اِس تھریڈ کو سیاسی نہ لیا جائے
میں سیاست اور مسلک پر نہیں لکھتا
یہ ایک تلخ حقیقت ہے بس۔۔
پرانے زمانے کی بات ہے
کہ
ایک بادشاہ سلامت نے رات کو
گیدڑوں
کی آوازیں سنی تو صبح
وزیروں سے پو چھا
کہ
رات کو یہ گیدڑ بہت شور کر رہے تھے
کیا وجہ ہے ؟
اس وقت کے وزیر عقل مند ہوتے تھے
جاری ہے👇
انھوں نے کہا
جناب
کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہوگئی
اس لیے فریاد کررہےہیں
تو حاکم وقت نے آرڈر دیا
کہ
ان کے کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے
وزیر صاحب نے مال اکھٹا کیا
کچھ مال گھر بھجوادیا
اور
کچھ رشتہ داروں
اور
دوستوں میں تقسیم کیا
اگلی رات کو پھر وہیں آوازیں آئیں
تو
جاری ہے 👇
صبح بادشاہ نے وزیر سے فرمایا
کہ
کل آپ نے سامان نہیں بھجوایا کیا ؟
تو وزیر نے فوری جواب دیا
کہ
جی بادشاہ سلامت بھجوایا تو تھا
اس پر بادشاہ نے فرمایا
کہ
پھر شور کیوں ؟
تو وزیر نے کہا
جناب سردی کی وجہ سے شور کر رہےہیں
تو بادشاہ نے آرڈر جاری کیا
کہ بستروں کا انتظام کیا جائے
جاری ہے👇
صبح پھر موجیں لگ گئیں
وزیر کی
حسب عادت کچھ بستر گھر بھیج دیئے
اور کچھ رشتہ داروں
اور
دوستوں میں تقسیم کیئے
جب پھر رات آئی تو بدستور آوازیں
آنا شروع ہوگئیں
تو بادشاہ کو غصہ آیا
اور
اُسی وقت وزیر کو طلب کیا
کہ
کیا بستروں کا انتظام نہیں کیا گیا
تو وزیر نے کہا کہ جناب وہ سب
جاری ہے👇
کچھ ہوگیا ہے
تو بادشاہ نے فرمایا
کہ
پھر یہ شور کیوں
تو وزیر نے
اب بادشاہ کو تو مطمئین کرنا ہی تھا
اور
"اوکے رپورٹ"
بھی دینی تھی
تو وہ باہر گیا کہ پتہ کرکے آتا ہوں
جب واپس آئے تو مسکراہٹ لبوں پر سجائے عرض کیا
کہ
بادشاہ سلامت یہ شور نہیں کر رہے
بلکہ آپ کا شکریہ ادا
جاری ہے 👇
کررہے ہیں
اور روزانہ کرتے رہیں گے
بادشاہ یہ سن کے خوش ہوا
اور
وزیر کو انعام سے بھی نوازا۔
اب یہ حال
ہمارے وزیراعظم صاحب کا بھی ہے
عوام مہنگائی سے پریشان ہے
وزیراعظم عوام کے لئیے پریشان ہیں
وزیراعظم چاہتا سب اچھا ہو جائے
جاری ہے 👇
مگر یہاں
رپورٹ
سب
"اوکے"
دی جارہی ہے
اور بادشاہ سلامت خوش ہیں
کہ
آئیندہ پانچ سال کی بھی خوشخبریاں پیش خدمت کی جارہی ہیں،
ایک اکیلا نظام نہیں بدل سکتا
جب تک ہم سب ساتھ نہ دیں گے
ہم کو آواز اٹھانا پڑے گی
سب کے خلاف جو پاکستان کی ترقی میں حائل ہیں چاہے وہ حکومت
یا اپوزیشن میں ہیں
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
خلیفہ عبدالملک بن مروان
بیت اللّٰه کا طواف کر رہا تھا
اسکی نظر ایک نوجوان پر پڑی
جس کا چہرہ بہت پُروقار تھا
مگر وہ لباس سےمسکین لگ رہا تھا
خلیفہ عبدالملک نے وہاں لوگوں سے پوچھا
یہ نوجوان کون ہے؟
تو اسےبتایا گیا
کہ اس نوجوان کا نام سالم ہے
اور
یہ سیدنا عبداللہ
جاری ہے 👇
بن عمر رضی اللہ عنہ کا بیٹا
اور
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا پوتا ہے
خلیفہ عبدالملک کو دھچکا لگا
اور اس نے اِس نوجوان کو بلا بھیجا
خلیفہ عبدالملک نے پوچھا
کہ
بیٹا میں تمہارے دادا
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ
کا بڑا مداح ہوں
اور
مجھے تمہاری یہ حالت دیکھ کر بڑا دکھ
جاری ہے👇
ہوا ہے اور مجھے خوشی ہوگی
اگر میں تمھارے کچھ کام آ سکوں
تم اپنی ضرورت بیان کرو
جو مانگو گے
تمہیں دیا جائے گا
نوجوان نےجواب دیا
اے امیر المومنین!
میں اس وقت مَیں
بیت اللّٰه
مِیں ہوں اور
مجھے شرم آتی ہے
کہ
اللّٰه کے گھر میں بیٹھ کر کسی اور سے کچھ مانگوں
جاری ہے 👇
لوگ اپنی اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ خیرات کرتے رہتے ہیں
کچھ دنیا میں ایسے بھی ہیں
جو سارا سال اجر اکھٹا کرتے ہیں
کچھ ایسے ہیں جو ایک بار صدقہ یا زکوۃ ادا کر کے بیٹھ جاتے ہیں
چلیں سارا سال اجر کے کچھ طریقے بتاتا ہوں
اور ان طریقوں کے لئیے زیادہ امیر ہونا بھی ضروری نہیں
جاری ہے 👇
گھر میں کچھ چھوٹی پلاسٹک کی پانی والی بوتلیں رکھ لیں اور گرمی کے موسم میں جب بھی باہر نکلیں تو ۲-۳ ٹھنڈی کی ہوئی بوتلیں ساتھ رکھ لیں
اور
منزل تک پہنچتے ہوئے
راہ چلتے
سائیکل سوار
یا
کسی دھوپ میں کھڑے چوکیدار
یا
مالی وغیرہ کو پکڑا دیں
اور
اُن سے آسمان کو چھونے والی
جاری ہے 👇
دعائیں لے لیں،
بازار آتے جاتے ایک دو شوارمے خرید لیں
اور کِسی مناسب شخص کو جو اِس کا حقدار لگتا ہو پکڑا دیں
مسجد کے پیش امام کا جِس دوکان میں اُدھار چلتا ہے
وہاں اُس کا پچھلا کھاتا مہینے میں ایک آدھ دفعہ سارا نہیں تو آدھا کلئیر کر دیں
آپ کا کھاتہ اوپر سے کلئیر
جاری ہے 👇
مرد کے بارے لکھا تو کچھ جاہل عورتوں کو
بہت مرچیں لگ رہی ہیں
یہ ان کی تربیت کا اثر ہے
جیسی ماں ہوگی ویسی اولاد ،
ہر عورت بری نہیں
ہر مرد بھی برا نہیں
عورت نبیوں کو پیدا کرنے والی ہے
لیکن
مرد نبی بھی ہے نبیوں کا باپ بھی
عورت اگر جنت کی مالک بنائ گئ
تو اس جنت کا راستہ
جاری ہے 👇
مرد کو مقرر کیا گیا،
یہ سب حدود اللّٰه تعالیٰ کی مقررہ کی گئ ہیں
اور جو حدود اللّٰه پھلانگتا ہے
وہ دنیا میں بھی
اور
آخرت میں بھی ذلیل و رسواء ہوگا
چاہے عورت ہو یا مرد ہو،
عورت کو اگر بہت سے مقام دئیے گئے ہیں
تو مرد کو بھی عطا کئیے ہیں
مگر اس کے بعد بھی
قرآن کہتا ہے
جاری ہے 👇
قرآن کہتا مطلب اللّٰه تعالیٰ فرماتا ہے
مرد کو عورت پر ایک درجہ زیادہ
فضیلت ہے
تو جب اللّٰه نے ایک درجہ زیادہ دے دیا
تو پھر چوں چاں کی گنجائش
کم از کم مسلمان کے لئیے نہیں رہتی،
یہ بھی ایک ایسا منصوبہ ہے شیطانی
کہ عورت کو شو پیس بنا کر پیش کرو
تعریف کرو چاہے
ماں
محبوبہ
جاری ہے 👇
ہوٹل میں بیٹھے ڈنر کر رہے تھے،
ایک میاں بیوی اپنے دو خوبصورت چھوٹے چھوٹے بیٹوں کے ساتھ ہمارے ساتھ والے کرسی میز پر بیٹھے
اپنی عادت سے مجبور میں نے ان کے ساتھ بیٹھے پیارے پیارے بچوں کو پیار کیا
خاتون کا موڈ تھوڑا خراب تھا لیکن میں نے غور نہ کیا یا یوں کہوں کہ
غور کیا
جاری ہے 👇
لیکن توجہ نہ دی
پانچ منٹ بھی نہ گزرے تھے آہستہ آہستہ اندازہ ہو گیا کہ خاتون سامنے بیٹھے اپنے شوہر سے لڑ رہی ہیں
یہ آوازیں جو پہلے آہستہ تھی اونچی ہونے لگیں
شوہر
ایک دو باتوں کے علاوہ جواب نہ دیں سکا،
خاموشی سے خود کو تماشا بنتے دیکھ رہا تھا
کھانا ٹھنڈا ہو رہا تھا
جاری ہے 👇
بچے کبھی ماں کے غصے سے بھرے چہرے کو دیکھ رہے تھے
اور کبھی باپ کے چہرے پر نمایاں شرمندگی کو
کبھی آس پاس موجود ان کا تماشا دیکھنے والے لوگوں کو دیکھتے تھے،
یہ میرے سامنے پہلی بار نہیں ہوا
میں نے اکثر خواتین کو شوہر حضرات سے باقاعدہ بے عزتی کرواتے دیکھا ہے
اور میں یا
جاری ہے 👇
آج ایک نازک موضوع
ہلکے پھلکے طنزیہ انداز میں
سمجھنے والوں کے لئیے اشارہ کافی ہے
کسی گاؤں میں بارش نہ ہونے کے سبب سب پریشان تھے
گاؤں کے چوہدری نے ایک پیر سے رابطہ کیا
جو اصل میں ایک ڈبہ پیر تھا
اور پیر صاحب کو اپنے گاؤں آ کے بارش کی دعا کرنے کو کہا.
جاری ہے 👇
اور بہت خدمت کرنے کا اشارہ دیا
"خدمت سمجھ گئے نا آپ سب ؟"
پیر صاب نے اپنے ہٹے کٹے 10 چیلوں کے ساتھ گاٶں میں پڑاؤ ڈالا،
سارا دن اور شام تک محفل قوالی چلی
اور رات کو پیر صاب نے رو رو کے دعا مانگی اور
آخر میں حکم صادر کیا کہ رات کو گاٶں کا کوئی بندہ اپنی چارپائی یا بیڈ سے
جاری ہے👇
نہیں اترے گا
اور سارے لوگ کمروں میں سوئیں گے،
کوئ بندہ صحن میں بھی نہیں آئے گا
ورنہ میں زمہ دار نہیں
آدھی رات گزرنے کے بعد پیر صاب نے چیلوں کو حکم دیا
کنویں سے بالٹیاں بھرو اور
گاؤں کی گلیوں میں پھینکو
چیلوں نے پورے گاٶں کی گلیوں میں بالٹیاں بھر بھر کے پانی بہانا
جاری ہے 👇