My Authors
Read all threads
کیا پاکستان 14 اگست کو بنا تھا؟

برطانیہ نے برصغیر کی تقسیم کی تاریخ 15 اگست 1947 رکھی تھی، لیکن دونوں آزاد ممالک بھارت اور پاکستان الگ الگ دن اپنا یوم آزادی مناتے ہیں۔

پاکستان میں عام تاثر یہی ہے کہ ہمارا ملک بھارت سے ایک دن پہلے دنیا کے نقشے پر ابھرا تھا۔ لیکن۔۔۔👇👇👇
اگر تاریخی دستاویزات پر نظر دوڑائی جائے تو واضح ہو جاتا ہے کہ بھارت اور پاکستان 15 اگست 1947 کو ایک ہی دن برطانوی حکمرانی سے آزاد ہوئے تھے

لیکن اگر انڈیا اور پاکستان دونوں ایک ساتھ وجود میں آئے تو پاکستان اپنی سالگرہ 14 اگست کو اور انڈیا اپنی سالگرہ 15 اگست کو کیوں مناتا ہے؟👇👇
ہمیں بتایا جاتا ہے کہ جس دن پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھر وہ نہ صرف جمعۃ المبارک کا بابرکت دن تھا، بلکہ رمضان کی 27ویں تاریخ بھی تھی۔

لیکن اگر 1947 کے ہجری کیلنڈر پر نظر دوڑائی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ 14 اگست کو جمعہ نہیں بلکہ جمعرات تھی، اور اس دن روزہ بھی 26واں تھا۔
👇👇👇
تو پھر حقیقت کیا ہے؟

ملک کے بانی قائدِ اعظم نے جب 15 اگست کو ریڈیو پر قوم کو آزادی کی مبارک باد تھی تو ان کے الفاظ تھے:
"آزاد اور خودمختار پاکستانی ریاست کا جنم دن 15 اگست ہے۔ آج جمعۃ الوداع ہے، رمضان کے مقدس ماہ کا آخری جمعہ، یہ ہم سب کے لیے خوشی کا دن ہے"
👇👇👇
اگر اس دور کے ڈاک ٹکٹ دیکھیں تو ان پر آزادی کی تاریخ 15 اگست درج دکھائی دیتی ہے۔

اس کے علاوہ انگریزوں کی طرف سے 18 جولائی 1947 کو برصغیر کی آزادی کے قانون، انڈین انڈپینڈنس ایکٹ، 1947 کی پہلی شق کہتی ہے:

"اگست کی 15 تاریخ، سال 1947 سے، دو آزاد ملک وجود میں آ جائیں گے،👇👇👇
انڈیا اور پاکستان"

یہ تو واضح ہو گیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایک ساتھ ایک ہی لمحے وجود میں آئے تھے، یعنی 15 اگست کو رات 12 بجے
لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستان اپنی سالگرہ ایک دن پہلے کیوں مناتا ہے؟

پاکستان بننے کے دس ماہ تک 15 اگست ہی کو یومِ آزادی تصور کیا جاتا رہا۔۔۔👇👇👇
لیکن پھر 29 جولائی کو وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت سے منفرد ہونے کی خاطر پاکستان اپنا یومِ آزادی 15 نہیں بلکہ 14 اگست کو منایا کرے گا
بعد میں قائدِ اعظم نے بھی اس کی منظوری دے دی۔
👇👇👇
اور تب سے ہم 14 اگست کو یوم آزادی منارہے ہیں
#پیرکامل
#قلمکار
#یوم_آزادی_مبارک
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!