My Authors
Read all threads
1/ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی صاحبزادی کا نام "فاطمہ" اس بنا پر رکھا کہ حق تعالیٰ نے ان کو اور ان کے محبین کو آتش دوزخ سے محفوظ رکھا ہے، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے :

"میں نے اپنی بیٹی
2/ کا نام فاطمہ اس لیے رکھاہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو اور اس کے محبین کو دوزخ سے علیحدہ کر دیا ہے۔"(رواہ الدیلمی و ابن عساکر، الصواعق محرقہ صفحہ 153)

معلوم ہوا کہ سیدہ فاطمہ س کے نام مبارک کی ہی تعظیم و تکریم اور محبت، ایمان والوں کو جنت کی بشارت اور نجاتِ دوزخ سے پیش گوئی
3/ ہے۔

حضرت سیدہ فاطمہ س کے القابات تو بہت ہیں لیکن ایک مشہور لقب آپ کا "زہرا" ہے اور زہرا کے معنٰی ہیں "کلی" یعنی نہایت خوبصورت۔

سیدہ سب سے زیادہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت و صورت اور حسن وجمال سے مشابہ تھیں اس لیے آپ کو کلی کے نام سے یاد کیا
4/ جاتا ہے آپ کا حسن و جمال ایسا خوبصورت تھا کہ جیسے چودہویں رات کا چاند چمکتا ہے سیدہ اس طرح حسین و جمیل تھیں اور سیرت و صورت میں ام المؤ منین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:

"میں نے کسی کو نہیں دیکھا کہ جو بیٹھنے اٹھنے چلنے پھرنے، حسن و خلق اور گفتگو
5/ میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے زیادہ مشابہ ہو۔ (جامع الترمذی ، 2:704)

ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ ام المؤ منین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:

"میں نے سیدہ فاطمہ س سے بڑھ
6/ کر کسی کو فصیح نہیں دیکھا اور ایسا کیوں نہ ہوتا کہ وہ سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی تھیں۔ (المستدرک3:160، ذخائر العقبیٰ، ص 44، الاستیعاب 2:772)

معلوم ہوا کہ سیدہ س کا بچپن شریف اور زندگی کا ہر لمحہ حضور سید العالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اور ام
7/ المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی آغوش مبارک میں گذرا۔ ظاہر ہے کہ ایسی شہزادی کے اعمال و افعال حسن و سیرت، فصاحت و بلاغت اخلاق و عادات، طہارت و عصمت، سر مبارک سے لے کر پاؤں تک ہم شکل مصطفی تھیں آپ کی چال ڈھال ہر وضع قطع مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
8/ کے مشابہ تھی اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کی جیتی جاگتی تصویر بنائی تھی۔

سیدہ کے القابات میں طاہرہ، زاکیہ اور طیبہ بھی ہیں جس کے معنی ہیں ہر قسم کی آپ کو ظاہر و باطن کی پاکیزگی حاصل تھی، حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں:

"بے شک سیدہ فاطمہ س پاکدامن
9/ ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کی اولاد پر جہنم کی آگ حرام کردی ہے"۔(المستدرک ، 3:152)

دوسری حدیث میں حضرت اسماء بنت عمیس زوجہ ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:
"سیدنا امام حسن ع کی ولادت شریفہ کے وقت سیدہ فاطمہ س کے پاس تھی اور میں نے دایہ کے فرائض انجام دیے میں
10/ نے کوئی خون وغیرہ جو بوقت ولادت ہوتا ہے نہ دیکھا یہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا گیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

کیا تم نہیں جانتی ہو کہ فاطمہ میری طاہرہ مطہرہ ہے اس کے حیض میں بھی خون نہیں ہے۔(الشرف المؤبد :44، فیض القدیر شرح جامع
11/ الصغیر جلد ۔ 4:555)

معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہٰ علیہ وآلہ وسلم کی اس مقدس شہزادی کو نمایاں اور ممتاز مقام حاصل ہے۔ سلطنت اسلام کی یہ طیبہ طاہرہ حیض و نفاس ، رجس و نجس سے مبرا سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں۔

"عابدہ اور زاہدہ" بھی سیدہ کے مشہور لقب ہیں، جس کے معنی ہیں
12/ زہد و عبادت سے زندگی گزارنے والی اور "راضیہ مرضیہ" بھی ہیں جو ہر وقت اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی پر رہا کرتی تھیں۔

سیدہ زاہرہ، طیبہ، طاہرہ، عابدہ، زاہدہ
جان احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

اس بتول جگر پارۂ مصطفی
حجلہ آرائے عفت پہ لاکھوں سلام

#پیرکامل
#قلمکار
#سیدہ_حق
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!