نواز شریف نااہلی کے بعد شہباز شریف کو وزیراعظم بنوانا چاہتے تھے۔ وہ راضی نہ ہوئے تو اگلا انتخاب چودھری نثار تھے۔ مگر ایسا کیا ہوا کہ سب کو چھوڑ کر شاہد خاقان عباسی نے بازی مار لی؟ sujag.org/current-events…
نثار علی خان کے افواجِ پاکستان کے ساتھ دیرینہ رابطوں کی وجہ سے نواز شریف کو شاید یہ خطرہ تھا کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد وہ کہیں فوج کی مدد سے ان کی جماعت پر قبضہ ہی نہ کر لیں۔
شاہد خاقان عباسی کو 2018 کے انتخابات میں اپنے آبائی علاقے مری سے تحریکِ انصاف کے غیرمعروف امیدوار صداقت عباسی کے ہاتھوں شکست ہوئی جس کے بعد انہیں قومی اسمبلی میں پہنچنے کے لئے لاہور میں شریف فیملی کے ایک محفوظ حلقے سے ضمنی الیکشن لڑنا پڑا sujag.org/current-events…