!!!ﺩﺱ ﺭﻭﺣﺎﻧﯽ ﭨﭙﺲ!!!

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺑﮯ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺗﻼﺵ ﺁﺝ ﺗﮏ ﺟﺎﺭﯼ ﮨﮯ‘ ﻣﺠﮭﮯ ﺭﻭﺣﺎﻧﯿﺖ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺳﻔﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺟﻨﻮﮞ ﻟﻮﮒ ﻣﻠﮯ‘ ﻧﻮﮮ ﻓﯿﺼﺪ ﺟﻌﻠﯽ ﻧﮑﻠﮯ
ﺍﻭﺭ ﺩﺱ ﻓﯿﺼﺪ ﺟﯿﻨﻮﺋﻦ۔
ﻣﺠﮭﮯ 45 ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺗﺠﺮﺑﮯ ﺳﮯ ﺟﯿﻨﻮﺋﻦ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﻥ ﺟﯿﻨﻮﺋﻦ ﺑﺎﺑﻮﮞ ﮐﯽ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ‘ ﺟﯿﻨﻮﺋﻦ ﺑﺎﺑﮯ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺩﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ‘ ﺁﭖ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺟﺎﺗﮯ
ﮨﯿﮟ۔
ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺗﻮﺟﮧ ﺍﻭﺭ ﺩﻟﭽﺴﭙﯽ ﺳﮯ ﺳﻨﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻣﺴﺌﻠﮯ ﮐﺎ ﺣﻞ ﺑﺘﺎ ﮐﺮ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺐ ﮐﮧ ﻧﺎﻥ ﺟﯿﻨﻮﺋﻦ ﺑﺎﺑﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺳﯿﮑﮍﻭﮞ ’’ﻣﻌﺠﺰﮮ‘‘ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ‘
ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺟﯿﺐ ﺳﮯ ﺗﺎﻟﮯ‘ ﮐﺒﻮﺗﺮ ﺍﻭﺭ ﺗﺘﻠﯿﺎﮞ ﻧﮑﺎﻝ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ.
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﯿﻨﻮﺋﻦ ﺑﺎﺑﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺩﺱ ﮐﺎﺭ ﺁﻣﺪ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﺳﯿﮑﮭﯿﮟ‘
ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺳﮩﻮﻟﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﻥ ﮐﺎﺭﺁﻣﺪ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﺱ ﺭﻭﺣﺎﻧﯽ
ﭨﭙﺲ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺩﮮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ‘
ﯾﮧ ﭨﭙﺲ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﺝ ﺗﮏ ﮐﯽ ’’ﺭﻭﺣﺎﻧﯽ ﺗﭙﺴﯿﺎ‘‘ ﮐﺎ ﻧﭽﻮﮌ ﮨﯿﮟ‘
ﺁﭖ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ ﺁﺭﺍﻡ ﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﻣﻨﺪ ﺑﻨﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ‘
ﻣﺜﻼً ﻣﯿﺮﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺟﯿﻨﻮﺋﻦ ﺑﺎﺑﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ‘
ﻭﮦ ﮔﮭﺮ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺻﺤﻦ ﺳﮯ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﺎﭦ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﻭﮦ ﮔﮭﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﺁﺑﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ۔
ﺁﭖ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﮔﮭﺮ ﮐﻮ ﺍﺟﮍﺗﺎ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ‘
ﺁﭖ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﮟ ﺍﺱ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺑﺮﺑﺎﺩﯼ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﺎﭨﻨﮯ ﺳﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺮﺍﻧﺎ ﺩﺭﺧﺖ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺍﺳﮯ ﮨﺮﮔﺰ‘ ﮨﺮﮔﺰ ﻧﮧ ﮐﺎﭨﯿﮟ‘
ﺁﭖ ﮐﺎ ﮔﮭﺮ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺁﺑﺎﺩ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ‘
ﯾﮧ ﻭﮦ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﻧﺒﯿﺎﺀ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻟﯿﺎﺀ ﮐﺮﺍﻡ ﭘﻮﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺩﺭﺧﺖ ﻟﮕﺎﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ‘
ﺩﻭ‘ ﺟﺲ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ‘ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﺯﻕ ﻣﻠﺘﺎ ﺭ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺭﺯﻕ ﺧﺘﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ۔
ﺁﭖ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ‘
ﺁﭖ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ‘ ﺑﻠﯿﻮﮞ‘ ﮐﺘﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﺎ‘
ﺩﺍﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﻧﯽ ﮈﺍﻟﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﺎ ﮐﭽﻦ ﺑﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﺎ‘ ﺁﭖ ﭘﺮ ﺭﺯﻕ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﮐﮭﻠﮯ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﮯ‘ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﻧﺒﯿﺎﺀ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻟﯿﺎﺀ ﮐﮯ ﻣﺰﺍﺭﺍﺕ ﭘﺮ ﮐﺒﻮﺗﺮ‘ ﮐﻮﮮ‘ ﻣﻮﺭ‘ ﺑﻠﯿﺎﮞ
ﺍﻭﺭ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﮐﯿﻮﮞ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﯿﮟ؟
ﯾﮧ ﺩﺭﺍﺻﻞ ﻣﺰﺍﺭﺍﺕ ﭘﺮ ﻟﻨﮕﺮ ﮐﯽ ﺿﻤﺎﻧﺖ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ‘
ﺗﯿﻦ‘ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﭙﮍﮮ ﺗﻘﺴﯿﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮯ ﻋﺰﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﺩﯾﺘﺎ۔
ﺁﭖ ﺍﮔﺮ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻣﺨﺎﻟﻔﯿﻦ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﮯ ﻋﺰﺕ ﻧﮧ ﮐﺮ ﺳﮑﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﻏﺮﺑﺎﺀ ﻣﯿﮟ ﮐﭙﮍﮮ ﺗﻘﺴﯿﻢ ﮐﺮﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ‘ ﺑﺎﻟﺨﺼﻮﺹ ﺁﭖ ﻏﺮﯾﺐ ﺑﭽﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻟﺒﺎﺱ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﺩﺭﯾﮟ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ
ﮐﺮ ﺩﯾﮟ‘ ﺁﭖ ﻣﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺗﮏ ﺑﺎﻋﺰﺕ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﮯ‘ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺑﮍﮮ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﻣﺨﺎﻟﻒ ﺑﮭﯽ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﮯ ﻋﺰﺗﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﮯ ﮔﺎ‘ ﻣﺰﺍﺭﺍﺕ ﭘﺮ ﭼﺎﺩﺭ ﭼﮍﮬﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﺭﺍﺯ ﭘﻮﺷﯿﺪﮦ ﮨﮯ‘
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﯿﮏ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﻗﺒﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺟﺴﻢ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﯾﮧ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﻧﻨﮕﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﺩﯾﺘﺎ‘
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﮔﮭﺮ ﮨﮯ‘ جو ﺁﺝ ﺗﮏ ﻏﻼﻑ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺎ۔
ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﮔﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﭘﺴﻨﺪﯾﺪﮦ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﻡ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻗﺒﺮ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ‘ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻗﺒﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﻨﮕﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﮯ ﮔﯽ‘ ﯾﮧ ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ‘ ﭘﺘﻮﮞ ﺍﻭﺭ
ﮔﮭﺎﺱ ﺳﮯ ﮈﮬﮑﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﭼﺎﺩﺭ ﮨﻮ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﮐﭽﮫ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺳﺎﺋﮯ ﺳﮯ ﺿﺮﻭﺭ ﮈﮬﺎﻧﭗ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ ‘ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﺎ ﺳﺎﯾﮧ ﮨﻮ ﮔﺎ ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺑﺎﺩﻝ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ
ﺍﭘﻨﯽ ﭘﻨﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ‘ ﯾﮧ ﺳﺎﯾﮧ‘ ﯾﮧ ﭼﺎﺩﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﯽ ﻋﺰﺕ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮨﮯ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺁﭖ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﺘﺮ ﭘﻮﺷﯽ ﮐﺎ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﮐﺮﯾﮟ۔
ﺍﻟﻠﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﺮﮨﻨﮕﯽ ﮈﮬﺎﻧﭗ ﺩﮮ ﮔﺎ‘

ﭼﺎﺭ‘ ﺁﭖ ﺍﮔﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺍﮦ ﺳﮯ ﺑﮭﭩﮑﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﺭﺍﺳﺖ ﭘﺮ ﻻﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﻏﺮﯾﺐ ﺑﭽﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺷﺎﺩﯾﺎﮞ ﮐﺮﺍ ﺩﯾﮟ‘ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﯿﮏ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ
ﮔﯽ‘ ﺁﭖ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﮟ‘ ﺁﭖ ﻏﺮﯾﺐ ﺑﭽﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮﺍﺋﯿﮟ‘ ﺁﭖ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﺑﺎﺩ ﮐﺮﺍﺋﯿﮟ‘ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﭘﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﺮ
ﺩﯾﮟ ﮔﮯ‘

ﭘﺎﻧﭻ‘ ﺁﭖ ﺍﮔﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺷﮑﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﻻﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﻼﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ۔
ﺁﭖ ﮐﺎ ﺩﻝ ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﮐﯽ ﻧﻌﻤﺖ ﺳﮯ ﻣﺎﻻ ﻣﺎﻝ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ‘ ﺁﭖ ﮐﻮ
ﺍﻭﻟﯿﺎﺀ ﮐﺮﺍﻡ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ‘ ﯾﮧ ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﺗﻮﺍﺿﻊ ﮐﯽ ﺩﯾﻦ ﮨﮯ‘ ﺁﭖ ﺑﮭﯽ ﻣﺘﻮﺍﺿﻊ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ‘ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺳﮯ ﻻﻟﭻ ﮐﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ‘ ﺁﭖ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ‘
ﭼﮫ‘ ﺁﭖ ﺍﮔﺮ ﺻﺤﺖ ﻣﻨﺪ ﺭﮨﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﻏﺮﺑﺎﺀ ﮐﺎ ﻋﻼﺝ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ‘ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺻﺤﺖ ﺍﻣﭙﺮﻭﻭ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ‘ ﺁﭖ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﺩﻭﺍﺀ ﮐﮭﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﻭﮦ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ ﮐﮯ
ﻣﻘﺎﺑﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﭘﺮ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﺛﺮ ﮐﺮﮮ ﮔﯽ۔
ﺁﭖ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﮐﮭﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﻭﮦ ﺁﭖ ﭘﺮ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﺛﺮ ﮐﺮﮮ ﮔﯽ‘

ﺳﺎﺕ‘ ﺁﭖ ﺍﮔﺮ ﺩﻧﯿﺎﻭﯼ ﻣﺸﮑﻼﺕ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﯿﮞ تو ﺁﭖ ﮐﻮﺋﯽ ﮔﻠﯽ‘
ﮐﻮﺋﯽ ﺳﮍﮎ ﺑﻨﻮﺍ ﺩﯾﮟ‘ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺁﭖ ﮐﯽ ﮨﺮ ﻣﺸﮑﻞ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﻧﮑﺎﻝ ﺩﮮ ﮔﺎ‘ ﺁﭖ ﮐﺎ ﮨﺮ ﺑﻨﺪ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﮐﮭﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ‘

ﺁﭨﮫ‘ ﺁﭖ ﺍﮔﺮ ﮈﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭨﮭﻨﮉﮮ
ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ‘ ﮐﻨﻮﺍﮞ ﮐﮭﺪﻭﺍ ﺩﯾﮟ‘ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﻮﭨﺮ ﻟﮕﻮﺍ ﺩﯾﮟ ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﭨﮭﻨﮉﮮ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﮐﻮﻟﺮ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﮟ‘
ﺁﭖ ﮐﺎ ﮈﭘﺮﯾﺸﻦ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ‘ ﮐﯿﻮﮞ؟
ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮈﭘﺮﯾﺸﻦ ﺁﮒ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯﺍﻭﺭ ﭘﺎﻧﯽ ﮨﺮﺁﮒ ﮐﻮﺑﺠﮭﺎﺩﯾﺘﺎﮨﮯ.
‘ﻧﻮ‘ ﮐﺘﺎﺑﯿﮟ ﺑﮩﺘﺮ ﺩﻭﺳﺖ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ‘
ﺁﭖ ﺍﭼﮭﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮﺁﭖ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﺎﺑﯿﮟ ﺗﻘﺴﯿﻢﮐﺮﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺩﯾﮟ‘ﺁﭖ
ﻻﺋﺒﺮﯾﺮﯼ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﮟ‘ ﺁﭖ ﮐﺒﮭﯽ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ‘ﺁﭖ ﮐﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯﮨﺮ ﮐﻮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺳﺖ ﻣﻠﯿﮟ ﮔﮯ.
ﺍﻭﺭ ﺁﺧﺮﯼ ﭨﭗ‘ ﺁﭖ ﺍﮔﺮ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ ﮨﻮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺳﺎﺩﮔﯽﺍﺧﺘﯿﺎﺭ
ﮐﺮﻟﯿﮟ‘ﺩﻧﯿﺎﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻓﺮﻋﻮﻥ ﺁﭖﮐﺎ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺳﮑﮯﮔﺎ
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯﺳﺎﺩﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﭩﻤﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﺭﮐﮭﯽ ﮨﮯ‘ﺷﺎﯾﺪ ﺍﺳﯽ ﻟﯿﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﻧﺒﯿﺎﺀ ﺍﻭﺭﺗﻤﺎﻡ ﺟﯿﻨﻮﺋﻦ ﺍﻭﻟﯿﺎﺀ ﺳﺎﺩﮦﺗﮭﮯﭼﻨﺎﻧﭽﮧ
ﻓﺮﻋﻮﻥ ﮨﻮ ﯾﺎﻧﻤﺮﻭﺩ ﯾﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﮐﮯﺳﺎﻣﻨﮯ ﭨﮭﮩﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﮯ‘ﺁﭖ ﺑﮭﯽ ﺁﺯﻣﺎ ﻟﯿﮟ‘ﺁﭖﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺳﮑﮯگا
تحریر:-"ﺟﺎﻭﯾﺪ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ
منقول
مختصرمعلوماتی اردوتحریریں پڑھنےکیلئےاکاؤنٹ فالولازمی کریں

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with !!!🇵🇰 میرے مطابق 🇵🇰!!!

!!!🇵🇰 میرے مطابق 🇵🇰!!! Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @A4R_Ali

17 Oct
!!!!!شمس الدّین التمش!!!!
شمس الدّین التمش قراختائی ترکوں کے ایک بہت بڑے گھرانے کا بیٹا تھا۔التمش کے باپ کا نام ایلم خاں تھا۔وہ البری قبیلے کا سردار تھا۔التمش اپنی صورت اور سیرت کے لحاظ سے اپنے تمام بھائیوں میں ممتاز تھا۔اس وجہ سے ایلم خان اسے اپنے بیٹوں میں سب سے زیادہ چاہتا تھا
التمش کے بھائی اس سے خوش نہ تھے۔التمش کےساتھ اسکے دشمنوں نے وہی سلوک کیا جو حضرت یوسف ؑکےساتھ ان کے بھائیوں نے کیا تھا۔التمش کے بھائیوں نے ترکستان کےاس یوسف (التمش) کو گلہ بانی کےبہانے سے قبیلہ البری کے یعقوب (ایلم خان) سے جدا کرکے ایک سوداگر کے ہاتھ بیچ ڈالا۔کچھ عرصے تک اس آقا
کے گھر میں التمش بڑے آرام سے پرورش پاتا رہا لیکن قسمت نے اسے یہاں بھی نہ رہنے دیا اور اسے ایک سوداگر ’’حاجی بخاری‘‘ نے خرید لیا۔اس کے بعد التمش کو سلطان قطب الدین نے خرید لیا۔التمش کے ساتھ ایک ’’ایبک‘‘ نامی غلام بھی تھا۔قطب الدین التمش پر بڑااعتماد کرتا تھا ۔یہاں تک کہ گوالیار کا
Read 19 tweets
17 Oct
!!سلطان نور الدین زنگی!!
نور الدین زنگی ابو القاسم محمود ابن عماد الدین زنگی ترک سلطنت زنگی کے بانی عماد الدین زنگی کا بیٹا تھا جس نے تاریخ میں بڑا نام پیدا کیا۔ نور الدین فروری 1118ء میں پیدا ہوا اور 1146ء سے 1174ء تک 28 سال حکومت کی۔
اس نے عیسائیوں سے بیت المقدس واپس لینے کے لیے پہلے ایک مضبوط حکومت قائم کرنے کی کوشش کی اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے گرد و نواح کی چھوٹی چھوٹی مسلمان حکومتوں کو ختم کرکے ان کو اپنی مملکت میں شامل کرلیا۔ شروع میں نورالدین کا دارالحکومت حلب تھا۔
549ھ میں اس نے دمشق پر قبضہ کرکے اسے دارالحکومت قرار دیا۔ اس نے صلیبی ریاست انطاکیہ پر حملے کرکے کئی قلعوں پر قبضہ کرلیا اور بعد ازاں ریاست ایڈیسا پر مسلمانوں کا قبضہ ختم کرنے کی عیسا ئیوں کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا۔ دوسری صلیبی جنگ کے دوران دمشق پر قبضہ کرنے کی کوششوں کو بھی
Read 14 tweets
16 Oct
سبق اور اُمید!!!

ایک نوجوان اپنے بوڑھے ماں باپ کے ساتھ کسی مہنگے ہوٹل میں کھانا کھانے گیا۔ ماں باپ تو نہیں چاہتے تھے، لیکن بیٹے کی خواہش تھی کہ وہ انہیں کسی مہنگے ہوٹل میں ضرور کھانا کھلائے گا، اِسی لیے اُس نے اپنی پہلی تنخواہ ملنے کی خوشی میں ماں باپ جیسی عظیم ہستیوں کے ساتھ
شہر کے مہنگے ہوٹل میں لنچ کرنے کا پروگرام بنایا۔
باپ کو رعشے کی بیماری تھی، اُسکا جسم ہر لمحہ کپکپاہٹ میں رہتا تھا، اور ضعیفہ ماں کو دونوں آنکھوں سے کم دیکھائی دیتا تھا۔ یہ شخص اپنی خستہ حالی اور بوڑھے ماں باپ کے ہمراہ جب ہوٹل میں داخل ہوا تو وہاں موجود امیر لوگوں نے سیر سے
پیر تک اُن تینوں کو یوں عجیب و غریب نظروں سے دیکھا جیسے وہ غلطی سے وہاں آ گئے ہوں۔
کھانا کھانے کیلئے بیٹا اپنے دونوں ماں باپ کے درمیان بیٹھ گیا۔ وہ ایک نوالہ اپنی ضیعفہ ماں کے منہ میں ڈالتا اور دوسرا نوالہ بوڑھے باپ کے منہ میں۔ کھانے کے دوران کبھی کبھی رعشے کی بیماری کے باعث
Read 8 tweets
16 Oct
اس نے امریکہ اور یورپ کے 55 چوٹی کے پلاسٹک سرجنز کی خدمات حاصل کیں یہاں تک کہ 1987ء تک مائیکل جیکسن کی ساری شکل وصورت‘ جلد‘ نقوش اور حرکات و سکنات بدل گئیں۔ سیاہ فام مائیکل جیکسن کی جگہ گورا چٹا اورنسوانی نقوش کا مالک ایک خوبصورت مائیکل جیکسن دنیا کے سامنے آ گیا۔
اس نے 1987ء میں بیڈ کے نام سے اپنی تیسری البم جاری کی‘ یہ گورے مائیکل جیکسن کی پہلی البم تھی‘ یہ البم بھی کامیاب ہوئی اور اس کی تین کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ اس البم کے بعد اس نے اپنا پہلا سولو ٹور شروع کیا۔ وہ ملکوں ملکوں ‘ شہر شہرگیا ‘ موسیقی کے شو کئے اوران شوز سے کروڑوں ڈالر
کمائے۔ یوں اس نے اپنی سیاہ رنگت کو بھی شکست دے دی۔ اس کے بعد ماضی کی باری آئی ‘ مائیکل جیکسن نے اپنے ماضی سے بھاگنا شروع کر دیا‘ اس نے اپنے خاندان سے قطع تعلق کر لیا۔ اس نے اپنے ایڈریسز تبدیل کر لئے‘ اس نے کرائے پر گورے ماں باپ بھی حاصل کر لئے اور اس نے اپنے تمام پرانے دوستوں سے
Read 15 tweets
16 Oct
اپنی ایجادات پر شرمندہ مؤجد!!!
یقیناً کوئی بھی ایسی ایجاد اپنے مؤجد کا سر فخر سے بلند کرنے کا باعث بنتی ہے جو نہ صرف دنیا میں تہلکہ مچا دے بلکہ لوگوں کے لیے آسانی پیدا کرے اور ان کے کام آئے- لیکن ایک حقیقیت یہ بھی ہے کہ بعض اوقات یہی ایجادات جب غلط مقاصد کے لیے استعمال ہونے لگتی
ہیں تو اپنے مؤجد کے لیے شرمندگی اور پچھتاوے کا سبب بن جاتی ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم چند ایسی ایجادات کا ذکر کریں گے جو اپنے مؤجد کے لیے شرمندگی کا سبب بن گئیں-
Alfred Nobel
الفریڈ نوبل کی زندگی انتہائی دلچسپ تھی٬ یہ ایک صنعتکار اور انجنئیر تھا- 1860 میں الفریڈ ایسا طریقے تلاش کر
رہا تھا جن کی مدد سے ایک متاثر کن دھماکہ کیا جاسکے- اور اسی تلاش کے نتیجے میں الفریڈ نائیٹرو گلیسرین اور سلیکا کی آمیزش کر کے ڈائنامائیٹ دریافت کرنے میں کامیاب ہوگیا- تاہم جب الفریڈ نے اپنی اس تخلیق کا غلط استعمال ہوتے دیکھا تو اسے انتہائی افسوس اور دکھ ہوا- یہی وجہ ہے کہ
Read 11 tweets
14 Oct
دنیاں کا سب سے خطرناک ترین سانپ تائپن سانپ کو مانا جاتا ہے اندروں ملک تائپن کا زہر 0.05mg میورین ایل ڈی 50 ویلیو کے ساتھ سب سے زیادہ طاقتور زہر مانا جاتا ہے اس کا زہر اتنا زہریلا ہوتا ہے کہ وہ کم از کم 100 بالغ مردوں کو مار سکتا ہے۔
لیکن کیا اپ کو معلوم ہے کہ ایک ایسا جانور بھی پایا جاتا جسے دنیاں کا سب سے زہریلا جانور مانا جاتا ہے جی ہاں سنہری مینڈک(THE GOLDEN POISON FROG) کو دنیاں کا سب سے زہریلا جانور مانا جاتا ہے اس کا زہر دس سے بیس بندوں کو سیکنڈوں میں مار سکتا ہے زہریلے سنہری ڈارٹ مینڈک کے اندر
انتہائی طاقتور زہر پایا جاتا ہے
اس کا زہر کیوریرے زہر سے زیادہ پر اثر اور سایانائید سے ہزاروں گنا زیادہ خطرناک ہوتا ہے ایک مینڈک کے اندر اتنا زہر ہوتا ہے جو بیس ہزار چوہوں اور پندرہ بالغ انسانوں کو موت کی نیند سلا دے
Read 12 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!