My Authors
Read all threads
آئیں جانتےہیں کہ ڈاکٹرعاصم حسین کون ہیں؟
ان پر کتنے اور کون کون سےمقدمات ہیں؟
وہ مقدمات کس موڑ پر ہیں؟

ڈاکٹر عاصم حسین کا تعارف
ڈاکٹر عاصم حسین کا شمار آصف علی زرداری کے قریب ترین دوستوں میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کراچی میں موجود ضیاءالدین گروپ آف ہاسپٹلز کے چیئرمین ہیں
1/15
آصف زرداری نے انہیں 2008 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سندھ سے سینیٹر منتخب کروایا اور پھر انہیں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وزیراعظم کا مشیر برائےپٹرولیم بنا دیا۔ 2012میں سپریم کورٹ کی طرف سےجب دہری شہریت رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیا گیا تو انہوں نے بطور
2/15
مشیر اپنے دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو چیئرمین آف ہائیر ایجوکیشن کمشن آف پاکستان، سندھ اور چیئرمین آف پٹرولیم انسٹیٹیوٹ آف پاکستان بنا دیا

مقدمات
ڈاکٹر عاصم پر 3⃣ بڑے مقدمات ہیں

1⃣ ٹیرر فائنانسنگ کیس۔ اگلی تاریخ سماعت 25 جولائی 2020
3/15
2⃣ 462 ارب روپےکی کرپشن کا کیس۔ اگلی تاریخ سماعت 21جولائی 2020
3⃣ 17 ارب روپےکی کرپشن کا کیس۔ اگلی تاریخ سماعت 21جولائی 2020
نوٹ: ڈاکٹرعاصم ان تمام کیسوں میں ضمانت پر رہاہیں

1⃣ ٹیرر فائنانسنگ کیس
کراچی آپریشن کےدوران پاکستان رینجرز کےعلم میں یہ بات آئی کہ رینجرز سمیت قانون
4/15
نافذ کرنےوالے دیگر اداروں کےساتھ مدھ بھیڑ میں زخمی ہونے والےمختلف سیاسی اور کالعدم جماعتوں کےدہشتگردوں کو کراچی میں ہی علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوتی ہیں جس پر پاکستان رینجرز نےتحقیقات کیں تو پتہ چلاکہ زخمی ہونے والےدہشتگردوں کو ڈاکٹرعاصم کے ایما پر ضیاءالدین گروپ آف
5/15
ہاسپٹلز میں یہ سہولیات بھاری معاوضہ کےعوض فراہم کی جا رہی ہیں جس پر پاکستان رینجرز نے ڈاکٹرعاصم کو اگست2015 میں اس وقت گرفتار کیاجب وہ کراچی میں صوبائی ہائیرایجوکیشن کمشن کے ایک اجلاس کی صدارت فرما رہےتھے۔ یہ کیس کراچی کی انسداددہشتگردی کی عدالت میں زیرِسماعت ہے۔ اس کیس میں
6/15
۔#MQM کے میئر کراچی وسیم اختر اور رؤوف صدیقی، #PSP کے انیس قائم خانی اور #PPP کے قادر پٹیل بھی ڈاکٹرعاصم کےشریک ملزمان ہیں۔ کیس کےتمام ملزمان پر فردجرم پہلےہی عائد کی جا چکی ہے جس کی صحت سےتمام ملزمان انکاری تھے، بہرحال فردجرم عائد ہونےکے بعد گواہان پر جرح کا سلسلہ جاری ہے
7/15
اس کیس کا ایک انتہائی اہم گواہ جو ضیاءالدین ہسپتال کا منیجر بھی تھا پہلےہی اپنے 164 کےبیان میں یہ تصدیق کر چکا ہےکہ ڈاکٹرعاصم اور اس کےشریک ملزمان پر تمام الزامات بالکل درست ہیں ساتھ ہی ساتھ اس نےاپنے اس ہی بیان میں #PPP، #MQM اور دیگر کالعدم جماعتوں کے انتہائی مطلوب 28 ایسے
8/15
دہشتگردوں کی تفصیلات بھی بیان کی تھیں جنہیں ضیاءالدین ہسپتال میں بھاری معاوضہ کے عوض علاج معالجہ کی مکمل سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ 25 جولائی کو ہونے والی سماعت میں ملزمان کے وکیل آرٹیکل 164 کے تحت ضیاءالدین ہسپتال کے منیجر کا بیان لینے والے مجسٹریٹ سے بھی جرح کریں گے
9/15
2⃣ 462 ارب روپے کرپشن کا کیس
اس کیس میں ڈاکٹرعاصم اور ان کےشریک ملزمان سابق سیکٹری پٹرولیم اعجازچوہدری، محمدصفر، اطہرحسین اور عبدالحمید وغیرہ پر یہ الزام ہےکہ انہوں نے 2010 سے 2013 کے دوران اپنے من پسند لوگوں کو نوازنےکیلیے غیرقانونی طریقے سے گیس سپلائی کی ترجیحات کو تبدیل
10/15
کیا جس سےقومی خزانےکو 462 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ اس کیس میں بھی تمام ملزمان پر فردجرم عائد ہو چکی ہے، فردجرم کےبعد سبھی ملزمان صحت جرم سے انکاری رہےتھے۔ اس کیس کا ایک گواہ ڈاکٹر وقار ندیم آرٹیکل 161 کے تحت ڈاکٹرعاصم کے خلاف گواہی دینے کے بعد اپنے بیان سے منحرف ہو چکا ہے،
11/15
دیگر گواہان پر جرح اپنےآخری مراحل میں ہے۔ اگلی سماعت 21جولائی کو کراچی کی احتساب عدالت میں ہوگی

3⃣ 17 ارب روپےکی کرپشن کا کیس
احتساب عدالت کراچی میں دائر اس ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم کےساتھ #PPP کےرہنما شعیب وارثی، زوہیرصدیقی اور خالدرحمان وغیرہ بھی ملزمان ہیں۔ ان سب پر من پسند
12/15
افراد کو سوئی سدرن گیس کے غیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 17 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اس ریفرنس میں بھی تمام ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے جس کے بعد گواہان پر جرح اپنے آخری مراحل میں ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت بھی 21 جولائی کو ہی ہو گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
13/15
جی جناب یہ تو تھا ڈاکٹرعاصم کا تعارف اور ان کےخلاف جاری مقدمات کی تفصیلات کا احوال

اب آخر میں ایک لطیفہ بھی سن لیں
ڈاکٹرعاصم نے 21جولائی کو احتساب عدالت کراچی میں ہونےوالی دونوں سماعتوں سےپہلے ہی اپنی ایک درخواست وہاں پہنچا دی ہےجس میں فاضل عدالت سےیہ درخواست کی گئی ہے کہ
14/15
انہیں اپنےعلاج معالجہ کیلیے 23جولائی سے ستمبر تک بیرون ملک جانےکی اجازت دی جائے

(یاد رہے کہ 25جولائی کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں موصوف کےخلاف جاری ٹیررفائنانسنگ کیس کی اہم ترین سماعت بھی ہےجس میں ڈاکٹرعاصم کو سزائےموت بھی ہو سکتی ہے)
15/15

اپنی رائے ضرور دیں۔ شکریہ
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with 🇵🇰 ندیم زیدی 🇵🇰

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!