ایک بیٹی جس نے جرنیل باپ کا زخم
لمحوں میں مندمل کر دیا ❤ وہ️ جنرل
بھی کون؟

عکرمہ رض اور خالد بن ولید رض آپس میں کزن تھے قبیلہ قریش کی ایک شاخ بنو مخزوم سے تعلق تھا دونوں کا نام اسلامی تاریخ کے دس عظیم ترین جرنیلوں میں درج ہے، غزوہ خندق کے دوران یہ دونوں مسلمان نہیں تھے لیکن
⬇️
بہادری کا یہ عالم تھا کہ صرف انہی دو نے اپنے گھوڑوں پر سوار ہو کر خندق عبور کر کے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی، بے پناہ ذہانت، بہادری اور فن حرب و ضرب میں کمال مہارت رکھنے کے باوجود مکی دور میں خالد بن ولید رض نے مشرکین مکہ کے رکیک اور گھٹیا منصوبوں اور حرکتوں
⬇️
سے ہمیشہ کنارہ کشی اختیار کیے رکھی،
آپ غزوہ بدر میں بھی مشرکین مکہ کے لشکر میں شامل نہیں تھے، غزوہ احد میں شریک ہوئے تو تاریخ نے گواہی دی کہ مسلمانوں کو جو نقصان پہنچا، وجہ صرف خالد بن ولید رض تھے، دوسرے پہلو کو فی الوقت رہنے دیں کہ مسلمانوں نے موقع کیسے دیا، یہاں مقصد موقع سے
⬇️
فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کا بیان یے،
خالد بن ولید اور عکرمہ رضی اللہ عنہ دونوں ہی السابقون الاولون میں سے نہ تھے،
خالد بن ولید رض کی طبیعت شہزادوں والی تھی، رئیس تھے اور خرچ بھی کھل کے کرتے تھے، کبھی کوئی جنگ ہاری نہیں تو مال غنیمت سے بھی وافر حصہ پایا۔
اسلامی تاریخ سے
⬇️
عمر فاروق اور خالد بن ولید رضی اللّٰہ عنہ کو منفی کریں تو اسلام واپس حجاز کے مضافات تک نظر آنے لگے گا، دور صدیقی و فاروقی میں روم و فارس زمیں بوس ہوئے!
خالد بن ولید رض کے آن ڈیوٹی آخری ایام روم کے محاذ پر گزرے، تاریخ اسلام کی خون ریز ترین جنگ یرموک ہے جس کی فتح میں ریڑھ کی ہڈی
⬇️
خالد بن ولید رض اور اّن کا کمانڈو دستہ تھا،
اسی جنگ میں ابوجہل کا بیٹا عکرمہ رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے عبدالرحمان کے ہمراہ شہید ہوئے، عربوں میں قبائلی عصبیت منفی مثبت انداز میں ہمیشہ موجود رہی، خالد بن ولید رض کے ایک زانو پر عکرمہ کا سر تھا اور دوسرے زانو پر عبد الرحمن کا سر تھا
⬇️
اور اس عالم میں خالد رض نے آواز لگائی کہ جائے!! کوئی جا کر عمر رض کو بتائے کہ بنو مخزوم نے اسلام پر کیا نچھاور کیا ہے؟؟
تاریخ اسلام میں علماء کی طرف سے خالد بن ولید رض کی عمر فاروق رض کے ہاتھوں معزولی کی درجنوں تاویلات کی جاتی ہیں،
یہ ذاتی چپقلش نہ تھی، یہ حسد کا جذبہ نہیں تھا
⬇️
یہ محض ڈسپلن کا معاملہ تھا،
خالد بن ولید رض اور عمر فاروق رض کے طرز زندگی میں زمین آسمان کا فرق تھا،
خالد رض کا انداز شاہانہ اور رئیسانہ تھا جبکہ عمر رض فقیرانہ بود و باش رکھتے تھے،
خالد رض کی زندگی میں ایک خلا تھا، وہ
نبی کریم ﷺ کی مکی دور کی صحبت سے محروم رہے اور جب دامن
⬇️
رسالت سے رشتہ جوڑا تو گھوڑے کی پیٹھ ہی اُن کا گھر قرار پائی، ایک بجلی تھی کہ کوئی رعد !! جس طرف گرتی یا کڑکتا کفر کے اندھیرے چھٹتے ہی چلے جاتے !!
اُن کی معزولی بھی دراصل حکم ربی تھا،
یرموک شاید اُن کی آخری جنگوں میں سے تھی، جنگ یرموک بہت سے نابغوں کے لیے
ایک عظیم پیغام رکھتی
⬇️
ہے کہ دین اسلام میں ماضی کو گھسیٹ کر حال اور مستقبل پر نہیں تھوپا جا سکتا، آپ کو شاید حیرت ہو کہ مدینہ طیبہ سے ہزاروں کوس دور لڑی گئی اس جنگ میں ابو سفیان رض اپنی زوجہ ہندہ رض کے ہمراہ شریک تھے ابوسفیان رض کی آنکھیں اسی رومی مہم کے دوران تیر لگنے سے شہید ہوئیں، جنگ یرموک
⬇️
کے دوران تیسرے یا چوتھے دن جب مسلم لشکر پسپائی پر مائل تھا تو مجاہدین پسپا ہوتے ہوتے خواتین کے خیموں تک پہنچ گئے، فلک نے عجیب منظر دیکھا کہ ایک عورت ایک لکڑی ہاتھ میں لیے ایک مسلمان سپاہی کو مارنے دوڑ رہی ہے اور با آواز بلند ڈانٹ رہی ہے کہ جب کافر تھے تو بہت بہادر بنتے تھے اج
⬇️
مسلمان ہو کر بزدلی دکھا رہے ہو! اُس عورت کا نام ہندہ رض تھا اور جس سپاہی کو وہ غیرت دلا رہی تھی اُسے تاریخ ابوسفیان رض کے نام سے جانتی ہے، یرموک میں ابوجہل کا پوتا اور بیٹا اسلام کے لیے قربان ہوا،
منظر بدلتا ہے! ایک بوڑھا ضعیف شخص بستر مرگ پر بے چینی سے کروٹیں لیتے رو رہا ہے،
⬇️
دیکھ بھال پر مستعد اور مامور بیٹی سوال کرتی ہے "بابا جان! کیا موت کا خوف ہے؟"
بوڑھا ضعیف شخص یکدم مسکرانے لگتا ہے!
نہیں بیٹا! کیا تُو نے میرے جسم پر کوئی ایسا مقام دیکھا جہاں زخم کا کوئی نشان نہ ہو؟
نہیں بابا جان! آپ کا تو پورا بدن چھلنی ہے،
بیٹی نے جواب دیا،
⬇️
"میں اس لیے رو رہا ہوں کہ گھوڑے کی پیٹھ میرا گھر تھا اور تلوار میرا زیور لیکن موت میری طرف ایسے بڑھ رہی ہے جیسے کسی بوڑھے اُونٹ کی طرف بڑھتی ہے"
بابا جان! آپ جانتے ہیں نا کہ آپ کو سیف اللّٰہ ( اللہ کی تلوار ) کا لقب کس نے دیا تھا؟
بیٹی سوال کرتی ہے۔
بوڑھے کی آنکھوں میں چمک اور
⬇️
خوشی کے آنسو لوٹ آتے ہیں، اُس کے چہرے سے اُداسی پل بھر میں بوریا لپیٹے رخصت ہو جاتی ہے,
ہاں جانتا ہوں بیٹا!
تو کس کی مجال کہ وہ اللہ کی تلوار کو میدان میں توڑ سکے!
الصادق صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر ہے آپ کو زیر کرنا ناممکن تھا، آپ تو بطور مہمان عزرائیل کے ہمراہ جائیں گے،
⬇️
بستر مرگ پر دراز عظیم ترین جنرل مسکراتے چہرے پر دائمی سکون لیے آنکھیں موندھ لیتا ہے!!
بیٹیاں کتنی ذہین ہوتی ہیں !!
کتنا دور تک دیکھتی ہیں، بیٹیوں کے پاس کیسے کیسے مرہم ہوتے ہیں کہ گہرے ترین گھاؤ بھی پل بھر میں بھر جاتے ہیں،
ایسا ہوتا ہے جنرل۔۔
تحریر
عابی مکھنوی

ریٹویٹ ضرور کریں

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

13 Jan
ساٹھ ہزار گبر بمقابلہ 60 جرنیل صحابہ کرام

تاریخِ اسلام کا وہ واقعہ جسے پڑھ کر آپ عش عش کر اُٹهے گے اسلام کے کفن بردوش مجاہدوں نے شجاعت و بہادری کی جو بے نظیر مثال قائم کی وہم گمان سے ماورا ایسا عظیم کردار ادا کیا کہ خواب میں بهی ایسا کرنا نا ممکن ہے, آئیے اپنے دل کی دھڑکنوں
⬇️
پر قابو رکهتے ہوئے ملاحظہ فرمائیں,

معرکہ یرموک کے پہلے دن رومی جرنیل باہان ارمنی کے اشتعال دلانے پر عرب نصرانی قبیلہ بنو غسان کے سردار جبلہ بن ایہم نے اپنے 60 ہزار کے لشکر کے ساتھ مجاہدین اسلام کے لشکر کے ساتھ ٹکر لینے کا ارادہ کیا، ادھر
امینُ اُمت حضرت ابو_عبیدہ رضی ﷲُ عنہُ
⬇️
نے جو سپہ سالار تھے، صحابہ سے مشورہ فرمایا۔ حضرت خالد نے فرمایا کہ میں چاہتا ہوں ان ساٹھ ہزار کے مقابلے میں تیس آدمی لے کر جاؤں جن میں سے ہر ایک دو ہزار پر حاوی ہو، آج میں ان کو ایسا چکما دوں گا کہ ان ناک خاک آلود ہو جائے گی اور ذلت کی وجہ وہ کسی کو اپنا منہ دکھانے کے قابل
⬇️
Read 15 tweets
13 Jan
عمران نیازی کا فین

آرمی میں بھرتی کیلئے انٹرویو میں آفیسر
نے سوال کیا :
اگر آپ گاڑی میں ہوں اور درمیاں سڑک میں ایک آدمی اور گدھا کھڑے ہوں اور ان دونوں میں سے ایک کو مار کر ہی آپ سڑک سے گزر سکتے ہوں تو کس کو ماریں گے ۔۔
پہلا امیدوار ۔۔ جی میں گدھے کو ماروں گا ۔۔
⬇️
آفیسر۔۔ اسکی وجہ ؟؟
آدمی ۔۔ اس لئے کہ انسان کی جان زیادہ قیمتی ہے۔۔
آفیسر ۔۔ آپ فیل ہوئے اس سوال میں سوری ۔۔
دوسرا امیدوار ۔۔ جی میں کسی کو بھی نہیں ماروں گا ۔۔
آفیسر ۔۔ تو کیا آپ گاڑی کو جہاز بنا کر اوپر سے اڑا کر لیکر جاؤ گے ؟؟ آپ بھی فیل ہوئے ۔۔
⬇️
تیسرا امیدوار ۔۔ جی میں انسان کو ماروں
گا اور گدھے کو چھوڑ دوں گا ۔۔
آفیسر ۔۔ لیکن ایسا کرنے کی وجہ ؟؟
امیدوار ۔۔ جی گدھا تو گدھا ہے اور اسے کیا پتہ سڑک کا لیکن وہ آدمی سڑک پر آم لینے آیا تھا ۔۔ ایسے بیوقوف کو اڑا ہی دینا چاہیے ۔۔
آفیسر ۔۔ بالکل درست جواب آپکا ۔۔
⬇️
Read 4 tweets
12 Jan
فلم کی ٹکٹ اور نیا پاکستان

ایک صبح کسی صاحب کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری ہوگئی لیکن شام ڈھلتے ہی وہی گاڑی صاف ستھری حالت میں مکمل پالش کے ساتھ اسی جگہ کھڑی پائی گئی جہاں سے چوری ہوئی تھی۔ اور گاڑی کے اندر ایک خط پڑا تھا جس پر تحریر تھا:
میں تہہِ دل سے معذرت خواہ ہوں کہ مجھے
⬇️
یہ قدم اٹھانا پڑا، میری بیوی کی ڈیلیوری کے باعث حالت تشویش ناک تھی مجھے کچھ سمجھ نہیں آپا رہا تھا کہ کیسے اسے ہسپتال پہنچاؤں۔ بس اس وجہ سے میں نے چوری جیسا گھناؤنا قدم اٹھایا مگر میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور امید کرتا ہوں آپ مجھے میری اس حرکت پر معاف کر دیں گے۔
⬇️
میری طرف سے آپ اور آپ کی فیملی
کے لیے ایک عدد تحفہ ،، آج رات کے شو کی ٹکٹیں اور ساتھ میں کچھ کھانے پینے کی چیزیں بھی قبول کیجیے یہ سب اس مدد کے بدلے میں ہے جو آپ کی گاڑی کے ذریعے سے ہوئی گاڑی کا مالک یہ سب پڑھ کر مسکرایا بغیر محنت گاڑی بھی دھلی دھلائی ملی
⬇️
Read 5 tweets
11 Jan
محمد ﷺ رحمت اللعالمین

ایک بار جبرائیل علیہ سلام نبی کریم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ جبرایل کچھ پریشان ہے آپ نے فرمایا جبرائیل کیا معاملہ ہے کہ آج میں آپکو غمزدہ دیکھ رہا ہوں جبرائیل نے عرض کی اے محبوب کل میں اللہ پاک کے حکم سے جہنم کا نظارہ کرکہ آیا ہوں
⬇️
اسکو دیکھنے سے مجھ پہ غم کے آثار نمودار ہوے ہیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا جبرائیل مجھے بھی جہنم کے حالات بتاؤ جبرائیل نے عرض کی جہنم کے کل سات درجے ہیں

ان میں جو سب سے نیچے والا درجہ ہے اللہ اس میں منافقوں کو رکھے گا

اس سے اوپر والے چھٹے درجے میں اللہ تعالی مشرک لوگوں کو ڈلیں گے
⬇️
پانچویں درجے میں اللہ سورج اور چاند کی پرستش کرنے والوں کو ڈالیں گے

چوتھے درجے میں اللہ پاک آتش پرست لوگوں کو ڈالیں گے

تیسرے درجے میں اللہ پاک یہود کو ڈالیں گے

دوسرے درجے میں اللہ تعالی عسائیوں کو ڈالیں گئ

یہ کہہ کر جبرائیل علیہ سلام خاموش ہوگئے تو نبی کریم ﷺ نے پوچھا
⬇️
Read 13 tweets
11 Jan
پی ٹی آئی حکومت اور خاتون کا خط

ایک خاتون نے پہلی بار اپنے شوہر کو خط لکھا اور غلطی سے اس نے ہر فقرے میں فل اسٹاپ اور ( ۔ ) کا غلط استعمال کر دیا تحریر تو بہت سنجیدہ تھی لیکن صرف گرائمر کی اس غلطی کی وجہ سے اس کا کیا حال ہوا آپ خود ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔!!
⬇️
"عرض یہ ہے کہ میں نہایت خوش گوار زندگی گزار رہی ہوں آپ کی۔ بہت یاد آتی ھے انور کی۔ شادی ہے ہماری بکری کی۔ ٹانگ ٹوٹ گئی ہے پھوپھو کی۔ دعا قبول کریں چوری کی واردات بھی ہوئی ہے ہمارے گھر۔ میرا دیور پکڑا گیا ہے محلے کی ایک لڑکی کے ساتھ۔ نانی لاہور آئی تھیں بغیر بتائے۔ بھائی
⬇️
بھی کراچی چلے گئے انڈے دے کر۔ ہماری مرغی کڑک ہوگئی ہے سلیمان میاں سے مل کر۔ پتا چلا ہے کہ آنٹی زہرہ ٹھیک ہو گئی ہیں غلطی سے۔ ایک لڑکا دیکھا ہے میں نے آپ کی ممانی کے لیئے۔ نیا فراک سلوا لیا ہے دادا ابو کے لیئے۔ پشاوری چپل لائی ہوں ﭼﮭﻮﭨﯽ ﻧﻨﺪ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ۔ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ نہ
⬇️
Read 6 tweets
10 Jan
مایوس لوگوں کے لیے نُسخہ کمیا

آج میں 5 منٹ میں ان لوگوں تک ایک سبق پہنچانا چاہتا ہوں جو کسی بھی وجہ زندگی میں رک گئے ہیں، ہم سب کی زندگی میں ایسے حادثے ہوتے ہیں کہ وہ ہمیں گرا دیتے ہیں توڑ دیتے ہیں ہمیں لگتا ہے ہم بُرے ہیں ہم بد قسمت ہیں تبھی ہم خود سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں
⬇️
لوگوں سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں،
خود کو اپنے کمرے میں گھر میں قید کر لیتے ہیں، ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں، زندگی جہنم ہو جاتی ہے، موت کی طلب بڑھ جاتی ہے،
مگر آج میں ہر ٹوٹے دل ہارے ہوئے تھکے ہوئے سے مخاطب ہوں،
یہ کچھ پوائنٹ اٹھا لو اور آگے بڑھو
⬇️
*سب سے پہلے*

*Identify yourself*

خود کو پہچانو تم کون ہو تمہارا مقصد کیا ہے اللہ نے تمہیں کیوں بھیجا ہے زمین پر موجود ایک درخت ایک پہاڑ ایک کیڑا بھی بوجھ نہیں ہے تو تم بے مقصد نہیں ہو سکتے خود کی تلاش میں نکلو اپنے دل میں جھانکو سجدوں میں ڈھونڈو رات کے اندھیرے میں ہاتھ اٹھاؤ
⬇️
Read 16 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!