My Authors
Read all threads
صحابہ اہلِ زبان تھے نزولِ وحی کا مشاہدہ کرتے تھے، قرآن کریم اور اس کی تشریحات و توضیحات بلا واسطہ خود مہبطِ وحی ﷺ سے سننے کا شرف حاصل ہوا اس کے باوجود سب کا علمی مرتبہ یکساں نہیں تھا ہر ایک خود مجتہد اور مفتی گمان نہیں کرتا تھا بلکہ یہ مراتب بھی اجلہ صحابہ کرام کے ساتھ مخصوص تھے
دیگر صحابہ کرام باوجود معانئ قرآن و سنت جاننے کے باوجود مسائل کے حل کے لئے انہی اجلہ صحابہ کی بارگاہ میں حاضر ہوتے تھے، خلفائے راشدین، سیدہ عائشہ صدیقہ، عبادلہ اربعہ وغیرہ حضرات ہی منصبِ اجتہاد و افتا پر فائز تھے.
یہ تو تھا اسلام کے اولین مخاطبین اور حاملین کا طرزِ عمل دوسری جانب
یہ نئی پود ہے جنہیں قرآن و حدیث پر عبور تو دور معلوم آیات و احادیث کے معانی جاننے کے لیے بھی کسی لغت کی محتاجی سے چھٹکارا نہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اصرار ہے کہ ہر شخص قرآن مجید اور احادیث کریمہ سے بذات خود مسائل نکالنے کا مکلف اور ماذون ہے ایسوں کے نزدیک کسی بھی ایرے غیرے
نتھو خیرے کی لکھی لغت سے دیکھ کر قرآن و حدیث کے معانی جاننے والا اور آیت و حدیث کے شان نزول، نسخ یا عدمِ نسخ ،محکم یا متشابہ ،ظاہر یا خفی، حقیقت یا مجاز جیسے سنجیدہ لوازمات سے واقفیت کے بعد اس سے مفہوم اور مسئلہ اخذ کرنے والا عالم ایک برابر ہیں گویا بازار سے دس روپے میں ملنے والا
"دس دن میں ڈاکٹر بنئے" نامی کتابچے کا قاری اور میڈیکل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ڈاکٹر ایک برابر ہیں خرد کا نام جنوں رکھ دیا اور جنوں کا نام خرد.
اور ایک آدھ حدیث مبارکہ پڑھ کر فقہائے عظام اور ائمہ کرام پر زبانیں دراز کرنے والوں کے لیے سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے واقعہ میں
نصیحت کا سامان ہے کہ ایک بار عصر کی نماز سے پہلے آپ مسجد میں أحباب کے ساتھ بیٹھے گفتگو میں مصروف تھے کہ ایک صاحب نے کہا جناب نماز کا وقت ہو گیا، آپ نے فرمایا ٹھہرو، کچھ دیر بعد وہ پھر آیا فرمایا ٹھہرو
کئی بار اس نے یہی کہا اور قضائے نماز کے حوالے سے تشویش کا اظہار بھی کیا تو
سیدنا علی غصے میں آ گئے اور سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا: اب یہ دیہاتی ہمیں دینی احکام سکھائیں گے.
اور پھر آپ نے وقتِ مناسب پر جماعت قائم کی.
آج کل بھی بہت سے دیہاتی فقہا و علما کو دین سکھانے کے درپے ہیں وہ تو اپنا بچاؤ جانتے ہیں خدا امت کی خیر فرمائے.
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with بنجارہ

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!