Realist Profile picture
16 Feb, 7 tweets, 2 min read
پانچواں کبوتر؛

ماسٹر صاحب بچے کو بڑی جان مار کے حساب سکھا رھے تھے. وہ ریاضی کے ٹیچر تھے. اُنھوں نے بچے کو اچھی طرح سمجھایا کہ دو جمع دو چار ہوتے ہیں-
مثال دیتے ہوئے انھوں نے اسے سمجھایا کہ یوں سمجھو کہ میں نے پہلے تمھیں دو کبوتر دئے. ..پھر دو کبوتر دئے...تو تمھارے پاس کل
👇1
کتنے کبوتر ہو گئے؟ بچے نے اپنے ماتھے پہ آئے ہوئے silky بالوں کو ایک ادا سے پیچھے کرتے ہوئے جواب دیاکہ ماسٹر جی "پانچ" ماسٹر صاحب نے اسے دو پنسلیں دیں اور پوچھا کہ یہ کتنی ھوئیں؟ بچے نے جواب دیا کہ دو، پھر دو پنسلیں پکڑا کر پوچھا کہ اب کتنی ہوئیں؟ "چار" بچے نے جواب دیا.
👇2
ماسٹر صاحب نے ایک لمبی سانس لی جو اُن کے اطمینان اور سکون کی کی علامت تھی..... پھر دوبارہ پوچھا... اچھا اب بتاؤ کہ فرض کرو کہ میں نے پہلے تمھیں دو کبوتر دئیے پھر دو کبوتر دیئے تو کُل کتنے ہو گئے....؟ "پانچ" بچے نے فورًا جواب دیا. ماسٹر صاحب جو سوال کرنے کے بعد کرسی سیدھی کر
👇3
کے بیٹھنے کی کوشش کر رہے تھے اس زور سے بدکے کہ کرسی سمیت گرتے گرتے بچے......
اؤ احمق‘‘‘پنسلیں دو اور دو "4" ہوتی ھیں تو کبوتر دو اور دو "5" کیوں ہوتے ہیں ؟ اُنھوں نے رونے والی آواز میں پوچھا...
"ماسٹر جی ایک کبوتر میرے پاس پہلے سے ہی ہے" بچے نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ ۔
👇4
ھم مسلمان تو ہو گئے مگر کچھ کبوتر ھم اپنے آباؤ اجداد سے لےآئے ہیں اور کچھ معاشرے سے لے لئے ہیں. اسی لئے جب قرآن کی بات سنتے ہیں تو سبحان اللّہ بھی کہتے ہیں، جب حدیث نبوی سنتے ہیں تو درود بھی پڑھتے ہیں، مگر جب عمل کی باری آتی ہے تو باپ دادا اور معاشرے والا کبوتر نکال لیتے
5👇
ہیں، شادی بیاہ کی رسمیں دیکھ لیں. ہندو'سکھ اور مسلمان کی شادی میں فرق صرف پھیروں اور ایجاب و قبول کا ہے. باقی ہندو دولہے کی ماں بہن ناچتی ہے تو مسلمان کی شادی پہ بھی منڈے کی ماں بہن نہ ناچے تو شادی نہیں سجتی وراثت میں ہندو قانون لاگو ہے...
👇6
بیٹی کا کوئی حصہ نہیں. جہیز ہندو رسم ہے کہ بیٹی کو جائیداد میں حصہ تو دینا نہیں لہدْا جہیز کے نام پر مال بٹورو اور یہی کام آ ج کا مسلمان کر رہا ہے۔ جو اسلام سے پہلے ہی ہمارے پاس ہے، ہم نے کلمے کی "لا" کے ساتھ اس پانچویں کبوتر کو اڑا کر پنجرہ خالی نہیں کیا...

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Realist

Realist Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @law4all3

15 Feb
گڑ یا شکر ایک کمال کی چیز ھے, اور چینی زھر ھے.
آجکل جو ھالات ھیں جوکہ بعض اوقات تو چینی کی قلت ھو جاتی ھے, اور مارکیٹ سے چینی بلیک (مہنگے داموں) میں خریدنا پڑتی ھے, اوپر سے نئی مصیبت کیمکل,,, پچھلے دنوں ایک دوست نے بتایا جو کہ شوگر ملز میں کام کرتا رھا ھے کہ ایک کیمیکل ھے
👇1
جو چینی میں ڈالا جاتا ھے, جس سے چینی کا رنگ چمکدار ھو جاتا ھے, اور دانے بھی الگ تھلگ اور پیارے لگتے ھیں, وہ کیمیکل انسانی صحت کا دشمن ھے, اب دیکھئیے, جو چیز ھم مہنگے داموں ڈیلی خریدتے ھیں,اس میں بھی زہر ھے, اس کے علاوہ ڈیلر حضرات سٹاک کر لیتے ھیں جس کی وجہ سے ھمیں چینی
👇
مہنگی ملتی ھے اور سٹاکی حضرات خوب پیسہ کماتے ھیں, اسلئیے, ھمیں چینی کے متبادل "گڑ " پر توجہ دینی چاھیئے, گڑ ایک خالص چیز کا مرکب ھے, جو کہ ھمارے کسان حضرات کی محنت سے بنتا ھے, آجکل تھوڑا مہنگا ضرور مگر سب سے بہترین چیز ھے, اس کی قیمت 80 روپے سے لیکر 100 روپے تک ھے, جوکہ
👇
Read 6 tweets
3 Jan
آپ ﷺ کی مصروفیات اور معمولات؛

ایک دن راکب شہ دو سرا ، شہید کربلا امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اپنے والد ذیشان سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے نبی دو عالم ﷺ کی گھریلو زندگی کے بارے میں پوچھنے لگے۔کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لے جاتے تو
👇
آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی مصروفیات و معمولات کیا ہوتے؟حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ۔

قَالَ الْحُسَيْنُ : فَسَأَلْتُ أَبِي ، عَنْ دُخُولِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : كَانَ إِذَا أَوَى إِلَى مَنْزلِهِ جَزَّأَ دُخُولَهُ
👇
ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ ، جُزْءًا لِلَّهِ ، وَجُزْءًا لِأَهْلِهِ ، وَجُزْءًا لِنَفْسِهِ ، ثُمَّ جَزَّأَ جُزْأَهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ ، فَيَرُدُّ ذَلِكَ بِالْخَاصَّةِ عَلَى الْعَامَّةِ ، وَلَا يَدَّخِرُ عَنْهُمْ شَيْئًا ، وَكَانَ مِنْ سِيرَتِهِ فِي جُزْءِ الْأُمَّةِ إِيثَارُ
👇
Read 6 tweets
3 Jan
* چند خاص اور دلچسپ حقائق۔*

*1) ماچس کی تیلی میں سر تو ہوتا ہے، پر دماغ نھیں ہوتا۔ اسی لیے ذرا سی رگڑ سے بھڑک تو اٹھتی ھے، پر انجام۔۔۔ اپنی ہی آگ میں جل کر خاک ہو جاتی ھے۔*
*حاسد کا بھی، کچھ ایسا ہی حال ہوتا ہے۔*
👇
*2) مینڈک کو چاہے، سونےکی بنی کرسی پرہی بیٹھادیں۔ پر وہ چھلانگ لگا کر واپس دلدل میں ہی جانا پسند کرتا ہے ۔۔۔*
*پس اسی طرح کے کچھ انساں ہوتے ہیں، ان کو آپ جتنی مرضی عزت افزائی دیں۔۔۔ پر انھوں نے اپنے سلوک۔۔ اخلاق۔۔۔ اپنے برتاؤ سے اپنے آپ کو کم ظرف کرکے ہی رہنا ہوتا ہے۔*
👇
*3) جنازے میں شامل ہونے کے لیے لوگ دوسرے ملکوں سے بھی آسکتے ہیں، جبکہ فرض نماز کے لیے پاس کی مسجد میں بھی جانا مشکل لگتا ھے۔*

*4) جب انسان اپنی غلطیوں کا (وکیل) اور دوسروں کی غلطیوں کا (جج) بن جائے تو فیصلے نہیں، (فاصلے )ہونے لگتے ہیں۔*
👇
Read 5 tweets
2 Jan
پاکستانی عدالتیں اور انصاف:
لاہور میں موٹر سائیکل سوار مجرمان ڈکیتی میں مصروف تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر انکا پیچھا کیا، انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور ایک گولی بس سٹاپ پر کھڑی جوان لڑکی کو جا لگی اور وہ جاں بحق ہو گئ ۔۔ پولیس نے دوطرفہ فائرنگ کے بعد جان پر کھیل کر
👇
ملزم کو گرفتار تو کر لیا لیکن بعد ازاں معزز جج صاحب نے ضمانت دے کر رخصت فرما دیا

یہ قاتل عادی مجرم اس واردات سے پہلے بھی اٹھارہ بار گرفتار کیا گیا تھا جسے عدالت نے ہر بار ضمانت دی اور اسے مزید ڈکیتیاں کرنے کا لائسنس ملتا چلا گیا جس کا اس نے ہر بار فائدہ اٹھایا
👇
سی سی پی او عمر شیخ سے “غلطی” یہ ہوئ کہ ایک انٹرویو میں اس بات کا تذکرہ کر بیٹھے، اونچی کرسی پر بیٹھے معزز جج صاحب کی انا مجروح ہو گئ اور بیٹھے بیٹھے عمر شیخ صاحب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا

آج عمر شیخ صاحب کو لاہور سے رخصت کر دیا گیا کیونکہ حکومت “معزز” جج صاحبان
👇
Read 5 tweets
2 Jan
نواز شریف کی غیر معمولی ذہنی صلاحیت !

جب نواز شریف اور کلنٹن ملے تو کھانے کے بعد کلنٹن نے نواز شریف کو بتایا میں تو اپنی کابینہ کے ممبران کی اہلیت و قابلیت کا امتحان لے کرانہیں منتخب کرتا ہوں ".
یہ سن کر نواز شریف بڑے حیران ہوے پوچھا
"آپ ان کی اہلیت و قابلیت کا
👇
امتحان کیسے لیتے ہیں ؟*
بل کلنٹن نے کہا "ایک منت میں دکھا دیتا ہوں " کلنٹن نے میڈیلین البرائٹ کو بلایا اور کہا "میڈیلین مجھے بتاؤ وہ کون ہے جو آپ کے والد کی اولاد ہے اور آپ کی ماں کا بچہ ہے مگر آپ کا نہ بھائی لگتا ہے نہ بہن ." میڈیلین نے کہا بہت آسان ہے وہ میں ہوں .
👇
كلنٹن نے میڈیلین کی تعریف کی ۔ نواز شریف بہت متاثر ہوے جب اسلام آباد آے تو امریکی کابینہ کے ارکان کی ذہانت کے بہت متعرف تھے انہوں نے اپنی کابینہ کی ذہانت چیک کرنے کے لئے سرتاج عزیز کو بلایا اور
کھا "سرتاج عزیز بتاؤ وہ کون ہے جو آپ کے والد کی اولاد ہے اور آپ کی ماں کا بچہ ہے
👇
Read 7 tweets
19 Dec 20
( دنیا کو بتایا جائے کہ بھٹو ایک عظیم لیڈر نہیں بلکہ ایک قومی مجرم تھا )

بھٹو 11 دسمبر 1971 کو نیویارک پہنچ گئے تھے، 15 دسمبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے گئے، کیونکہ انہیں زکام ہو گیا تھا اور بخار تھا جس وجہ سے وہ چار دن اپنے ہوٹل کے لگژری کمرے میں آرام کرتے رہے
1👇
جبکہ بنگال میں ہماری افواج کے پاس ہر گزرتے دن کے ساتھ اسلحہ اور رسد ختم ہوتی جا رہی تھی، کمک پہنچ نہیں رہی تھی کیا ایسے موقع پر بھٹو کا ہوٹل میں قیام کرنا مناسب تھا ؟؟؟

بھٹو 15 دسمبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں گئے جہاں ساری دنیا نے سویت اور پولش حکومت کی طرف سے پیش کی
2 👇
گئی قرارداد کی متفقہ منظوری دیدی جس کے بعد پاکستان کی رضامندی ضروری تھی

قرارداد کے مطابق :-
پاکستان اقتدار پر امن طور پر جیتنے والے ممبر کو سونپ دے یعنی شیخ مجیب الرحمٰن کو پاکستان کی فوج کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں بحفاظت بنگال سے نکالنا دنیا یقینی بنائے گی انڈین مداخلت
3 👇
Read 9 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!