بیوی سے ہمبستری کرنے کا اسلامی طریقہ

میاں بیوی کے تعلق سے کچھ ایسے مسائل ہیں جن کا جاننا ضروری ہے مگر وہ نہیں جانتے کیوں کہ دینی کتاب ہم پڑھتے نہیں اور عالم دین علمائے اھل سنت سے پوچھنے میں شرم آتی ہے مگر عجیب بات ہے مسئلہ پوچھنے میں تو ہمیں شرم آتی ہے مگر وہی غیرت اس وقت
مر جاتی ہے جب دولہا اپنے دوستوں کو اور دلہن اپنی سہیلیوں کو پوری رات کی کہانی سناتے ہیں
استغفراللہ معاذاللہ
خیر یہ میسج save کر کے رکھیں اور اپنے دوستوں اور عزیزوں میں جن کی شادیاں ہوں انہیں تحفے کے طور پر اور علم دین کی سربلندی کے لیے یہ میسج سینڈ کریں
مسئلہ یاد رہے کہ شادی سے پہلے میاں بیوی اور اولاد کے حقوق کے مسائل سیکھنا فرض ہیں

حضرت سیدنا جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں
کہ انسان کو جماع کی ایسی ہی ضرورت ہے جیسے غذا کی کیونکہ بیوی کے طہارت کا سبب ہے

```(احیاء العلوم جلد 2 ص: 29)```
حدیث پاک میں آتا ہے کہ جس طرح حرام صحبت پر گناہ ہے اسی طرح جائز صحبت پر نیکیاں ہیں

```(مسلم جلد 1_ ص : 324)```

جب شوہر اپنی بیوی سے ہمبستری مباشرت کا ارادہ کرے اور بالخصوص شادی کی پہلی رات جسے سہاگ رات بھی کہتے ہیں اور اس کے
بعد جب بھی تو شوہر کو چاہیے کہ ان آداب و طریقہ کار کے مطابق عمل کرے ان شاءاللہ شیطان کی دست برد یعنی مداخلت سے محفوظ رہیں گے اور نیک صالح اولاد پیدا ہو گی نماز کے بعد شوہر اپنی دلہن کی پیشانی کے تھوڑے سے بال نرمی اور محبّت سے پکڑ کر یہ دعا پڑھے*
(اللھم انی اسئلک خیرھا وخیر ماجبلتھا علیہ واعوذ بک من شرھا وشر ماجبلتھا علیہ)

تو نماز اور اس دعا کی برکت سے میاں بیوی کے درمیان محبّت اور الفت قائم ہوگی ان شاء اللّه تعالی

```(ابو داؤد ، ص : 293)```اور دس 10 مرتبہ الله اكبر پڑھے پھر بوس و کنار یعنی
چومنا💋 Kissing چاہے تو کہے بسم اللہ العظیم اللہ اکبر اللہ اکبر اور
سورہ اخلاص ایک مرتبہ پوری پڑھے

```(خزینہ رحمت صفحہ 134/135 کیمیائے سعادت)```

چند اہم مسائل ✍

1⃣ خاص جماع ہمبستری مباشرت کے وقت بات کرنا مکروہ ہے اس سے بچے کے توتلے
ہونے کا خطرہ ہے

2⃣ اسی طرح اس وقت عورت کی شرم گاہ کی طرف نظر کرنے سے بھی بچنا چاہیے کہ بچے کا اندھا ہونے کا امکان ہے

3⃣ یوں ہی بالکل برہنہ ننگے بھی ہمبستری مباشرت صحبت نا کریں ورنہ بچے کے بے حیاء ہونے کا اندیشہ ہے

```(فتاویٰ رضویہ جلد 9 : ص : 46)```
اور اہم ٹپ👇
کمرے میں زیرو پاور کے بلب کا اہتمام ضرور کریں اور اگر کپڑے بالکل اتار کر ہمبستری کرنا ہے تو ایک بڑی چادر دوران ہمبستری اپنے اوپر اوڑھ لیں تاکہ پردہ پوشی ہو سکےبالکل ننگے ہو کر ہمبستری کرنا گدھا گدھی کی طرح جفتی کرنا کہلائے گا جو کہ شریعت کے نزدیک
ناپسندیدہ عمل ھے

4⃣ ہمبستری کے وقت بسم اللّه شریف پڑھنا سنّت ہے اور یہ دعا پڑھے اللھم جنبنا الشیطان و جنب الشیطان مارزقتنا

مسئلہ
مگر یاد رہے کی ستر کھولنے سے پہلے پڑھے اور سب سے بہتر ہے کہ جب کمرے میں داخل ہو تب ہی بسم اللّه شریف پڑھ کر
دایاں قدم اندر داخل کریں اگر ہمیشہ ایسا کرتا رہے گا تو شیطان کمرے سے باہر ہی ٹھر جائے گا ورنہ وہ بھی آپکے ساتھ شریک ہوگا

```(تفسیر نعیمی جلد 2 ، ص : 410)```

5⃣ عورت کے اندر مرد کے مقابلے 100 گناہ زیادہ شہوت ہے مگر اس پر حیاء کو مسلط کر دیا گیا ہے تو
اگر مرد جلدی فارغ ہو جائے تو فوراً اپنی بیوی سے جدا نہ ہو بلکہ کچھ دیر ٹھرے پھر الگ ہو

```(فتاویٰ رضویہ ، جلد 9 ، ص 183)```

6⃣جماع کے وقت کسی اور کا تصور کرنا بھی زنا ہے اور سخت گناہ ہے

7⃣ جماع کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہاں بس اتنا خیال رہے کہ نماز فوت نا ہونے پائے
کیونکہ بیوی سے بھی نماز روزہ اعتکاف حیض نفاس اور نماز کے ایسے وقت میں صحبت کرنا کہ نماز کا وقت نکل جائے حرام ہے

```(فتاویٰ رضویہ جلد 1 ص 584)```

8⃣ مرد کا اپنی عورت کی چھاتی کو منہ لگانا جائز ہے مگر اس طرح کہ دودھ حلق سے نیچے نہ اترے یہ حرام ہے لیکن ایسا ہو
بھی گیا تو توبہ کرے مگر اس سے نکاح پر کوئی فرق نہیں آتا

```(در مختار ، جلد 2 ، ص ، 58)```

9⃣ مرد و عورت کو ایک دوسرے کا سطر شرم گاہ دیکھنا چھونا جائز ہے مگر حکم یہی ہے کہ مقام مخصوص شرمگاہ کی طرف نا دیکھا جائے کہ اس سے نسیان یعنی حافظہ کمزور ہونے کا مرض ہوتا ہے
اور نگاہ بھی کمزور ہو جاتی ہے

```(رد المختار جلد 5 ، ص ، 256)```

1⃣0⃣ہمبستری مباشرت سے فراغت کے بعد مرد و عورت کو الگ الگ کپڑے سے اپنا سطر صاف کرنا چاہیے کیونکہ دونوں کا ایک ہی کپڑا استمعال کرنا نفرت اور جدائی کا سبب ہے

```(کایمیاے سعادت ، ص ، 265)```
آج کل کے جدید دور میں ٹشو کا استعمال نہایت آسان و مفید ہےگھر میں ایک پیکٹ ٹشو کا ضرور رکھیں

1⃣1⃣ہمبستری سے احتلام انزال یعنی منی خارج ہونے کے بعد یا دوسری مرتبہ صحبت کرنا چاہتا ہے تب بھی سطر شرمگاہیں لازمی دھو لیں کچھ وقفہ دے کر اور بہتر یہ ہے کہ وضو کر
لیں ورنہ ہونے والے بچے کو بیماری کا خطرہ ہے

```(قبتل قبل ، جلد 2 ، ص ، 489)```

1⃣2⃣جماع کے بعد لڑکے کی پیدائش کا ارادہ ہے تو عورت کو فوراً دائیں پہلو کروٹ لیٹنے کا حکم دیں کہ اگر نطفہ قرار پا گیا تو ان شاء اللّه لڑکا ہی ہوگا
اور اگر لڑکی کی پیدائش کا ارادہ ہے تو
عورت کو بائیں پہلو کروٹ کا کہیں اور عورت فوراً بائیں کروٹ لے لے اور کچھ دیر لیٹی رہے تو ان شاءاللہ لڑکی پیدا ہو گی
اور اگر اولاد کے حصول کا ارادہ نہیں تو مباشرت میں انزال کے فورا بعد عورت سیدھی کھڑی ہو جائے
مجربات یوسف ، ص 42

1⃣3⃣جماع مباشرت ہمبستری کے کچھ دیر بعد مثلاً کم از کم
آدھا گھنٹہ بعد غسل کر لیں اس میں صحت و تندرستی بھی ھے اور مرتے وقت حضرت سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی زیارت بھی ہو گی

```(اچھی مائیں صفحہ 22)```

1⃣4⃣جماع کے فورا بعد پانی پینا صحت کے لیے مفید نہیں لہذا کچھ وقفے کے بعد پانی پی سکتے ہیں

``
`(بستانل عارفین ، ص ، 138)```

1⃣5⃣طبیب کہتے ہیں کی ہفتے میں دو بار سے زیادہ صحبت کرنا ہلاکت کا باعث ہے شیر کے بارے میں آتا ہے کی وہ اپنی مادہ سے سال میں ایک مرتبہ ہی جماع کرتا ہے اور اسکے بعد اس پر اتنی کمزوری لاحق ہو جاتی ہے اگلے 48 گھنٹے تک وہ چلنے پھرنے کے قابل بھی
نہیں رہتا اور 48 گھنٹے کے بعد جب وہ اٹھتا ہے تب بھی لڑکھڑا تا ہے

```(مجربات یوسف ، ص ، 41)```

1⃣6⃣عورت سے حیض کی حالت میں صحبت کرنا جائز نہیں اگر چہ شادی کی پہلی رات ہی کیوں نہ ہو اور اگر اسکو جائز جانے جب تو کافر ہو جائے گا یوں ہی
اسکے پیچھے کے مقام میں صحبت کرنا بھی سخت حرام ہے

```(بہار شریعت ، جلد 2 ، ص ، 78)```

1⃣7⃣مباشرت کے بعد حالت جنابت میں یعنی ناپاکی کی حالت میں اور حیض کی حالت میں عورت منحوس اچھوت بھی نہیں ہو جاتی جیسا کی بہت جگہ رواج ہے کہ کھانا بھی نہیں بنانے دیتے برتنوں کو
ہاتھ بھی لگانے نہیں دیتے یہ جہالت ہے بلکہ اسکے ساتھ سونے میں بھی حرج نہیں ہاں عورت کا حالت حیض میں اگر شہوت کا خطرہ ہو تو الگ سوئے

```(فتاویٰ مصطفویہ جلد 3 ، ص ، 13)```

1⃣8⃣قیامت کے دن سب سے بدتر مرد و عورت وہ ہونگے جو اپنی راز (پردے) کی
باتیں اپنے دوستوں کو سناتے ہیں

```(مسلم ، جلد 1 ص ، 464)```

1⃣9⃣عورت سے جدا رہنے کی مدت 4 مہینہ ہے اس سے زیادہ دور رہنا منع ہے

```(تاریخ خلفاء ، ص ، 97)```

2⃣0⃣جو بچہ سمجھدار ہو اس کے سامنے صحبت کرنا مکروہ ہے

```(الملفوظ ، حصہ ، ص ، 14)

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with علـــمـــی دنیــــــا

علـــمـــی دنیــــــا Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Pyara_PAK

3 Feb
مانسہرہ کے چار غریب مستقل کا خواب آنکھوں میں سجائے ہزار ارمان لیے اسلام آباد پہنچے اینٹی نار کوٹکس کا انہوں نے ٹیسٹ دینا تھا.

شہر اقتدار کی سڑکوں پر ایک بگڑے رئیس زادے نے نشے کی حالت میں ان چاروں جوانوں کو کچل دیا ان کے خواب اسلام آباد کی سڑک پر ان کی Image
لاشوں کے ساتھ بکھر گئے.

یہ رئیس زادہ کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان تھا یہ وہی بے غیرت ہے جو کچھ عرصہ پہلے اپنی ماں کی ایک بوڑھے ارب پتی کے ساتھ تیسری شادی پر خوب ناچا تھا.

آپ کے خیال میں ریاست مدینہ میں چار معصوموں کا قاتل چار خاندانوں کا
مستقبل تاریک کرنے والے اس درندے کے ساتھ کیا سلوک ہوا ہوگا ؟

جان لیجئے ارب پتی سوتیلے باپ کا بیٹا اور با اثر سیاست دان ماں کے اس لاڈلے کو گرفتار تک نہیں کیا گیا،اس نے گھر بیٹھے بیٹھے اپنے وکیلوں کے ذریعے مبلغ 50 ہزار کے عوض اپنی اور ڈرائیور کی عبوری
Read 5 tweets
2 Feb
فتح مکہ سے پہلے مشہور صحابی حضرت زیدرضی اللہ عنہ دشمنان اسلام کے نرغے میں آگئے، صفوان بن امیہ نے ان کو قتل کرنے کے لئے اپنے غلام نِسطاس کے ساتھ تنعیم بھیجا۔ حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حدود حرم سے باہر لے جایا گیا تو ابوسفیان نے (جو ابھی اسلام نہ لائے تھے) ان
سے پوچھا:زید! میں تم کو خدا کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا تم پسند کرسکتے ہو کہ اس وقت ہمارے پاس تمہاری جگہ محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم) ہوں اور ہم ان کو قتل ( استغفرُللہ) کریں اور تم آرام و سکون سے اپنے اہل میں رہو۔ حضرت زید نے جواب دیا: اللہ کی قسم! میں تو یہ بھی پسند
نہیں کرتا کہ اس وقت میرے حضور جہاں کہیں بھی ہوں ان کو ایک کانٹا بھی چبھے اور میں آرام و سکون سے اپنے اہل میں رہوں۔یہ سن کر ابوسفیان نے کہا میں نے ایسا کہیں نہیں دیکھا کہ کسی سے ایسی محبت کی جاتی ہو جیسی محبت محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم) سے ان کے
Read 6 tweets
1 Feb
مراکش میں ایک خانقاہ تھی..
جہاں کوئی حصول علم کے لئے جاتا تو اس کا سر منڈوا دیا جاتا اور اسےبڑے دروازے پر بٹھا دیا جاتا کہ وہ ہر آنے والے کے جوتے سیدھے کرتا رہے، جب وہ پورے ذوق و شوق سے یہ کام کرنے لگتا تو اسکی ترقی کر دی جاتی اور اسے مہمانوں کے کھانے کے بعد
برتن اٹھانے پر لگا دیا جاتا، جب وہ اس میں بھی اپنا شوق شامل کر لیتاتو اسے برتن دھونے کی ڈیوٹی دے دی جاتی، جب وہ اس میں بھی اپنی لگن سے کامیاب ہو جاتاتو اسے مہمانوں کو کھانا پیش
کرنے پر معمور کر دیا جاتا۔۔۔۔۔۔۔
حتیٰ کی ترقی کرتے کرتےوہ صاحب علم مرشد کا قرب حاصل کر لیتا
کیونکہ اب اس میں وہ انا جو پہلے دن تھی موجود ہی نہ تھی۔
لہٰذا انا ایک رکاوٹ ہے حصول علم و معرفت میں۔"مولانا روم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں
'جب میں اور تُو ایک ہو جاتے ہیں
تو دوئی نہیں رہتی جب دوئی ہی نہ رہےتو
Read 4 tweets
1 Feb
کرپٹو کرنسی دراصل ایسی کرنسی ہوتی ہے جس کا جسمانی طور پر کوئی وجود نہیں ہوتا بلکہ وہ صرف ڈیجیٹل طور پر یعنی ڈیوائسز میں بیلنس کی طرح موجود ہوتی ہے اور اسے آپ لین دین کیلئے استعمال کر سکتے ہیں کرپٹو کرنسی Mine کرنے کے چار طریقے ہیں
سب سے پہلا طریقہ Cloud Mining کہلاتا
ہے جس میں آپ کسی بھی کمپنی کو Rent دے کر کرپٹو مائننگ کراتے ہیں اور دوسرا طریقہ CPU Mining کہلاتا ہے جس میں کمپیوٹر کی طرز پر مدر بورڈ اور پروسیسرز کی مدد سے آپ Mining کرتے ہیں اور تیسرا طریقہ GPU Mining کہلاتا ہے جس میں آپ گرافک کارڈز سے Mining کرتے ہیں
اور چوتھا Aisc Mining ہے یہ ایسی ڈیوائسز ہیں جنہیں صرف Mining کیلئے ترتیب دیا ہے
ان میں سب سے زیادہ جی پی یو مائننگ کا طریقہ استعمال ہوتا ہے اور سی پی یو مائننگ کرنے سے پیسے کم ملتے ہیں اور اس پر اخراجات بہت زیادہ ہیں ہیں اور یہ چاروں طریقے ہیں بڑے
Read 15 tweets
1 Feb
ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابوبکر سے پوچھا: ابوبکرؓ آپ دنیا میں کیا چیز پسند کرتے ہيں؟انھوں نے جواب میں کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔

اول: آپ کے درمیان بیٹھا رہوں
دوسرے آپ کو دیکھتا رہوں
تیسرے اپنےمال کو آپ پر خرچ کروں۔
پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرؓ سے دریافت کیا کہ عمرؓ آپ کیا پسند کرتے ہيں:حضرت عمرؓ نے جواب میں کہا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔

اول نیکی کا حکم دوں اگرچہ کے سری طور پر ہو،
دوسرے برائی سے روکتا رہوں اگرچہ سرعام ہو اور
تیسرے حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کو کڑوی لگے۔

اور پھرحضور نے حضرت عثمان ؓسے دریافت کیا کہ عثمانؓ! آپ کیا پسند کرتے ہیں:حضرت عثمانؓ نے جواب دیا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:

اول لوگوں کو کھانا کھلاؤں،
دوسرے سلام کو پھیلاؤں
Read 10 tweets
1 Feb
چارلی چپلن کہتا ہے :
جب میں چھوٹا تھا اپنے بابا کے ساتھ سرکس دیکھنے گیا، ٹکٹس کے لیے ایک لمبی قطار میں کھڑا ہونا پڑا، ہمارے سامنے ایک فیملی تھی چھ بچے اور ماں باپ، غریب گھرانے سے تعلق تھا، ان کے کپڑے پرانے تھے لیکن صاف تھے۔
بچے سرکس کے بارے میں بات کر رہے
تھے، بہت خوش دکھائی دے رہے تھے، جب ان کی باری آئی، ان کا باپ ٹکٹس کے لیے کھڑکی کی طرف بڑھا اور ٹکٹ کی قیمت پوچھی، پھر اپنی بیوی کے کان میں کچھ کہنے لگا، اس کے چہرے پر شرمندگی اور دکھ تھا۔۔
پھر میں نے دیکھا، بابا نے اپنی جیب سے بیس ڈالر نکالے اور زمین پر پھینک دیے، اپنا
ہاتھ اس آدمی کے کندھے پر رکھا اور کہا: 'تمھارے پیسے گر گئے۔۔!!"
اس نے بابا کی طرف دیکھا (اس کی آنکھوں میں آنسو تھے) اور کہا: "بہت شکریہ۔۔!!"
جب وہ سرکس کے لیے اندر چلے گئے، بابا نے مجھے میرے ہاتھ سے پکڑا اور ہم پیچھے ہٹ آئے؛ کیوں کہ بابا کے پاس بس
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!