My Authors
Read all threads
اگر آپ لوگوں کے حالات پر نظر ڈالیں تو آپ کو چار قسم کے لوگ ملیں گے

1- اللہ تعالى کے فرمانبردار بندے، جن کی زندگی خوشحال ہے.
2- اللہ تعالى کے فرمانبردار بندے، جن کی زندگی تنگ اور پریشان کن ہے.
3- اللہ تعالى کے نافرمان بندے، جن کی زندگی خوشحال ہے.
4- اللہ تعالى کے نافرمان 1/11
بندے، جن کی زندگی تنگ اور پریشان کن ہے.

اب آئیے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ان چاروں قسم کے لوگوں کا جائزہ لیتے ہیں..

نمبر1:
اللہ تعالى کے فرمانبردار بندے، جن کی زندگی خوشحال ہے..

فرمانبردار بندوں کی زندگی کا خوشحال ہونا ایک فطری چیز ہے کیونکہ اللہ تعالٰی کا وعدہ ہے:
2/11
"جو شخص بھی نیک عمل کرے گا خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ ہو وہ مومن، اسے ہم دنیا میں پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے اور (آخرت میں) ایسے لوگوں کو ان کے اجر، ان کے بہترین اعمال کے مطابق بخشیں گے".
(سورةالنحل97)

نمبر2:
اللہ تعالى کے فرمانبردار بندے، جن کی زندگی تنگ اور 3/11
پریشان کن ہے.

فرمانبردار بندے کی ایسی زندگی دو حالتوں سے خالی نہیں.

پہلی حالت:
یا تو اللہ تعالٰی اس بندے سے محبت کرتا ہے اور آزمائش میں مبتلا کر کے اس کے صبر کا امتحان لینا چاہتا ہے اور اس کے ذریعے اس کے مقام و مرتبے کو بلند کرنا چاہتا ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ہے: 4/11
"اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے، دشمن کے ڈر سے، بھوک پیاس سے، مال و جان اور پھلوں کی کمی سے اور ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے"۔
(سورةالبقرة:155)

دوسری حالت:
یا تو آپ کی اطاعت و فرمانبرداری میں کمی اور کوتاہی پائی جاتی ہے جس سے آپ غافل ہیں اور 5/11
توبہ کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے اس لئے اللہ تعالٰی آپ کو آزمائش میں ڈالتا ہے تاکہ آپ اس کی طرف رجوع کریں جیسا کہ فرمان باری تعالٰی ہے..
"اورہم اُنہیں بڑے عذاب سے پہلے ہی چھوٹے عذاب کامزہ ضرور چکھائیں گے تاکہ وہ پلٹ آئیں"۔
(سورةالسجدة:21)

نمبر3:
اللہ تعالٰی کے نافرمان بندے 6/11
جن کی زندگی خوشحال ہے۔

اگر آپ کا شمار ایسے لوگوں ميں ہے یعنی معصیت و نافرمانی کے باوجود زندگی خوشحال ہے تو ہوشیار خبردار کیونکہ اللہ کی طرف سے یہ ڈھیل ہو سکتی ہے اور یہ حالت انسان کے لئے انتہائی خطرناک ہے اور اس کا انجام بہت برا اور بھیانک ہوتا ہے، ایسے میں اللہ کا عذاب 7/11
ضرور آئے گا اگر انسان نے وقت پر توبہ و استغفار نہيں کیا.
چنانچہ اللہ تعالی فرماتا ہے:
"پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو جو انہیں کی گئی تھی، بھلا دیا تو ہم نے ہر طرح کی خوشحالیوں کے دروازے ان کے لیے کھول دیے، یہاں تک کہ جب وہ ان بخششوں میں جو انہیں عطا کی گئی تھیں خوب مگن ہو 8/11
گئے تو اچانک ہم نے انہیں پکڑ لیا اور اب حال یہ تھا کہ وہ ہر خیر سے مایوس تھے"۔
(سورةالأنعام:44)

نمبر4:
اللہ تعالٰی کے نافرمان بندے، جن کی زندگی تنگ اور پریشان کن ہے:

ایسے لوگوں کی زندگی کا تنگ ہونا بھی ایک فطری بات ہے کیونکہ ایسے لوگوں کے بارے میں اللہ تعالٰی کی کھلی 9/11
وعید آئی ہوئی ہے:
"اور جو میرے 'ذکر' (درس نصیحت) سے منہ موڑے گا اس کے لیے دنیا میں تنگ زندگی ہوگی اور قیامت کے روز ہم اسے اندھا اٹھائیں گے"۔
(سورةطه:124)

آپ اپنے آپ کو کن بندوں میں شمار کرتے ہیں؟
اگر آپ نے خود کو تلاش کرلیا ہے تو اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کو 10/11
بھی انکی پہچان کرانے میں مدد کریں کیونکہ:
"اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی"
(سورةالذاريات:55)

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نیک بندوں میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین
#پیرکامل
#قلمکار 11/11
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!