My Authors
Read all threads
1/ سلطان نور الدینؒ زنگی
اسلامی تاریخ کا انتہائی بہادر، زیرک اور جنگی مہارت رکھنے والے حکمران
اگر آپ کے ذہن میں نورالدین زنگی نہ آرہا ہو، آپ کو سمجھانے کے لیے میں یہاں صلاح الدین ایوبی کا نام لوں گا کیونکہ کم و بیش ہر ایک مسلمان اُن کے نام سے بخوبی واقف ہے۔ صلاح الدین ایوبی،
2/ نورالدین زنگی کے کمانڈر تھے اور اُنھوں نے صلیبی جنگوں میں عیسائیوں کو کافی زیادہ زک پہنچائی تھی۔

سلطان نور الدینؒ زنگی 5 فروری 1118ء میں پیدا ہوئے۔
سلطان، زنگی سلطنت کے بانی عماد الدین زنگی کے صاحبزادے تھے جنہوں نے تاریخ میں بڑا نام پیدا کیا۔
آپ نے 1146ء سے 1174ء تک 28
3/ سال حکومت کی۔

سلطان نور الدین زنگی نے مسیحیوں سے قبلہ ٔ اول بیت المقدس واپس لینے سے پہلے ایک مضبوط اسلامی حکومت قائم کرنے کیلئے گرد و نواح کی چھوٹی چھوٹی مسلم ریاستوں کو ختم کرکے ان کو اپنی مملکت میں شامل کر لیا۔

شروع میں نور الدین کا دار الحکومت حلب تھا۔ 549ھ میں اس نے
4/ دمشق پر قبضہ کرکے اسے دار الحکومت قرار دیدیا۔ اس نے صلیبی ریاست انطاکیہ پر حملے کرکے کئی قلعوں پر قبضہ کر لیا اور بعد ازاں ریاست ایڈیسا پر مسلمانوں کا قبضہ ختم کرنے کی عیسائیوں کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا۔

دوسری صلیبی جنگ کے دوران دمشق پر قبضہ کرنے کی کوششوں کو بھی نامور
5/ جرنیلوں سیف الدین غازی اور معین الدین کی مدد سے ناکام بنا دیا اور بیت المقدس سے مسیحیوں کو نکالنے کی راہ ہموار کردی۔

دوسری صلیبی جنگ کی شاندار فتوحات کی بدولت ہی مسلمان تیسری صلیبی جنگ میں فتح یاب ہوکر بیت المقدس واپس لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔

اس زمانے میں مصر میں فاطمی
6/ حکومت بالکل کمزور ہو گئی تھی اور مصر چونکہ فلسطین سے ملا ہوا تھا اس لیے مسیحی اس پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ یہ دیکھ کر سلطان نور الدینؒ زنگی نے ایک فوج بھیج کر 564ء میں مصر پر بھی قبضہ کر لیا، اس طرح فاطمی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔

سلطان نور اؒلدین زنگی کو ایک انتہائی منفرد
7/ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہیں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت کی سعادت ہوئی۔ یہ واقعہ تاریخ کی تقریباً تمام کتب میں موجود ہے۔ اس کا ذکر شیخ محمد عبد الحق محدث دہلوی علیہ رحمہ نے بھی اپنی کتاب "تاریخ مدینہ" میں تین بڑی سازشوں کے ساتھ کیا ہے جس میں سے یہ واقعہ سب سے
8/ مشہور ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ نورالدین نے ایک دن خواب میں دیکھا کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُس سے کہہ رہے ہیں کہ
"نورالدین زنگی! اٹھو، سفر کرو مدینے کا، میری قبر میں پانی آ رہا ہے اور لوگ میری قبر سے میرے جسم کو نکالنا چاہتے ہیں۔"

اُس نے صبح اٹھ کے سوچا کہ یہ
9/ خواب ہے اور یقیناً مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہو گی، جو اس طرح کا خواب مجھے آیا۔یہ خواب اس کو تین دن مسلسل آیا۔

اُس نے اپنے ایک دانا اور عقل مند گورنر سے مشورہ کیا کہ مجھے مسلسل تین دن یہ خواب آیا ہے۔ گورنر بھی کوئی اچھا اور ایمان دار آدمی ہو گا، اُس نے کہا کہ وقت ضائع نہ
10/ کیجیے اور بلاتاخیر سفر شروع کر دیجیے۔ اب غور کیجیے کہ دمشق سے مدینے کا سفر کتناطویل ہے۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے آپ یہ بھی دیکھیں کہ قافلۂ حسین ع کا کربلا کا سفر کتنے دنوں، کتنے مہینوں کاسفر تھا جو مدینے سے شروع ہوا اور دمشق جا کے بی بی زینب س کے خطبے پہ ختم ہوا۔

اُس
11/ وقت کو بھی ذرا اپنے سامنے رکھ کر دیکھئے کہ یہ سفر نور الدین زنگی نے محض سولہ دنوں میں طے کیا۔ وہ کتنی رفتار سے چلا ہو گا؟ کس طرح آیا ہو گا؟

نورالدین زنگی اپنے ساتھ بہت سے تحائف لے کر گیا تھا۔ سو، جب وہ مدینہ پہنچا تو اُس نے شہر کے تمام لوگوں کو بلایا اور سبھی کو تحائف پیش
12/ کیے۔ وہ تحائف اس لیے دے رہا تھا کہ لوگ لینے کے لیے تو ضرور آئیں گے اور وہ چاہتا تھا کہ اُن لوگوں کو شناخت کرے جو کہ اُسے خواب میں دکھائے گئے تھے لیکن وہ اسے نظر نہ آئے۔ اُس نے لوگوں سے پوچھا
"کیا کوئی ایسا شخص بھی ہے جو مجھے ملنے نہیں آیا؟"

لوگوں نے کہا
"ہاں! دو لوگ ایسے
13/ ہیں جو آپ کو ملنے نہیں آئے اور وہ اس لیے نہیں آئے کہ وہ عبادت میں اتنے زیادہ مشغول ہیں کہ انھیں دنیا کے تحائف کی یا آپ سے ملنے کی کوئی خواہش ہی نہیں"

نور الدین نے کہا
"اچھا! چلو، مجھے اُن کے پاس لے چلو۔"

سو، نور الدین زنگی اُن کے ہاں گیا۔ جب وہ ان کے گھر یا کمرے میں داخل
14/ ہوا تو وہاں سوائے اسلامی کتابوں اور جائے نمازوں کے کچھ نہیں تھا۔ پھراچانک اُس نے ایک جائے نماز یا چٹائی کو اٹھایا تو دیکھا، اُس کے نیچے ایک خندق ہے جس کے ذریعے وہ دونوں افراد جو دراصل مسلم لبادہ میں چھپے عیسائی تھے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضۂ اقدس تک پہنچنا
15/ چاہتے تھے۔

سلطان نور ؒالدین زنگی نے حکم دیا کہ ان دونوں کو قتل کر دیا جائے اور روضۂ مبارک کے گرد ایک خندق کھودی جائے اور اسے پگھلے ہوئے سیسے سے پاٹ دیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بدبخت ایسی مذموم حرکت کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے۔ مذکورہ بالا واقعہ 558ھ (مطابق 1142ء) کا ہے۔
16/ سلطان نورؒ الدین زنگی نے روضہ مبارک کے قریب ایک چبوترابھی بنوایا تاکہ اس پر ان قبور کی حفاظت کے لیے ہروقت پاسبان رہیں۔ یہ چبوترا اب بھی موجود ہے اور باب جبریل سے داخل ہوتے ہی دائیں جانب ہے۔
بعض زائرین اسے مقام صفہ سمجھتے ہیں حالانکہ مقام اصحاب صفہ مسجد نبوی کے اندر تھا جب
17/ کہ چبوترا اْس وقت کی مسجد کی چاردیواری سے باہر تھا۔

مقام اصحاب صفہ کے تعین کے لیے استونہ عائشہ سے شمال کو چلئے۔ (یعنی قبلہ کی سمت کے خلاف) پانچویں ستوں کے قریب مقام اصحاب صفہ ہے۔ یا یہ کہ پرانے باب جبرئیل کے بالمقابل یہ مقام تھا۔

مصر پر قبضہ کرنے کے بعد نور الدین نے بیت
18/ المقدس پر حملہ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ بیت المقدس کی مسجد عمر میں رکھنے کے لیے اس نے اعلیٰ درجے کا منبر تیار کروایا۔ اس کی خواہش تھی کہ فتح بیت المقدس کے بعد وہ اس منبر کو اپنے ہاتھوں سے رکھے گا لیکن خدا کو یہ منظور نہ تھا۔

سلطان نورؒ الدین زنگی ابھی حملے کی تیاریاں
19/ ہی کر رہا تھا کہ زنگی کو حشاشین نے زہر دیدیا جس سے ان کے گلے میں سوزش پیدا ہوگئی جو کہ ان کی موت کا باعث بنی۔
15 مئی 1174ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔ انتقال کے وقت نور الدین کی عمر 58 سال تھی۔
آپ بستر پر فوت ہوئے لیکن ہر وقت شہادت کی تمنا اور جستجو میں رہتے تھے اسی وجہ سے
20/ لوگوں نے آپ کو نورالدین الشہید کا لقب دیا۔
#پیرکامل
#قلمکار
#تعمیرکردار
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!