My Authors
Read all threads
1/ 4 محرم الحرام کی صبح عمر سعد نے اپنے لشکر کے کمانڈروں کو بلایا اور ان سے امام حسین علیہ السلام اور ابن زیاد ملعون کے بارے مشورہ کیلٸے ایک میٹنگ کی۔
باتیں ہو رہی تھیں اور عمر سعد امام حسین علیہ السلام کے بے قصور ہونیکی بات کر رہا تھا۔

دورانِ میٹنگ اچانک کوفہ سے ابن زیاد
2/ ملعون کا قاصد آ پہنچا اور عمر سعد کے خط کا جواب لایا۔
جونہی سعد نے زیاد ملعون کے خط کا مضمون پڑھا تو بہت پریشان ہو گیا اور اپنی گفتگو جو لشکر کے کمانڈروں سے کر رہا تھا اس میں شرمندہ ہونے لگا۔

عمر سعد سوچنے لگا کہ فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی صورت میں یزید کی
3/ اطاعت نہ کرینگے اور میں فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لڑنا بھی نہیں چاہتا اور دوسری طرف رَے کی حکومت کو بھی نہیں چھوڑ سکتا۔

عمر سعد ابھی یہ سوچ ہی رہا تھا کہ کوفہ سے ایک اور قاصد آ پہنچا اور ابن زیاد ملعون کا دوسرا خط دیا۔
اسکا مضمون کچھ یوں تھا:
"اے ابن سعد!
میں
4/ نے اتنا بڑا لشکرِ جرار تمہیں بلاوجہ نہیں دیا۔ خبردار رہو کہ مجھے صبح و شام تمہارے حالات معلوم ہوتے رہتے ہیں۔
اے سعد!
حسین علیہ السلام پر حالات کو تنگ کر دو تاکہ وہ جنگ کریں یا یزید کی بیعت کر لے، مہلت نہیں دینا اور حسین علیہ السلام پر تنگی کرنیکا مطلب یہ ہے کہ اسکا پانی
5/ بند کر دو تاکہ اس کو تکليف ہو اور وہ بیعت کرے یا جنگ کرے۔"

دشمن کے الفاظ صاف ظاہر ہے تلخ ہی ہونگے، لہذا بے ادبی کی صحیح عکاسی کرنا ناگزیر تھا۔
خط پڑھ کر عمر ابن سعد بہت حیران اور پریشان ہوا اور ابن زیادہ ملعون پر لعنت کرنے لگا۔ اور پھر عمر سعد نے میٹنگ برخواست کر دی۔
6/ دوسری طرف امام حسین علیہ السلام دکھی دل اور پریشان کیفیت میں خیمہ کے در سے چودھویں کے چاند کی طرح نکلے۔
ایک صحابی سے فرمایا:
جاٶ ابن سعد سے کہو کہ میں دونوں لشکروں کے درمیان تم سے ملنا چاہتا ہوں۔

ملاقات شروع ہوٸی۔
سعد کے محافظ حفص اور درید تھے۔
امام علیہ السلام کے محافظ
7/ مولا عباس علیہ السلام اور مولا علی اکبر علیہ السلام تھے۔

عمر سعد نےکہا:
ابن زیاد ملعون نے کہا ہے اور آج کے خطوط میں تاکید کی ہے کہ آپ علیہ السلام ہر صورت یزید نجس العین کی بیعت کریں، اگر بیعت نہیں کرتے تو آپ علیہ السلام کا پانی بند کر دوں اور آپ علیہ السلام سے جنگ کر کے
8/ شہید کر دوں۔

امام علیہ السلام نے بطور نصیحت فرمایا:
ہاٸے افسوس تجھ پر اے ابن سعد!
کیا تم اللہ تعالی سے نہیں ڈرتے، کیا تمہیں قیامت کا یقین نہیں، پسر مرجانہ کی اطاعت کرتے ہو اور میرے قتل پر کمربستہ ہو گٸے ہو۔ حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں کون ہوں؟
اگر تمہارے ہاتھ میرے خون میں
9/ رنگین ہوٸے تو تمہاری نجات ہرگز نہ ہو گی۔

عمر سعد نے کہا:
میں قربان جاٶں، میں آپ علیہ السلام کو اچھی طرح جانتا ہوں کہ آپ علیہ السلام سبطِ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، فرزندِ حیدر علیہ السلام اور جناب فاطمہ علیہ السلام کے دل کا میوہ ہیں۔
لیکن آپ علیہ السلام کوٸی چارہ
10/ کریں تاکہ ہم دونوں ابن زیاد ملعون سے بچ جاٸیں۔

امام علیہ السلام نے فرمایا:
اس کا حل یہ ہے کہ ان تین کاموں میں سے ایک کام کرو۔

1- مجھے راستہ دو تاکہ میں مکہ یا مدینہ کی طرف لوٹ جاٶں۔

2- مسلمانوں کے کسی شہر جانیکی اجازت دو تاکہ وہاں ایک عام مسلمان کی طرح زندگی گزار سکوں۔
11/ 3- مجھے اجازت دو کہ میں خود یزید کے پاس شام چلا جاٶں۔

راوی کہتا ہے کہ اللہ تعالی کی قسم!
امام حسین علیہ السلام نے ان تین راستوں کے علاوہ کوٸی اور بات بھی نہ کی۔

عمر سعد نے کہا:
مجھے تو ہر بات قبول ہے۔ لیکن وہ پرکینہ کافر ان باتوں کو تسلیم نہیں کریگا۔ میں اپنی طرف سے
12/ سفارش لکھوں گا شاید وہ ان راستوں میں سے ایک راستہ دے دے۔

بحوالہ: ریاض القدس (مدینہ سے مدینہ تک)
#پیرکامل
#قلمکار
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!