امیر العزیز محمد ایوبی ،ایوبی سلطان ظاہر غازی کے بیٹے اورعظیم سلطان فاتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی کے پوتے تھے-
1216 میں آپ کے والد الظاہر غازی کا 45 سال کی عمر میں انتقال ہوا توآپ کی عمر صرف 3 سال تھی اور مجبوراً آپ کو والد کی جگہ تخت سنبهالنا پڑا-
آپ کی والدہ کا نام داٸفہ خاتون (Dayfa Hatun) تھا جو عظیم سلطان صلاح الدین ایوبی کے بھاٸی عادل غازی کی بیٹی تھی- العزیز کی ایک بہن بھی تھی-
اتنی کم عمری میں آپ سلطنت کے امور چلا نہیں سکتے تھے لہذا ایک کمیٹی تشکیل دی گٸ جس میں شہاب الدین
طغرل کو آپ کا مشیر اور وزیر مقرر کیا گیا-17سال کی عمر تک پہنچنے پر العزیز نے سلطنت کا مکمل کنٹرول حاصل کیا-
آپ نے اپنے قلیل دور حکومت میں کٸ شاندار مساجد ، قلعے، اور مدارس بنواٸیں-بدقسمتی سے مملوک سلطان الکامل اور حلب کی مشترکہ فوج کے سلجوق
سلطنت کے ساتھ تعلقات خراب رہتے اور اکثر سرحدی جھڑپیں ہوتی رہتی تھی-یعنی سلجوق سلطان علاٶالدین کیکیوباد سے آپ کے بہترین تعلقات قاٸم نہ ہوسکے-اور ظاہر سی بات ہے ان سب کے پیچھے صلیبی سازشیں کارفرما رہتی تھی- کیونکہ جس وقت سلطان صلاح الدین ایوبی
نے بیت المقدس کو صلیبیوں سے آزاد کروایا تھا اسی وقت سے یہ مسلمانوں کو آپس میں لڑواکر ان کا خاتمہ کرنا چاہتے تھے-بہرحال اچھی بات یہ رہی کہ معمول کے یہ جھڑپیں کسی بڑی جنگ میں تبدیل نہ ہوٸی-
الکامل کی بیٹی فاطمہ خاتون سے آپ کی شادی ہوٸی-اور آپ کا ایک بیٹا
الناصر یوسف اور ایک بیٹی غازیہ خاتون پیدا ہوٸی-العزیز محمد کا انتقال صرف 23 سال کی عمر میں 26 نومبر 1236 کو ہوٸی-
آپ کی بیٹی غازیہ خاتون کی شادی سلجوق سلطان ، غیاث الدین کیخسرو ابن علاٶالدین کیکیوباد سے ہوٸی تھی-اور آپ کا بیٹا ناصرالدین یوسف ایوبی
حلب پر منگولوں کے حملے کے بعد ہلاکو خان کے ہاتھوں شہید ہوگۓ اور یوں ایوبی سلطنت کا بھی خاتمہ ہوا-
آپ ایک نیک دل حکمران تھے اللہ کی ان پر رحمت ہو ۔۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with دنیــــائےادبـــــــ

دنیــــائےادبـــــــ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AliBhattiTP

25 Mar
سلطان احمد سنجر سلجوقی ، سلجوق سلطنت کے ایک عظمت و شان والے بادشاہ اور سلجوق خاندان کے چھٹے سلطان اور سلطان الپ ارسلان کے پوتے تھے۔
ان کا سلسلہ نسب کچھ اس طرح ہے :
احمد سنجر بن ملک شاہ اوّل بن الپ ارسلان بن داؤد بن میکائیل بن سلجوق بن دقاق۔ Image
ان کی والدہ ایک لونڈی تھی اور اُن کا نام تاج الدین خاتون الصفریہ تھا، جو سلطان ملک شاہ بن الپ ارسلان کی غلام تھی۔

سلطنت :
ملک شاہ سلجوقی کا تیسرا بیٹا تھا اس کی حکومت خراسان ، غزنی ، خوارزم اور ماوراءالنہر تک پھیلی ہوئی تھی۔
اور اس کا نام
کظبہ ، مین ، ایران ، آرمینیا ، آذر بائیجان ، موصل ، دیار ربیعہ ، دیار بکر اور حرمین تک پڑھا جاتا تھا۔
1092ء میں خراسان پر قابض ہوا اس کے بعد فارس کا بادشاہ بھی تسلیم کیا گیا، سلطان سنجر نے غزنوی خاندان کے بادشاہ بہرام شاہ کو خراج گزار بنا لیا علاؤ الدین
Read 9 tweets
25 Mar
اسے کہتے ہیں دوستی

امام غزالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں کہ ایک شخص اپنے دوست کے پاس گیا اور اس کا دروازہ کھٹکھٹایا.....،
دوست نے پوچھا کہ کیسے آنا ہوا؟ اس نے کہا کہ مجھ پر چار سو درہم قرض ہیں؛ دوست نے چار سو درہم اس کے حوالے کر دیے اور روتا ہوا (گھر کے اندر) واپس آیا! Image
بیوی نے کہا کہ اگر ان درہموں سے تجھے اتنی محبت تھی تو دیے کیوں؟
اس نے کہا کہ میں تو اس لیے رو رہا ہوں کہ مجھے اپنے دوست کا حال اس کے بتائے بغیر کیوں نہ معلوم ہو سکا حتی کہ وہ میرا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہو گیا-

(انظر: احیاء العلوم الدین، اردو، ج3، ص843)
امام غزالی مزید لکھتے ہیں کہ دوستی کو نکاح کے تعلق کی طرح تصور کرنا چاہیے کیوں کہ اس میں بھی حقوق ہیں- جو چیز ضرورت اور حاجت سے زائد ہو اسے بنا مانگے اپنے دوست کو دے دے؛ اگر اسے مانگنے اور کہنے کی نوبت آئے تو یہ دوستی کے درجے سے خارج ہے-

(ملخصاً: کیمیائے سعادت، اردو، ص291)
Read 6 tweets
24 Mar
ہارون رشید کی بیوی زبیدہ رحمتہ اللہ بہت ہی دیندار صاحب علم و فضل خاتون تھیں ان کے محل میں ایک ہزار با ندیاں چو بیس گھنٹے قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول رہتی تھیں۔ ایک دفعہ مکہ مکرمہ میں پانی کی شدید قلت ہو گئی اور پانی کا ایک مشکیزہ دس درہم سے لیکر ایک دینار تک بک گیا
حجا ج اکرام کو بہت تکلیف اٹھانی پڑی ۔ زیبدہ رحمتہ اللہ علیہا کو جب اس کی خبر ہوئی تو ان کو بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے اپنے انجنیروں کو جمع کر کے حکم دیا کہ کسی طرح مکہ مکرمہ کے لیے پانی کا بندوبست کرو اور پانی کے چشمے تلاش کرو چنانچہ انہوں نے کافی تگ و دو
سے ایک چشمہ طائف‌ کے راستے میں اور دوسرا چشمہ نعمان وادی میں دریافت کیا۔ لیکن ان کا پانی مکہ مکرمہ تک پہنچانا بڑا جان جوکھوں کا کام تھا راستے میں پہاڑیاں تھیں جن کو کھودنا انتہائی دشوار تھا لیکن اس نیک خاتون نے حکم دیا کہ جتنا بھی خرچ ہو مکہ
Read 8 tweets
23 Mar
دنیا کے انوکھے اور ریکارڈ بنانے والے سانپ

سانپ ایک لمبا٬ لچکدار اور خطرناک جانور ہے- دنیا بھر میں سانپوں کی 2900 اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے تقریباً 400 انتہائی زہریلی ہیں- سانپ چوہوں٬ پرندوں٬ چھوٹے ہرن٬ رینگنے والے جانوروں کے علاوہ انسان کو بھی اپنا
شکار بناتے ہیں- سانپ اپنے سر کے قطر سے دو گنا زائد بڑے جانور کو نگلنے کی صلاحیت رکھتا ہے- لیکن ہم یہاں ڈوئچے ویلے کے توسط سے جن سانپوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں وہ دنیا کے انوکھے اور ریکارڈ بنانے والے سانپ ہیں-

سب سے زیادہ زہریلا سانپ
شمالی آسٹریلیا میں
پایا جانے والا ’اِن لینڈ ٹائی پین‘ نامی یہ سانپ دنیا میں سب سے زیادہ زہریلا سانپ ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ ایک مرتبہ ڈنگ مارنے پر جتنا زہر خارج ہوتا ہے، اُس سے تقریباً 100 لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔ اس سانپ کا زہر اعصابی نظام، خون اور عضلات کو متاثر کرتا ہے۔
Read 12 tweets
23 Mar
دنیا میں ایسے علاقے میں بھی لوگ آباد ہیں، جہاں درجہ حرارت منفی 67 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ یہ علاقے روس کے سرد ترین خطے سائبیریا میں واقع ہیں۔معروف عربی جریدے الشرق الاوسط نے دنیا کے اس سرد ترین علاقے میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں پر روشنی ڈالی ہے۔ Image
روسی دارالحکومت ماسکو سے 18 سو کلومیٹر شمال میں دنیا کا سب سے سرد ترین شہر ”نورلسک“ (Norilsk) واقع ہے۔ اس شہر کی آبادی ایک لاکھ 75 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ نورلسک میں سال کے 365 ایام میں سے 270 روز برفباری ہوتی ہے۔ دریائے لینا کے ساتھ آباد نورلسک
قطب منجمد شمالی کا سب سے بڑا شہر ہے، جو اس خطے کا صنعتی مرکز بھی کہلاتا ہے۔یہاں نیکل (Nickel) اور پلاڈیم (Palladium) کی دنیا کی سب سے بڑی کانیں ہیں۔ اس لئے سخت ترین سردی کے باوجود لوگ سال بھر یہاں قیام پذیر رہتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پہاڑوں میں
Read 7 tweets
22 Mar
ترکی کا سستا مگر حسین ترین مقام ’’بودرم‘‘ جہاں دنیا کے امیر ترین لوگ بھی جاتے ہیں!
کہا جاتا ہے کہ ترکی کے ضلع ’’معلا‘‘ کا مشہور سیاحتی مقام ’’ بودرم ‘‘ لوگوں کے لئے ایک بہترین سیاحتی مقام ہے یہ کسی بھی یورپی ملک کے مقابلے میں سستا بھی ہے- یہاں کا شفاف نیلا پانی اور سرسبز Image
وادیاں انسان کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں- یہی وجہ ہے کہ صرف چند دن گزار کر لوگ یہاں سے زندگی بھر کیلئے حسین یادیں اپنے دامن میں سمیٹ کر لے جاتے ہیں ۔ یہاں امن و سکون کا دور دورہ رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ نوجوان یہاں بغیر کسی ڈر و خوف کے گھوم پھر سکتے ہیں ۔
یہ بھی بتاتے چلیں کہ بودرم میں صرف عام لوگ گھومنے نہیں آتے بلکہ یہاں مشہور شخصیات بھی گھومنے کی غرض سے آتی رہی ہیں، ان میں سے ایک ناروے کی شہزادی مارتھا لوئس ہیں جنہوں نے گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ’’بودرم‘‘ کو رونق بخشی تھی- اس کے علاوہ
Read 13 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!