My Authors
Read all threads
آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کیا ہے؟
14 جولائی کو اس ریفرنس میں آصف زرداری پر فردجرم کیوں عائد نہیں کی جا سکی؟

اس ریفرنس کی عدالتی کاروائی پر مبنی مکمل رپورٹ

احتساب عدالت اسلام آباد میں یہ کیس جج محمد اعظم سن رہے ہیں جبکہ فاروق ایچ نائیک آصف زرداری کے وکیل ہیں
1/18
14جولائی کو اس ریفرنس میں آصف زرداری پر فردجرم عائد کرنے کی تمام عدالتی تیاری مکمل تھی، نیب کراچی نے ویڈیو لنک پر آصف زرداری کی عدالت میں حاضری بھی لگوا دی تھی مگر اس سے پہلے کہ فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی کا آغاز ہوتا، فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں ایک نئی درخواست پیش کر دی
2/18
جس میں یہ گزارش کی گئی تھی کہ پارک لین کیس بنکنگ کورٹ کا معاملہ ہے اور اسے نیب یا یہ احتساب عدالت دیکھ ہی نہیں سکتی، نیب عدالت میں اس ریفرنس پر جاری کاروائی غیرقانونی ہے لہٰذا آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی روک کے اس ریفرنس کو خارج اور آصف زرداری کو بری کیا جائے
3/18
فاروق ایچ نائیک کے اس انکشاف پر جج محمد اعظم کیلیے یہ ضروری ہو گیا تھا کہ وہ عدالتی کاروائی کو آگے بڑھانے سے پہلے اس نئی درخواست کی بابت اٹھنے والے سوالات کے جواب حاصل کریں تاکہ اس بات کا تعین ہو کہ ان کی احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس کا سنا جانا قانونی ہے بھی کہ نہیں؟
4/18
لہٰذا انہوں نے آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی کو روک کے فاروق ایچ نائیک کو اپنے دعوے پر دلائل دینے اور نیب پراسیکیوٹر کو ان دلائل پر بحث کرنے کا کہا

فاروق ایچ نائک نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق جب کوئی ادارہ کسی معاملے پر کاروائی شروع کر دے
5/18
تو کوئی دوسرا ادارہ اس وقت تک اس معاملے میں کاروائی نہیں کر سکتا جب تک پہلے ادارے کی شروع کی ہوئی کاروائی کا کوئی فیصلہ نہ ہو جائے۔ پارک لین ریفرنس دائر ہونے سے پہلے اسٹیٹ بنک آف پاکستان اس ہی کیس میں اپنی کاروائی شروع کر چکا تھا اس لیے اس کے بعد نیب عدالت میں اس ریفرنس کا
6/18
دائر کیا جانا سراسر نا انصافی اور غیرقانونی ہے

اس نقطے پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دو وجوہات کی بنیاد پر پارک لین ریفرنس اور اس پر جاری احتساب عدالت کی یہ کاروائی عین قانونی اور مبنی بر انصاف ہے۔ اول یہ کہ نیب نے پارک لین ریفرنس پر ازخود کوئی کاروائی شروع نہیں کی
7/18
سپریم کورٹ نے اس معاملے پر نیب کو کاروائی کا حکم دیتے ہوئے واجد ضیاء کی سربراہی میں ایک #JIT بنائی تھی جس کی رپورٹ پر ہم نے یہ ریفرنس تیار کیا ہے۔ سپریم کورٹ کا حکم اور اس پر بننے والی JIT کی تحقیقات بھی اداراتی کاروائیوں کے زمرے میں آتے ہیں اور یہ تمام کاروائی سٹیٹ بنک کی
8/18
کاروائی سے پہلے شروع ہو چکی تھی جس پر آصف زرداری نےاپنے تعلقات استعمال کرتےہوئے اپنےخلاف نیب ریفرنس دائر ہونےسے پہلے خود ہی سٹیٹ بنک سےاپنی کمپنی کےخلاف کاروائی شروع کروائی تاکہ اسے نیب ریفرنس اور احتساب عدالت کی کاروائی میں خلل ڈالنےاور تاخیری حربے کےطور پر استعمال کیا جائے
9/18
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو مزید بتایا کہ دوسری ٹھوس وجہ جو یہ ثابت کرتی ہے کہ پارک لین ریفرنس صرف قرضے کی واپسی یا بنکنگ کورٹ کا کیس نہیں بلکہ نیب اور احتساب عدالت کا معاملہ ہے، وہ یہ ہے کہ آصف زرداری نے صرف قرضہ لینے کیلیے راتوں رات ایک ایسی نئی کمپنی بنائی، جس کا اپنا نہ
10/18
ہی کوئی دفتر تھا اور نہ ہی کوئی دوسرا اثاثہ، اس کمپنی کے پتہ میں اُس پارک لین کمپنی کا پتہ لکھا گیا تھا جس کے آصف زرداری صاحب خود شیئر ہولڈر اور ڈائریکٹر بھی تھے۔ زرداری صاحب نے اس نئی کمپنی کی #SECP میں رجسٹریشن کے مراحل مکمل ہونے سے بھی پہلے اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے
11/18
اسے ڈیڑھ ارب روپے قرضہ دلوایا اور قرضے کے عوض بنک میں اپنی اصل مالیت سےکہیں زیادہ مالیت کے ظاہر کیے ہوئے جو اثاثے جمع کروائے وہ بھی پارک لین کی ہی ملکیت تھے۔ اس نئی کمپنی نے ڈیڑھ ارب روپیہ قرضہ وصول کر کے اسے پارک لین کے اکاونٹس میں منتقل کیا اور خود تحلیل ہو گئی، اس لیے یہ
12/18
کیس کسی اور اتھارٹی کی بجائے صرف نیب کے ہی دائرہ اختیار میں آتا ہے اور JIT رپورٹ پر بنے ہوئے پارک لین ریفرنس پر آصف زرداری کے خلاف جاری احتساب عدالت کی یہ کاروائی عین قانونی ہے

اس پر فاروق ایچ نائیک نے ایک مرتبہ پھر اپنے موقف کو دہراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جب یہ قرضہ لیا
13/18
گیا تھا، آصف زرداری اس سے پہلے ہی پارک لین کمپنی کی ڈائریکٹرشپ سے مستعفی ہو چکے تھے اور ان کا استعفیٰ منظور بھی ہو چکا تھا جس کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں #SECP کا وہ ریکارڈ پیش کیا جس کے مطابق جب قرضہ لیا گیا تھا اس وقت بھی آصف زرداری اپنے ڈائریکٹر کے عہدے پر
14/18
بدستور موجود تھے، جواباً فاروق ایچ نائک کا کہنا یہ تھا کہ دراصل آصف زرداری کے استعفے کی بابت #SECP کو مطلع کرنے میں تاخیر ہو گئی تھی اس لیے وہ ریکارڈ میں ڈائریکٹر ہی ظاہر ہو رہے تھے 😂

عدالت نے فاروق ایچ نائیک سے پوچھا کہ آپ نے صرف قرضہ لینے کیلیے نئی کمپنی کیوں بنائی؟
15/18
نئی کمپنی کا اپنا ایڈریس بھی پارک لین کا ایڈریس تھا اور آپ نے بنک میں جو اثاثے رکھوائے تھے وہ بھی پارک لین کے ہی تھے تو آپ نے پارک لین کے نام پر ہی قرضہ کیوں نہیں لیا؟

اس پر فاروق ایچ نائیک نےکہا کہ نئی کمپنی پارک لین کی ہی سسٹر کنسرن کمپنی تھی اور سسٹر کنسرن کمپنیاں بنانا
16/18
کسی قانون میں غیرقانونی نہیں ہے

اس پر نیب پراسیکیوٹر نےعدالت سےاس سوال کا جواب دینےکی اجازت طلب کی اور اجازت ملنےپر بتایا کہ انہوں نے قرضہ لیا ہی واپس نہ کرنےکی نیت سے تھا، اس ہی لیے انہوں نے صرف قرضہ لینے کیلیے نئی کمپنی بنائی تھی تاکہ قرضہ واپس نہ کرنے پر منسلک کم مالیتی
17/18
اثاثے ضبط ہونے کے علاوہ بلیک لسٹ ہو تو وہ نئی کمپنی بلیک لسٹ ہو اور پارک لین کےنام پر کوئی آنچ نہ آئے

اس بات پر فاروق ایچ نائک غصےمیں آ گئے اور انہوں نے عدالت کو اپنی طبیعت خراب ہونے کا بتایا جس پر عدالت نے مزید دلائل اور بحث کو منگل 21 جولائی تک موخر کر کے سماعت ختم کر دی
18/18
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with 🇵🇰 ندیم زیدی 🇵🇰

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!