جانورں کی روح کون نکالتا ہے
میں بہت بار کہ چکا ہوں میں کوئ
مفتی نہیں نہ ہی عالم ہوں
ہاں کوشش کرتا ہوں آپ سب کو جو بھی بات
بتاؤں وہ سچی ہو اور اگر کہانی ہو تو
صرف نصیحت کے لئیے ہو جس سے اچھائ
واضع ہو برائ سے بچا جائے،
تو جواب یہ ہے
جاری ہے 👇
کہ
ایک مسلمان کی شان یہ نہیں ہے کہ
بے مقصد چیزوں کے جاننے،
سمجھنے
پوچھنے
بحث مباحثہ کرنے
میں اپنی صلاحتیں صرف کرے،
آپ نے جو سوال کیا ہے اس پر شریعت کا کوئی حکم یا کوئی عقیدہ موقوف نہیں ہے، لہذا لایعنی میں پڑنے سے اجتناب کریں
بعض نصوص سے اس بات کی
جاری ہے 👇
کہ
تمام ذوی الارواح کی روحوں کے قبض کرنے کی ذمہ داری اللّٰه تعالی نے ملک الموت کو سونپی ہوئی ہے،
چنانچہ ایک روایت میں ہے کہ ملک الموت نے ایک مرتبہ
آپ ﷺسے کہاکہ میں ایک مچھر کی روح بھی اللّٰه کےحکم کے بغیر اپنی مرضی سے قبض نہیں کرسکتا،
جاری ہے 👇
اِس حدیثِ مبارک سے پتا چلتا ہے کہ ہر ذی روح کی روح کو قبض کرنے کی ذمہ داری اللّٰه نے ملک الموت کو دی ہوئی ہے۔
نیز امام مالک بن انس رحمۃ اللہ علیہ سے دریافت کیا گیا کہ
آیا مچھروں کی روح بھی ملک الموت قبض کرتے ہیں ؟
جاری ہے 👇
کیا ان میں جان ہے؟
جواب دیا گیا
جی ہاں،
تو آپ نے فرمایا کہ بس پھر ان کی جان بھی ملک الموت ہی قبض کرتے ہیں
کیوں کہ قرآن میں ہے
اللّٰه یتوفی الانفس حین موتها
جس نے پیدا کیا وہ بہتر جانتا ہے کس کو کس کام پر لگانا ہے
اللّٰه تعالیٰ کے معاملات اللّٰه جانے
