ایک بہترین تحریر شیئر کر رہا ہوں.
مجھے غدار،کافر، یہودی ایجنٹ کہنے کے بجائے اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی کوشش کرو اور بیٹھ کے چند لمحے سوچو کہ ایک شخص جسے تم عالمِ دین کہہکر اسکی ہر غلطی کا دفاع کرنے نکل کھڑے ہو، جسے عالمِ دین نہیں،تم لوگ اپنا دین بنا چکے ہو جو اسکا نام لے⬇️
اس سے سوال کرے وہ کافر اور یہودی بن جاتا ہے مگر تم لوگوں نے سُوچا بھی ہے کہ آخر پاکستان میں لاکھوں علماءِکرام میں صرف یہی ایک شخص ہی کیوں ہر جگہ ذلیل ہو رہا ہے ہم اِسی ایک شخص سے ہی کیوں خبردار کرتے رہتے ہیں؟
کبھی بیٹھ کے سوچو کہ ایک مسلمان ریاست میں عالمِ دین کا بہت⬇️
اہم کردار ہوتا ہے ایک عالمِ دین قوم کی تربیت کرتا ہے انہیں صحیح اور غلط کے درمیان فرق بتاتا ہے، خاص کر قوم کے نوجوانوں کو صحیح سمت کا تعین کرنے کا بیڑہ اٹھاتا ہے، مفتی تقی عثمانی صاحب کو دیکھ لیجیے،طارق جمیل صاحب کو دیکھ لیجیے، رائیونڈ مرکز چلے جائیں آپکو وقت کے ولی ملیں گے⬇️
مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کو دیکھ لیجیے ایسے ہی ہزاروں نام ہیں اور یہ واقعی میں علماءِ دین ہیں، یہ دین کے وارث ہیں، انکی عزت کرنے کو انکی تعظیم کرنے کو ان کی بات سننے کو ماننے جی چاہتا ہے..
بات رہی فضل رحمان کی تو یہ شخص نہ عالمِ دین ہے نہ ہی دین سے مخلص⬇️
کبھی چند لمحے بیٹھ کر سوچئے کہ یہ کیسا عالمِ دین ہے جو صرف بدنامِ زمانہ محفلوں میں ہی جا کر بیٹھتا ہے، دنیا بھر میں مشہور لُٹیرے، ڈاکو اور کرپٹ ترین افراد کی جہاں محفل سجی ہو وہاں یہ شخص پایا جاتا ہے. کیا ایک عالمِ دین کو زیب دیتا ہے کہ وہ دنیا کے بدترین لٹیروں⬇️
اپنے ہی ملک کے غداروں کے ساتھ بیٹھے انکی حمایت میں اپنی ریاست سے بغاوت کرے ۔ ۔ ۔ ۔
اسلامی ریاست کی فوج کو دھمکیاں دے؟
ریاست کا حق ہے اس کے قانون اور آئین کا احترام کیا جائے اور خاص کر ایک عالمِ دین تو قوم کی تربیت کرتا ہے نوجوان نسل کو اپنی ریاست سے وفاداری کا درس دیتا ہے⬇️
اپنی مسلمان فوج سے بغض و بغاوت پہ نہیں اُکساتا، اپنی قوم کو آنے والے مشکل وقت کے لیے تیار کرتا ہے، جہاد، حق اور باطل کے درمیان معرکوں کے لیے تربیت دیتا ہے. مگر فضل رحمان کیسا عالمِ دین ہے جو ملک کے غداروں کے ساتھ تو پیار نبھاتا ہے مگر ملک کے محافظوں کے لیے دل میں بغض رکھتا ہے؟⬇️
یہ کیسا عالمِ دین ہے جو فوج پاکستان اور فوج کو لعن طعن کرنے والے منظور پشتین محسن داوڑ، محمود اچکزئی اور ریاست مخالف عناصر سے تو ملتا ہے مگرکبھی اپنے محافظوں سے محبت نہیں رکھتا، کبھی انہیں ریاست سے وفاداری کادرس نہیں دیتا محسن داوڑ نے اپنے غنڈوں سے مل کر فوجی جوانوں کو شہید کیا⬇️
تو یہ نام نہاد عالمِ دین محسن داوڑ سے ملنے چلا گیا
مگر فوجی جوانوں کی شہادت پہ اس بدبخت کی زبان
پہ ایک لفظ تک نہیں آیا.
یہ کیسا عالمِ دین ہے جو لوگوں کو اللہ اور رسول اللہ ﷺ کے نام پہ جمع کرتا ہے اور پھر اسی مجمع اپنے مخالفین کو بُرا بھلا کہتا ہے، اپنی ذات کی تشہیر کرتا ہے⬇️
دوسروں کی ذات پہ کیچڑ اچھال کے اپنی تعریف کرتا ہے، اپنی ریاست کے خلاف بغاوت پہ اکساتا ہے، چوروں کی حمایت پہ آمادہ کرتا ہے یہ کیسا عالمِ دین ہے کہ جس کی محفل میں نہ اسلام کی بات ہوتی ہے، نہ وطن سے محبت کی بات ہوتی ہے بس بات ہوتی ہے تو جھوٹ جھوٹ جھوٹ اور چوروں کی حمایت......⬇️
یہ کیسا عالمِ دین ہے کہ دس سال اسے جو کام سونپا گیا مظلوم کشمیریوں کے حوالے سے آواز اٹھانے کا دنیا بھر میں انکی حمایت کا، دنیا کو ان پہ ہونے والے مظالم کا بتانے کا، کشمیریوں کے حق میں بولنے کا بات کرنے کا انکے مسائل اقوامِ عالم کے سامنے رکھنے کا لیکن اس شخص نے کیا کیا؟⬇️
ایک عالمِ دین کو یہ بات زیب دیتی ہے کہ اسکے مظوم بہن بھائیوں کے گلے کاٹے جا رہے ہوں انہیں گولیوں سے چھلنی کیا جا رہا ہو، انہیں گھروں سے غائب کیا جا رہا ہو جبکہ ایک شخص جو خود کو عالم دین کہتا وہ ان کشمیریوں کے نام پہ مال تو کھا رہا ہے، سرکار سے مراعات تو لے رہا ہے مگر⬇️
کشمیر پہ بات نہیں کرتا، سوال کرو تو مذاق کشمیریوں کا مذاق اڑاتا ہے کیا یہ عالمِ دین ہے؟ کیا اسلام نے یہ سکھایا ہے؟
اندھے ہو، بہرے ہو، عقل سے فارغ ہو یا ضمیر مرچکا ہے کس بات کا عالمِ دین ہے؟ عورت کی حکمرانی حرام قرار دیتا ہے پھر اسی عورت کے قدموں میں بیٹھ کر این آر او مانگتا ہے⬇️
کہتا ہے نواز شریف اور اسکی جماعت بھارت کی ایجنٹ ہے اور آج اسی جماعت کی پشت پناہی کر رہا ہے اس نواز شریف کی خاطر ملک کو دھمکیاں دے رہا ہے، کہتا تھا زردآری چور ہے، سندھ کو برباد کر دیا اب اسی زردآری اسی بلاول کی گود میں بیٹھا ہے، مشرف کو گالیاں دیتا تھا بغاوت کرتا رہا⬇️
اور جب مشرف نے سینکڑوں کنال اراضی دے دی تو مشرف فرشتہ ہو گیا. اووور یار کیسے لوگ ہو؟
خدا کا واسطہ ہے ایک مشورہ دیتا ہوں مان لو کام آئے گا کسی عالم کو دیکھ کر دین مت سیکھو،
بلکہ دین سیکھ کر عالم کو دیکھو
تاکہ صحیح اور غلط کی پہچان کر سکو..
میرا دین،میرا ایمان،میری جنت،دوزخ⬇️
فضل رحمان جیسوں کی محتاج نہیں ہے، نہ ہی میں اس کو اور اسکی حمایت میں فوج اور ریاست کو دھمکاتے کسی ڈھونگی کو عالمِ دین مانتا ہوں
یہ دین کا کاروبار کرتے ہیں، دین کی خدمت نہیں.
ہوش کرووووو ہوشششش...
پڑھ کر شئیر کر دیجیے...
شکریہ
تحریر: جہانزیب کاکڑ🔄
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
ستر اور اسی کی دہائی میں اسکی شہرت اور دولت کا اتنا چرچا تھا کہ شہزادیاں اور شہزادے انکے ساتھ ایک کپ کافی پینا اپنے لئے اعزاز سمجھتے تھے.
وہ کینیا میں موجود اپنے وسیع و عریض فارم ہاوس میں چھٹیاں گزار رہے تھے ان کی کم سن بیٹی نے آئیسکریم اور چاکلیٹ کی خواہش کی انہوں نے اپنا ایک⬇️
جہاز ال 747 بمع عملہ پیرس بھیجا جہاں سے آئیسکریم خریدنے کے بعد جنیوا سے چاکلیٹ لیکر اسی دن جہاز واپس کینیا پہنچا.
اس کے ایک دن کا خرچہ 1 ملین ڈالرز تھا.
لندن،پیرس،نیویارک،سڈنی سمیت دنیا کے 12 مہنگے ترین شہروں میں اس کے لگژری محلات تھے.
انہیں عربی نسل گھوڑوں کا شوق تھا دنیا کے⬇️
کئی ممالک میں ان کے خاص اصطبل تھے.
اس کی دی ہوئی طلاق آج تک دنیا کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے جب اس نے 875 ملین ڈالر اپنی امریکی بیوی کے منہ پر مارے اور اسے طلاق دی.
اس کی ملکیت میں جو یاٹ تھی وہ اپنے دور کی سب سے بڑی یاٹ تھی،جو اس وقت بادشاہوں کو بھی نصیب نہ تھی
اس یاٹ میں⬇️
میں گھر کی صفائی میں مصروف تھی کہ اسی دوران میرے بھائی کا فون آیا کہ میں بیوی بچوں سمیت تمہاری ملاقات کیلئے آرہا ہوں.
کہتی ہے کہ میں باورچی خانہ چلی گئ ، تاکہ ان کیلئے جلدی میں کچھ تیار کرسکوں، پر گھر میں صرف دو تین آم ہی پڑے تھے،جلدی میں دو گلاس جوس⬇️
تیار کرلیئے. جب وہ آئے، تو بھائی کے ساتھ انکی ساس بھی تھیں!
جو کہ اس سے پہلے کبھی بھی نہیں آئی تھیں، تو میں نے دو گلاس جوس ماں اور بیٹی کے سامنے رکھ دیئے اور پانی کا گلاس بھائی کے سامنے رکھ کر کہا کہ، مجھے معلوم ہے کہ آپ کو سیون اپ پسند ہے... بھائی نے جیسے ہی گلاس منہ سے لگایا⬇️
تو سمجھ گئے کہ یہ تو پانی ہے،
اسی دوران ساس نے میرے بھائی سے کہا: بیٹا سیون اپ میرے معدے کیلئے اچھا ہے اس لئے میرا جوس تم پی لو اور سیون اپ مجھے دو!
یہاں پر میرے اوسان خطاء ہوئے،سخت شرمندگی ہوئی کہ میری چالاکی رسوا ہوجائیگی، پر ﷲ میرے بھائی کو سلامت رکھے.⬇️
کسی خاتون کی آپ بیتی:
دو ماہ قبل مجھے والد کی بیماری کی وجہ سے رات گئے ہسپتال جانا پڑا راستے میں ایک ویران جگہ پر پٹرول ختم ہونے کی وجہ سے میری گاڑی رک گئی۔ میں نے بھائی کو فون کیا، اسے آنے میں کم از کم گھنٹہ لگنا تھا میں انتظار کرنے لگی, کچھ ہی دیر بعد وہاں سے سترہ اٹھارہ سال⬇️
کا ایک لڑکا بائیک پر تیزی سے گزرا مگر گاڑی سے کچھ آگے جانے کے بعد وہ رکا اور واپس آنے لگا مجھے خطرے کی گھنٹی بجتی محسوس ہوئی، میں نے گاڑی لاک کی اور آیۃ الکرسی پڑھنی شروع کر دی وہ کچھ ہی فاصلے پر رکا اور ہاتھ کے اشارے سے کہا : ”کیا ہوا؟“ میں نے کہا پٹرول ختم ہو گیا ہے⬇️
اس نے پوچھا : ”بوتل ہے آپ کے پاس؟“ اتفاق سے گاڑی میں ڈیڑھ لٹر والی خالی بوتل موجود تھی جو میں نے اسے دے دی وہ بائیک ٹینک سے اس میں پٹرول بھرنے لگا دو تین منٹ بعد اس نے مجھے بوتل تھمائی اور بولا : ”احتیاط کیا کریں، تھوڑا سا آگے پٹرول پمپ ہے، وہاں تک چلی جائیں۔“ اور وہ چلا گیا⬇️
ایک اچھی تحریر ہائی برڈ وار اور ملک کی موجودہ صورتحال پر نظر میں آئی، سوچا آپ تمام محبت وطن دوستوں کی خدمت میں پیش کروں۔
پاکستان ماشاءالله بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، بیرونی طاقتوں سے یہ برداشت نہیں ہو رہا
آہستہ آہستہ ایک دوسرے کو کافر، کافر کہنے کی صدائیں بلند ہوتی جا رہی ہیں⬇️
جلسے ، جلوس شروع ہو چکے ہیں ۔
پاکستان آج واقعی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ، آج کا وقت ، فیصلہ کریگا،
پاکستان کی خدانخواستہ ناکامی یا کامیابی کا ۔
صبر و تحمل کا دامن تھامیں ، FATF کی گرے لسٹ سے نکلنا ہے ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بہت دباؤ ہے ، مسلہ کشمیر سے پیچھے⬇️
ہٹانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں ، یو این سے عمران خان کا دوبارہ خطاب ہونیوالا ہے ، خطے کے حالات، نیا بلاک ، جنگ ۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ ۔
تمام فرقوں کو پیسہ لگ چکا ہے ، کسی مخصوص طبقے کا نام نہیں لیا جا سکتا ، شام ، عراق کا انجام دیکھ لیں ، یہی فرقہ واریت شروع کروائی گئی تھی ۔⬇️
میرا پیمبرﷺ عظیم تر ہے
کمالِ اخلاق ذات اُس کی
جمالِ ہستی حیات اُس کی
بشر نہیں عظمتِ بشر ہے
مرا پیمبرﷺ عظیم تر ہے
وہ شرحِ احکام حق تعالیٰ
وہ خود ہی قانون خود حوالہ
وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری
وہ آپ مہتاب آپ ہالہ
وہ عکس بھی اور آئینہ بھی
وہ نقطہ بھی خط بھی دائرہ بھی
وہ خود نظارہ ہے خود نظر ہے
مرا پیمبرﷺ عظیم تر ہے
شعور لایا کتاب لایا
وہ حشر تک کا نصاب لایا
دیا بھی کامل نظام اس نے
اور آپ ہی انقلاب لایا
وہ علم کی اور عمل کی حد بھی
ازل بھی اس کا ہے اور ابد بھی
وہ ہر زمانے کا راہبر ہے
مرا پیمبرﷺ عظیم تر ہے