My Authors
Read all threads
اگر محمّدٌ رسول الله ﷺ
اک دن تم سے ملنے آجائیں

بالکل اچانک تشریف لائیں

میں حیران ہوں کہ تم کیا کرو گے

بولو ؟

ہاں میں جانتا ہوں
تم اپنا بہترین کمرہ
اپنے محترم مہمان کو پیش کرو گے،
سب سے عمدہ،
سب سے اعلی طعام کا اہتمام کرو گے،
اپنی ہر بات سے انھیں احساس دلاؤ گے،
جاری ہے👇
کہ ان کی آمد سے تم بہت خوش،
بہت دلشاد ہو،

ان کی آمد تمہارے لیے اک اعزاز ہے،
اک ناقابل بیان مسرّت،

اور ہاں میں جانتا ہوں،
ہر مسلمان کا یہ حسین خواب ہے،

لیکن

جب انھیں آتا دیکھو گے،
کیا دوڑ کر ان سے دروازے پر مل پاؤ گے ؟
ان کے استقبال میں اپنے بازو وا کر سکو گے؟
جاری ہے👇
یا پھر ان کے آمد سے پہلے

اپنا لباس تبدیل کرنے دوڑ جانا پڑے گا،

ان کی نظروں سے چھپا کر،
تمام بے ہودہ رسائل ہٹا کر،

قرآن پاک سجانا پڑے گا
کیا تم اپنے ٹی وی پر وہی لباس،
وہی بے ہودہ مناظر دکھا سکو گے ؟
یا
ان کی نظر پڑنے سے پہلے ہی،
دوڑ کر اپنا ٹی وی بھی بند کردو گے
جاری ہے 👇
کیا اس خواہش پر کہ ان کی سماعت سے،

تمہارا ریڈیو،
تمہاری سی ڈیز،
ڈی وی ڈیز دور رہیں

ان سب کو بھی کہیں چھپا دو گے ؟

کیا نغمہ و موسیقی کے آلات چھپا کر،
ان پر احادیث کی کتابیں ڈھانک دو گے ؟

کیا تم انہیں اپنے گھر کے ہر گوشے
ہر جگہ،

ہر حصہ میں بلا جھجک لے جاسکو گے؟

جاری ہے👇
یا پھر انھیں اپنا گھر دکھانے سے پہلے ہی
یہ سب کچھ چھپانے دوڑ جاؤ گے،
اور میں حیران ہوں

اگر
محمّد رسول اللهﷺ ایک یا دو دن تمہارے ساتھ گزارنا چاہیں،

تمہاری ذات
تمھارے خاندان کو
یہ اکرام دینا چاہیں،

تو پھر

کیا تم اپنے معمول کے مطابق جو کام ہر روز کرتے ہو کر پاؤ گے؟
جاری ہے👇
وہی گھٹیا الفاظ جو عام
روٹین میں کہتے ہو،
کہہ پاؤ گے؟

کیا تمہاری زندگی کے روز و شب
کے معمولات برقرار رہ سکیں گے؟

کیا تمھاری روز مرہ کی گفتگو،
ویسے ہی جاری رہ سکے گی؟

یا تمھارے لیے ان کے ساتھ کھانا کھاتے ہوۓ،
کھانے کی دعائیں پڑھنی بھی
مشکل ہو جائیں گی ؟
جاری ہے 👇
تمہیں نمازیں ٹال کر سو جانا یاد رہے گا؟
یا
تمہیں خوشی کے اظہار کے ساتھ
رب کے دربار میں
بار بار جھکنا پڑے گا

جو گیت اور نغمے اکثر گنگناتے ہو
وہی گنگنا پاؤ گے ؟

وہی کتابیں وہ رسالے جو پڑھتے ہو
پڑھ پاؤ گے؟

انہیں بتا سکو گے کہ تمہاری سوچ،
تمھارے خیالات اور تمہاری نگاہیں،
جاری ہے👇
کہاں کہاں بھٹکتی،
کس کس کو کہاں اور
کیسے ٹٹولتی رہتی ہیں،

انھیں بتا پاؤ گے
کہ یہ سب کچھ تمہاری روح
تمھارے وجود میں سمایا ہوا ہے،

کیا ہر اس جگہ جہاں تم جاتے ہو

محمّد رسول اللهﷺ کو
اپنے ہمراہ لے جا سکو گے؟

اپنے ہر ساتھی
ہر ملنے والے سے انھیں ملوا پاؤ گے؟
جاری ہے 👇
یا چاہو گے کہ ان کے قیام تک
یہ
سب تم سے دور ہی رہیں ؟

اور اگر وہ

اگر وہ ساری عمر تمھارے ساتھ رہنا چاہیں ؟

تو کیا تم تمام عمر کے لیے
انھیں اپنا مہمان بنا پاؤ گے ؟

اگر میں جاننا چاہوں کہ تم کیا کرو گے

اگر محمّد رسول الله ﷺ کچھ دن
کچھ وقت تمارے ساتھ گزارنا چاہیں
جاری ہے 👇
اپنی امت کے احوال سے آگاہی کے لئیے
اپنی امّت کی خیر خواہی کے لیے
تمھارے گھر مہمان رہیں
زرا سوچ میں کیسے انہیں رکھوں گا؟
میں یہاں کیسے رھوں گا اور وہاں کیسے؟

بلکہ ٹھہرئیے

اپنی سوچ کو آگے لے جائیے

محمّد رسول الله ﷺ کا تو آپکے گھر
یا آپ کے پاس آ کر رہنا
جاری ہے 👇
ممکن نہیں
لیکن

آپکی چاھت اور خواہش تو ہے نا
کہ
آپ جنت میں جائیں
محمّد رسول الله ﷺ کی شفاعت
حاصل کریں اور وہاں
ان کے ساتھ رہیں تو پھر ضروری
ہے کہ آپ اپنی زندگی ویسی ہی گزاریں جیسی محمّد رسول الله ﷺ کو پسند ہو،
کیونکہ ہمیشہ سوچ رکھو
جب آقا سے ملاقات ہو وہ مسکرا کر دیکھیں۔۔
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!