ناقابل برداشت بوجھ!

کوئی بعید نہیں کہ اب یہ خبر سنیں : "حکومت نواز شریف کے کامیاب آپریشن کی گارنٹی دے ورنہ ہم مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کررہے ہیں۔"
فلانی ھائی کورٹ کا حکم

دنیا کا وہ واحد شخص جس کو ہر صورت غیرجانبدار ہونا چاہئے وہ منصف یا جج ہوتا ہے۔👇🏻
نہ کوئی سیاسی وابستگی ہونی چاہئے، نہ بغض، نہ خوف اور نہ لالچ

لیکن پاکستان میں منصفوں کا کیا حال ہے؟؟

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نواز شریف کے پُرجوش وکیل تھے، جسٹس فائز عیسی سمیت سپریم کورٹ کے کئی ججز پر سیاسی وابستگیوں اور کرپشن کے الزامات ہیں،👇🏻
اسلام آباد ھائی کورٹ کا چیف جسٹس اطہر من اللہ افتخار چودھری کا ترجمان تھا اور پاک فوج کے خلاف نعرے لگایا کرتا تھا،
پشاور ھائی کورٹ کا چیف جسٹس وقار سیٹھ پیپلز پارٹی کا جیالہ تھا اور ان کے ایک جلسے میں اپنی آنکھ بھی گنوائی، بدلے میں ترقی پائی اور آج افواج پاکستان کے خلاف👇🏻
غداروں اور دہشت گردوں کا مسیحا بنا ہوا ہے،
لاہور کورٹ کے جج صاحبان کی شرمناک ویڈیوز ریلیز ہوتی ہیں، آڈیوز لیک ہوتی ہیں جن میں شہباز شریف ان کو ہدایات دے رہا ہوتا ہے، سندھ کی عدلیہ پر پیپلز پارٹی کا اتنا اثرورسوخ ہے کہ وہاں چیف جسٹس کی پکڑی گئی شراب شہد قرار پاتی ہے،👇🏻
بلوچستان میں ججوں کی اکثریت کو قوم پرستی کا عارضہ لاحق ہے اور ان میں بھی پاک فوج کے خلاف نفرت عروج پر ہے۔*
اسلام آباد ھائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کھل کر اور اعلانیہ پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں سے اپنی نفرت کا اظہار کیا کرتے تھے۔👇🏻
تقریباً تمام ججز کی سیاسی وابستگیاں ہیں ان کے وکالت کے دور کی، پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں سے بغض اور نفرت سب میں مشترک ہے،*
خوف کا یہ عالم ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلے دینے سے معذور ہوگئے تھے جس کی وجہ سے حکومت کو آئینی ترمیم کر کے آرمی عدالتیں بنانی پڑی تھیں،👇🏻
اور لالچ نہ ہی پوچھیں۔ صرف ایک جج کے بیٹے کے اکاؤنٹ میں نوے کروڑ نکل آئے تو جو جج صاحب نے خود کیس کی سماعت فرمائی اور بیٹے کو بری کر دیا۔

پاکستان میں یہ مُنصف بنتے کیسے ہیں؟

نالائق ترین لڑکا اور کچھ نہ کر سکے تو ایل ایل بی کر لیتا ہے،
سب سے پہلے وکیل بن کر دھوکہ دینے،👇🏻
جھوٹ بولنے اور سائلین کا خون چوسنے میں مہارت حاصل کرتا ہے،
سیاسی وابستگی اس کی ترقی کا زینہ بنتی ہے اور بار کی سیاست اس کے لیے لازم، جس کے بعد وہ جج بننے کے قابل ہوجاتا ہے۔
یہی جج پھر سیاستدانوں کو ریلیف دے کر ترقی کرتے ہیں۔👇🏻
پاکستان میں سب سے زیادہ تنخواہیں اور مراعات انہی کو دی جاتی ہیں۔*
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تنخواہ پاک فوج کے آرمی چیف سے پانچ گنا زیادہ ہے۔
یہی حال دیگر مراعات کا بھی ہے۔ خاص طور پر ریٹائرمنٹ کے بعد جو کچھ یہ ریاست اور عوام سے وصول کرتے ہیں اس کا سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں۔👇🏻
اور بدلے میں یہ جج ہمیں کیا دیتے ہیں؟؟

خدا کی قسم

آپ کے گھر میں اس وقت بھی جو زہریلا دودھ پڑا ہوا ہے اس کی وجہ بھی یہی جج ہیں جنہوں نے آج تک کسی ملاؤٹ کرنے والے کو سزا نہیں دی۔
*دہشت گردی، منشیات، کرپشن اور اس کے نتیجے میں مہنگائی، ہر چیز کی ذمہ دار یہ جج اور عدالتی نظام ہے۔👇🏻
ایل ایل بی کی ڈگریاں رکھنے والے یہ وکیل نما جج البتہ انتظامی معاملات میں مداخلت اور قومی مفاد کے فیصلوں کو ریسورس کرنا اپنا فرض عین سمجھتے ہیں۔
پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکسز کھانے والے اور لوگوں کی کھالیں کھینچنے والے ان ججز اور وکلاء پر کسی کا کوئی کنٹرول نہیں۔👇🏻
بذات خود یہ ہر قانون سے ماوراء ہیں۔
یہ چاہیں تو اسپتالوں پر حملہ کر کے مریضوں کو قتل کر دیں، پولیس والوں کو ماریں یا افواج پاکستان کو گالیاں دیں، ان سے کوئی نہیں پوچھ سکتا۔

لوگ کہتے ہیں کہ ان کی اصلاح حکومت کا کام ہے۔ اصلاح تو کجا حکومت ان کے خلاف بات تک نہیں کرسکتی۔👇🏻
وزیراعظم عمران خان نے صرف اتنا کہا تھا کہ کمزور اور طاقتور کے لیے ایک جیسا انصاف ہونا چاہئے تو جسٹس کھوسہ نے فوراً دھمکی دی کہ "ہمارے بارے میں بات کرتے ہوئے احتیاط کریں۔"
کرپشن کرنے والوں کو یہ ریلیف دیتے ہیں، دہشت گردوں کے یہ مسیحا بن جاتے ہیں،👇🏻
اور غداری تو کیا آپ پاکستان توڑنے پر لوگوں کو اکسائیں یہ جج آپ کو بچا لیتے ہیں۔*

یہ عدلیہ پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔
پاکستان کی پیٹھ پر لدھا ناقابل برداشت بوجھ ہے جو پاکستان کی کمر توڑنے کے درپے ہے۔👇🏻
اگر اس عدالتی نظام کو تبدیل نہیں کیا گیا تو یہ ریاست اور ہر شے کو لے ڈوبے گا۔

منقول!!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with HUMAIRA RAJPUT

HUMAIRA RAJPUT Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @humiraj1

13 Oct
۱۰/مئی۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی کےکچھ بھلادئیے گئے حقائق
ترتیب: ڈاکٹر اجمل فاروقی
۱۵- گاندھی روڈ، دہرہ دون

۱۸۵۷مولوی احمد اللہ شہید فیض آبادی

مدراس کے رہنے والے مولانا عرصے سے فیض آباد میں رہتے تھے۔ بڑے جاگیردار تھے۔ ان کی جائیداد ضبط کرکے پھانسی کی سزا سنائی گئی۔👇🏻 ImageImage
عوام نے ودروہ کرکے انہیں جیل سے نکال لیا۔ بریلی، شاہ جہاں پور میں انگریزوں سے لڑے۔ انھوں نے دوبار سرکولن کیمبل کو نیچا دکھایا۔ انگریزوں نے راجا پون سے غداری کراکر انھیں راجا کے ہاتھوں شہید کروایا۔ ہومس نے لکھا کہ ”اگر اس وقت ہندوستان میں کوئی ماہر شاسک تھا تو وہ مولوی صاحب تھے۔👇🏻
اگر وہ بادشاہ بنتے تو یہ ان کا حق تھا۔پنڈت سندرلال نے کہا دنیا میں آزادی کے شہیدوں میں ان کا نام ہمیشہ عزت سے لیا جائے گا۔ ان کے علاوہ مولانا امداد اللہ مہاجر مکی، حافظ ضامن شہید، مولانا قاسم نانوتوی، مولانا رشید احمد گنگوہی، مولانا عبدالجلیل امام جامع مسجد علی گڑھ، مولوی لیاقت👇🏻
Read 18 tweets
11 Oct
مقبولیت کا کیڑا

مقبولیت کا کیڑا ذہن سے نکال دیں۔
شہرت کا کیڑا ذہن سے نکال دیں۔
آپ ہر دل عزیز ہیں، یہ کیڑا ذہن سے نکال دیں
آپ اہم ہیں۔۔۔ یہ کیڑا بھی ذہن سے نکال دیں
ناموری اور سماجی مقام و مرتبہ کے کیڑے چن چن کر ذہن سے نکال دیں۔👇🏻
آپ جتنے بھی مشہور و مقبول، اہم یا ہردلعزیز ہیں، ۔چند مہینے یا چند سال دنیا کی نظروں سے اوجھل ہو کر دیکھ لیجئے۔آپ کے چودہ طبق ضرور روشن ہو جائیں گے۔ زمانے کا کارواں، رواں دواں ہے اور وہ آپ کے بغیر بھی رواں دواں رہے گا۔

آپ اہم نہیں، آپ کا کام اہم ہے۔ 👇🏻
اہمیت اس علم کی ہے جو آپ نے دنیا کو دیا۔
اہمیت اس نقطہ نظر اور رائے کی ہے جس کے مثبت اثرات زمانے پر ثبت ہوئے۔
اہمیت اس رہنمائی کی ہے جو آپ نے کسی کو منزل تک پہنچانے میں کی۔
اہمیت اس کوشش کی ہے جو آپ نے عصرِ رواں کی تابناکی بڑھانے میں کی۔ 👇🏻
Read 4 tweets
11 Oct
ڈاکٹر محمد عادل خان شہید ایک مختصر تعارف:
مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کی عمر 63سال تھی۔عالم اسلام کے معروف علمی شخصیت شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے بڑے صاحبزادے تھے۔
1973 دینی درسگاہ جامعہ فاروقیہ سے ہی سند فراغت حاصل کی، کراچی یونیورسٹی سے1976 بی👇🏻 Image
اے ہیومن سائنس ،1978میں ایم اے عرابک اور 1992 میں اسلامک کلچرمیں پی ایچ ڈی کی۔ 1980ء( اردو انگلشن اور عربی ) میں چھپنے والے رسالے الفاروق کے تاحال ایڈیٹر رہے ۔ تحریک سواد اعظم میں اپنے والد محترم مولانا سلیم اللہ خان کے شانہ بشانہ رہے،1986ءسے 2010 تک جامعہ👇🏻
فاروقیہ کراچی کے سیکرٹری جنرل رہے اور اسی دوران آپ نے اپنے والد سے مل کر جامعہ کے بہت سے تعلیمی وتعمیری منصوبوں کی تکمیل کی ۔
پھر کچھ عرصہ امریکا میں مقیم رہے اور جہاں ایک بڑا اسلامی سینٹرقائم کیا۔ملیشیا کولالمپور کی مشہور یونیورسٹی میں 2010ء سے 2018 تک کلیۃ👇🏻
Read 8 tweets
10 Oct
میں کافی ٹائم سے اپنی پوسٹس کے ذریعے کوشش کر رہی ہوں سب ٹیمز کو دوستوں کو جو اس ملک پاکستان سے مُحبت کرتے ہیں ان سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر سکوں ،مجھے کوئی کریڈٹ نہیں چاہیے نا مجھے کسی قسم کا کوئی لالچ ہے بس سب ایک پیج پر آئیں اور ہم آواز بنیں 👇🏻
اللہّٰ کو منہ دیکھانا ہے کم سے کم ہمارے ہاتھ سے کسی کا بھلا ہو تو شاید وہ ہماری نجات کا ذریعہ بن جائے تعلیمی اداروں سے لے کے ہسپتال تک کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے مسلہ صرف اتفاق نہیں ہم لوگوں ہیں ۔جس کا اسلام اور پاکستان دشمن بھرپور فائدہ اٹھا کے لڑوا رہے ہیں👇🏻
مجھے کوئی نام پیسہ شہرت نہیں چاہیے میں #کافی ٹائم سے اس پر #پوسٹس کر رہی ہوں جس کا مجھے کوئی مثبت جواب نہیں ملتا پر میں بولتی رہوں گی جب تک ہم سب ایک پیج پر نہیں آتے یہ سب کی جنگ ہے پلیز مجھے آپ بیشک سائیڈ پر رکھیں بہت اچھے اچھے لیڈ کرنے والے قابل احترام لوگ اس Twitter پر ہیں👇🏻
Read 13 tweets
10 Oct
زندگی کی حقیقت

دنیا کی مشہور فیشن ڈیزائنر اور مصنف "کرسڈا روڈریگز" نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے انتقال سے پہلے یہ تحریر لکھی ہے۔

1۔ میرے پاس اپنے گیراج میں دنیا کی سب سے مہنگی برانڈ کار ہے لیکن اب میں وہیل چیئر پر سفر کرتی ہوں۔👇🏻
2. میرا گھر ہر طرح کے ڈیزائنر کپڑے ، جوتے اور قیمتی سامان سے بھرا ہوا ہے۔ لیکن میرا جسم اسپتال کی فراہم کردہ ایک چھوٹی سی چادر میں لپیٹا ہوا ہے۔
3. بینک میں کافی رقم ہے۔ لیکن اب اس رقم سے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔
4. میرا گھر محل کی طرح ہے لیکن میں اسپتال میں👇🏻
ڈبل سائز کے بستر میں پڑی ہوں۔
5. میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے دوسرے فائیو اسٹار ہوٹل میں جاسکتی ہوں ۔ لیکن اب میں اسپتال میں ایک لیب سے دوسری لیب میں جاتے ہوئے وقت گزارتی ہوں۔
6. میں نے سینکڑوں لوگوں کو آٹوگراف دیے۔ آج ڈاکٹر کا نوٹ میرا آٹوگراف ہے۔👇🏻
Read 6 tweets
9 Oct
میرے ایک دوست نے مجھ سے ایک لاکھ روپیہ مانگا، میں نے کہا ٹھیک ہے ایک لاکھ دے دیتا ہوں لیکن پیسہ لیتے وقت دو گواہ ہوں گے اوراسٹامپ پیپر پر لکھ کر بھی دینا ہو گا۔
اُس نے کہا مجھ پر یقین نہیں ہے،
میں نے کہا بالکل ہے مگر شریعت کے مطابق قانونی کاروائی ضروری ہے۔👇🏻
وہ مجھ سے ناراض ہو گیا، میں نے منانے کے لئے اُسے کہا کہ میں مذاق کر رہا تھا حالانکہ میں نے مذاق نہیں کیا تھا،
خیر میں نے اُسے گواہوں اور کاغذی کاروائی کےبغیر ایک لاکھ دے دیا۔

2۔ دو سال ہوگئے میرے دوست نے پیسے واپس نہیں کئے،
میں نے مانگے تو کہنے لگا میں نے تو واپس کر دیئے تھے۔👇🏻
میں نے کہا کہ جھوٹ بولتے ہو تو غصے سے کہنے لگا کہ تم مجھے جھوٹا سمجھتے ہو۔
کوئی گواہ ہےتمہارےپاس، کوئی ثبوت ہے تو پیش کرو۔
3-میرے کچھ دوست بڑے بد قماش تھے، وہ بھی میرے پاس آ گئے اورکہنے لگے ہمیں 20 ہزار خرچہ پانی دو ہم تمہیں اُس سے پیسے لے کر دیتے ہیں اور یہ ایک نئی پریشانی تھی👇🏻
Read 13 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!