2/n جرم نمبر 1
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کا پنجاب کے 36 اضلاع میں سے 36 واں نمبر تھا اور ڈاکٹر انعام اللہ جمالی 89 دنوں میں 23 نمبر پر لے آئے۔
جرم نمبر 2
میٹرنٹی ہسپتال ماڈل ٹاؤن بہاولنگر پر قابض مافیا کے تالے توڑ کر قبضہ واگزار کروایا۔
3/n جرم نمبر 3
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منچن آباد کی عمارت کے اندر مقامی ایم پی اے کا ڈیرہ ختم کروایا اور تالے توڑ کر عمارت کا قبضہ لیا۔
جرم نمبر 4
گزشتہ ادوار میں جعلی اسناد پر بھرتی کئے گئے 63 ملازمین کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔
4/n جرم نمبر 5
جن افراد سے مقامی سیاستدانوں کے فرنٹ مینوں نے نوکریوں کے لیے پیسے وصول کیے تھے ان کو بھرتی کرنے سے انکار کر دیا۔
جرم نمبر 6
سیاستدانوں کی مداخلت بند کروانے کی کوشش کی۔
جرم نمبر 7
تقرر و تبادلے کے لیے میرٹ پر عمل درآمد کی کوشش کی۔
5/n جرم نمبر 8
کام چوروں اور کرپٹ مافیا کو لگام ڈالنے کی کوشش کی
جرم نمبر 9
میڈیکل کالج اور زچہ بچہ ہسپتال کی تعمیر کا کام تیز کروایا
ہسپتال کی میڈیکل کالونی کی از سر نو تعمیر شروع کروائ
جرم نمبر 10
سفارش کے بغیر میرٹ پر کام کیئے
قبضہ مافیا کو نکیل ڈال دی
6/n جرم نمبر 11
گیارہ کروڑ روپے کے جعلی بلز پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
اتنے سنگین جرائم کے بعد کم از کم تبادلہ تو بنتا ہی ہے۔
سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کا تبادلہ آج ٹاک آف دی ٹاؤن بنا رہا۔
سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کے تبادلے پر میڈیا کوریج
مافیا جیت گیا عوام ہار گئی۔
سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹر انعام اللہ جمالی کے تبادلے کے خلاف ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے نمائندوں کا احتجاج
پی ٹی آئی منچن آباد کے کارکنان ڈاکٹر جمالی کے تبادلے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
کون کہتا ہے بزدار صاحب کی حکومت کام نہیں کر رہی۔ جب کام ایمرجنسی کرنا ہو اور نا کرنے کی صورت میں ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہونے کا اندیشہ ہو تو پھر بزدار سرکار اتوار کا دن بھی نہیں دیکھتی اور ملکی 1/n
سلامتی کے لیے خطرہ "افسر " کا تبادلہ بروز اتوار ہی کر دیا جاتا ہے کیونکہ اگر پیر تک انتظار کیا جاتا تو ایم ڈی پیف نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولز کی چار ماہ کی بقایا پیمنٹ پر دستخط کر دینے تھے جس سے مرادراس وزیر تعلیم پنجاب کے تعلیم دشمن ایجنڈے کو شدید نقصان پہنچنے کا
2/n
خدشہ تھا۔
اس لیے اس ملک دشمن افسر کو غداری سے روکنے کے لیے سوموار کا انتظار نہیں کیا گیا اور اتوار کے دن ہی تبادلے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
ویسے بھی اگر پیمنٹ جاری ہو جاتی یا ایم ڈی پیف کے تبادلہ کے لیے چھٹی والے دن کی بجائے ورکنگ ڈے کا انتظار کیا جاتا تو حکومت کو اور
3/n
بہاولنگر کے معزز شہریو،
ہسپتال کے مین گیٹ پر کھڑے بدمعاش آپ سے ہسپتال میں داخل ہونے کی فیس غیر قانونی طور پر وصول کررہے ہیں دوسرے لفظوں میں یہ جگا ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔
موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے ہے جبکہ یہ ہم سب سے ڈبل وصول کر
1/n
رہے ہیں۔
ہسپتال میں داخل ہوتے وقت جگا ٹیکس دینے سے انکار کریں۔
اور موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے دیں۔ 20 کا مطالبہ کرنے والوں کو انکار کریں۔
اگر ہم سب یہ شروع کر دیں گے تو ہسپتال کی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کے پالتو غنڈے جو لوٹ مار کر رہے ہیں وہ بند ہو جائے گی۔
2/n
اور اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ دس روپے یا بیس روپے کی خاطر کیا الجھنا تو یہ دس اور بیس روپے روزانہ کسی فلاحی ادارے کو دینا شروع کر دیں آپ کو ان دس اور بیس روپوں کا برپا کردہ انقلاب نظر آ جائے گا۔
غنڈوں، بدمعاشوں اور حرام خوروں کی مالی معاونت بند کریں۔
3/n
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے تعینات ہونے والے ایم ڈی اسد نعیم صاحب کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی اہمیت، افادیت اور پیف پارٹنرز کی اہمیت کے بارے میں پیف پارٹنرز کے نام ویڈیو پیغام۔
ایم ڈی صاحب نے حکومت اور پیف انتظامیہ کی جانب سے پیف پارٹنرز کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کی
یقین دہانی کروائی ہے اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو غریب اور نادار بچوں کی تعلیم کا بہترین ذریعہ قرار دیا ہے۔
ایم ڈی صاحب کا پیغام پیف پارٹنرز کے لیے امید کی کرن ہے جبکہ دوسری طرف یہ پیغام تعلیم دشمن عناصر کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انشاء اللہ ترقی
کا سفر جاری رکھے گی۔
اگر حکومت اپنے اقدامات کے ذریعے نیک نیتی دکھائے گی تو پیف پارٹنرز کو آؤٹ آف سکول بچوں کو سکول لانے میں سب سے آگے پائے گی۔
اور اگر حکومت پہلے کی طرح بدنیتی کا مظاہرہ کرے گی تو حکومت اور اقتدار ہمیشہ کے لیے نہیں ہے۔
شکریہ سر ایم ڈی صاحب، جناب چیئرمین صاحب
کے لیے ٹائپنگ ٹیسٹ ہو رہا ہے۔
یہ وہ ٹیسٹ ہے جس کے لیے محکمہ کے سروس کے دوران فوت ہوجانے والے ملازمین کے بچوں سے 5 لاکھ سے لیکر 8 لاکھ روپے رشوت وصولی کی اطلاعات زبان زد عام ہیں۔
ٹائپنگ ٹیسٹ ماضی میں ہمیشہ گورنمنٹ کالج آف کامرس بہاولنگر میں ہوتے رہے ہیں۔
یہ ٹیسٹ بھی وہیں ہونا تھا مگر پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت اس کا مقام تبدیل کر کے گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول بہاولنگر بنا دیا گیا ہے۔
اس ٹیسٹ کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس ٹیسٹ کے انعقاد کے نوٹیفیکیشن میں ہی یہ لکھ دیا گیا ہے کہ اس میں میرٹ پر بھرتی نہیں ہو گی
@SchoolEduPunjab @DrMuradPTI
میرٹ پسند اور فارن کوالیفائیڈ ماہر ریاضی جناب چوہدری محمد اسلم صاحب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہاولنگر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ انکی جگہ محترمہ شاہدہ حفیظ صاحبہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری بہاولنگر لگا دیا گیا ہے اور محترمہ کی بہت بڑی خوش قسمتی
ہے کہ انکی تقرری کی پرزور سفارش پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز اور اکلوتے ایم این اے صاحب نے متفقہ طور پر کی ہے۔
وزیر تعلیم کے کچھ چمچے میرٹ کا شور کرتے رہتے ہیں اور میرٹ یہ ہے کہ سیاستدانوں کی سفارش کی بجائے میرٹ پر کام کرنے والے افسر کو ہٹانے کے لیے آپس میں دست و گریباں سیاستدان
بھی متفق ہیں۔
چوہدری محمد اسلم صاحب کا تبادلہ بہاولنگر ضلع کا تعلیمی اور انتظامی نقصان ہے۔
محترمہ شاہدہ حفیظ صاحبہ میرٹ پر کام کریں گی یا سیاسی سفارش پر اس بارے میں محکمہ تعلیم کے لوگ بتا سکتے ہیں جو کہ پہلے محترمہ کے ساتھ کام کر چکے ہیں یا محترمہ کے سابقہ
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرکاری سکولز میں تعلیم حاصل کرنے والے ایک بچے پر 22575 روپے سالانہ خرچ ہوتے ہیں جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پیف کے سکولز میں ایک بچے کی تعلیم پر 6667 روپے سالانہ خرچ ہوتے ہیں۔ @SardarAftabPTI @ShandanaGulzar @saniaa_Kamran @PEFPUNJAB
اتنے کم خرچ کے ساتھ پیف سکولز کے بورڈ امتحانات کے نتائج بہت شاندار ہیں۔ گزشتہ سال پنجاب کے آٹھ بورڈز میں سے چار میں پیف سکولز کے بچے پوزیشن ہولڈرز تھے۔ @A5Malik @GOPunjabPK @SchoolEduPunjab
امسال بھی ڈی جی خان بورڈ میں تیسری پوزیشن پیف سکول کی طالبہ کی ہے۔
اس کے علاوہ بہت سے اضلاع میں پیف سکولز کے بچوں نے پہلی اور نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔