جنرل ایوب ، ضیا اور مشرف، تینوں ڈکٹیٹرز گزرے ہیں اور مجموعی طور پر 30 سال تک برسراقتدار رہے۔ لیکن فوج کا سسٹم ایسا بہترین میرٹ پرہے کہ ان کی یا کئی افسران اولاد میں سے کوئی جنرل تو دور، بریگیڈئیر بھی نہ بن سکا ۔ ضیا کے بیٹے نے کچھ عرصہ سیاست میں حصہ لیا👇🏻
لیکن پھر وہ بھی سائیڈ لائن ۔
سابق آئی ایس آئی چیف اور افغان کے دور کا سب سے طاقتور جنرل اختر عبدالرحمان کے صاحبزادے ہمایوں اختر اور ہارون اختر نے ن لیگ اور ق لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاست کی، آج کل یہ دونوں بھائی بھی سائیڈ لائن ۔ ہیں۔
راحیل شریف، پرویز کیانی، وحید کاکڑ، جہانگیر👇🏻
کرامت، اسلم بیگ، جنرل موسی ۔ ۔ ۔ ۔ اتنے بڑے بڑے جرنیل لیکن ان کی اولاد فوج کے سسٹم کے آگے بے بس نظر آئی اور اپنے باپ کے نام کا فائدہ نہ اٹھا سکی۔
کچھ یہی حال عدلیہ کا بھی ہے۔ اعلی عدالتوں کے جج اپنے بچوں کو وکیل بنوا لیں تو بڑی بات ہے، ملکی تاریخ میں شاید ہی کسی چیف جسٹس کا👇🏻
بیٹا چیف جسٹس بن سکا ہوں۔ اسی طرح بیوروکریسی میں بھی دیکھ لیں، طاقتور ترین سیکریٹریز کی اولاد بزنس یا پرائیویٹ سیکٹر میں جاب کرتی ہیں، شاذ و نادر ہی اپنے باپ کی طرح اعلی سرکاری عہدے پر آسکے۔
اس کے برعکس آپ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کو دیکھ لیں۔ ایک دفعہ باپ سیاست میں آگیا👇🏻
تو پھر اس کا بھائی، بیٹا، بیٹی، بیوی، بہن، داماد، بہنوئی۔ ۔ ۔ ۔ اور اس کے بعد اگلی نسل تک سیاست پر اپنا حق سمجھتے ہوئے دھڑلے سے اقتدار میں اپنا حصہ مانگتی ہے۔
بھٹو اور شریف خاندان کی مثال آپ کے سامنے ہے۔ نوازشریف کے کم از کم 22 رشتے دار پنجاب👇🏻
اور مرکز میں وزارتوں یا اعلی سرکاری عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
مولانا مفتی محمود کو اللہ نے پانچ صاحبزادوں سے نوازا ، سب سے پہلے تو ان کے عہدے دیکھ لیں:
مولانا فضل الرحمان ، 6 مرتبہ ایم این اے، تیسری مرتبہ کشمیر کمیٹی کا چئیرمین ، مراعات وفاقی وزیر کے برابر👇🏻
ایک بھائی مولانا عطا الرحمان سینیٹر ہے۔
دوسرا بھائی مولانا لطف الرحمان خیبرپختون خواہ اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر ہے ،مراعات وزیر اعلی کے برابر۔
تیسرا بھائی مولانا ضیا الرحمان2007میں وزیراعلی اکرم درانی کے زریعے غیر قانونی ڈیپوٹیشن کے زریعے افغان مہاجرین کا ایڈیشنل سیکرٹری مقرر ہوا👇🏻
- پچھلے سال پانامہ لیکس میں فضل الرحمان نے نوازشریف کے حق میں بیان دیا تو نوازشریف نے ضیا الرحمان کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے پر ترقی دے دی - مراعات اور اوپر کی آمدنی کے لحاظ سے یہ گریڈ 20 کے 30 افسروں کی آمدن سے بھی زیادہ پرکشش عہدہ ہے۔👇🏻
چوتھا بھائی مولانا عبیدالرحمان ضلع کونسل ڈیرہ اسماعیل خان میں اپوزیشن لیڈر ہے۔
لوگوں کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہوں تو وہ خوش نصیب کہلاتے ہیں ، مفتی محمود کے یہ پانچوں فرزند پورے کے پورے گھی میں ہیں ، ان کی خوش نصیبی کے کیا کہنے۔
اب تو مولانا کا بیٹا بھی رکن قومی اسمبلی ہے👇🏻
قاضی حسین احمد نے ایم ایم اے کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ہی بیٹی کو خواتین کی خصوصی سیٹ پر ایم این اے منتخب کروا کر جماعت اسلامی کی ہزاروں خواتین ورکروں کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا بیٹا لقمان قاضی بھی ممبر قومی اسمبلی رہ چکا ہے۔👇🏻
چوہدری برادران، لغاری، مزاری، چٹھے، قریشی، پگاڑا، جتوئی، اچکزئی، شئیرپاو اسفندیارولی، الغرض ملک کے چاروں صوبوں کے بڑے بڑے سیاستدانوں کو دیکھ لیں، اپنے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کے افراد کو بھی سیاست میں اور اقتدار میں شریک رکھتے ہیں۔
پرویز خٹک بھی اپنی بیٹیوں اور داماد کو سیاست میں👇🏻
لا کر اعلی عہدے دلوا چکا۔
ان سیاستدانوں کی اہلیت کیا ہے؟ سوائے اس کے کہ یہ اپنے علاقے کے بڑے زمیندار اور جاگیردار ہیں، بدمعاش اور قاتل ہیں، رسہ گیر اور اٹھائی گیرے ہیں، دھوکے باز اور قبضہ گروپ ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے علاوہ ان کی کوالیفیکیشن کیا ہے؟ کس بنیاد👇🏻
پر یہ اپنے بھائیوں اور بچوں کو اپنے ساتھ سیاست میں لے آتے ہیں اور یوں ملک ان تین درجن خاندانوں کے زیر کنٹرول آجاتا ہے۔
ہم تو جاہل ہیں، جن کی سوچنے سمجھنے کی حس ہی ختم ہوچکی، کبھی پڑھی لکھی بیوروکریسی یا ملٹری کے آفیسرز سے پوچھ کر دیکھیں کہ ان کے دل پر کیا بیتتی ہوگی👇🏻
جب انہیں کسی بدمعاش سیاستدان اور اس کی اولاد کو اس وجہ سے سلام کرنا پڑتا ہے کہ وہ بزورطاقت اپنے حلقے سے ووٹ لے کر رکن اسمبلی منتخب ہوگیا اور پھر وزیر شذیر بھی منتخب ہوگیا۔
اسٹیبلشمنٹ کا نام لے کر آپ اپنا رونا جتنا مرضی رو لیں لیکن کم از کم آرمی، عدلیہ اور سول👇🏻
بیوروکریسی میں اقربا پروری تو نہیں، جرنیل کا بیٹا جرنیل نہیں بنتا، جج کا بیٹا جج نہیں لگتا اور محکمہ سیکرٹری کا بیٹا ڈی جی نہیں لگتا۔
یہ کارنامے صرف ہماری ' جمہوریت ' میں ہی ممکن ہیں اور ایسا کرنے والے سیاستدان اپنے آپ کو جمہویرت پسند کہہ کر سارا ملبہ اسٹیبلشمنٹ پر ڈالنے👇🏻
کی کوشش کرتے ہیں
اور
ذمہ دار فوج ہے !!!
ذوالفقار بھٹو کو ایوب خان نے وزیرخارجہ بنایا۔
لیکن ایوب خان کے بعد اسی بھٹو کو عوام نے 2 بار پاکستان کا سربراہ مملکت بنایا۔ اسکی بیٹی اور داماد کو تین بار پاکستان کی سربراہی سونپی۔
جس کے بدلے میں انہوں نے نہ صرف پاکستان کو دولخت کر دیا👇🏻
بلکہ پاکستان پر بیرونی قرضے چڑھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت کا وہ بیڑا غرق کیا کہ دوبارہ نہیں اٹھ سکی۔
اسکی ذمہ دار پاک فوج ہے؟
نواز شریف کو جنرل ضیاءالحق نے صوبائی وزیرخزانہ بنایا۔
لیکن عوام نے اس کو *تین بارپاکستان کا وزیراعظم بنایا اور 6 بار پاکستان کے سب سے بڑے صوبے👇🏻
کا سربراہ۔
اسکا نتیجہ پاکستان پر ریکارڈ ساز قرضوں، قومی اداروں کی مکمل تباہی، اونے پونے فروخت اور کشمیر سمیت خارجہ محاذ پر تباہ کن پالیسی کی صورت میں نکلا۔۔
ہر آفت پر تنخواہ کٹوانے کا سہرا بھی فوج ہی رکھتی ہے کیا اربوں کے اثاثے والے اپنا حصہ دیکر مل بیٹھ کر قرض نہیں اتار سکتے ؟👇🏻
کیا PTI PMLN یا PPP یا JUI وغیره ھیں تو سب اگر مخلص تو پھر یہ حال کیوں ؟ لیکن انکی نظر بدحالی کی ذمہ داری بھی فوج ہے
اسکی ذمہ داری پاک فوج پر ہے؟
پاکستان میں 8 لاکھ پولیس، کم از کم 2 لاکھ ججز، وکیل اور ان کے معاؤنین ہیں۔ اربوں روپے کا بجٹ رکھنے والی ایف آئی اے اور نیب نامی👇🏻
ادارے ان کے علاوہ ہیں۔
لیکن کرپشن کرنے والوں کو سزائیں نہ ملنے کی ذمہ دار پاک فوج ہے؟
کل 50 ارب ڈالرز کے قومی بجٹ میں سے 7 ارب ڈالرز پاک فوج کو ملتے ہیں باقی 43 ارب ڈالر کا بجٹ پارلیمنٹ کے پاس جاتا ہے۔
لیکن پاکستان کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار پاک فوج ہے؟👇🏻
پاک فوج نے دہشت گردی کی سہولت کار پکڑ کرشہادتوں کے ساتھ عدالتوں کے حوالے کیے۔ جہاں سے ان کو رہائیاں مل گئیں اور باہر آتے ہیں عوام نے ان کو سونے کے تاج پہنا دئیے۔
لیکن ذمہ دار پاک فوج ہے ؟
پاکستان کی کل آبادی تقریباً 22 کروڑ ہے جن میں سے 6 لاکھ فوج ہے۔👇🏻
پاک فوج بیک وقت دہشگردوں اورغیر ملکی ایجنسیوں کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی پراکسی جنگ کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ۔
پاکستان میں تمام قدرتی آفات کے موقعے پرسارے چھوٹے بڑے ریلیف آپریشنز کر رہی ہے۔
سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے دن رات مصروف ہے۔👇🏻
چین، روس اور اب خلیج ( اسلامی اتحاد ) کے محاذ پر انڈیا اور امریکہ کی خارجہ پالیسی کا مقابلہ کر رہی ہے۔
دہشت گردی سے متاثرہ لاکھوں آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔
دہشت گردی مقابلہ میں ,پاک فوج اس وقت دنیا مین سب سے زیادہ جانیں دینے والی فوج بن چکی ہے👇🏻
جس میں آفسیرز کی شہادتوں کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جو پاک فوج کی شہادت سے خالی گیا ہو۔
لیکن پاکستان میں ہر خرابی کی ذمہ دار پاک فوج ہے۔ یہ باقی 21 کروڑ 93 لاکھ کیا کر رہے ہیں؟ کیا ان سب پرکوئی فرض اور ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ؟👇🏻
کیا کبھی ہم نے اپنے گریبانوں میں جھانکا ہے؟

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with HUMAIRA RAJPUT

HUMAIRA RAJPUT Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @humiraj1

10 Nov
ایک شخص کی دو بیٹیاں تھی ، ایک کی شادی مٹی کے برتن بنانے والے کے ساتھ اور دوسری کی زمیندار کے ساتھ ھوئی ۔۔
والد ایک دن دونوں بیٹیوں کی خیریت پوچھنے گیا ، برتن بنانے والی سے پوچھا کہ کیا حال چال ھے؟؟ جواب دیا کہ بارش ھو گئی تو باھر رکھے سارے برتن خراب ھو کر تباہ ھو جائیں گے👇🏻
اور اگر بارش نہ ھوئی تو اچھا منافع ملے گا ۔۔۔

والد دوسری بیٹی یعنی زمیندار کے گھر گیا ، ان کی خیریت معلوم کی تو جواب ملا کہ اگر بارش ھو گئی تو اچھی فصل اگے گی اگر نا ھوئی تو تباہ ھو جائیں گے ۔ 👇🏻
جب والد واپس اپنے گھر پہنچا ، بیوی نے بیٹیوں کی حالت دریافت کی کہ کس حال میں تھیں دونوں؟؟؟

جواب دیا ، اگر بارش ھوئی تو بھی تباہ ھیں اگر نا ھوئی تو بھی تباہ ھیں 😂

امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ جیتے یا جوبائیڈن ، وھاں ریاستی پالیسی ایک ھی چلتی ھیں ،👇🏻
Read 4 tweets
10 Nov
ایک ساس ڈاکٹر کے پاس گئی

اور

اس نے ڈاکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کوئی ایسی دوا دیں
کہ اس مرتبہ
میری بہو کا بیٹا ہی ہو،

دو بیٹیاں پہلے ہیں، اب تو بیٹا ہی ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر نے جواب دیا،

میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔ 👇🏻
ساس نے کہا کہ پھر کسی اور ڈاکٹر کا بتا دیں؟

ڈاکٹر نے کہا کہ آپ نے شاید بات غور سے نہیں سنی، میں نے یہ نہیں کہا کہ مجھے دوائی کا نام نہیں آتا۔ میں نے یہ کہا کہ میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔

اس موقع پر لڑکی کا سسر بولا کہ وہ فلاں لیڈی ڈاکٹر تو۔۔۔ 👇🏻
ڈاکٹر نے بات کاٹتے ہوئے کہا کہ وہ جعلی ڈاکٹر ہوگا، اس طرح کے دعوے جعلی پیر، فقیر، حکیم، وغیرہ کرتے ہیں، سب فراڈ ہے یہ۔

اب لڑکی کے شوہر نے کہا کہ اس کا مطلب ہماری نسل پھر نہیں چلے گی؟

ڈاکٹر نے کہا کہ یہ نسل چلنا کیا ہوتا ہے؟👇🏻
Read 10 tweets
9 Nov
اسلام آباد میں بینک مینجر کی جانب سے ایک خاتون کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وڈیو بن گئی۔ وائرل ہوئی۔ مینجر بوائے مشہور ہوگیا۔ انتظامیہ حرکت میں آئی۔ ملزم کو گرفتار کیا۔ بینک نے نوکری سے نکال دیا اور ہمیشہ کیلئے کسی بھی بینک کی نوکری سے معزول کر دیا گیا۔👇🏻
سُبکی اور ذلت کا اندازہ خود ہی لگا لیں۔ اور ہو سکتا ہے یہ بداخلاقی وہ پہلے بھی کرتا ہو مگر ربّ نے اسکی رسی دراز کی ہو۔

وقت کرتا ہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا

میجر طفیل شہید رح سے اسکے ایک سینئر نے سوال کیا: "طفیل، کیا حال ہے؟ "
میجر صاحب نے کیا ہی عمدہ جواب دیا:👇🏻
"سر، اللّہ تعالیٰ نے عیب چھپا کر لوگوں میں معزز بنا رکھا ہے۔"

جو بھی اس تحریر کو پڑھ رہا ہے چند ثانیے رک جائے اور سوچے کہ ذات باری تعالٰی نے اسکے کیسے کیسے عیوب چھپا کر اسے لوگوں میں معزز بنا رکھا ہے!!
ربّ نے بینک منیجر والے انجام سے اسلئے محفوظ رکھا کہ دنیا میں وڈیو نہیں بنی👇🏻
Read 4 tweets
9 Nov
ایک وقت تھا کہ جب عالمِ اسلام میں سربراہ کی تبدیلی یا چناؤ ہوتا تو عالمِ کفر میں چہ مگوئیاں ہوتیں، بحث و مباحثہ ہوتا، ایک خوف کا عالم رہتا کہ نہ جانے مسلمانوں کا نیا حکمران، بادشاہ، امیر المومنین کیسا ہوگا؟ عالمِ کفر سے کیسا سلوک کرے گا.👇🏻
نئے مسلمان حکمران سے کافروں کو خطرہ تو نہیں ہوگا؟

بہت بہت بدقسمتی کہ آج ہماری کمزوری، ہمارے اندورنی اختلافات، نااتفاقی اور اقتدار کی ہوس نے مسلم امہ کو اتنا کمزور کر دیا ہے کہ آج جب امریکہ میں الیکشن کا دورہ دور ہیں تو پوری مسلم امہ اس شش وپنج میں مبتلاء ہے👇🏻
کہ امریکہ کا نیا آنے والا سربراہ ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا، وہ مسلمانوں کے لیے اچھا ہوگا یا نہیں؟ کسی کو ٹرمپ اچھا لگ رہا ہے مسلمانوں سے اچھا ہے اور کوئی بائیڈن کا کہہ رہا ہے کہ وہ اسلام سے اچھا ہے. افسوس

جب تک ہم یہ نہیں سمجھیں گے کہ ہمارے خلاف تیار کیا گیا👇🏻
Read 8 tweets
9 Nov
عللامہ اقبال
ایک واقعہ، ایک سبق

علامہ اقبال یورپ کے دورے پر تھے-
ایک روز شام کے وقت ایک پارک میں بچوں کو کھیلتے دیکھ لطف اندوز ہورہے تھے-
اچانک ان کی نگاہ پارک کے کونے میں بیٹھے ایک ایسے بچے پر پڑی جو پڑھائی کر رہا تھا-
علامہ اقبال کو حیرت ہوئی-👇🏻
کیونکہ وہ بچوں کی فطرت (child psychology) سے بخوبی واقف تھے، اس لئے بچے کو پڑھتا دیکھ انہیں ذرا تعجب ہوا-
انہیں عجیب لگا کہ ایک بچہ اس ماحول میں پڑھ بھی سکتا ہے-
انہیں یہ بچہ کچھ extra ordinary لگا-

وہ اٹھ کر اس بچے کے پاس گئے،
اور اس سے بولے،
" کیا آپ کو کھیلنا پسند نہیں؟"👇🏻
بچے کے جواب نے انہیں حیران کردیا-
" ہم دنیا میں مٹھی بھر ہیں، اگر میں کھیلنے میں وقت ضائع کروں گا تو میری قوم مٹ جائے گی،
مجھے اپنی قوم کو بچانا ہے-"
علامہ: "آپ کس قوم سے ہو"؟
بچہ: " میں یہودی ہوں"-

" میں یہودی ہوں "
یہ الفاظ اور یہ عزم،
علامہ اقبال کے ہوش فاختہ ہوگئے-👇🏻
Read 5 tweets
7 Nov
بے چارہ جوبائیڈن

سابق امریکی نائب صدر اور مستقبل کے صدر مسٹر جوبائیڈن نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ دو سال قبل جب اس کے جواں سال بیٹے کو کینسر کے مرض نے گھیر لیا تو وہ اس کے علاج کیلئے پیسے پیسے کا محتاج ہوگیا۔ اس مقصد کیلئے👇🏻
اس نے اپنا واحد اثاثہ جو کہ 4 ہزار سکوائر فٹ گھر تھا، اونے پونے داموں بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔ قرض وہ اس لئے نہ لے سکا کیونکہ ایک تو اس کی شرائط بہت سخت تھیں، دوسرا اس کی تنخواہ اتنی نہیں تھی کہ وہ اپنی مدت ملازمت کے بعد بھی قرض کی قسطیں ادا کرسکتا۔👇🏻
گھر کا سودا تقریباً ہو چکا تھا کہ صدر اوبامہ کو کسی طرح پتہ چل گیا اور اس نے اپنے ذاتی بنک اکاؤنٹ سے جو بائیڈن کی مدد کرکے اس کا گھر بیچنے سے بچا لیا۔ جنوری 2015 میں لیکن بائیڈن کا بیٹا کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ نہ کرسکا اور دنیا سے چلا گیا۔👇🏻
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!