شیخ جنید بغدادی ایک دفعہ اپنے مریدوں اور شاگردوں کے ساتھ بغداد کی سیر کے لیے نکلے انھوں نے *بہلول* کے بارے میں پوچھا، تو کسی نے کہا سرکار وہ تو ایک دیوانہ شخص ہے،
شیخ صاحب نے کہا مجھے اسی دیوانے سے کام ہے آیا کسی نے آج اس کو دیکھا ہے؟ 👇🏻
ایک نے کہا میں نے فلاں مقام پر اس کو دیکھا ہے سب اس مقام کی طرف چل دیئے حضرت بہلول وہاں ریت پر بیٹھے ہوئے تھے،
شیخ صاحب نے بہلول کو سلام کیا،بہلول نے سلام کا جواب دیااور پوچھا کون ہو؟

شیخ صاحب نے بتایا، بندے کو جنید بغدادی کہتے ہیں، بہلول نے کہا وہی جو لوگوں کو درس دیتے ہیں؟👇🏻
کہا جی الحمدللہ۔
👈 بہلول نے پوچھا.......
شیخ صاحب کھانے کے آداب جانتے ہیں؟
کہنے لگے، بسم اللہ کہنا، اپنے سامنے سے کھانا، لقمہ چھوٹا لینا، سیدھے ہاتھ سے کھانا، خوب چبا کر کھانا، دوسرے کے لقمہ پر نظر نہ کرنا، اللہ کا ذکر کرنا، الحمدللہ کہنا، اول و آخر ہاتھ دھونا۔ 👇🏻
👈بہلول نے کہا,لوگوں کے مرشد ہو اور کھانے کے آداب نہیں جانتے اور وہاں سے اٹھ کر آگے چل دیئے۔
👈 شیخ صاحب بھی پیچھے چل دیئے، مریدوں نے اصرار کیا، سرکار وہ دیوانہ ہے لیکن شیخ صاحب پھر وہاں پہنچے پھر سلام کیا۔ 👇🏻
👈 بہلول نے سلام کا جواب دیا اور پھر پوچھا کون ہو؟کہا جنید بغدادی جو کھانے کے آداب نہیں جانتا۔
👈 بہلول نے پوچھا اچھا بولنے کے آداب تو جانتے ہوں گے۔
جی الحمدللہ، متکلم مخاطب کے مطابق بولے، بےموقعہ، بے محل اور بےحساب نہ بولے، ظاہر و باطن کا خیال رکھے۔ 👈 بہلول نے کہا-👇🏻
کھانا تو کھانا، آپ بولنے کے آداب بھی نہیں جانتے، بہلول نے پھر دامن جھاڑا اور تھوڑا سا اور آگے چل کر بیٹھ گئے۔
👈 شیخ صاحب پھر وہاں جا پہنچے سلام کیا۔ بہلول نے سلام کا جواب دیا، پھر وہی سوال کیا
کون ہو؟شیخ صاحب نے کہا، جنید بغدادی جو کھانے اور بولنے کے آداب نہیں جانتا۔👇🏻
👈 بہلول نے اچھا سونے کے آداب ہی بتا دیں؟
کہا نماز عشاء کے بعد، ذکر و تسبیح، سورہ اور وہ سارے آداب بتا دیئے جو روایات میں ذکر ہوئے ہیں۔
بہلول نے کہا آپ یہ بھی نہیں جانتے،اٹھ کر آگے چلنا ہی چاہتے تھے کہ شیخ صاحب نے دامن پکڑ لیا اورکہا جب میں نہیں جانتا تو بتانا آپ پر واجب ہے۔ 👇🏻
👈 بہلول نے کہا جو آداب آپ بتا رہے ہيں وہ فرع ہیں اور اصل کچھ اور ہے،
اصل یہ ہے کہ جو کھا رہے ہیں وہ حلال ہے یا حرام، لقمہ حرام کو جتنا بھی آداب سے کھاؤ گے وہ دل میں تاریکی ہی لائے گا نور و ہدایت نہیں،شیخ صاحب نے کہا جزاک اللہ۔👇🏻
👈 بہلول نے کہا کلام میں اصل یہ ہے کہ جو بولو اللہ کی رضا و خوشنودی کیلئے بولو اگر کسی دنیاوی غرض کیلئے بولو گے یا بیھودہ بول بولو گے تو وہ وبال جان بن جائے گا۔👇🏻
👈 سونے میں اصل یہ ہے کہ دیکھو دل میں کسی مؤمن یا مسلمان کا بغض لیکر یا حسد و کینہ لیکر تو نہیں سو رہے، دنیا کی محبت، مال کی فکر میں تو نہیں سو رہے، کسی کا حق گردن پر لیکر تو نہيں سو رہے۔۔۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with HUMAIRA RAJPUT

HUMAIRA RAJPUT Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @humiraj1

23 Nov
چند تجزیوں کا مرکب آپکی نظر کیونکہ مقصد یہی کہ آپکو بہتر جامع آگاہی فراہم کروں اور چند فالورز کی خواهش پر یہ تحریر
اسرائیل کو تسلیم نا کرنے کی سزا ، سعودیہ ، یو اے ای کیجانب سے جانبداری کس طرف پاکستان نے اقوام متحدہ تک اور دنیا میں کشمیر کو بھارت کا👇🏻
اندرونی مسئلہ کے تاثر سے نکال دیا ہےاس کو پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے ۔
جبکہ موساد ، یو اے ای ، میں پہنچ کر اپنا منفی کردار شروع کر چکی ہے ، موساد کے کچھ ٹاوُٹس ، یو اے ای میں اہم ترین عمارتوں کی تصاویر لیتے دیکھے جاتے ہیں ۔👇🏻
ٹوارزم کی آڑ بہترین آڑ ہوتی ہے
یہ پاکستانیوں کو ، یو اے ای سے نکالنا ، پاکستان پر پابندی عائد کرنا ، یو اے ای کے لوکلز پاکستانیوں کو ذلیل و رسوا کرنے کے پیچھے اسرائیل ہے ، یقینی طور پر یہ سب شاہی خاندان کی مرضی ساتھ شامل ہونے کے بعد ہو رہا ہے ، جانتے بوجھتے بزرگ ،👇🏻
Read 18 tweets
22 Nov
نَصْرٌ_مِّن_اللَّهِ_وَفَتْحٌ_قَرِيبٌ.
پاکستان حاصل کرچکا جوچاہیئےتھالےچکا۔۔۔

اب پوری دنیا کی فوجیں پاکستان کے ساتھ جنگی مشقوں میں حصہ لینا چاہتی ہیں۔کیونکہ پاکستان نے دنیا کے سب سے طاقتور اتحاد نیٹو کو شکست دی ۔اس اتحاد میں شامل 52 ملکوں نے پاکستان کو👇🏻
توڑنے کے لئے اپنے خفیہ ایجنسیوں سمیت افغانستان میں فوجیں اتار دی تھی پھر بھی کچھ اکھاڑ نہ پائے

آئی_ایس_آئی نے اس اتحاد سے اسپیشلی امریکا کا وہ حشر کیا جس کو پوری دنیا نے دیکھا اور آج ہمارا احسان مند کہ اسے خطے سے نکلنے میں ھم ہی اس خطے کی تاش کی گڈی میں حکم کا A اور رنگ بھی👇🏻
ھماری مرضی کا مان کر نکلنا پڑ رہا ہے

پاکستان کی فوج پچھلے 20 سال سے حالت جنگ میں ہونے کی وجہ سے دنیا کی اب نایاب ترین فوج بن چکی ہے۔پاکستان فوج کے شیر جوان اپنے سپہ_سالار کے ایک حکم کے منتظر رہتے ہیں۔
پاک آرمی دنیا کی واحد فوج ہے جو گوریلاجنگ کی👇🏻
Read 8 tweets
22 Nov
آمریکہ اور اسکے اتخادیوں نے2010 میں پروپیگنڈہ کیا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے غیر مخفوظ ہے دہشتگردوں کے ہاتھوں میں جاکر دنیا کو تباہ کرسکتی ہے اسلئے پاکستان کو ایٹمی اثاثے منجمد کرنے چاہیئے۔اور پاکستان سے فیصلہ منوانے کے لئے سخت ترین معاشی، تجارتی،اور سفارتی پابندیاں لگائی جائے۔👇🏻
جس پر مرخوم ائی ایس ائی چیف جنرل خمید گل رخمتہ اللہ علیہ نے زبرداست جواب دیتے ہوئے فرمایا۔
کہ اگر پاکستان کے ایٹمی اثاثے اتنے غیر مخفوظ ہے تو امریکہ ٹریلین ڈالرز لگا کر اسکے سراغ لگانے میں کیوں مکمل طور پر ناکام ہے پاکستان کے ایٹمی اثاثے کتنے مخفوظ ہے👇🏻
یہ امریکی اینٹلیجنس ایجنسی "سی ائی اے" بہتر جانتی ہے ہمارے ایٹمی اثاثے ہمارے خفیہ ادارے" ائی ایس ائی " کے مکمل کنٹرول میں مکمل طور ایسے مخفوظ ہے کہ دہشتگرد تو کیا امریکہ اور اسکے اتخادی بھی کبھی نہیں پہنچ سکتے ہے۔اپ لوگ فکر نا کریں۔۔۔۔ پابندیاں لگائیں لیکن پہلے خود ڈھونڈ لیں👇🏻
Read 4 tweets
20 Nov
ایک حقیقی کہانی صرف انکے لئے جو اپنے ہوکر اپنوں پر الزام لگاتے ہیں ان اپنوں کو کتنی تکلیف ملتی ہوگی جو اپنوں کیلئے جان ہتھیلی پر لئے پھرتے ہیں
سنۓ_اس_دن_کیا_ہوا_تھا😢😢😥😥

ایک آدمی جو اسرائیل سے ٹرینگ لیتا ہے ،پشتو سیکھتا ہے ،سارے طور طریقے سیکھتا ،جب مکمل ٹرینڈ ہو جاتا ہے👇🏻
تو افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوتا ہے ،پاکستانی پشتون لباس میں ،پشتو پٹھانوں کی طرح بولتا ہے لباس انہی کی طرح پہنتا ہے ،نسوار تک رکھتا ہے قہوہ پیتا ہے ،کباب کھاتا ہے ،پاکستانی شناختی کارڈ رکھتا ہے ،حلیئے سے بھی پاکستانی لگتا ہے ،اور یہاں کام کرنا شروع کر دیتا ہے ،👇🏻
خود کش حملے کرواتا ہے ،پہلے موجود ایجنٹوں کے ساتھ رابطے کرتا ہے۔بنوں میں موجود ایک یہودی جو عالم بنا ہوا تھا،سے مدد لیتا ہے جو وہاں وہاں دس سے مسجد اور مدرسہ چلا رہا ہوتا ہے،پولیس پر،فوج پر ،سیاستدانوں پر ،شہریوں پر حملے کرواتا ہے ،ملکی ادارے اس جاسوس کو ڈھونڈھتے ہیں ،👇🏻
Read 19 tweets
20 Nov
ایک بار نبی رحمت حضرت محمد صلی الله علیه وآله وسلم ایک غلام کی نماز جنازه سے فارغ هو کر گھر تشریف لائے

حضرت عائشہ رضی الله عنھا نے آپ صلی الله علیه وآله وسلم کا استقبال کیا اور پھر بہت حیرت سے آپ صلی الله علیه وآله وسلم کے لباس مبارک کو هاتھ سے چھو کر دیکھا👇🏻
اس پر نبی کریم صلی الله علیه وآله وسلم نے پوچھا ،

عائشہ ! خیریت تو هے ؟ انھوں نے عرض کیا ، یا رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم ! میں حیران هوں که آج اس قدر بارش هوئی لیکن آپ صلی الله علیه وآله وسلم کے لباس مبارک پر نمی کے آثار تک نظر نہیں آ رهے ایسا کیوں هے ؟ 👇🏻
آپ صلی الله علیه وآله وسلم نے پوچھا ، اے عائشہ ! تم نے سر پر کیا اوڑھ رکھا هے ؟ انھوں نے عرض کیا که میں نے آپ صلی الله علیه وآله وسلم کی چادر مبارک اوڑھی هوئی هے

اس پر آپ صلی الله علیه وآله وسلم نے فرمایا ، اے پاک دامن ! آج بارش نہیں هوئی 👇🏻
Read 4 tweets
18 Nov
ذرائع ابلاغ میڈیا کو ایک خوفناک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کاطریقہ کوئی نیو نہیں ہے بہت پرانا ہے۔
غزوۂ احزاب میں مشرکین کا محاصرہ ناکام ہوا اور عرب قبائل کا متحدہ لشکر مدینہ منورہ کو تاخت و تاراج کرنے کی حسرت دل میں لیے بے نیل مرام واپس پلٹنے پر مجبور ہو گیا۔ اس پر جناب سرور👇🏻
کائناتؐ نے صحابہ کرامؓ کو یہ بشارت دی کہ یہ مکہ والوں کی آخری یلغار تھی، اس کے بعد مشرکین عرب کو مدینہ منورہ کا رخ کرنے کی جرأت نہیں ہوگی، اب البتہ ہتھیاروں کی جنگ میں ناکامی کے بعد اب مشرکین ہمارے خلاف زبان(میڈیا) کی جنگ لڑیں گے،👇🏻
عرب قبائل ہمارے خلاف شعر و ادب کی زبان میں منافرت جھوٹ پھیلائیں گے اور خطابت و شعر کے ہتھیاروں کو استعمال میں لائیں گے۔ اتنی بات کر کے جناب نبی کریمؐ نے صحابہ کرام سے دریافت کیا کہ ہتھیار کی جنگ میں تو تم نے میرا بھر پور ساتھ دیا،👇🏻
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!