اصلی اور نسلی لیڈر ایسے ہوتے ہیں

ٹھنڈے، پتھر، روکھے جرمن اپنی سیٹوں سے کھڑے ہوگئے اور تالیاں بجاتے رہے. یہ تالیاں چھ منٹ تک بجتی رہیں اور بہت سے لوگوں کے چہرے جذبات کی تپش سے گلنار ہوئیے اور بہتوں کی آنکھوں سے آنسو بہ نکلے. مشرقی جرمنی کے پادری کی بیٹی، کیمسٹری میں
ڈاکٹریٹ کی حامل، آٹھ کروڑ جرمنوں کی قائد اور دنیا کی سب سے طاقتور عورت اینگلا کی کل کمائی یہی تالیاں تھیں.

اس کے 16 سال کمال کے سال تھے. قیادت اور اختیار کے ان تمام برسوں میں کوئی مالیاتی سکینڈل نہیں بنا. دنیا کی سب سے بڑی مالی قوتوں میں سے ایک اور چار
ٹرلین جی ڈی پی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی اینگلا نے کوئی بندر بانٹ نہیں کی، اس کا کسی پانامہ سکینڈل میں نام نہیں آیا. اس نے کوئی پلاٹ الاٹ نہیں کروایا. کوئی جہاز، یاٹ اور رولز رائس نہیں خریدی. سیف ہیونز safe heavens میں کوئی اکاؤنٹ نہیں کھلوائے. کوئی بھاشن نہیں دیے. تصویریں
کھنچوانے کے لئے پوز نہیں بنائے. نام کے ساتھ خادم اعلیٰ لگایا، نہ نیا جرمنی بنانے کا وعدہ کیا۔. 16 سالوں میں تقریباً ڈیڑھ ٹرلین ڈالرز کا جی ڈی پی میں اضافہ کیا، اپنا کام کیا اور بس!

اینگلا نے قرآن نذر آتش کرنے کے تحریک کی شدید مذمت کی، جس پر بہت تنقید ہوئی. ترکی کے دورے کے
دوران اس نے کہا "اسلام اور جرمنی ایک ہیں"، جس پر طوفان برپا ہوگیا. شام کی خانہ جنگی کے دوران جب عرب بھائیوں نے شامیوں پر دروازے بند کر دیے اور لاکھوں شامی خاندان بحیرہ روم کی بے رحم لہروں میں کود کر سلامتی کی تلاش میں نکلے تو اینگلا نے پورے دس لاکھ، ایک ملین مہاجرین کو
جرمنی میں خوش آمدید کہا اور شدید مخالفت کے باوجود پچھلے پانچ برسوں میں انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا.

اینگلا کے فیشن پر تنقید ہوئی. پیرس والوں نے اسے دیہاتی پھوہڑ عورت کہا. ایک عورت 18 سال تک ایک ہی انگرکھا پہنتی رہے تو آپ اسے کیا کہیں گے؟
ایک پریس کانفرنس میں تو ایک خاتون جرنلسٹ نے پوچھ ہی لیا. "میڈم چانسلر، تم پچھلے کئی برسوں سے لگتا ہے ایک ہی سوٹ پہنے جارہی ہو، کیا دوسرا نہیں ہے؟"
ٹکا سا جواب ملا "میں سرکاری نوکر ہوں، کوئی ماڈل نہیں".

ایک اور پریس کانفرنس میں اس سے پوچھ لیا گیا. "
تمہارے گھر میں کتنی خادمائیں ہیں؟ کھانا وانا کون پکاتا ہے؟
جواب آیا "میرے پاس کوئی خادمہ نہیں ہے. نہ ہی مجھے ضرورت پڑتی ہے. میں اور میرا شوہر مل کر سارا کام نبٹا لیتے ہیں".
ایک اور صحافی نے مزید تجسس کا اظہار کیا." کپڑے کون دھوتا ہے؟ آپ یا آپ کے شوہر؟"
جواب ملا "میں کپڑے
جمع کرکے واشنگ مشین میں ڈالتی ہوں. میرا شوہر مشین کو چلاتا ہے. کوشش کرتے ہیں کہ یہ کام رات کو بغیر کسی شور شرابے کے کریں تاکہ ہمارے پڑوسی پریشان نہ ہوں ".
پھر اس نے اضافہ کیا "میرا خیال ہے تم لوگ میری حکومت کی کارکردگی پر توجہ دو تو زیادہ بہتر ہے ".
اینگلا برلن کے ایک عام سے فلیٹ میں پچھلے بیس برس سے رہتی ہے. اقتدار کے اٹھارہ برسوں میں بھی اس کا پتہ نہیں بدلا. وہ کسی ولا میں منتقل نہیں ہوئی. نہ ہی کسی سوئمنگ پول اور باغ والے گھر کی مالکن بنی. اس کی واپسی بھی اسی فلیٹ میں ہوئی.

پچھلے بیس برسوں میں اینگلا کی ٹکر کا
کوئی لیڈر ( مرد /عورت) دنیا میں پیدا نہیں ہوا جس نے اپنی قوم اور دنیا کو بہت کچھ نعرے اور بڑھکیں مارے بغیر لوٹایا ہو.
شاباش، اینگلا مرکل! تم یاد رکھے جانے کے قابل ہو.

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with علـــمـــی دنیــــــا

علـــمـــی دنیــــــا Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Pyara_PAK

1 Feb
ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابوبکر سے پوچھا: ابوبکرؓ آپ دنیا میں کیا چیز پسند کرتے ہيں؟انھوں نے جواب میں کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔

اول: آپ کے درمیان بیٹھا رہوں
دوسرے آپ کو دیکھتا رہوں
تیسرے اپنےمال کو آپ پر خرچ کروں۔ Image
پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرؓ سے دریافت کیا کہ عمرؓ آپ کیا پسند کرتے ہيں:حضرت عمرؓ نے جواب میں کہا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔

اول نیکی کا حکم دوں اگرچہ کے سری طور پر ہو،
دوسرے برائی سے روکتا رہوں اگرچہ سرعام ہو اور
تیسرے حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کو کڑوی لگے۔

اور پھرحضور نے حضرت عثمان ؓسے دریافت کیا کہ عثمانؓ! آپ کیا پسند کرتے ہیں:حضرت عثمانؓ نے جواب دیا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:

اول لوگوں کو کھانا کھلاؤں،
دوسرے سلام کو پھیلاؤں
Read 10 tweets
1 Feb
چارلی چپلن کہتا ہے :
جب میں چھوٹا تھا اپنے بابا کے ساتھ سرکس دیکھنے گیا، ٹکٹس کے لیے ایک لمبی قطار میں کھڑا ہونا پڑا، ہمارے سامنے ایک فیملی تھی چھ بچے اور ماں باپ، غریب گھرانے سے تعلق تھا، ان کے کپڑے پرانے تھے لیکن صاف تھے۔
بچے سرکس کے بارے میں بات کر رہے Image
تھے، بہت خوش دکھائی دے رہے تھے، جب ان کی باری آئی، ان کا باپ ٹکٹس کے لیے کھڑکی کی طرف بڑھا اور ٹکٹ کی قیمت پوچھی، پھر اپنی بیوی کے کان میں کچھ کہنے لگا، اس کے چہرے پر شرمندگی اور دکھ تھا۔۔
پھر میں نے دیکھا، بابا نے اپنی جیب سے بیس ڈالر نکالے اور زمین پر پھینک دیے، اپنا
ہاتھ اس آدمی کے کندھے پر رکھا اور کہا: 'تمھارے پیسے گر گئے۔۔!!"
اس نے بابا کی طرف دیکھا (اس کی آنکھوں میں آنسو تھے) اور کہا: "بہت شکریہ۔۔!!"
جب وہ سرکس کے لیے اندر چلے گئے، بابا نے مجھے میرے ہاتھ سے پکڑا اور ہم پیچھے ہٹ آئے؛ کیوں کہ بابا کے پاس بس
Read 4 tweets
31 Jan
ہد ہد وہ واحد پرندہ ھے جو زندگی میں صرف ایک بار شادی کرتا ہے۔اور اپنے جیون ساتھی کے وفات کے بعد اکیلے ہی زندگی گزارتا ہے۔یہ اپنی مادہ مہر کو کھانے کی کوئی چیز پیش کرتا ہے۔ آگر وہ اسے کھا لےتو اس کا مطلب ھے کہ وہ شادی کے لیے راضی ھے۔ پھر نر اس مادہ کو اپنے گھونسلے کی Image
طرف لے کر جاتا ہے۔اکثر اوقات کسی درخت میں سوراخ کرکے بنایا ہوتا ھے۔اگر اسکو پسند آ جائے تو دونوں رشتہ زواج میں منسلک ہو جاتے ہیں۔ مادہ ہمیشہ ہر موسم میں عموماً چھ سے آٹھ آنڈے دیتی ھے اور بچے پیدا ہونے کے بعدباری باری خوراک کا بندوست کر لیتی ھے عجیب بات
یہ ہے کہ دونوں میں سے کسی کو خوراک کی چیز مل جائے تو وہ اسے اکیلے نہیں کھاتے۔ بلکہ دونوں اکھٹے ہونے کے بعد ہی اسے کھا لیتے ہیں۔
ہد ہد کی چھٹی حس اتنی تیز ہوتی ھے۔کہ وہ زمین کے اوپر سے ہی پانی کو محسوس کر لیتا ہے۔اسی وجہ سے حضرت سلیمان علیہ السلام اس
Read 5 tweets
31 Jan
ہمارے صحابہ کرام اور آج کے مسلمان

سیدنا صدیق اکبرؓ نے مرتدین کا قلع قمع کیا
جبکہ آپ نے سیاست کا کوئی کورس نہیں کیا
سیدنا عمر فاروقؓ نے چوبیس لاکھ مربع میل فتح کیا
حالانکہ آپ نے کسی ملٹری اکیڈمی سے ڈگری نہیں حاصل کی
سیدنا عثمان غنیؓ تجارت میں مہارت تامہ رکھتے تھے Image
آپ نے کہیں سے معاشیات کا سبق نہیں پڑھا
مولا علیؓ شیر خدا قانون و قضاء کے ماہر تھے
مگر آپ نے کسی یونورسٹی کسی مکتب سے قانون کی سند نہیں لی

سیدنا خالد بن ولید سیف اللہؓ نے ایران و یورپ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی
مگر آپ نے کہیں جنگی چالوں اور بین الاقوامی سیاست پہ کورس نہیں کیا

سلطان محمود غزنویؒ نے ہندوستان کو کامیاب جنگوں سے ہلا کر رکھ دیا
مگر کہیں ٹریننگ نہیں لی

سلطان ایوبیؒ نے صلیبیوں کو انتہائی ذلت آمیز شکستیں دی م
مگر کسی سے جنگی نظام نہیں سیکھا
Read 8 tweets
30 Jan
اللَّهَ پاک سے تجارت .....!!!

ایک ایمان آفروز واقعہ ، گاہک نے دکان میں داخل ہو کر دکاندار سے پوچھا کیلوں کا کیا بھاؤ لگایا ھے...؟؟؟ دکاندار نے جواب دیا کیلے 12درہم اور سیب 10درہم فی کلو، اتنے میں ایک عورت بھی دکان میں داخل ہوئی اور کہا مجھے ایک کیلو کیلے چاہئیں کیا بھاؤ ھے... Image
دکاندار نے کہا کیلے 3 درہم اور سیب 2 درہم فی کلو ، عورت نے الحمد للّٰہ پڑھا دکان میں پہلے سے موجود گاہک نے کھا جانے والی غضبناک نظروں سے دکاندار کو دیکھا ،، اِس سے پہلے کہ کچھ اول فول کہتا دکاندار نے گاہک کو آنکھ مارتے ہوئے تھوڑا انتظار کرنے کو کہا عورت خریداری
کرکے خوشی خوشی دکان سے نکلتے ہوئے دھیمے لہجے میں کہتی جا رہی تھی، الحمد اللہ ، الحمد اللہ ، یااللّٰه تیرا شکر ھے میرے بچے انہیں کھا کر بہت خوش ہونگے-

عورت کے جانے کے بعد دکاندار نے پہلے سے موجود گاہک کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے کہا اللّٰه گواہ ھے میں نے تجھے کوئی دھوکا
Read 7 tweets
30 Jan
ﻓﺘﺢ ﻣﮑّﮧ ﮐﮯ اﯾﮏ روز ﺣﻀﻮﺭ ﻧﺒﯽ ﺍﮐﺮﻡ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺍﯾﮏ ﻣﮑﺎﻥ ﮐﯽ ﺩِﯾﻮﺍﺭ ﺳﮯ ﭨﯿﮏ ﻟﮕﺎﺋﮯ اپنے کسے غلام کے ساتھ گفتگو فرما رہے تھے ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﻣﮑﺎﻥ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻓﺮﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ۔ﺍاس نے جب حضور اکرم ﷺ
ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ( ﻣُﺒﺎﺭﮎ ) ﺳُﻨﯽ ﺗﻮ ﺑُﻐﺾ ﻭ ﺣﺴﺪ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﮑﺎﻥ ﮐﯽ ﮐِﮭﮍﮐﯿﺎﮞ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ۔ﺗﺎﮐﮧ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ( ﻣُﺒﺎﺭﮎ )اسے
ﺳُﻨﺎﺋﯽ ﻧﮧ ﺩﮮ۔ﺍﺩﮬﺮ ﺣﻀﺮﺕ ﺟﺒﺮﯾﻞ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴّﻼﻡ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦِ ﻣُﺼﻄﻔﻮﯼ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿِﺮ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﺮﺽ ﮐِﯿﺎ :
'' ﺁﭖ ( ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ) ﺟﺲ
Read 9 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!