جب سے ہوش سنبھالا، ہر دور میں عوام کو مہنگائی کا رونا روتے پایا۔ سارا بچپن سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی خبریں پڑھتے گزر گیا، ہر سال بجٹ پر یہی تبصرے سننے کو ملے کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ مہنگائی کی شکایت نئی نہیں، یہ ستر سال پرانی ہے، فرق صرف اتنا پڑا کہ 👇👇👇
اب میڈیا کو اشتہارات کے نام پر اربوں روپے ملنا بند ہوگئے چنانچہ اس نے مہنگائی کے نام پر حکومت کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔
اگر آپ پرائیویٹ جاب کرتے ہیں اور آپ کی پرفارمنس اچھی ہے تو ہر سال آپ کی تنخواہ میں خاطرخواہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ مجھے آج تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس کی 👇👇👇
پرفارمنس اچھی ہو لیکن اس کی تنخواہ یا بونس میں اضافہ نہ ہوتا ہو۔
سرکاری ملازمین کی بات مختلف ہے۔ ان کی اکثریت ہڈحرام اورحرامخور ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ انہیں کوئی کام نہ کرنا پڑے، عوام کے جائز کام کیلئے بھی یہ رشوت مانگیں، اور اس کے باوجود انہیں ہر سال بیس فیصد انکریمنٹ بھی ملتا رہے۔
ایک طرف یہ لوگ اپنے ہی محکموں کو خسارے میں ڈالتے ہیں، دوسری طرف حکومت سے تنخواہوں میں اضافہ بھی مانگتے ہیں۔ حکومت اگر انہیں اضافی الاؤنس دیتی ہے تو اس کیلئے اسے مزید ٹیکس لگانے پڑتے ہیں، جس سے مہنگائی بڑھتی ہے اور عوام پر بوجھ پڑتا ہے۔
آپ کے خیال میں مہنگائی کی شکایت
صرف پاکستان میں ہے؟ ہرگز نہیں۔ اگر آپ امریکہ یا برطانیہ میں رہتے ہیں اور صرف ایک مہینہ کام نہیں کرتے تو اگلے مہینے آپ سڑک پر آجاتے ہیں۔ آپ کے پاس رہائش کا کرایہ دینے کی گنجائش نہیں بچتی۔ یوٹیلیٹی بلز اور ہسپتالوں کے اخراجات آپ کی پہنچ سے باہر ہوجاتے ہیں۔
چنانچہ مغربی ممالک میں لوگ مہنگائی کا رونا رونے کی بجائے کام کرتے ہیں۔ انہیں گھومنے والی کرسی اور علیحدہ دفتر نہیں چاہیئے، انہیں سرکاری ملازمت نہ ملے تو وہ بخوشی پرائیویٹ نوکری کرلیتے ہیں۔ انہیں اگر اپنی مرضی کی پوزیشن نہ ملے تو وہ ڈیپارٹمنٹل سٹور میں کیشئر یا سٹورکیپر کی
نوکری بھی کرلیتے ہیں۔ اگر کسی کو نوکری پسند نہ ہو تو وہ کوئی ہنر سیکھ کر اپنا کام دھندا شروع کرلیتا ہے۔
امریکہ میں کروڑپتی شخص بھی اپنے گھر کے سارے کام کاج خود کرتا ہے۔ ڈرائیور، خانساماں، آیا، کام والی بائی، ایسی کوئی عیاشی امریکہ میں نہیں پالتا۔ نلکا خراب ہوجائے تو وہ
خود ٹھیک کرتے ہیں۔ دیواروں کا پینٹ اکھڑ جائے تو خود پینٹ کرتے ہیں۔
یہ عیاشی آپ کو پاکستان میں ملتی ہے جہاں آپ نے برتن دھونے سے لے کر صفائیاں کرنے تک، ڈرائیور سے لے کو چوکیدار تک، ملازمین رکھے ہوتے ہیں اور شکایت مہنگائی کی کرتے ہیں۔
گھر سے باہر نکلیں، کام کریں۔
اگر آپ کواپنی ڈگری کی مناسبت سے نوکری نہیں مل رہی توکسی دکان پر کیشئر کا کام کریں،ریڑھی لگائیں اوراپنا کاروبارشروع کریں۔
لیکن پاکستانیوں نے ایسا کچھ نہیں کرنا۔ ان کی خواہش ہے کہ گھر بیٹھے انہیں حکومت سرکاری نوکری پر رکھ لے، پھر یہ کوئی کام نہ کریں اور ہرمہینے تنخواہ بٹورتے رہیں۔
آپ کسی بازار میں چلے جائیں، ہر تیسری دکان پر لکھا نظر آئے گا کہ ایک ہیلپر کی ضرورت ہے۔ کسی ریسٹورنٹ سے پوچھ لیں، انہیں ہر وقت اچھے سٹاف کی ضرورت رہتی ہے۔ آپ کو گھر کیلئے پلمبر چاہیئے تو وہ آپ کو نہیں ملے گا، الیکٹریشن چاہیئے، تو اس کے نخرے برداشت کرنا ہوں گے۔
ایک طرف اتنی قلت،
دوسری طرف بیروزگاری کی شکایت۔
ایک طرف کوئی کام دھندہ بھی نہ کرے، دوسری طرف مہنگائی کی شکایت بھی کرے۔
آپ کے سر پر جوتیاں نہ برسیں تو کیا پھول برسیں؟؟؟

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Rozina Khan

Rozina Khan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RozinaKhan1212

26 Sep
مری چھتر کےمقام پر کنسڑ یکشن کمپنی کی طرف سے بنایا جانے والا ترکول پلانٹ مقامی آبادی کے لئے وبال جان بن گیا جو علاقے میں ماحولیاتی آلودگی پھیلا رہا ہے جس سے مقامی افراد مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہو گئے ہیں مزکورہ پلانٹ کے خاتمے کے لئے مقامی آبادی نے عدلیہ کے 👇
ساتھ ساتھ تمام محمکوں کے افسران کے دروازے کھٹکٹائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی آج چھتر کے مقام پر مقامی افراد کی اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتوار دن دو بجے چھتر کے مقام پر سڑک کو بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جائے گا اور یہ احتجاج پلانٹ کےخاتمے تک جاری رہے گا
یاد رہے کہ یہ پلانٹ کو ہالہ برائیڈل روڈ کی تعمیر کے لئے لک سپلائی کے لئے لگایا گیا تھا لیکن اس پراجیکٹ کے خاتمے کے باوجود کنسڑ یکشن کمپنی اس پلانٹ کو بند کر نے کے بجائے اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں جاری کام کے لئے یہاں سے تعمیراتی سامان کو سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے دن رات پلانٹ
Read 5 tweets
26 Sep
دوسری جنگِ عظیم کے اختتام پر جرمن فوج کو فرانس خالی کرنے کا حکم ملا تو جرمن کمانڈنٹ نے افسروں کو جمع کر کے کہا " ھم نازی جنگ ھار چُکے ھیں ، فرانس ھمارے ھاتھ سے نکل رھا ھے۔ یہ سچ ھے اور یہ بھی سچ ھے کہ شاید اگلے 50 برسوں تک ھم کو دوبارا فرانس میں داخلے کی اجازت بھی نہ ملے 👇👇👇
اس لیئے میرا حکم ھے کہ پیرس کے عجائب گھروں ، نوادرات سے بھرے نمائش گھروں اور ثقافت سے مالا مال ھنر کدوں سے جو کچھ سمیٹ سکتے ھو سمیٹ لو۔ جب فرانسیسی اس شھر کا اقتدار سنبھالیں تو انہیں جلے ھوئے پیرس کے علاہ کچھ نہ ملے"
جنرل کا حکم تھا سب افسر عجائب گھروں پر ٹوٹ پڑے اور اربوں ڈالرز
کے نوادرات اُٹھا لائے۔ اُن میں ڈوئچی کی مونا لیزا تھی ، وین گوہ کی تصویریں ، وینس ڈی ملو کا مرمریں مجسمہ غرض کہ کچھ نہ چھوڑا ۔ جب عجائب گھر خالی ھو گئے تو جنرل نے سب نوادرات ایک ٹرین پر رکھے اور ٹرین کو جرمنی لے جانے کا حکم دیا۔ ٹریں روانہ تو ھو گئی لیکن شھر سے باھر نکلتے ھی
Read 8 tweets
24 Sep
#"تلخ حقیقت"#
جانتے ہو صاحب...
ہم اپنے ماں باپ پہ سب سے بڑا ظلم کیا کرتے ہیں۔..؟
ہم ان کے سامنے"بڑے" بن جاتے ہیں ...
"سیانے" ہو جاتے ہیں ...
اپنے تئیں بڑے "پارسا نیک اور پرہیزگار" بن جاتے ہیں ...
وہی ماں باپ جنہوں نے ہمیں سبق پڑھایا ہوتا ہے ۔.
انھیں "سبق" پڑھانے لگتے ہیں ...
ابا جی یہ نہ کرو یہ غلط ہے ۔.
اماں جی یہ آپ نے کیا کیا ..
آپ کو نہی پتا ایسے نہی کرتے ...
ابا جی آپ یہاں کیوں گئے۔.
اماں جی پھر گڑبڑ کر دی آپ نے ..
سارے کام خراب کر دیتی ہیں آپ ..
اب کیسے سمجھاوں آپ کو ...

جانتے ہو صاحب ...
ہمارا یہ "بڑا پن یہ سیانا پن" ہمارے اندر 👇👇👇
کے "احساس" کو مار دیتا ہے ...
وہ احساس جس سے ہم یہ محسوس کر سکیں ...
کہ ہمارے ماں باپ اب بالکل بچے بن گئے ہیں۔..
وہ عمر کے ساتھ ساتھ بے شمار ذہنی گنجلکوں سے آزاد ہوتے جا رہے ہیں ...
چھوٹی سے خوشی ...
تھوڑا سا پیار...
ہلکی سی مسکراہٹ ...
انھیں نہال کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔۔
Read 5 tweets
23 Sep
بھیک دینے سے غریبی ختم نہیں ہوتی!
"ہم نے دو نوعمر بچوں کو لیا
ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے بھیجا
اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے بھیجا،
شام کو بھکاری بچہ آٹھ سو
اور مزدور بچہ ڈیڑھ سو روپے کما کر لایا.
اس سماجی تجربے کا نتیجہ واضح ہے۔
دراصل بحیثیت قوم👇👇👇
ہم بھیک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں
اور محنت مزدوری کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں.
ہوٹل کے ویٹر، سبزی فروش اور چھوٹی سطح کے محنت کشوں کے ساتھ ایک ایک پائی کا حساب کرتے ہیں
اور بھکاریوں کو دس بیس بلکہ سو پچاس روپے دے کر سمجھتے ہیں کہ جنت واجب ہوگئی.
ہونا تو یہ چاہئے کہ مانگنے والوں کو 👇.
صرف کھانا کھلائیں
اور مزدوری کرنے والوں کو ان کے حق سے زیادہ دیں.
ہمارے استاد فرماتے ہیں کہ بھکاری کو اگر آپ ایک لاکھ روپے نقد دے دیں تو وہ اس کو محفوظ مقام پر پہنچا کر اگلے دن پھر سے بھیک مانگنا شروع کر دیتا ہے.
اس کے برعکس
اگر آپ کسی مزدور یا سفید پوش آدمی کی مدد کریں تو
👇👇
Read 5 tweets
22 Sep
29 مئی 1988 کو جنرل ضیا نے جونیجو حکومت برطرف کرکے 90روز میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا۔ اس وقت جونیجو مسلم لیگ کاصدر تھا جب کہ نوازشریف پنجاب کا وزیراعلی۔ جونیجو نے اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا لیکن نوازشریف نے اس کا ساتھ دینے کی بجائے فدا محمد خان کے ذریعے👇
مسلم لیگ کا علیحدہ دھڑا بنانے کا اعلان کردیا اور اس دھڑے میں شامل ہوگیا۔
جنرل ضیا نے قومی اور صوبائی اسمبلیاں برطرف کروا دیں لیکن نوازشریف کو پنجاب کا نگران وزیراعلی برقرار رکھا۔ پھر یہ انوکھا واقعہ بھی تاریخ نے دیکھا کہ نگران وزیراعلی نے الیکشن کی مہم بھی چلائی اور چار
سیٹوں سے الیکشن بھی لڑا، دو سے ہارا اور دو سے جیت گیا۔ الیکشن سے ایک ہفتہ قبل سپریم کورٹ نے جونیجو کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس کی حکومت کی برطرفی کا فیصلہ غلط تھا لیکن چونکہ اب الیکشن ہونے والے ہیں، اس لئے وہ جونیجو کو بحال نہیں کریں گے۔
Read 8 tweets
22 Sep
*#ﺁﺳﺎﻧﯿﺎﮞﺑﺎﻧﭩﻨﺎﮐﺴﮯﮐﮩﺘﮯﮨﯿﮟ؟*

*ﺁﺝ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺼﺮﻭﻓﯿﺎﺕ ﮐﻮ ﭘﺲ ﭘﺸﺖ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺩﺭﻭﯾﺶ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﮭﺎ،*
*ﺟﺐ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﯼ ﺁﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺼﺎﻓﺤﮧ ﮐﯿﺎ
ﺍﻭﺭ ﺑﻼﺗﻤﮩﯿﺪ ﺩﺭﻭﯾﺶ ﺳﮯ ﺩﻋﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ،*
*ﺩﺭﻭﯾﺶ ﻧﮯ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﮐﮯ ﮐﺎﻧﺪﮬﮯ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﮍﮮ ﺟﺬﺏ ﺳﮯ ﺩُﻋﺎ ﺩﯼ:*
*"ﺍﻟﻠﮧ پاک ﺗﺠﮭﮯ ﺁﺳﺎﻧﯿﺎﮞ ﺑﺎﻧﭩﻨﮯﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ"*
*ﺩﻋﺎ ﻟﯿﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ:*
*"ﺣﻀﺮﺕ! ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﮨﻢ ﻣﺎﻝ ﭘﺎﮎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮬﺮ ﺳﺎﻝ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﺯﮐﺎۃ ﻧﮑﺎﻟﺘﮯ ﮨﯿﮟ،*
*ﺑﻼﺅﮞ ﮐﻮ ﭨﺎﻟﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺣﺴﺐِ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺻﺪﻗﮧ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ،*
*
Read 22 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!