My Authors
Read all threads
ماؤں اور بڑی بہنوں کے نام
اپنی بیٹیوں کو شادی سی پہلے طہارت کے مسائل سکھا کر رخصت کریں

ہمارے معاشرے میں پڑھے لکھے ان پڑھوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے
آۓ روز دیکھتے ہیں کہ ہمارے ارد گرد کٸی لوگوں کی شادیاں ہوتی ہیں
اور کئی لڑکیاں نیل پالش لگائے ہوئے غسل کر لیتی ہیں
جاری ہے 👇
جب کہ کئی کئی دن وہ ناپاک رہتی ہیں،
اور کچھ نے تو آرٹیفشل نیلز فکس کروائے ہوتے ہیں
جو ایک یا دو دن کے لیے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ پاک ہی نہیں ہوتیں،

ماؤں کا فرض بنتا ہے

انہیں یہ سب کچھ شادی سے پہلے سکھا کر شوہر کے گھر بھیجیں،
شادی کی تیاری میں آپ کو کلر کنڑاسٹ سے
جاری ہے 👇
لےکر ہر بوتیک،
ہر برانڈ اور اچھا پارلر سب یاد رہتا ہے،
پوری دیانت داری سے اپنا وقت کپڑوں اور جیولری سلیکشن میں صرف کرتی ہیں،
اپنے مطلب کی ایک ایک چیز ڈھونڈنے میں پورے دن کا ضیاع بھی گوارا ہے،
میچنگ کے چکر میں گھنٹوں برباد ہوں تو خیر ہے،
مگر وقت نہیں تو دین کے چند
جاری ہے 👇
بنیادی مسائل سیکھنے کا
طہارت کے مساٸل جاننے کا۔۔۔

💥 یاد رکھیں

ظاہری طہارت کی بھی تین قسمیں ہیں،
ایک
نجاست سے طہارت
دوسرے
حدث و جنابت سے طہارت
اور
تیسرے ان چیزوں سے طہارت جو بدن میں بڑھ جاتی ہیں،
جیسے ناخن اور ناپسندیدہ بال وغیرہ،

جاری ہے 👇
پہلی قسم
ظاہری نجاست اور پلیدگی سے جسم،
لباس اور جگہ کو پاک و صاف کرنا ہے،
دوسری قسم
جن حالتوں میں غسل یا وضو واجب ہے،
ان حالتوں میں غسل یا وضو کرکے شرعی طہارت و پاکیزگی حاصل کرنا ہے
تیسری قسم
جسم کے مختلف حصوں میں جو گندگی اور میل پیدا ہوتا رہتا ہے اس کی صفائی کرنا ہے
جاری ہے👇
جیسے ناک دانتوں اور نا پسندیدہ بالوں کی صفائ
اسلامی عقائد میں جو اہمیت توحید کی ہے وہی حیثیت عبادت میں طہارت کی ہے، جیسے توحید کے بغیر کوئی عمل قبول نہیں ہو سکتا
ویسے ہی طہارت کے بغیر کوئی عبادت قبول نہیں ہوسکتی
جس طرح ہم توحید کو مذہبی اعتقادات کا اصل الاصول سمجھتے ہیں
جاری ہے👇
اسی طرح طہارت پر اپنی عبادات کا دارو مدار بھی مانتے ہیں
حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے
"لا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ " (مسلم)
ترجمہ
اللہ تعالیٰ طہارت کے بغیر نماز قبول نہیں کرتا ہے،
یہی وجہ ہے کہ اسلامی فقہ میں سب سے پہلے طہارت کا باب پڑھایا جاتاہے
جاری ہے 👇
کیونکہ طہارت نماز کی کنجی ہے
اور
نماز جنت کی کنجی ہے
اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ان لوگوں کی متعدد مقامات پر تعریف کی ہے جوصفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں۔
صفائی کی وجہ سے اللہ ان سے محبت بھی کرتا ہے
اللہ فرماتا ہے
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوّ‌ٰبينَ وَيُحِبُّ المُتَطَهِّرينَ
جاری ہے👇
ترجمہ
بلاشبہ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں اور طہارت اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے،
سورۃ البقرہ 222
نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا
’’ اے انس
پوری طہارت کیا کرو تاکہ تمہاری عمر دراز ہو
(کیمیائے سعادت)

گویا آپ ﷺ نے درازیٔ عمر کے لیے طہارت و صفائی کو لازم قرار دیا
جاری ہے 👇
اور ہمیشہ باوضو رہنے کو سراہا۔(ترمذی)

اللہ تعالیٰ ہمیں عقائد و اعمال کی پاکیزگی کے ساتھ ساتھ ظاہری و باطنی ہر قسم کی نجاستوں سے طہارت و پاکیزگی اختیار کرنے کی توفیق سے نوازے
*اے ماؤں*
اللہ کے لئےکچھ وقت نکال کر
اپنی بیٹیوں کو جنابت
حیض
استحاضہ اور طہارت کے مسائل
بھی سکھادیا کریں
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!