قدرت کی ڈسٹری بیوشن

پروفیسرصاحب، آپکے کتنے بچے ہیں؟ میں نے کہا ’’تین‘‘۔
انہوں نے پھرپوچھا’’انکی عمریں کیاہیں؟میں نے جوا ب دیا ’’نوسال،سات سال اورتین سال‘‘۔
یہ سن کر انہوں نے کہا ’’ پھر تو یقیناآپ یونیورسٹی سے واپسی پر ان کے لیے کچھ نہ کچھ لے کرجاتے ہوں گے؟‘‘👇🏻
میرے اثبات میں جواب دینے پر انہوں نے پھر استفسار کیا ’’آپ ان چیزوں کو ان میں کیسے تقسیم کرتے ہیں؟
میں نے کہا ’’میرا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں اور چونکہ بیٹا بڑا ہے اس لیے میں اپنی لائی ہوئی تمام چیزیں اس کے حوالے کر دیتا ہوں اوراس سے کہتا ہوں کہ انہیں آپس میں بانٹ لو‘‘۔ 👇🏻
یہ سن کر انہوں نے فرمایا ’’پروفیسرصاحب،اگر آپ کو کسی دن یہ پتا چلے کہ آپکاصاحبزادہ آپکی لائی ہوئی چیزیںآپکی ہدایت کے مطابق تقسیم نہیں کرتا یا انہیں بانٹنے میں انصاف سے کام نہیں لیتاتوآپ کیا کریں گے؟
میں نے ہنستے ہوئے کہا’’ اگرکبھی ایسا ہوا تو ا سکا حل تو بہت آسان ہے،👇🏻
میں اگلی بار اس کو صرف اسی کا حصہ دوں گا اور بیٹیوں کا حصہ انہیں خود الگ سے دے دیاکروں گا‘‘۔
یہ سن کر ان کے چہرے پر ایک معنی خیز مسکراہٹ ابھری اور انہوں نے ایک ٹھنڈی سانس بھرتے ہوے کہا’’پروفیسر صاحب! آپکی اس بات میں وہی فلسفہ کارفرما ہے جسکی بنیاد پر اللہ پاک نے👇🏻
اپنی عنایات تقسیم کرنے کا فارمولا طے کر رکھا ہے
۔اللہ پاک آپ کوجو رزق اور نعمتیں عطا فرماتا ہے وہ صرف اور صرف آپ کے لئے نہیں ہوتیں‘ ان میں بہت سے لوگوں کا حصہ ہوتا ہے اور جب تک آپ وہ حصہ ان حقداروں تک پوری ایمانداری اور انصاف سے پہنچاتے رہتے ہیں ‘آپ کو وہ حصہ اسی👇🏻
تناسب سے ملتا رہتا ہے اور آپ بھی دنیا کی نظرمیں مالدار‘ سیٹھ‘ جاگیردار اورسرمایہ دار بنے رہتے ہیں۔لیکن جب اس تقسیم میں کوتاہی یا بداعتدالی ہوتی ہے تو اللہ پاک آپ کو صرف آپکے حصے تک محدود کر دیتا ہے اور اس ریل پیل سے محروم کر دیتا ہے۔ 👇🏻
پھر وہ رب کریم وہ رزق یا تو ان لوگوں تک براہ راست پہنچانا شروع کر دیتا ہے
یا اس رزق کی تقسیم کیلئے کوئی نیا ’’ڈسٹری بیوٹر‘‘مقرر کر دیتا ہے اور دنیایہ سمجھتی ہے کہ یہ سیٹھ دیوالیہ ہو گیا
ہے۔ اسی دوران یہ باتیں بھی سننے میں آتی ہیں کہ فلاں کے بیٹے پر اللہ کا بہت کرم ہے‘ دن دگنی👇🏻
رات چوگنی ترقی کر رہا ہے‘ دنوں میں کروڑ پتی ہو گیا ہے۔ یہ وہی شخص ہوتا ہے جسے رب کریم نے آپ کو ہٹا کر آپکی جگہ نیا ’’ڈسٹری بیوٹر‘‘ مقرر کر دیا ہوتا ہے‘‘۔

دیکھا جائے تو اللہ کی تقسیم کا یہ معاملہ صرف رزق تک ہی محدود نہیں ہے۔ اس میں عزت ‘ سکون‘ امن اور آسانیاں بھی شامل ہیں۔👇🏻
خاص طور پر عزت کا معاملہ بڑا خاص الخاص ہے اور اس کو بہت اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اللہ پاک عزت کے معاملے میں بہت حساس ہے۔ ہم نے اللہ کی دی ہوئی عزت کو اپنی ذاتی کمائی سمجھ لیا ہے۔ہم اس گمان میں مبتلا ہیں کہ اس عزت کے ہم بلا شرکت غیر مالک ہیں۔👇🏻
یہ ساری کی ساری ہماری ذاتی میراث اور ہماری اہلیت اور صلاحیتوں کا ثمر ہے۔حالانکہ ایسا قطعاََ نہیں ہے۔۔

آپ اپنے گردواطراف میں نظردوڑائیں تو آپ کو بے چین‘ بے سکون اور ہیجانی کیفیت مین مبتلا لوگوں کا ہجوم نظر آئے گا۔بد قسمتی سے ہم من حیث القوم بھی انہی کیفیات کا شکار ہیں۔👇🏻
ایسا کیوں ہے؟باقی اقوام عالم کے مقابلے میں ہم اتنے محروم کیوں ہیں؟ کیا یہ ہماری بداعمالیوں اور گناہوں کا نتیجہ ہے یا کوئی اور معاملہ ہے؟

ہم نے رب کی دی ہوئی عزت سے لوگوں کا حصہ نکالنا چھوڑ دیا ہے اوراس طرح عزت کی ترسیل میں کمی واقع ہو گئی ہے‘ ہم نے اپنے رب کی دی👇🏻
گئی آسانیوں کو بانٹنا چھوڑ دیا ہے اور وہ آسانیاں بھی ہم سے چھن رہی ہیں

ہم اپنے غریب ہمسائے کے مجرم ہیں‘ اس غریب بچی کے مجرم ہیں جس کی شادی کا کل خرچ ہمارے بچے کی سالانہ پاکٹ منی کے برابر ہے۔ ان طعنوں میں برابر کے شریک جرم ہیں جووہ تمام عمر کم جہیز لانے پر سہتی ہے۔👇🏻
ہم اس بیمار بچے کے مجرم ہیں جس کے علاج کا خرچ ہمارے گھر میں کھڑی بہت سی گاڑیوں میں سے کسی ایک کی قیمت میں ہو سکتا ہے۔ ہم اس عرضی خواں کے مجرم ہیں جو قرض لیکر دور دراز کے گاؤں سے ہمارے دفتر اس غلط وقت پہنچتا ہے جب ہم اپنے کسی عزیز یا دوست سے گپ شپ میں مصروف ہوتے ہیں👇🏻
اور وہ اگلے دن کیلئے ٹال دیا جاتا ہے۔ ہم اس گھریلو ملازمہ کے مجرم ہیں جس کا بیٹا ہمارے گھر کھڑی ٹوٹی سائیکل‘ پرانے کپڑوں اور جوتوں کو حسرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے جنہیں ہم استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو دینے کی ہمت رکھتے ہیں۔👇🏻
اس اجتماعی بے چینی‘ بے سکونی‘بے برکتی اور ہیجان سے نکلنے کا بس ایک ہی راستہ ہے۔

ہمیں اپنے روزمرہ کے رویوں کو بدلنا ہوگا‘

ہمیں یہ سمجھنا پڑے گاکہ مخلوق کی عزت دراصل اسکے خالق کی عزت اور مخلوق سے پیار دراصل اس کے خالق سے پیار ہے۔ کیا ہم ان اقوام کا مقابلہ کر سکتے ہیں👇🏻
جہاں انسان تو انسان ‘ جانور بھی اپنے حصے کی عزت‘ پیار اور سہولیات کا حصہ پوری ایمانداری اوردھڑلے سے وصول کرتا ہے۔ جب ہم پیار کی جگہ نفرت‘ عزت کی جگہ حقارت اور بخشش کی بجائے محرومیوں کا بیوپار کریں گے تو پھر ہمیں یقین کر لینا چاہیئے👇🏻
کہ وہ خالق دو جہاں جلد یا بدیر ہمیں ہٹا کر کوئی نیا ’’ڈسٹری بیوٹر‘‘ مقرر کر دے گا۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Hͥuͣmͫmera Rajput

Hͥuͣmͫmera Rajput Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @humiraj1

28 Nov
. معزز قارئین اور تمام ایکٹوسٹ حضرات سے میری ریکوسٹ ہوگی کہ برائے مہربانی سیاسی اختلاف اپنی جگہ رکھیں لیکن جہاں بات دین کی وہاں بناء ریسرچ بہتان لگانے والوں میں سا نا ہو جائیں کیونکہ جس طرح قادیانی کو مسلم کہنا برا ہے اسی طرح کسی مسلم کو قادیان کہنا غلط ہے میں پوسٹس دیکھ کر👇🏻
اگنور کرتی رہی ہوں لیکن آج خود پوسٹ کی تو تنقید کا سامنا ہوا بے جا تنقید تو جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتی نابی دیا لیکن یہ تنقید سوچ طلب تھی کہ سچائی کیا ہے ؟ذرا خود جان لیا کچھ اپنے سورسز سے جان لیا تو حقیقت یہ ہے کہ قدرتی ناموں کی مماثلت نے بات کا رخ بدل دیا وجہ صرف👇🏻
غلط فہمی کچھ یوٹیوبرز اور ایکٹوسٹز نے بھی انہی یوں ٹیوبرز کی بات کو کونینٹ کا حصہ بنا لیا رب جانےاپنے چینل کے واچ ٹائم کیلئے یا غلطی سے کیا خیر مزید یہ کہ بلاول بھٹو کی 3 سال پہلے کی ٹوئیٹ کو اسی موقع کی نسبت جوڑ دیا خدا بہتر جانے کہ وہ جانتے تھے یا نہیں👇🏻
Read 5 tweets
27 Nov
ہم ڈٹے رہیں گے

خبر آئی ہے سعودی عرب کے خفیہ دورے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات مظبوط کرنے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے معمالات طے پا گئے ہیں
متحدہ عرب امارات پہلے ہی اسرائیل سے دوستی کا سرعام ہاتھ بڑھا چکا ہے ۔ باقی عرب ممالک بھی👇🏻
اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں
وزیراعظم نے گزشتہ دنوں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بیرونی پریشر کا اعتراف کیا تھا ۔یہ بیرونی دباؤ امریکی اور اسرائیلی کی طرف سے بذریعہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پاکستان پر ڈالا جا رہا ہے ۔ایف ٹی ایف گرے لسٹ میں نام👇🏻
لٹکا رہنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے

ہو سکتا آنے والے دنوں میں سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لے اور بدلے میں یمن میں سعودی کو اسرائیل اور امریکہ کی فوجی مدد حاصل ہوجائے ۔دوسری طرف عرب کے تیل کے ذخائر پر یہودی آہستہ آہستہ قابض ہو جائیں گے بالکل ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح 👇🏻
Read 12 tweets
26 Nov
مالدیپ جو صرف 2 ماہ میں بدھ مت چھوڑ کر پورا مسلمان ملک ہوا !

مالدیپ بحرِ ہند میں واقع ایک سیاحتی ملک ہے،یہ ملک 1192 چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے جن میں سے صرف 200 جزیروں پر انسانی آبادی پائی جاتی ہے.

مالدیپ کی 100% آبادی مسلمان ہے جب کہ👇🏻
یہاں کی شہریت لینے کے لئے مسلمان ہونا ضروری ہے.

عجیب بات یہ ہے کہ مالدیپ بدھ مت کے پیروکاروں کا ملک تھا صرف 2 ماہ کے اندر اس ملک کا بادشاہ،عوام اور خواص سب دائرہ اسلام میں داخل ہوئے.

مگر یہ معجزہ کب اور کیسے ہوا ؟👇🏻
یہ واقعہ مشہور سیاح ابن بطوطہ نے مالدیب کی سیاحت کے بعد اپنی کتاب میں لکھا ہے ابن بطوطہ ایک عرصے تک
مالدیب میں بطور قاضی کام کرتے بھی رہے ہیں.

وہ اپنی کتاب ' تحفة النظار في غرائب الأمصار وعجائب الأمصار 'میں لکھتے ہیں کہ 👇🏻
Read 10 tweets
25 Nov
آخری گولی آخری سپاہی تک لڑیں گے

میجر جنرل آصف غفور

سابق ڈائیریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور صاحب کو لفٹننٹ جنرل پروموٹ ہونے پر مبارکباد پیش کر تی ہوں۔۔۔۔
کچھ لوگ ہردل عزیز شخصیت کے سابقہ عہدہ سے ہٹنے پر ناخوش بھی ہوئے لیکن کچھ باتیں پر کٹیکل👇🏻
کمانڈ سے ہی دشمن کیلئے مستقبل میں ضرورت رکھتی ہیں یقین رکھیں الحمد الله سیر سوا سیر ہم ہی رکھتے دشمن کی اوقات نہیں ایڈوانس اطلاع دیکر سرپرائیز دینے والی بات انکی آج بھی قوم کو خوشی دیتی ہے ویسے دیکھا جائے تو پاکستان بنے کہ بعد وجود میں آنے والی پاکستانی فوج میں ہر👇🏻
فوجی ایک سے بڑ کر ایک رہا ہے چائے وہ دفاع پر معمور سپاہی ہو یا اسکا افسر یا پھر کور کمانڈرز افواج پاکستان کی سربراہ کی ہی صورت ہی کیوں نہ ہو ہر دور میں منظم دفاعی ادارہ اپنے کردار اور اپنی ایمانداری اور مہارت بہادری اور جرآت کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہے جس سے👇🏻
Read 12 tweets
25 Nov
پاکستانی سیاست کے 8 عجوبے.
پاکستانی عجوبہ نمبر 1
ایف آئی اے کا سابق چیف شاہد حیات پولیس انسپکٹر کی حیثیت سے مرتضے بھٹو قتل کے الزام میں تین سال قید کاٹ چکا ہے
پاکستانی عجوبہ نمبر 2
نجم سیٹھی بلوچستان میں فریڈم فائٹر کی حیثیت سے پاکستان سے بغاوت کی، آرمی کے خلاف لڑا جیل👇🏻
بھی کاٹی اور آج ٹی وی پر بیٹھ کر محب الوطنی پر لیکچر دیتا ہے۔
پاکستانی عجوبے نمبر 3
ایکس وزیراطلاعات پرویزرشید پاکستان پیپلزپارٹی کے الذوالفقار دہشتگرد گروپ کا ممبر، اور پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ کا ماسٹر مائند رہا جیل بھی کاٹی اور پھر اس ملک کا وزیر بھی رہا۔👇🏻
پاکستانی عجوبہ نمبر 4
سابق سینیٹ چیئرمین رضا ربانی پیپلزپارٹی کراچی کے مسرور احسن کے ساتھ بنس روڈ پر دو بسوں میں 20 افراد کو زندہ جلا دینے والا قاتل ثابت ہوا۔
پاکستانی عجوبہ نمبر 5
سینیٹر اعتزاز احسن سکھوں کی آزادی تحریک میں اندرا گاندھی کو پاکستانی انٹیلیجنس کی لسٹیں مہیا👇🏻
Read 6 tweets
24 Nov
تلخ ہوگی لیکن سچ ہوگی لاجواب رہنا چاہیے ذہنی معذوروں کو کہ29 دسمبر 1985
یہ تاریخ وفات ہے عمران احمد خان نیازی کی والدہ مرحومہ شوکت خانم کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے دوست مسلسل کئی سال سے یہ جھوٹ بولتے آ رہے ہیں کہ عمران خان نے پیسے کے لالچ میں اپنی ماں کا جنازہ چھوڑ دیا تھا👇🏻
اور برطانیہ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا۔
یہ جھوٹ بولنے کی ضرورت انہیں اس لئے پیش آتی ہے کہ آل شریف میں سگی اولاد اپنے والدین کی میت کو قبر میں اتارنے سے قاصر رہی ہے

29 اکتوبر 2004 کو میاں محمد شریف کے انتقال کے بعد نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے👇🏻
والد کا جنازہ پڑھ کر میت مکہ سے جاتی امرا تدفین کے بھیج دی تھی۔

11 ستمبر 2018 کو کلثوم نواز کے انتقال کے بعد حسین نواز اور حسن نواز شریف نے بھی اپنی ماں کا جنازہ پڑھ کر میت لندن سے جاتی امرا بھیج دی تھی۔👇🏻
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!