Realist Profile picture
26 Mar, 11 tweets, 3 min read
*ضروری اِصْطِلاحیں*

جب ہم علمی کتابیں پڑھتے ہیں تو اُن میں کچھ علامات نظر آتی ہیں ، جن کی تفصیل یہ ہے -

1: الخ ( اَ لَ خْ )

کسی قول ، مصرعے یا جملے وغیرہ کا کچھ حصہ لکھنے کے بعد " الخ " لکھ دیا جاتا ہے ، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی مزید آگے بھی ہے ،👇
اِسے آخرتک دیکھیں -

مثلاً: مصطفیٰ جان رحمت۔۔۔۔۔الخ

2: ١٢

بعض کتابوں کے حاشیے کے آخر میں " ١٢ " لکھا ہوتا ہے -
علم اعداد میں لفظِ " حَد " کے بارہ عدد ہیں ، اور حد کا معنیٰ ہے اختتام ؛ تو " ١٢ " کا مطلب یہ ہوا کہ یہاں پر حاشیے کی عبارت ختم ہوگئی ہے ، حاشیے کی یہی حد ہے -
👇
3: منہ ( مِ نْ ہُ )

بعض کتابوں کے حاشیے کے آخر میں " منہ " بھی لکھا ہوتا ہے اور یہ مصنف خود لکھتا ہے ؛ جس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ حاشیہ کسی اور کا نہیں ، میرا ( کتاب لکھنے والے کا ) اپنا ہے -

4: ١٢منہ

بعض حواشی میں یہ دونوں ہوتے ہیں ، جن سے یہی مراد ہوتاہے کہ یہ حاشیہ مصنف کا👇
ہے جو کہ یہاں تک ختم ہوگیاہے ( اس سے آگے جو اضافہ ہوگا وہ محشی کا ہوگا مصنف کا نہیں ) -

✨ 2 ✨

5: ایضاً ( اَ یْ ضَ نْ )

جب ایک ہی بات ، یا حوالے کو دُھرانا مقصودہوتا ہے ، یا ایک ہی چیز کے مختلف مطالب بیان کرنا ہوتے ہیں تو بار بار تفصیل لکھنے کے بجائے نیچے " ایضاً " لکھ دیا👇
جاتا ہے -
مثلاً: ☀️ بخاری شریف کے بیالیسویں صفحے سے دو حدیثیں بیان کرنی ہیں تو پہلی حدیث کے نیچے حوالہ لکھیں گے : بخاری شریف ص 42 - اس کے بعد والی حدیثِ پاک لکھ کر حوالہ لکھنے کے بجائے " ایضاً " لکھ دینا ہی کافی ہوگا ؛ اِس سے پڑھنے والا سمجھ جائے گا کہ اِس حدیث کا بھی وہی 👇
حوالہ ہے جو اوپر والی حدیث کا ہے -

☀️ مرزا داغ دہلوی کہتے ہیں :

جوتم کو ہم سے نفرت ہےتوہم کوتم سے ایضاً ہے
جو تم نظریں بدلتے ہو تو ہم بھی دل بدلتے ہیں

یعنی تم کو ہم سے نفرت ہے تو ہم کو بھی تم سے ایضاً ( یعنی نفرت ) ہی ہے -

☀️ " بات " ، ایک لفظ ہے جس کے مختلف معانی ہیں ،👇
جنھیں ہم اس طرح بھی بیان کرسکتے ہیں :

بات: بہ معنیٰ قول - جیسے معروف کاشعرہے:

زلف رخ پہ جو چھٹی رات ہوئی یا نہ ہوئی
کیوں نہ کہتا تھا مری بات ہوئی یا نہ ہوئی

ایضاً : شہرت - جیسے سحر کہتاہے:

اپنی توہرطرح بسر اوقات ہوگئی
وہ بات کی کہ شہر میں اک بات ہوگئی

ایضاً: عادت -
👇
جیسے امیر کا شعر ہے:

بت میں نہ وفا کی بات پائی
بے عیب خدا کی ذات پائی

یہاں ہرجگہ لفظِ بات لکھ کر اس کا معنی لکھنے کے بجائے ایضاً لکھ دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ تمام معانی " بات " کے ہیں -

6: ع

یہ مصرع کی علامت ہے ، علما و اُدَبا جب مصرع نقل کرتے ہیں تو " ع " لگاتے ہیں -
👇
7: ؎

یہ شعر یا نظم کی علامت ہے ، اگر آپ اپنی تحریر میں صرف مصرع لکھنا چاہتے ہیں تو " ع " استعمال کریں ، اور اگر ایک یا زیادہ شعر لکھنا چاہتے ہیں تو یہ " ؎ " علامت استعمال کریں -
اِنھیں گَڈمَڈ نہیں کرنا چاہیے ؛ یہ نہ ہو کہ شعر کی جگہ مصرع کی علامت اور مصرع کی جگہ شعر کی علامت👇
درج کردیں -

راولپنڈی کے ایک صاحب نے کتاب لکھی تھی جس میں دیگر غلطیوں کے ساتھ ان علامات کو بھی گڈمڈ کردیا تھا -
گجرات کے ایک مفتی صاحب نے دیگر غلطیوں کے ساتھ اس پر بھی اُن کا سخت تعقب کیا اور اِسے کم علمی وجہالت قرار دیا - کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے ساتھ بھی یہ ماجرا پیش آجائے ،👇
اس لیے " ع اور ؎ " کا استعمال ذہن نشین کرلینا چاہیے !

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Realist

Realist Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @law4all3

28 Mar
پچھلے 1000 سال کی معلوم انسانی تاریخ میں ان سے زیادہ امیر شخص نہیں گزرا ہے.

ان کی دولت کا صحیح اندازہ لگانا کسی کیلئے ممکن نہیں لیکن ایک محتاط اندازے کے مطابق ان کی دولت کا تخمینہ
400 ارب ڈالر سے زیادہ لگایا جاتا ہے،جب کہ آج کی تاریخ میں سب سے زیادہ امیر شخص امیزون کے مالک 👇 Image
جیف بیزوس ہیں جن کی دولت 131 ارب ڈالر ہے۔

یہ تاریخ انسانی کا سب سے منفرد قافلہ لیکر افریقہ سے مکہ مکرمہ حج کیلئے چل دیے ان کے قافلے میں 60 ہزار افراد شامل تھے،جب کہ 100 سواریوں پر سونا لدھا ہوا تھا یہ جس ملک اور شہر میں جمعہ کیلئے رکتے وہاں ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھتے،اس شہر 👇
کے تمام غریب اور فقیروں کو جمع کرکے ان پر نوازشات کی بارش کرتے.

اس سفر حج میں انہوں نے اتنا سونا فری تقسیم کیا کہ آنے والے کئی سالوں تک مصر سمیت راستے میں پڑنے والے ممالک کی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت گر گئی.

یہ افریقی ملک سلطنت مالی کے رحم دل اور سخی بادشاہ
منسا موسی تھے، 👇
Read 5 tweets
27 Mar
ابو بکر صدیق کا زہد و سخاوت :

دن مسلسل گزر رہے تھے اور ابوبکر صدیق رضی ﷲ عنہ صاحب فراش ہیں، بدن مبارک خدا کے خوف سے لرزاں و ترساں ہے، آپ کی صاحبزادی ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا غم کے مارے ان کے سرہانے بیٹھی آنسو بہا رہی ہیں، دریں اثنا ابوبکرصدیق رضی ﷲعنہ فرماتے ہیں:👇
بیٹی! میں مال و تجارت کے اعتبار سے قریش میں سب سے زیادہ مال دار تھا لیکن جب مجھ پر امارت کا بار پڑا تو میں نے سوچا کہ بس بقدر کفایت مال لے لوں۔ بیٹی! اب اس مال میں سے صرف یہ عبائی، دودھ کا پیالہ اور یہ غلام بچا ہے جب میری وفات ہو جائے تو یہ چیزیں عمر بن خطاب رضی ﷲ عنہ کے پاس 👇
بھیج دینا۔ میرے ان دو کپڑوں کو دیکھو، انہیں دھو کر مجھےانہی میں کفن دے دینا، کیونکہ زندہ آدمی کو نئے کپڑوں کی مردے کی بہ نسبت زیادہ ضرورت ہوتی ہے حضرت سلمان رضی ﷲعنہ حضرت ابوبکر صدیق رضی ﷲ عنہ کی عیادت کے لیے آئے، آپ موت کی کشمکش میں تھے، حضرت سلمان رضی ﷲ عنہ نے گھبراتے 👇
Read 8 tweets
16 Feb
پانچواں کبوتر؛

ماسٹر صاحب بچے کو بڑی جان مار کے حساب سکھا رھے تھے. وہ ریاضی کے ٹیچر تھے. اُنھوں نے بچے کو اچھی طرح سمجھایا کہ دو جمع دو چار ہوتے ہیں-
مثال دیتے ہوئے انھوں نے اسے سمجھایا کہ یوں سمجھو کہ میں نے پہلے تمھیں دو کبوتر دئے. ..پھر دو کبوتر دئے...تو تمھارے پاس کل
👇1
کتنے کبوتر ہو گئے؟ بچے نے اپنے ماتھے پہ آئے ہوئے silky بالوں کو ایک ادا سے پیچھے کرتے ہوئے جواب دیاکہ ماسٹر جی "پانچ" ماسٹر صاحب نے اسے دو پنسلیں دیں اور پوچھا کہ یہ کتنی ھوئیں؟ بچے نے جواب دیا کہ دو، پھر دو پنسلیں پکڑا کر پوچھا کہ اب کتنی ہوئیں؟ "چار" بچے نے جواب دیا.
👇2
ماسٹر صاحب نے ایک لمبی سانس لی جو اُن کے اطمینان اور سکون کی کی علامت تھی..... پھر دوبارہ پوچھا... اچھا اب بتاؤ کہ فرض کرو کہ میں نے پہلے تمھیں دو کبوتر دئیے پھر دو کبوتر دیئے تو کُل کتنے ہو گئے....؟ "پانچ" بچے نے فورًا جواب دیا. ماسٹر صاحب جو سوال کرنے کے بعد کرسی سیدھی کر
👇3
Read 7 tweets
15 Feb
گڑ یا شکر ایک کمال کی چیز ھے, اور چینی زھر ھے.
آجکل جو ھالات ھیں جوکہ بعض اوقات تو چینی کی قلت ھو جاتی ھے, اور مارکیٹ سے چینی بلیک (مہنگے داموں) میں خریدنا پڑتی ھے, اوپر سے نئی مصیبت کیمکل,,, پچھلے دنوں ایک دوست نے بتایا جو کہ شوگر ملز میں کام کرتا رھا ھے کہ ایک کیمیکل ھے
👇1
جو چینی میں ڈالا جاتا ھے, جس سے چینی کا رنگ چمکدار ھو جاتا ھے, اور دانے بھی الگ تھلگ اور پیارے لگتے ھیں, وہ کیمیکل انسانی صحت کا دشمن ھے, اب دیکھئیے, جو چیز ھم مہنگے داموں ڈیلی خریدتے ھیں,اس میں بھی زہر ھے, اس کے علاوہ ڈیلر حضرات سٹاک کر لیتے ھیں جس کی وجہ سے ھمیں چینی
👇
مہنگی ملتی ھے اور سٹاکی حضرات خوب پیسہ کماتے ھیں, اسلئیے, ھمیں چینی کے متبادل "گڑ " پر توجہ دینی چاھیئے, گڑ ایک خالص چیز کا مرکب ھے, جو کہ ھمارے کسان حضرات کی محنت سے بنتا ھے, آجکل تھوڑا مہنگا ضرور مگر سب سے بہترین چیز ھے, اس کی قیمت 80 روپے سے لیکر 100 روپے تک ھے, جوکہ
👇
Read 6 tweets
3 Jan
آپ ﷺ کی مصروفیات اور معمولات؛

ایک دن راکب شہ دو سرا ، شہید کربلا امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اپنے والد ذیشان سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے نبی دو عالم ﷺ کی گھریلو زندگی کے بارے میں پوچھنے لگے۔کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لے جاتے تو
👇
آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی مصروفیات و معمولات کیا ہوتے؟حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ۔

قَالَ الْحُسَيْنُ : فَسَأَلْتُ أَبِي ، عَنْ دُخُولِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : كَانَ إِذَا أَوَى إِلَى مَنْزلِهِ جَزَّأَ دُخُولَهُ
👇
ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ ، جُزْءًا لِلَّهِ ، وَجُزْءًا لِأَهْلِهِ ، وَجُزْءًا لِنَفْسِهِ ، ثُمَّ جَزَّأَ جُزْأَهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ ، فَيَرُدُّ ذَلِكَ بِالْخَاصَّةِ عَلَى الْعَامَّةِ ، وَلَا يَدَّخِرُ عَنْهُمْ شَيْئًا ، وَكَانَ مِنْ سِيرَتِهِ فِي جُزْءِ الْأُمَّةِ إِيثَارُ
👇
Read 6 tweets
3 Jan
* چند خاص اور دلچسپ حقائق۔*

*1) ماچس کی تیلی میں سر تو ہوتا ہے، پر دماغ نھیں ہوتا۔ اسی لیے ذرا سی رگڑ سے بھڑک تو اٹھتی ھے، پر انجام۔۔۔ اپنی ہی آگ میں جل کر خاک ہو جاتی ھے۔*
*حاسد کا بھی، کچھ ایسا ہی حال ہوتا ہے۔*
👇
*2) مینڈک کو چاہے، سونےکی بنی کرسی پرہی بیٹھادیں۔ پر وہ چھلانگ لگا کر واپس دلدل میں ہی جانا پسند کرتا ہے ۔۔۔*
*پس اسی طرح کے کچھ انساں ہوتے ہیں، ان کو آپ جتنی مرضی عزت افزائی دیں۔۔۔ پر انھوں نے اپنے سلوک۔۔ اخلاق۔۔۔ اپنے برتاؤ سے اپنے آپ کو کم ظرف کرکے ہی رہنا ہوتا ہے۔*
👇
*3) جنازے میں شامل ہونے کے لیے لوگ دوسرے ملکوں سے بھی آسکتے ہیں، جبکہ فرض نماز کے لیے پاس کی مسجد میں بھی جانا مشکل لگتا ھے۔*

*4) جب انسان اپنی غلطیوں کا (وکیل) اور دوسروں کی غلطیوں کا (جج) بن جائے تو فیصلے نہیں، (فاصلے )ہونے لگتے ہیں۔*
👇
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!