی حیا کی حفاظت کریں،
یہ حکم مرد عورت دونوں کے لئے ہے،
عورتوں کی شادی بیاہ اور مردوں کی بازاروں
جاری ہے👇
میں اکثر نظر بہکتی ہے،
کوئی مہمان آئے تو عورتیں جھانکتی
تاکتی ہیں،
باپ، بھائیوں کے دوستوں سے ہنس ہنس کر ملنا اور Serving ہو رہی ہوتی ہے،
جبکہ شریعت تو دیکھنے سے
بھی منع کر رہی ہے،
مردوں،
عورتوں کی یہ عادت شادی بیاہ میں کھل کر سامنے آتی ہے جب بے حیائی اپنے عروج پر،
جاری ہے 👇
ہوتی ہے لڑکیاں لڑکے آمنے سامنے،
دو اندھے اگر آمنے سامنے بیٹھے ہیں
تو انکو نہیں معلوم کہ سامنے والا کیسا ہے، کتنی عمر کا ہے؟
مگر شریعت ایک بینا اور اندھے کو بھی آمنے سامنے بیٹھنےسے منع کرتی ہے،
عورتوں اور مردوں کو کئی بار مجبوری میں بات بھی کرنی پڑتی ہے جیسے بازار وغیرہ،
جاری ہے👇
میں تب شریعت چہرے پر نظر ڈالنے سے منع کرتی ہے،
صرف پردہ کرنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ نظر
بھی جھکانی ہے،
امام غزالی فرماتے ہیں،
نظر سوچ کے اندر تصویر لے جاتی ہے،
یہ تصویر خواہش میں بدل جاتی ہے
اور پھر یہی خواہش بے حیائی کا راستہ دکھاتی ہے،

تیسرا حکم
زینت کو چھپانا
جاری ہے 👇
پردہ اور چیز ہے اور زینت اور چیز،
عورت کے اعضائے زینت نماز میں
چھپانے والے اعضاء ہیں۔
کوشش کریں کہ اس فتنہ کے
دور میں محرم مردوں سے بھی زینت والے اعضاء چھپائے جائیں۔
اپنے سینے اور گریبان کو خصوصاً ڈھانپیے۔
مرنے کے بعد اللہ تعالٰی چار کپڑوں میں عورت کو ڈھانک کر قبر میں
جاری ہے 👇
بھیجنے کا کہتا ہے،
عورتوں نے زندگی میں دو کپڑوں کا لباس معمول بنا لیا ہے کہ اب تو بوتیکس بھی دوپٹے آرڈر پہ تیار کرتی ہیں،
کیونکہ آج عورتیں تین کپڑے بھی پہننے پر راضی نہیں،
مسلمان عورت کا غیر محرم عورت اور غیر مسلم عورت سے بھی نماز والا پردہ ہے،
یعنی سوائے چہرے،
جاری ہے 👇
دونوں ہاتھ اور پاؤں کے باقی جسم بھی چھپانا ہے،
مگر یہاں تو ویکس بھی کروائی جاتی ہے اور فیشلز بھی
مرد حضرات پبلک یا گھر میں شارٹس نہیں پہن سکتے،
گھر کے مرد حیا دار ہوں گے تو گھر کی عورتیں بھی اپنی حیا کو مقدم رکھیں گی،
ورنہ سب سے پہلے بگاڑ گھروں کے ماحول سے شروع ہوتا ہے،
جاری ہے👇
ماؤں اور بہنوں کے نامناسب لباس گھر کے مردوں میں حیاء کی کمی کی وجہ بنتے ہیں
یاد رکھیں
جب عورت نے اپنے ستر کا خیال نہ
رکھا تو محرم محرم کا دشمن بن گیا
جب اللہ کی مقرر کردہ حدود و قیود کا خیال نہیں رکھا جائے گا
تو باپ بیٹیوں کو خود پہ حلال کر لیں گے
اور بھائی بہنوں کو خود
جاری ہے👇
پر حلال کر لیں گے،
اور بہنوئ سالیوں کو اور سالیاں بہنویوں کو حلال کر لیں گی،
خدارا اپنے گھروں سے فسق کا ماحول ختم کریں،

چوتھا حکم

بیوہ اور مطلقہ کا نکاح
ان کے نکاح کا مقصد معاشرے کو پاک رکھنا ہے،
کیونکہ بیوہ یا مطلقہ ازدواجی زندگی کے دور سے گزر چکی ہوتی ہے اور ان کے
جاری ہے 👇
نکاح میں تاخیر یا انکار معاشرے کے بگاڑ کا
سبب بن سکتا ہے،
یہ حکم اس مرد کے لئیے بھی ہے جس کی بیوی مر جائے یا وہ طلاق دے دے،
ہمارے معاشرے میں بیوہ یا مطلقہ کی شادی پہ ایسے ایسے
بے شرم تبصرے اور اعتراضات
کیے جاتے ہیں کہ خدا کی پناہ،

پانچواں حکم

نکاح میں تاخیر نہ کی جائے
جاری ہے👇
شادی پر اصرار وہی مرد کرتا ہے
جو پاک رہ کر صرف بیوی سے
سکون حاصل کرنا چاہے،
ورنہ معاشرہ بھرا ہوا ہےایسے غلیظ لوگوں سے جو شادی کو بوجھ
سمجھتے ہیں کیونکہ انہیں اس
بوجھ کو گلے میں ڈالے بنا بھی
سب کچھ مل رہا ہوتا ہے،
اللہ تعالٰی نے اجازت دی ہے کہ ایک سے خواہش پوری نہیں ہوتی
جاری ہے👇
تو دو شادیاں کر لو،
تین کرلو،
چار کرلو،
اور اس میں بیوی کی اجازت
بھی شرط نہیں،
ہاں بیوی کے حقوق پورے کرنا فرض ہے
مگر کیا کریں آج کے اخلاقی طور پر
دیوالیہ معاشرے کا کہ جو گرل فرینڈز
تو دس دس برداشت کر لیتا ہے
مگر بیوی ایک سے دو نہیں،
ہم گھروں میں کیبل لگوا کر،
جاری ہے 👇
کھلی آزادی دے کر،
کو ایجوکیشن میں پڑھا کر پھر
اپنے بچوں سے رابعہ بصری اور
جنید بغدادی بننے کی توقع کریں تو ہم احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،
دو جوان لڑکا لڑکی جب سکول کالج یونیورسٹی کے آزاد اور
" روشن خیال "
ماحول میں پڑھیں گے تو
انکو تعلق بنانے سے کون روکے گا ؟
جاری ہے 👇
جب گھروں میں دینی تربیت نہ ہو،
مائیں سٹار پلس کے ڈراموں
اور واٹس ایپ اور فیس بک
اور کپڑوں کی ڈیزائننگ فیشن میں
مگن رہتی ہوں،
اولاد کی سرگرمیوں اور ان کی
صحبت سے ناواقف ہوں تو جیسی
خبریں آئے دن اخبارات کی
زینت بنتی ہیں وہ بعید نہیں،
اب تو یہ سکھایا جاتا ہے کہ جب
جاری ہے 👇
نظروں میں حیاء ہو تو پردے کی ضرورت نہیں،
اس کا تو یہ مطلب بھی بنتا ہے کہ جب نظروں میں حیا ہو تو پھر کپڑوں کی بھی ضرورت نہیں۔
یہ اللہ کا اپنے محبوب کی امت پہ خاص احسان ہے کہ اس نے ہم میں پچھلی قوموں کے تمام گناہ دیکھ کر بھی ہمیں غرق نہیں کیا،
ورنہ بنی اسرائیل کے لوگ تو
جاری ہے 👇
بندر بھی بنائے گئے اور خنزیر بھی،
توبہ کے دروازے بند نہیں اور نہ ہی
رب کی رحمت مدھم ہو گئ ہے،
جب اللہ کی محبت اور ایمان کی روشنی دل میں آجاتی ہے تو یہ
“ نورٌ علی نورٌ ”
ہے اب ایسے دل میں بےحیائی
داخل نہیں ہو سکتی،

ایمان کا نور لینا ہے؟

تو سٹڈی کریں کہ صحابہ کرام
جاری ہے 👇
کو ایمان کیسے ملا،
قرآن مجید اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سیرت صحابہ کو پڑھیں،
سمجھیں اور اس پر عمل کریں
اور دین دار نیک صالح لوگوں کی صحبت اختیار کریں،
سچی توبہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اختیار کریں تو
ان شاء اللہ تعالیٰ دلوں کی بے چینی
سجدوں کے سرور
جاری ہے👇
میں بدل جائے گی،
اور آج میڈیا اور معاشرہ ہمارے ایمان دین اور آخرت کی کامیابی کو بڑی تیزی سے نگلتا جا رہا ہے،
آج ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم اس
رب العزت کے غلام ہیں یا اپنے نفس کے۔
اگر آخرت کی فلاح چاہیے تو اللہ تعالیٰ کی غلامی میں پناہ لے لیں۔

لبرل تھوڑا دور رہیں اس تھریڈ سے
سنگسار کرنے کی سزا شادی شدہ
کے لئیے ہے
اور کنوارے کے لئیے 100 کوڑے یا دُرے ہیں
لیکن اس کی تفسیر علماء ہی بیان کر سکتے ہیں۔
سعودیہ میں تو کنوارے کو بھی موت کی سزا
دیکھی ہے ہم نے زنا کی
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!