My Authors
Read all threads
#محبت_مافیا
#مارخورز_پروموشن #نماز_راہ_نجات_ہے
#قلمکار
#PakDostTeam
تولی خان کا یہ بیٹا نہایت اکھڑ، جوشیلا، لڑاکا، بدتمیز اور کسی کی ایک نہ سننے والا تھا، لیکن تولی خان کا بہت لاڈلا تھا، جو کھیلن کو چاند مانگتا تو تولی اپنے لاڈلے کو چاند دلوانے کیلئے ہزاروں لاشیں بچھا⬇️1
سکتا تھا اور یہ لاڈلا بھی اپنے باپ کی محبت میں لاکھوں لاشوں کے مینار کھڑے کرسکتا تھا۔ تولی خان کی موت کے بعد اپنے حصے کے مفتوحہ علاقے پر اب اِس لاڈلے کا نو دُموں والا پرچم لہرانے لگا تھا، اسکے باوجود اسلامی دنیا کا مرکز ابھی اُسکی دسترس میں نہیں آیا تھا۔ آٹھ سو سال پہلے جنم⬇️2
لینےوالے اس لاڈلے نے اسلامی دنیا کے قلب کو فتح کرنے کیلۓ 1257میں اسلامی دارالخلافہ کا محاصرہ کرلیا۔ حالانکہ دارلخلافہ اُس وقت شیعہ سنی فساد کا گڑھ بنا ہوا تھا، لیکن اسکے باوجود لاڈلے کا یہ محاصرہ طول پکڑ گیا، سنیوں کو خلیفہ جب کہ شیعوں کو وزیراعظم ابن علقمی کی حمایت حاصل تھی⬇️3
سنی اور شیعہ اس لڑائی میں اتنے اندھے ہوچکے تھے کہ ابن علقمی نے ”لاڈلے“ کو دارالخلافہ پر حملہ کرنے کے لیے آمادہ کرلیا۔ اگلے برس 1258ءمیں لاڈلے کی فوج دارالخلافہ میں گھس گئی۔ ”دی نیو یارکرز“ کے ایان فریزر کا کہنا ہے کہ لاڈلے کی فوج دارلخلافہ میں گھسی تو فوجیوں نے وحشت اور بربریت⬇️4
کی نئی داستان رقم کی، جو چیز ان کے سامنے آئی، اسے جلاکر تباہ کردیاگیا۔ فوج نے غریب امیر، مرد عورت، بچے بوڑھے اور بیمار تندرست کا خیال رکھے بغیر جو سامنے آیا اسے قتل کردیا۔فریزر کے مطابق لاڈلے کی اس فوج کے ہاتھوں صرف دارالخلافہ میں موت کے گھاٹ اترنے والوں کی تعداد دو لاکھ⬇️5
سے دس لاکھ کے درمیان تھی۔ اتنے زیادہ انسانوں کو قتل کیا گیا کہ نہروں، کنوؤں اور دریاؤں کے پانی کا رنگ سرخ پڑ گیا۔فوج نے جگہ جگہ لوٹ مارکی، مساجد، محلات، لائبریریوں اور اسپتالوں کو تباہ کر ڈالا۔ شاہی عمارات کو جلا دیا گیا اور خلیفہ کو گرفتار کر کے اسے اپنے شہریوں کا قتل عام⬇️6
اور اپنے خزانے کی لوٹ مار دیکھنے پر مجبور کردیاگیا، جس کے بعد خلیفہ کو ایک قالین میں لپیٹ کر گھوڑوں کے نیچے کچل دیا گیا۔یہ خلیفہ کوئی اور نہیں بلکہ بغداد میں عباسیوں کا آخری خلیفہ معتصم باللہ تھا اور اس کے شہر بغداد کو تاراج کرنے والا یہ لاڈلا کوئی اور نہیں بلکہ اسلامی⬇️7
دنیا پر قہر بن کر ٹوٹنے والے چنگیز خان کا پوتا ہلاکو خان تھا۔بغداد کا رخ کرنے سے قبل ہلاکو خان نے اسماعیلیوں کے مرکز قلعہ الموت پر قبضہ کرکے اسماعیلی حکومت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ اور ان کے آخری بادشاہ خورشاہ کو قتل کردیا۔بغداد تباہ کرنے کے بعد ہلاکو خان نے پورے عراق پر قبضہ⬇️8
کرلیا اور بصرہ اور کوفہ کے عظیم شہر تباہ و برباد کردیئے۔ جس کے بعد منگول فوجوں نے جزیرہ کے راستے شام پر حملہ کیا۔ منگول فوجیں نصیبین، رہا اور حران کے شہروں کو تباہ کرتے ہوئی حلب پہنچ گئیں جہاں 50 ہزار مرد قتل عام میں مارے گئے اور ہزاروں عورتوں اور بچوں کو غلام بنالیا گیا⬇️9
منگول فوجیں اسی طرح قتل و غارت کرتی اور بربادی پھیلاتی ہوئی فلسطین پہنچ گئیں لیکن یہاں ناصرہ کے جنوب میں عین جالوت کے مقام پر 1260ءکو ایک خونریز جنگ میں مصر کے مملوکوں نے ان کو شکست دے کر پورے شام سے نکال دیا اور اس طرح مصر منگولوں کے ہاتھوں تباہی سے بچ گیا⬇️10
اُدھر منگو خان کے بعد قراقرم کی حکومت کا اقتدار کمزور پڑا تو ہلاکو خان نے ایران میں بھی اپنی مستقل حکومت قائم کرلی جو ایل خانی حکومت کہلاتی تھی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ چنگیز خان اور ہلاکو خان اسلامی دنیا پر قہر بن کر ٹوٹے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے خوشحال اسلامی دنیا کو⬇️11
تباہ و برباد کرکے رکھ دیا تھا۔ تہذیب و تمدن کے شہر بے مثال اجاڑ دیے گئے،سائنس و علوم کی درس گاہوں کو مٹاکر رکھ دیا گیا اور انسانی ترقی کو ایک بار پھر تنزلی کے راستے پر ڈال دیا۔اسی لیے ہلاکو خان کواسلامی دنیا کیلئے تباہی کی علامت اور بربادی کے استعارے کے طور پر لیا جاتا ہے⬇️12
لیکن حیرت انگیزطور پر مورخیں نے ہلاکو خان کی اسلام دشمنی کی اصل وجوہات تلاش کرنے کیبکوشش نہیں کی؟ کیاوجہ ہے کہ عیسائی دنیا چنگیز خان اور اسکے پوتے ہلاکو خان کی وحشت اور بربریت سے بچی رہی اور صرف مسلم دنیا ہی انکے عتاب کا نشانہ بنی؟ تاریخ کے اوراق اس راز سے یوں پردہ اٹھاتے ہیں⬇️13
کہ پڑھنے والا حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔ دراصل اس کی وجہ صلیبی جنگوں میں یورپی انتہاپسند مسیحیوں کی ناکامی بنی۔ صلیبی جنگوں میں ناکامی کے بعد یورپ کے انتہاپسند مسیحی آرام سے نہیں بیٹھے تھے بلکہ انہوں نے مسلم دنیا کو تباہ کرنے کیلئے نئے ذرائع اور امکانات تلاش کیے⬇️14
انہیں امکانات میں سے ایک چنگیز خان تھا۔ چنگیز خان اور اس کی اولاد جدھر جدھر سے گزری تو اس کے راستے میں آنے والی مسیحی دنیا نے مزاحمت کرنے کی بجائے اسکا ساتھ دیا اور اسکی سیاسی اور عسکری حمایت کی۔ یہ سیاسی اور عسکری حمایت بعد میں رشتے داری میں بھی بدل گئی۔ چنگیز خان کے بیٹے⬇️15
تولی خان کی شادی ایسی ہی ایک مسیحی شہزادی سے ہوئی تھی، جس کے بطن سے ہلاکو خان پیدا ہوا۔ ہلاکو خان کی ماں شہزادی ”سرخاغطانی بیگم“ نسطوری عقیدے کی پیروکار ایک مسیحی خاتون تھی۔سرخاغطانی بیگم کے چاروں بیٹوں نے جہاں جہاں حکومتیں قائم کیں، انہوں نے اسلامی دنیا کی تباہی میں⬇️16
کوئی کسر نہ چھوڑی۔ ہلاکو خان کی اپنی بیوی دکوز خاتون بھی عیسائی تھی۔یہی وجہ ہے کہ جب ہلاکو خان نے بغداد کی طرف کوچ کیا تو مختلف عیسائی ممالک کے ہزاروں فوجی بھی اس کے ہمراہ تھے۔ ایک بڑا حصہ جورجین تھا، جو اپنے دارالحکومت تفلیس کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے بے چین تھے⬇️17
جو جلال الدین خوارزم شاہ نے دہائیوں پہلے فتح کیا گیا تھا۔ دوسرے حصہ لینے والی عیسائی افواج میں آرمینیہ کی فوج اپنے بادشاہ کی قیادت میں شامل تھی۔ سلطنت انطاکیہ سے ہزاروں فرانسیسی فوجی بھی ہلاکو خان کی فوج کے ہمراہ تھے اور بغداد میں ظلم و بربریت کی اصل داستانیں اِنہی⬇️18
غیر منگول فوجیوں نے رقم کی تھیں۔ ہلاکو کے بعد اس کا بیٹا اباقہ خان تخت نشین ہواتو اس نے بھی اپنے باپ کی اسلام دشمن حکمت عملی جاری رکھی۔اباقہ نے اپنی نسطوری ماں دکوذ خاتون کے کہنے پرپوپ اور یورپ کے مسیحی حکمرانوں سے قریبی تعلقات قائم کئے اور عیسائیوں کو بیت المقدس پر⬇️19
قبضہ کرنے کے لیے آمادہ کیا۔ قارئین کرام!!سقوط بغداد صلیبی جنگوں میں ناکامی کے بعد یورپی انتہاپسندوں کی ہی سازش تھی اور افسوس کہ کسی مورخ نے یہ سوال نہیں کیا کہ نوے فیصد اسلامی دنیا اور تین حصے ساری دنیا کو تاراج کرنے والے منگولوں نے یورپ کا رخ کیوں نہ کیا؟⬇️20
پاکستان میں آج اسلام کے نام پر گلے کاٹنے، عوامی مقامات پر خودکش حملے کرنے، اسکولوں میں گھس کربچوں اور اساتذہ کو قتل کرنے کے واقعات پیش آرہے ہیں، یہ بھی دراصل سقوط بغداد کی سازش کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے، بادشاہت کے لالچ میںابن وزیر اعظم علقمی ہلاکو خان سے ملنے پہنچا لیکن⬇️21
ہلاکو خان نےملنے کے بجائے یہ کہہ کر قتل کرادیا کہ
“جس نے اپنوں سے وفا نہیں کی، وہ میرا وفادار بھلا کیسے ہوگا؟“۔
👆اسلام کی نشاہ ثانیہ کی تلاش میں دردر بھٹکنے والوںکو تولی خان کے لاڈلے کا یہ جملہ یاد رکھنا چاہیے

مسلمانوں کو اپنے درمیان اتحاد بین المسلمین برقرار رکھناضروری ہے🔃22
بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ منگولوں کے ہاتھ سے اسلام کا نام و نشان گم ہوجائے گا۔ لیکن چونکہ الام کا محافظ خود خدائے تعالیٰ ہے اور شریعت اسلام ایسی چیز نہیں کہ کوئی مادی طاقت اسکو برباد یا مغلوب کر سکے لہٰذا بد اعمال مسلمان تو منگولوں کے ہاتھ سے تباہ ہو گئے اور منگولوں کی تلوار⬇️23
مسلمانوں کے لئے تازیانہ بن گئی جس نے ان کو غفلت سے بیدار کیا لیکن منگول خود کچھ ہی عرصہ کے بعد اسلام کے غلام اور خادم نظر آئے۔ منگولوں کی اس بڑھی ہوئی سطوت اور طاقت کو دیکھ کر عیسائیوں نے بھی یہ کوشش کی کہ ہم منگولوں کو عیسائیت کی طرف متوجہ کریں لیکن عیسائیت کے اندر یہ جزب⬇️24
اور کشش کہاں سے آتی جو ایک فاتح اور جنگجو قوم کو اپنا گرویدہ اور خادم بنا لیتی۔ اس قوم کو خدا تعلیٰ نے منگولیا کے پہاڑوں سے اسی لئے نکالا تھا کہ وہ فاتحانہ انداز میں براعظم ایشیا میں پھیلے اور پھر دین اسلام کی روشنی سے منور اور بہرہ ور ہو۔
چنگیز خان اور اس کی قوم کا وجود⬇️25
بھی اسلام کی صداقت کا ایک عظیم الشان نشان ہے۔ جس طرح اسلام ایک مفتوح پر اپنا اثر ڈالتا ہے اسی طرح وہ فاتح کو بھی متاثر کرتا ہے۔ عربوں نے تمام دنیا کو فتح کیا۔ وہ ہر ملک میں فاتحانہ انداز میں داخل ہوکر اسلام کے معلم بنے۔
لیکن منگولوں نے غافل مسلمانوں کو مفتوح،مغلوب اور مقتول⬇️26
بنا کر اس اثر کو ختم کیا۔ اور پھر اسی مذہب کے آگے گردنیں جھکادیں جو ان کے مسلمان مفتوحین کا مذہب تھا۔
اسلام ایک عالمگیر دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی حفاظت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اور جسے اپنے محبوب آخری نبی الزماں حضرت محمد ﷺ کے ذریعے ہم تک پہچایا ہے۔🔃27🔄
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with Anwar Ahmad Khan

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!