میں بہت سے ایسے الفاظ انجانے میں استعمال کر جاتے ہیں جو کفر کے زمرے میں آجاتے ہیں
جن کی وجہ سے ہماری زندگی میں مشکلات اپنا ڈیرہ ڈال لیتی ہیں
لیکن ہم سمجھ نہیں پاتے کیا وجہ ہے
نماز بھی پڑھتے ہیں
صدقہ خیرات بھی کرتے ہیں
فائیدہ نہیں ہوتا
جاری ہے👇
ان فتنوں سے پہلے نیک اعمال کے سلسلے میں جلدی کرو
جو تاریک رات کے حصوں کی طرح ہوں گے
ایک آدمی صبح کو مومن ہوگا اور شام کو کافر ہوگا اور شام کو مومن ہوگا صبح کافر ہوگا اپنے دین کو دنیاوی ساز و سامان کے بدلے فروخت کر دے گا
مسلم 118
جاری ہے 👇
ان سے خود بھی اور دوسروں کو بھی بچائیں
*مصیبت کے وقت یہ کہنا کفر ہے
"پتہ نہیں اللّٰه نے مصیبتوں کے لئیے ہمارا ہی گھر دیکھ لیا ہے"
"کسی کی موت پر ایسا کہنا
پتہ نہیں اللّٰه کو اس شخص کی بڑی ضرورت تھی جو اتنی جلدی یا کم عمری میں اپنے پاس بلا لیا"
جاری ہے 👇
کہ
نیک لوگوں کو اللّٰه جلدی اٹھا لیتا ہے،
جبکہ حضرت نوح علیہ السلام کی 900 سال عمر تھی"
" یا اللّٰه تجھے بچوں پر بھی ترس نہیں آیا"
" اللّٰه ہم نے تیرا کیا بگاڑا ہے جو مصیبتوں نے ہمارا گھر ہی دیکھ لیا ہے"
" پتہ نہیں اللّٰه کیوں نہیں سنتا ہماری"
جاری ہے 👇
"اگر تم جنت میں چلے گئے تو سگریٹ جلانے تو ہمارے پاس جہنم میں ہی آنا پڑے گا"
"پاسپورٹ پر یہودی عیسائی یا قادیانی لکھوا لیتا ہوں ویزہ تو مل جائے گا کون سا سچ مچ کا بن جانا ہے"
جاری ہے 👇
"خدا نے تم کو بڑی فرصت میں بنایا ہے"
"پتہ نہیں بارش کیوں نہیں ہو رہی
لگتا اللّٰه ہم کو بھول ہی گیا ہے"
"نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی کسی بھی حدیث یا سنت کا مزاق اڑانا کفر ہے"
جاری ہے 👇
اسی طرح کے بہت سے کلمات ہیں جو ہم ناسمجھی میں بول دیتے ہیں
اور پکڑ میں آجاتے ہیں
سیانے اسی وجہ سے کہتے تھے
پہلے تولو پھر بولو
احطیاط کریں
جہاں ہمارا دین بہت آسان ہے
وہاں بہت نازک بھی ہے
جواب ہر بات کا دینا پڑے گا۔۔
