My Authors
Read all threads
آج لاھور کی احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق المعروف "خواجہ برادران" کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت ہوئی

سماعت کا احوال بتانے سےپہلے آپ کو بتاتے ہیں کہ پیراگون ریفرنس آخر ہے کیا؟ اور اس میں خواجہ برادران پر کیا کیا الزامات ہیں اور کیس کس موڑ پر ہے؟
1/11 Image
کچھ شہریوں نے لاھور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرنے کے بعد نیب لاھور کو ایک درخواست پیش کی تھی جس میں ان کا موقف تھا کہ خواجہ برادران نے ان کے ساتھ 59 کروڑ روپے کا فراڈ کرتے ہوئے انہیں ایسے پلاٹوں کی فائلیں فروخت کی ہیں جو پیراگون ہاوسنگ سوسائیٹی میں موجود ہی نہیں ہیں۔ اس
2/11
شکایت پر جب نیب نے خواجہ برادران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ

🔸خواجہ برادران پیراگون سوسائٹی کے %93.6 شیئرز کے مالک ہیں
🔸خواجہ برادران نے اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں 50 کنال ایسی سرکاری اراضی شامل کی تھی جو سوسائٹی کا
3/11
حصہ نہیں تھی اور انہوں نے اس ہی اراضی کی فائلیں سائلین کو فروخت کر کے ان کے ساتھ فراڈ کیا تھا
🔸سعد رفیق نے پیراگون کے اکاونٹس سے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے اور سلمان رفیق نے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے غیرقانونی طور پر وصول کر کے استعمال کیے تھے

خواجہ برادران کے خلاف تحقیقات کے دوران
4/11
متعلقہ پٹواری، سب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹاون اور پیراگون سوسائٹی کا ایک ڈائریکٹر قیصر امین بٹ خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے اور ان تینوں کے علاوہ نیب کے سامنے 119 مزید گواہان بھی موجود تھے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ متاثرین بھی تھے

122 گواہان اور ناقابل تردید ثبوتوں
5/11
کی بنیاد پر نیب لاھور نے 31 مئی 2019 کو لاھور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران سمیت کل 5 ملزمان کے خلاف پیراگون ریفرنس دائر کر دیا۔ جب ریفرنس دائر کیا گیا اس وقت خواجہ برادران ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں تھے۔ انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان سے ضمانت ملنے پر 17 مارچ 2020 کو رہا
6/11
کیا گیا تھا۔ ضمانت کے 87 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جسٹس مقبول باقر نے کیس کے میرٹس پر تفصیلاً بات کرنے کے علاوہ نیب کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے نیب کے کردار کو پولیٹکل انجینیئرنگ بھی قرار دیا تھا جس پر نیب پہلے ہی ری ویو پٹیشن دائر کر چکی ہے

خواجہ برادران کے خلاف دائر
7/11
پیراگون ریفرنس میں پیراگون سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصرامین بٹ کو گواہان میں مرکزی حیثیت حاصل ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ جب سے خواجہ برادران کو سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا ہے تب سے قیصرامین بٹ ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ اس کی مسلسل غیرحاضری پر جب عدالت نےاسے گرفتار
8/11
کر کے پیش کرنے کیلیے کہا تب سے عدالت کو یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ شدید بیمار ہونے کی وجہ سے عدالت میں حاضر ہونے سے قاصر ہے

آج کی سماعت میں بھی قیصرامین بٹ کو ایک ہسپتال سے ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش کیا گیا اور کیس کی رفتار کا یہ عالم ہے کہ 122 گواہان میں سے ابھی تک صرف 5
9/11
گواہان کے بیانات قلم بند کروا کے ان پر جرح مکمل ہوئی ہے۔ آج جب احتساب عدالت میں جسٹس جوادالحسن نے مزید گواہان کے بیانات لینے اور ان پر بحث/جرح کرنے کیلیے کہا تو اس پر خواجہ برادران کے وکلاء نے اعتراض اٹھاتےہوئے دیگر گواہان کے بیانات لینے یا ان پر جرح کرنے سے پہلے مقدمے کے
10/ 11
مرکزی گواہ قیصرامین بٹ سے بیان لینے اور اس پر جرح کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر عدالت نے قیصرامین بٹ کا "دوبارہ" بیان لینے اور اس پر اسہی روز جرح کرنے کیلیے 26 اگست کی تاریخ مقرر کر کے اس حکم کے ساتھ سماعت ختم کر دی کہ اس روز قیصرامین بٹ کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی جائے
11/11
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with 🇵🇰 ندیم زیدی 🇵🇰

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!