ساٹھ ہزار گبر بمقابلہ 60 جرنیل صحابہ کرام

تاریخِ اسلام کا وہ واقعہ جسے پڑھ کر آپ عش عش کر اُٹهے گے اسلام کے کفن بردوش مجاہدوں نے شجاعت و بہادری کی جو بے نظیر مثال قائم کی وہم گمان سے ماورا ایسا عظیم کردار ادا کیا کہ خواب میں بهی ایسا کرنا نا ممکن ہے, آئیے اپنے دل کی دھڑکنوں
⬇️
پر قابو رکهتے ہوئے ملاحظہ فرمائیں,

معرکہ یرموک کے پہلے دن رومی جرنیل باہان ارمنی کے اشتعال دلانے پر عرب نصرانی قبیلہ بنو غسان کے سردار جبلہ بن ایہم نے اپنے 60 ہزار کے لشکر کے ساتھ مجاہدین اسلام کے لشکر کے ساتھ ٹکر لینے کا ارادہ کیا، ادھر
امینُ اُمت حضرت ابو_عبیدہ رضی ﷲُ عنہُ
⬇️
نے جو سپہ سالار تھے، صحابہ سے مشورہ فرمایا۔ حضرت خالد نے فرمایا کہ میں چاہتا ہوں ان ساٹھ ہزار کے مقابلے میں تیس آدمی لے کر جاؤں جن میں سے ہر ایک دو ہزار پر حاوی ہو، آج میں ان کو ایسا چکما دوں گا کہ ان ناک خاک آلود ہو جائے گی اور ذلت کی وجہ وہ کسی کو اپنا منہ دکھانے کے قابل
⬇️
نہیں رہیں گے صحابہ نے کہا کیا آپ مذاق فرماتے ہیں؟
کہنے لگے خدا کی قسم مذاق نہیں کرتا۔ حضرت ابو سفیان رضیﷲ عنہُ نے کہا کہ آپ ساٹھ ہزار کے مقابلے میں کم از کم ساٹھ تو لے کر جائیں چنانچہ آپ ساٹھ جلیل القدر جرنیل صحابہ کو اپنے ساتھ لے جانے پر راضی ہوئے اور نصرانی عربوں کے سامنے
⬇️
جاکر کھڑے ہوئے۔ جبلہ بن ایہم نے جب ان ساٹھ لوگوں کو دیکھا تو کہنے لگا، ہم لڑنے کی تیاری کرچکے ہیں اور تم ابھی تک صلح کے خواب دیکھ رہے ہو۔ ہم قیامت تک صلح نہیں کریں گے۔ حضرت خالد رضی ﷲ عنہُ نے تعجب سے پوچھا کہ کیا تم ہمیں قاصد تصور کرتے ہو حالانکہ ہم لڑنے آئے ہیں،
⬇️
جبلہ کہنے لگا اے نوجوان تو غرور میں اپنی قوم کو تباہی کی طرف لے کر نکلا ہے۔ آپ نے فرمایا تو ہمیں تھوڑا نہ جان ہم غرور میں نہیں بلکہ ﷲ پر بھروسہ کرکے نکلے ہیں۔ جبلہ نے اپنے ساتھیوں سے کہا مسلمانوں نے مجھ کو بڑی سخت آزمائش میں ڈال دیا ہے اگر ہمارے ساٹھ ہزار کے لشکر نے ان ساٹھ
⬇️
مسلمانوں کو مار دیا تو دنیا کہے گی اس میں کون سی بہادری کا کام ہے. اگر وہ غالب آگئے تو قیامت تک ہماری نسلیں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گی چنانچہ جبلہ نے اپنے ساتھیوں کو حملے کا حکم دے دیا صحابہ نے بھی ثابت قدمی سے لڑنا شروع کردیا۔ حضرت ابو عبیدہ اور تمام لشکر اسلام
⬇️
کیمپ سے تاریخ کا اچھوتا معرکہ بڑی بیقراری سے دیکھ رہے تھے، دونوں طرف سے بہادروں کی چیخ و پکار اور تلواروں کی جھنکار کے علاوہ کوئی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔ جنگ کے شعلے بلند تھے صحابہ تکبیر کی آوازیں بلند کررہے تھے۔ حضرت خالد رضی ﷲ عنہ نے صحابہ سے فرمایا کہ آج اسی میدان کو میدان
⬇️
حشر سمجھو اور کفار کو سبق سکھاؤ۔ صحابہ کفار کے اندر گھرے ہونے کے باوجود بڑھ بڑھ کر حملے کرتے رہے۔ نصرانی لشکر کے سپاہی ٹپاٹپ مقتول ہو کر زمین پر گرتے تھے، جبلہ بن ایہم حواس باختہ ہو گیا اس کی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ سب ہو کیا رہا ہے بدحواسی کے عالم میں چیخ چیخ کر اپنے سپاہیوں
⬇️
کو حملے میں شدت کرنے کا حکم دیتا، لیکن اسلامی لشکر کے شیروں نے ان کو بھیڑ بکریوں کی طرح چیڑ پھاڑ کر رکھ دیا شام تک صحابہ ایسے لڑتے رہے جیسے بالکل تازہ دم ہوں اور ابھی ابھی لڑائی شروع کی ہو،
آج ﷲ کی تلوار حضرت خالد رضی ﷲ عنہُ نے اپنا جوہر دیکھایا، حضرت خالد بن ولید
⬇️
زبیر بن عوام، عبدالرحٰمن بن ابی بکر، فضل بن عباس، عبدﷲ بن عمر فاروق، ضرار بن الازور اور دوسرے صحابہ کرام رضوان اللہ جس طرف بھی جاتے صفوں کی صفیں اُلٹ دیتے،
آخر کار عرب متنصرہ لشکر دفعتہً پیٹھ دکھا کر بھاگا جبلہ بن ایہم کے لشکر کے سپاہی اس طرح ڈر کر بھاگتے تھے کہ گویا آسمان سے
⬇️
کسی نے ان کو ڈرا کر بھگادیا ہو بھاگنے والوں میں جبلہ_بن_ایہم سب سے آگے تھا، کفار کو شکست فاش ہوگئی اور صحابہ کرام واپس آگئے۔ واپس آنے والے صحابہ بیس تھے۔ ایک مرتبہ پھر پریشانی بڑھ گئی کہ شاید چالیس صحابہ شہید ہوگئے مگر میدان جنگ میں جاکر دیکھا گیا تو صرف دس شہدا ملے،
⬇️
صحابہ کرام نے کہا کہ ضرور تیس لوگوں کو کفار گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔ جس پر صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین نے کفار کا پیچھا کیا تو مزید پچیس صحابہ مل گئے جو کفار کی شکست کے بعد ان کا پیچھا کرتے ہوئے آگے نکل گئے تھے۔ اس جنگ میں دس صحابہ شہید ہوئے جبکہ پانچ گرفتار ہوئے۔
⬇️
جبکہ نصرانی عربوں کے پانچ ہزار آدمی مارے گئے۔
المصادر: مردانِ عرب ج ۲ ص ٥۲
فتوح از شام علامہ واقدی ص ۲۰۹
یہ تھی صحابہ کرام کی بہادری و شجاعت کی داستان. صحابہ کرام کوئ مافوق الفطرت لوگ نہیں تھے بلکہ عشقِ_رسول_ﷺ کی طاقت و برکت سے ہر وقت تازہ دم رہتے تھے،
⬇️
ساری دنیا کے لوگ ملکر بھی کوشش کریں تو بھی ایسی مثال نہیں لا سکتے،،

صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے ان تاریخی کارناموں کو دوسروں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ھے شیئر کریں اور دوسروں تک پہنچائیں

مجھے فالو کرکے فالو بیک حاصل کریں
@Arshe530

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

13 Jan
عمران نیازی کا فین

آرمی میں بھرتی کیلئے انٹرویو میں آفیسر
نے سوال کیا :
اگر آپ گاڑی میں ہوں اور درمیاں سڑک میں ایک آدمی اور گدھا کھڑے ہوں اور ان دونوں میں سے ایک کو مار کر ہی آپ سڑک سے گزر سکتے ہوں تو کس کو ماریں گے ۔۔
پہلا امیدوار ۔۔ جی میں گدھے کو ماروں گا ۔۔
⬇️
آفیسر۔۔ اسکی وجہ ؟؟
آدمی ۔۔ اس لئے کہ انسان کی جان زیادہ قیمتی ہے۔۔
آفیسر ۔۔ آپ فیل ہوئے اس سوال میں سوری ۔۔
دوسرا امیدوار ۔۔ جی میں کسی کو بھی نہیں ماروں گا ۔۔
آفیسر ۔۔ تو کیا آپ گاڑی کو جہاز بنا کر اوپر سے اڑا کر لیکر جاؤ گے ؟؟ آپ بھی فیل ہوئے ۔۔
⬇️
تیسرا امیدوار ۔۔ جی میں انسان کو ماروں
گا اور گدھے کو چھوڑ دوں گا ۔۔
آفیسر ۔۔ لیکن ایسا کرنے کی وجہ ؟؟
امیدوار ۔۔ جی گدھا تو گدھا ہے اور اسے کیا پتہ سڑک کا لیکن وہ آدمی سڑک پر آم لینے آیا تھا ۔۔ ایسے بیوقوف کو اڑا ہی دینا چاہیے ۔۔
آفیسر ۔۔ بالکل درست جواب آپکا ۔۔
⬇️
Read 4 tweets
12 Jan
فلم کی ٹکٹ اور نیا پاکستان

ایک صبح کسی صاحب کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری ہوگئی لیکن شام ڈھلتے ہی وہی گاڑی صاف ستھری حالت میں مکمل پالش کے ساتھ اسی جگہ کھڑی پائی گئی جہاں سے چوری ہوئی تھی۔ اور گاڑی کے اندر ایک خط پڑا تھا جس پر تحریر تھا:
میں تہہِ دل سے معذرت خواہ ہوں کہ مجھے
⬇️
یہ قدم اٹھانا پڑا، میری بیوی کی ڈیلیوری کے باعث حالت تشویش ناک تھی مجھے کچھ سمجھ نہیں آپا رہا تھا کہ کیسے اسے ہسپتال پہنچاؤں۔ بس اس وجہ سے میں نے چوری جیسا گھناؤنا قدم اٹھایا مگر میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور امید کرتا ہوں آپ مجھے میری اس حرکت پر معاف کر دیں گے۔
⬇️
میری طرف سے آپ اور آپ کی فیملی
کے لیے ایک عدد تحفہ ،، آج رات کے شو کی ٹکٹیں اور ساتھ میں کچھ کھانے پینے کی چیزیں بھی قبول کیجیے یہ سب اس مدد کے بدلے میں ہے جو آپ کی گاڑی کے ذریعے سے ہوئی گاڑی کا مالک یہ سب پڑھ کر مسکرایا بغیر محنت گاڑی بھی دھلی دھلائی ملی
⬇️
Read 5 tweets
12 Jan
ایک بیٹی جس نے جرنیل باپ کا زخم
لمحوں میں مندمل کر دیا ❤ وہ️ جنرل
بھی کون؟

عکرمہ رض اور خالد بن ولید رض آپس میں کزن تھے قبیلہ قریش کی ایک شاخ بنو مخزوم سے تعلق تھا دونوں کا نام اسلامی تاریخ کے دس عظیم ترین جرنیلوں میں درج ہے، غزوہ خندق کے دوران یہ دونوں مسلمان نہیں تھے لیکن
⬇️
بہادری کا یہ عالم تھا کہ صرف انہی دو نے اپنے گھوڑوں پر سوار ہو کر خندق عبور کر کے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی، بے پناہ ذہانت، بہادری اور فن حرب و ضرب میں کمال مہارت رکھنے کے باوجود مکی دور میں خالد بن ولید رض نے مشرکین مکہ کے رکیک اور گھٹیا منصوبوں اور حرکتوں
⬇️
سے ہمیشہ کنارہ کشی اختیار کیے رکھی،
آپ غزوہ بدر میں بھی مشرکین مکہ کے لشکر میں شامل نہیں تھے، غزوہ احد میں شریک ہوئے تو تاریخ نے گواہی دی کہ مسلمانوں کو جو نقصان پہنچا، وجہ صرف خالد بن ولید رض تھے، دوسرے پہلو کو فی الوقت رہنے دیں کہ مسلمانوں نے موقع کیسے دیا، یہاں مقصد موقع سے
⬇️
Read 16 tweets
11 Jan
محمد ﷺ رحمت اللعالمین

ایک بار جبرائیل علیہ سلام نبی کریم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ جبرایل کچھ پریشان ہے آپ نے فرمایا جبرائیل کیا معاملہ ہے کہ آج میں آپکو غمزدہ دیکھ رہا ہوں جبرائیل نے عرض کی اے محبوب کل میں اللہ پاک کے حکم سے جہنم کا نظارہ کرکہ آیا ہوں
⬇️
اسکو دیکھنے سے مجھ پہ غم کے آثار نمودار ہوے ہیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا جبرائیل مجھے بھی جہنم کے حالات بتاؤ جبرائیل نے عرض کی جہنم کے کل سات درجے ہیں

ان میں جو سب سے نیچے والا درجہ ہے اللہ اس میں منافقوں کو رکھے گا

اس سے اوپر والے چھٹے درجے میں اللہ تعالی مشرک لوگوں کو ڈلیں گے
⬇️
پانچویں درجے میں اللہ سورج اور چاند کی پرستش کرنے والوں کو ڈالیں گے

چوتھے درجے میں اللہ پاک آتش پرست لوگوں کو ڈالیں گے

تیسرے درجے میں اللہ پاک یہود کو ڈالیں گے

دوسرے درجے میں اللہ تعالی عسائیوں کو ڈالیں گئ

یہ کہہ کر جبرائیل علیہ سلام خاموش ہوگئے تو نبی کریم ﷺ نے پوچھا
⬇️
Read 13 tweets
11 Jan
پی ٹی آئی حکومت اور خاتون کا خط

ایک خاتون نے پہلی بار اپنے شوہر کو خط لکھا اور غلطی سے اس نے ہر فقرے میں فل اسٹاپ اور ( ۔ ) کا غلط استعمال کر دیا تحریر تو بہت سنجیدہ تھی لیکن صرف گرائمر کی اس غلطی کی وجہ سے اس کا کیا حال ہوا آپ خود ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔!!
⬇️
"عرض یہ ہے کہ میں نہایت خوش گوار زندگی گزار رہی ہوں آپ کی۔ بہت یاد آتی ھے انور کی۔ شادی ہے ہماری بکری کی۔ ٹانگ ٹوٹ گئی ہے پھوپھو کی۔ دعا قبول کریں چوری کی واردات بھی ہوئی ہے ہمارے گھر۔ میرا دیور پکڑا گیا ہے محلے کی ایک لڑکی کے ساتھ۔ نانی لاہور آئی تھیں بغیر بتائے۔ بھائی
⬇️
بھی کراچی چلے گئے انڈے دے کر۔ ہماری مرغی کڑک ہوگئی ہے سلیمان میاں سے مل کر۔ پتا چلا ہے کہ آنٹی زہرہ ٹھیک ہو گئی ہیں غلطی سے۔ ایک لڑکا دیکھا ہے میں نے آپ کی ممانی کے لیئے۔ نیا فراک سلوا لیا ہے دادا ابو کے لیئے۔ پشاوری چپل لائی ہوں ﭼﮭﻮﭨﯽ ﻧﻨﺪ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ۔ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ نہ
⬇️
Read 6 tweets
10 Jan
مایوس لوگوں کے لیے نُسخہ کمیا

آج میں 5 منٹ میں ان لوگوں تک ایک سبق پہنچانا چاہتا ہوں جو کسی بھی وجہ زندگی میں رک گئے ہیں، ہم سب کی زندگی میں ایسے حادثے ہوتے ہیں کہ وہ ہمیں گرا دیتے ہیں توڑ دیتے ہیں ہمیں لگتا ہے ہم بُرے ہیں ہم بد قسمت ہیں تبھی ہم خود سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں
⬇️
لوگوں سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں،
خود کو اپنے کمرے میں گھر میں قید کر لیتے ہیں، ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں، زندگی جہنم ہو جاتی ہے، موت کی طلب بڑھ جاتی ہے،
مگر آج میں ہر ٹوٹے دل ہارے ہوئے تھکے ہوئے سے مخاطب ہوں،
یہ کچھ پوائنٹ اٹھا لو اور آگے بڑھو
⬇️
*سب سے پہلے*

*Identify yourself*

خود کو پہچانو تم کون ہو تمہارا مقصد کیا ہے اللہ نے تمہیں کیوں بھیجا ہے زمین پر موجود ایک درخت ایک پہاڑ ایک کیڑا بھی بوجھ نہیں ہے تو تم بے مقصد نہیں ہو سکتے خود کی تلاش میں نکلو اپنے دل میں جھانکو سجدوں میں ڈھونڈو رات کے اندھیرے میں ہاتھ اٹھاؤ
⬇️
Read 16 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!