اللَّهَ پاک سے تجارت .....!!!

ایک ایمان آفروز واقعہ ، گاہک نے دکان میں داخل ہو کر دکاندار سے پوچھا کیلوں کا کیا بھاؤ لگایا ھے...؟؟؟ دکاندار نے جواب دیا کیلے 12درہم اور سیب 10درہم فی کلو، اتنے میں ایک عورت بھی دکان میں داخل ہوئی اور کہا مجھے ایک کیلو کیلے چاہئیں کیا بھاؤ ھے...
دکاندار نے کہا کیلے 3 درہم اور سیب 2 درہم فی کلو ، عورت نے الحمد للّٰہ پڑھا دکان میں پہلے سے موجود گاہک نے کھا جانے والی غضبناک نظروں سے دکاندار کو دیکھا ،، اِس سے پہلے کہ کچھ اول فول کہتا دکاندار نے گاہک کو آنکھ مارتے ہوئے تھوڑا انتظار کرنے کو کہا عورت خریداری
کرکے خوشی خوشی دکان سے نکلتے ہوئے دھیمے لہجے میں کہتی جا رہی تھی، الحمد اللہ ، الحمد اللہ ، یااللّٰه تیرا شکر ھے میرے بچے انہیں کھا کر بہت خوش ہونگے-

عورت کے جانے کے بعد دکاندار نے پہلے سے موجود گاہک کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے کہا اللّٰه گواہ ھے میں نے تجھے کوئی دھوکا
دینے کی کوشش نہیں کی ، یہ عورت چار یتیم بچوں کی ماں ھے ،، کسی سے بھی کسی قسم کی مدد لینے کو تیار نہیں ہوتی ، میں نے کئی بار کوشش کی ھے..!!
اور ہر بار ناکامی ہوئی ھے، اب مجھے یہی طریقہ سوجھا ھے کہ جب کبھی آئے تو اُسے کم سے کم دام لگا کر چیز دے دوں ،، میں
چاہتا ہوں کہ اُس کا بھرم قائم رھے اور اُسے لگے کہ وہ کسی کی محتاج نہیں ھے-
میں یہ تجارت اللّٰه تعالٰی کے ساتھ کرتا ہوں اور اُسی کی رضا اور خوشنودی کا طالب ہوں - دکاندار کہنے لگا یہ عورت ہفتے میں ایک بار دوکان پر آتی ہے اللّٰه پاک گواہ ھے جس دن یہ آ جائے اُس دن میری
دوکان کی بِکری بڑھ جاتی ھے اور اللّٰه کے غیبی خزانے سے منافع اچھا خاصا ہو جاتا ھے ۔
گاہک کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اُس نے بڑھ کر دکاندار کے سر پر بوسہ دیتے ہوئے کہا بخدا لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے اس عمل میں جو " لذت " اللَّهَ پاک نے
رکھی ھے ،،اُسے وہی جان سکتا ہے، جس نے یہ صحابہ کرام ( رضی اللہ تعالٰی عنہ) والا عمل کر کے آزمایا ہو .....!!!
( عربی سے مترجم )

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with علـــمـــی دنیــــــا

علـــمـــی دنیــــــا Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Pyara_PAK

1 Feb
کرپٹو کرنسی دراصل ایسی کرنسی ہوتی ہے جس کا جسمانی طور پر کوئی وجود نہیں ہوتا بلکہ وہ صرف ڈیجیٹل طور پر یعنی ڈیوائسز میں بیلنس کی طرح موجود ہوتی ہے اور اسے آپ لین دین کیلئے استعمال کر سکتے ہیں کرپٹو کرنسی Mine کرنے کے چار طریقے ہیں
سب سے پہلا طریقہ Cloud Mining کہلاتا Image
ہے جس میں آپ کسی بھی کمپنی کو Rent دے کر کرپٹو مائننگ کراتے ہیں اور دوسرا طریقہ CPU Mining کہلاتا ہے جس میں کمپیوٹر کی طرز پر مدر بورڈ اور پروسیسرز کی مدد سے آپ Mining کرتے ہیں اور تیسرا طریقہ GPU Mining کہلاتا ہے جس میں آپ گرافک کارڈز سے Mining کرتے ہیں ImageImageImageImage
اور چوتھا Aisc Mining ہے یہ ایسی ڈیوائسز ہیں جنہیں صرف Mining کیلئے ترتیب دیا ہے
ان میں سب سے زیادہ جی پی یو مائننگ کا طریقہ استعمال ہوتا ہے اور سی پی یو مائننگ کرنے سے پیسے کم ملتے ہیں اور اس پر اخراجات بہت زیادہ ہیں ہیں اور یہ چاروں طریقے ہیں بڑے
Read 15 tweets
1 Feb
ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابوبکر سے پوچھا: ابوبکرؓ آپ دنیا میں کیا چیز پسند کرتے ہيں؟انھوں نے جواب میں کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔

اول: آپ کے درمیان بیٹھا رہوں
دوسرے آپ کو دیکھتا رہوں
تیسرے اپنےمال کو آپ پر خرچ کروں۔ Image
پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرؓ سے دریافت کیا کہ عمرؓ آپ کیا پسند کرتے ہيں:حضرت عمرؓ نے جواب میں کہا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔

اول نیکی کا حکم دوں اگرچہ کے سری طور پر ہو،
دوسرے برائی سے روکتا رہوں اگرچہ سرعام ہو اور
تیسرے حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کو کڑوی لگے۔

اور پھرحضور نے حضرت عثمان ؓسے دریافت کیا کہ عثمانؓ! آپ کیا پسند کرتے ہیں:حضرت عثمانؓ نے جواب دیا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:

اول لوگوں کو کھانا کھلاؤں،
دوسرے سلام کو پھیلاؤں
Read 10 tweets
1 Feb
چارلی چپلن کہتا ہے :
جب میں چھوٹا تھا اپنے بابا کے ساتھ سرکس دیکھنے گیا، ٹکٹس کے لیے ایک لمبی قطار میں کھڑا ہونا پڑا، ہمارے سامنے ایک فیملی تھی چھ بچے اور ماں باپ، غریب گھرانے سے تعلق تھا، ان کے کپڑے پرانے تھے لیکن صاف تھے۔
بچے سرکس کے بارے میں بات کر رہے Image
تھے، بہت خوش دکھائی دے رہے تھے، جب ان کی باری آئی، ان کا باپ ٹکٹس کے لیے کھڑکی کی طرف بڑھا اور ٹکٹ کی قیمت پوچھی، پھر اپنی بیوی کے کان میں کچھ کہنے لگا، اس کے چہرے پر شرمندگی اور دکھ تھا۔۔
پھر میں نے دیکھا، بابا نے اپنی جیب سے بیس ڈالر نکالے اور زمین پر پھینک دیے، اپنا
ہاتھ اس آدمی کے کندھے پر رکھا اور کہا: 'تمھارے پیسے گر گئے۔۔!!"
اس نے بابا کی طرف دیکھا (اس کی آنکھوں میں آنسو تھے) اور کہا: "بہت شکریہ۔۔!!"
جب وہ سرکس کے لیے اندر چلے گئے، بابا نے مجھے میرے ہاتھ سے پکڑا اور ہم پیچھے ہٹ آئے؛ کیوں کہ بابا کے پاس بس
Read 4 tweets
31 Jan
ہد ہد وہ واحد پرندہ ھے جو زندگی میں صرف ایک بار شادی کرتا ہے۔اور اپنے جیون ساتھی کے وفات کے بعد اکیلے ہی زندگی گزارتا ہے۔یہ اپنی مادہ مہر کو کھانے کی کوئی چیز پیش کرتا ہے۔ آگر وہ اسے کھا لےتو اس کا مطلب ھے کہ وہ شادی کے لیے راضی ھے۔ پھر نر اس مادہ کو اپنے گھونسلے کی Image
طرف لے کر جاتا ہے۔اکثر اوقات کسی درخت میں سوراخ کرکے بنایا ہوتا ھے۔اگر اسکو پسند آ جائے تو دونوں رشتہ زواج میں منسلک ہو جاتے ہیں۔ مادہ ہمیشہ ہر موسم میں عموماً چھ سے آٹھ آنڈے دیتی ھے اور بچے پیدا ہونے کے بعدباری باری خوراک کا بندوست کر لیتی ھے عجیب بات
یہ ہے کہ دونوں میں سے کسی کو خوراک کی چیز مل جائے تو وہ اسے اکیلے نہیں کھاتے۔ بلکہ دونوں اکھٹے ہونے کے بعد ہی اسے کھا لیتے ہیں۔
ہد ہد کی چھٹی حس اتنی تیز ہوتی ھے۔کہ وہ زمین کے اوپر سے ہی پانی کو محسوس کر لیتا ہے۔اسی وجہ سے حضرت سلیمان علیہ السلام اس
Read 5 tweets
31 Jan
ہمارے صحابہ کرام اور آج کے مسلمان

سیدنا صدیق اکبرؓ نے مرتدین کا قلع قمع کیا
جبکہ آپ نے سیاست کا کوئی کورس نہیں کیا
سیدنا عمر فاروقؓ نے چوبیس لاکھ مربع میل فتح کیا
حالانکہ آپ نے کسی ملٹری اکیڈمی سے ڈگری نہیں حاصل کی
سیدنا عثمان غنیؓ تجارت میں مہارت تامہ رکھتے تھے
آپ نے کہیں سے معاشیات کا سبق نہیں پڑھا
مولا علیؓ شیر خدا قانون و قضاء کے ماہر تھے
مگر آپ نے کسی یونورسٹی کسی مکتب سے قانون کی سند نہیں لی

سیدنا خالد بن ولید سیف اللہؓ نے ایران و یورپ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی
مگر آپ نے کہیں جنگی چالوں اور بین الاقوامی سیاست پہ کورس نہیں کیا

سلطان محمود غزنویؒ نے ہندوستان کو کامیاب جنگوں سے ہلا کر رکھ دیا
مگر کہیں ٹریننگ نہیں لی

سلطان ایوبیؒ نے صلیبیوں کو انتہائی ذلت آمیز شکستیں دی م
مگر کسی سے جنگی نظام نہیں سیکھا
Read 8 tweets
30 Jan
اصلی اور نسلی لیڈر ایسے ہوتے ہیں

ٹھنڈے، پتھر، روکھے جرمن اپنی سیٹوں سے کھڑے ہوگئے اور تالیاں بجاتے رہے. یہ تالیاں چھ منٹ تک بجتی رہیں اور بہت سے لوگوں کے چہرے جذبات کی تپش سے گلنار ہوئیے اور بہتوں کی آنکھوں سے آنسو بہ نکلے. مشرقی جرمنی کے پادری کی بیٹی، کیمسٹری میں
ڈاکٹریٹ کی حامل، آٹھ کروڑ جرمنوں کی قائد اور دنیا کی سب سے طاقتور عورت اینگلا کی کل کمائی یہی تالیاں تھیں.

اس کے 16 سال کمال کے سال تھے. قیادت اور اختیار کے ان تمام برسوں میں کوئی مالیاتی سکینڈل نہیں بنا. دنیا کی سب سے بڑی مالی قوتوں میں سے ایک اور چار
ٹرلین جی ڈی پی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی اینگلا نے کوئی بندر بانٹ نہیں کی، اس کا کسی پانامہ سکینڈل میں نام نہیں آیا. اس نے کوئی پلاٹ الاٹ نہیں کروایا. کوئی جہاز، یاٹ اور رولز رائس نہیں خریدی. سیف ہیونز safe heavens میں کوئی اکاؤنٹ نہیں کھلوائے. کوئی بھاشن نہیں دیے. تصویریں
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!