My Authors
Read all threads
ارتغرل غازی کا جادو

ذوالفقار احمد چیمہ
ایکسپریس، 10 جون 202
کُرہ ارض کے چوہدری اور وڈیرے مطمئن تھے کہ منصوبہ بندی کے عین مطابق ان کی تہذیبی یلغارمسلم اقدار کو تہس نہس کر رہی ہے۔ مسلم ممالک کے نوجوان امریکا اور یورپ کی فلموں کے دلدادہ اور اسی یورپی تہذیب کے پرستار بن چکے ہیں۔👇🏻
وہ پہلی قوموں کی طرح بھول گئے کہ کُر ہ ارض کی زمامِ کار امریکا، یورپ، چین یا روس کے حکمرانوں کے پاس نہیں، اس کا سپریم کمانڈر وہ عظیم ترین خالق کائنات “اللہ” ہے جس کی مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا اور وہ اگر چاہے تو وقت کے فرعونوں کے لیے کوئی موسیٰ بھیج دیتا ہے👇🏻
یا کسی مچھر یا اس سے بھی چھوٹے کیڑے یا جراثیم کے ذریعے انھیں صفحہء ہستی سے مٹا دیتا ہے۔ وہ باغیوں کو کھلی چھوٹ بھی دے دیتا ہے مگر جب چاہتا ہے ان کی طنابیں کس دیتا ہے۔ کبھی انھیں اپنا ورلڈ آرڈر پھیلانے کی ڈھیل دیتا ہے اور کبھی ان کی یلغار روکنے کے لیے کسی طیب اردوان کو بھیج👇🏻
دیتا ہے اور پھراردوان نے وہ کردکھایاکہ چوٹی کے تخلیق کار اکٹھے کیے، جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کی۔اس سےکہاگیا کہ ہالی وڈ کی بہترین فلم پر اتنا سرمایہ لگتا ہےوہ بولااُس سے دوگنا دونگامگر دنیا میں مسلمانوں کی آخری عظیم ترین سلطنت کے بانیوں پر بنایا جانے والا ڈرامہ ہر لحاظ سے فنی👇🏻
اور تکنیکی اعتبار سے بھی شاہکار ہونا چاہیے اور پھر ایسا شاہکار تیار ہوا کہ اسے دیکھ کر ہالی وڈ کے بڑے بڑے فلمسازبھی حیران رہ گئے۔ دنیا کے اٹھاسی ممالک کے کروڑوں لوگ عثمانیہ سلطنت کے بانیوں پر بنایا گیا یہ ڈرامہ بار بار دیکھ رہے ہیں۔👇🏻
پاکستان میں صرف رمضان المبارک کے مہینے میں دس کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اسے دیکھااور تسلیم کیا کہ جب سفید گھوڑے پر سوار جری سردار ارطغرل اسکرین پر نمودار ہوتا ہے تو ناظرین کے دل کی دھڑکنیں تھم جاتی ہیں اورجب اُسکا زور آور گھوڑا اپنی اگلی ٹانگیں بلند کر کے ہنہناتاہے تو لگتا ہے👇🏻
آسمان اُس کی زد میں ہے اور اس کا سوار رستے میں آنے والی ہر رکاوٹ اور ظلم کے ہر نشان کو مٹا دے گا۔
ارطغرل اور اس کے جانثاروں کی بہادری، اپنے دین سے لازوال وابستگی، ظلم سے نفرت، انصاف کے لیے کسی بھی حد تک جانے کا جذبہ اور نبی کریمﷺ سے بے پناہ عقیدت اور محبت (حضورﷺ کا نام آتے👇🏻
ہی ار طغرل اور اس کے جانثار کھڑے ہو کر سر جھکاتے ہیں اور عقیدت سے سینے پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں ) دیکھ کر دل سے آواز نکلتی ہے کہ یہ ہیں حضور ﷺ کے اُن جانثاروں کے سچے وارث کہ جنھوں نے تاجِ سرِدارا کچل دیا تھااور قیصر و قصریٰ کی عظیم سلطنتوں کو روند ڈالا تھا۔👇🏻
اب نوجوان کہتے ہیں کہ ہمیں تو اسکرین کے ذریعے یہی دکھایا جا تا تھا کہ ہم کمتر اور یورپین ہم سے بہت برتر ہیں۔ ارطغرل کے ہاتھوں ان کی پٹائی اور پسپائی دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔ ارطغرل نے ہمارے سوئے ہوئے احساسِ تفاخر کو بیدار کر دیا ہے۔👇🏻
دراصل عالمی منصوبہ سازوں کا پلان تو یہی تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو فحش فلموں اور جنس زدہ ڈراموں کی لت ڈال دی جائے اور ان کی قوتوں اور صلاحیتوں کو اس کام پر لگا دیاجائے کہ وہ اسلام کے بنیادی عقائد پر شک کریں اور مغرب کے استحصالی نظام پر، اور دنیا بھر میں👇🏻
لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے پر امریکا اور یورپ پر تنقید کرنے کے بجائے خود پاکستان کے قیام پر تنقید شروع کر دیں۔ اُن کا منصوبہ تو ٹھیک چل رہا تھا مگر پھر ارطغرل آگیا اور اس نے ہر چیز کو تہ و بالا کر دیا۔👇🏻
ایک غیر جانبدرانہ سروے کے مطابق طیب اردوان کی نگرانی میں تیار ہونے والے اس شاہکار کو کلچرل بم کا نام دیا ہے
اسلام کی عظمت سے جُڑی ہر کہانی سے بغض اور عناد رکھنے والوں کی بے بسی دیدنی ہےوہ بڑ بڑا رہے ہیں کہ ڈرامے کے ہیرو ترک ہیں، ہمیں اپنے ہیروز پر ڈرامے بنانے چاہیں۔👇🏻
اور خیر سے اپنے ہیروز میں وہ بادشاہی مسجد کا تقدس پامال کر کے وہاں گھوڑے باندھنے والے رنجیت سنگھ کا نام لیتے ہیں۔ ان سے کوئی پوچھے کہ ہماری محبتوں کے مرکز امرتسر اور بنارس ہیں یا مکہ اور مدینہ؟ کیا حر مین بر صغیر میں ہیں؟ نبی کریمﷺ کے بعد ہمارے سب سے👇🏻
بڑے ہیرو ابوبکرؓ، صدیق ؓ، فاروق اعظمؓ، عثمان غنی ؓاور علی المرتضیٰ ؓ ہیں۔

بہادری اور جُرات میں ہمارے ہیرو خالد ؓبن ولید، ابو عبیدؓ بن جراح، طارق بن زیاد ؓ اور محمدؓ بن قاسم ہیں۔ کیا وہ لوکل تھے؟
ان شا اللہ اب مسلم دنیا میں مسلم ہیروز پر اعلیٰ پائے کی فلمیں بنیں گی👇🏻
اور ناول لکھے جائیں گے، اب ارضِ پاکستان میں کئی نسیم حجازی پیدا ہوں گے۔ ہمارے فلمسازوں اور ڈرامہ نگاروں کو بھی موضوعات تبدیل کرنا ہوں گے۔ اب ہمارے قلم کاروں کو افلاسِ تخیل سے نجات حاصل کرنا ہو گی کہ ناظرین اب مقدس رشتوں کو پامال کرنے والے لَچر ڈراموں سے متنفر ہیں۔👇🏻
یہ بات طے ہے کہ مسلم دنیا خصو صاََ ترکی اور پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی منزل نظر آچکی ہے اور وہ تقلید، غلامی اور محکومی کی نہیں، وہ مسلمانوں کی رفعت اور عظمت کی منزل ہے۔

#قلمکار
#Merriment
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with HUMAIRA RAJPUT

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!