وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں علاقائی معاشی ترقی کی حکمت عملی کے تحت گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان اور راولپنڈی اربن ریجنریشن اور نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کے حوالے سے اجلاس
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، مشیر برائے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب و صوبے کے سینئر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ۔ نالئی لئی منصوبے کے حوالے سے اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد بھی موجود تھے۔
مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے وزیرِ اعظم کو صوبہ پنجاب کے مختلف ڈویژنز کی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی کے حوالے سے بریف کیا۔ اس ضمن میں آج کے اجلاس میں گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان پر گفتگو کی گئی۔
علاقائی معاشی ترقی کی حکمت عملی کے تحت مختلف معاشی شعبوں میں متعلقہ علاقوں میں پائے جانے والے مواقع کو بروئے کار لاتے ہوئے اس علاقے کی ترقی اور ملکی پیداوار میں اس کا حصہ بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے گوجرانوالا ڈویژن سے متعلق تمام معاشی حقائق و محرکات پر تفصیلی گفتگو

اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرانوالا ڈویژن اس وقت ملکی جی ڈی پی میں 13%، برآمدات میں 20% جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر کے ضمن میں تقریبا 40% حصہ ڈال رہا ہے۔
گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان کے تحت اس علاقے کی زراعت، مینوفیکچرنگ اور سروسز سیکٹر کے شعبہ جات پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ گوجرانوالا ڈویژن کے پوٹینشل کو مکمل طور پر برؤے کار لایا جا سکے۔
اس حوالے سے متعین کردہ ہر ترجیحی شعبے کے فروغ کے حوالے سے اختیار کی جانے والی مجوزہ حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈویلپمنٹ پلان کے تحت دس شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جن میں نالج و ٹیکنالوجی ٹرانسفر، اسپیشلائزڈ ویلیو چین انفراسٹرکچر، افرادی قوت کی ڈویلپمنٹ، کلسٹر سپورٹ سسٹم، سستی توانائی، مواصلات، اربن مینجمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ، رورل اربن مارکیٹ کے بہتر روابط، ماحولیات وغیرہ شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم نے مجوزہ پلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالا ڈویژن میں بے پناہ پوٹینشل پایا جاتا ہے۔
انہوں نے سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری میں پائے جانے والے پوٹینشل کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ ایس ایم ایز کو کاروبار کے لئے بہتر مواقع فراہم کرنے پر ہے تاکہ ایس ایم ایز ملکی معیشت میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ علاقائی معاشی ترقی کی حکمت عملی پر عمل درآمد کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی اہداف کا تعین کر کے ان کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم کو نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے اور اس ضمن میں نالہ لئی کے اطراف میں واقع اراضی کا بہترین استعمال، منصوبے کے معاشی ثمرات و دیگر پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ
منصوبے سے منسلک زوننگ اور ریگولیشنز کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

منصوبے پر قائم ہونے والے انٹر چینجز، اور ریمپ انٹرسیکشن پر اسپیشلائزڈ زونز کے قیام کے حوالے سے بھی بریفنگ
وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ زوننگ کے حوالے سے پہلے مرحلے کا آغاز وسط جون سے کردیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے راولپنڈی اربن ریجنریشن اور نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ جہاں راولپنڈی شہر کی ٹرانسفارمیشن میں کلیدی کردار ادا کرے گا وہاں اس سے شہر کے مسائل کے حل اور معاشی سرگرمی پیدا ہو گی۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے پر مقرر کردہ ٹائم لائنز پر عمل درآمد کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جائے تاکہ اس منصوبے کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Prime Minister's Office, Pakistan

Prime Minister's Office, Pakistan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @PakPMO

7 Apr
Foreign Minister of Russian 🇷🇺 Federation Sergey Lavrov called on Prime Minister @ImranKhanPTI today.
Pakistan-Russia bilateral relations and issues of regional and global importance were discussed.
🇷🇺🤝🇵🇰
The Prime Minister fondly recalled his interaction with President Vladimir Putin (@KremlinRussia_E) during the #SCOSummit in Bishkek in June 2019, where he had underscored his desire to take the bilateral relationship to a new level.
Read 11 tweets
6 Apr
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں
پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوام کی سہولت کیلئے خصوصی کیٹگری الاٹ

خصوصی کیٹگری کی بدولت قبضہ مافیا سے متعلق شکایات باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچائی جاسکیں گی
قبضہ مافیا سے متعلق خصوصی کیٹگری کا اعلان وزیراعظم عمران نے 4 اپریل کو عوامی رابطے کے پروگرام میں کیا تھا

پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کو مراسلہ
Read 6 tweets
5 Apr
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اجلاس
اجلاس میں آئی ٹی ایکسپرٹ مسعود جبار، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ، چئیرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی عامر ہاشمی، سی ای او این آئی ٹی بی سید شبہات علی شاہ موجود
اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے مختلف قلیل، وسط اور طویل المدت اقدامات پر غور
Read 8 tweets
5 Feb
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا پیغام

#KashmirSolidarityDay #PMIKStandsWithKashmir
آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو 5 اگست 2019 سے اب تک مسلسل غیر انسانی فوجی محاصرے اور مواصلاتی روابط کی بندش کا سامنا کر رہے ہیں۔
کشمیریوں کے اس المیہ کی تاریخ گذشتہ سات عشروں سے زائدپر محیط ہےجس دوران وہ بھارتی جبر اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیے جانے کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
Read 15 tweets
5 Feb
Prime Minister @ImranKhanPTI's Message on Kashmir Solidarity Day 2021

#KashmirSolidarityDay
Today, on this Kashmir Solidarity Day, we reaffirm our resolute support for our Kashmiri brothers and sisters, who continue to be subjected to an inhuman military siege and communications blockade since 5 August 2019.
The tragedy of the Kashmiris, however, goes back more than 7 decades as they have faced unabated repression and consistent denial of their fundamental rights by India.
Read 17 tweets
4 Feb
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس

اجلاس میں تعمیراتی شعبے کے فروغ اور خصوصاً غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور عوام الناس خصوصاً بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے فراڈ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ
اجلاس میں اخوت کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ غریب ترین افراد کو ان ذاتی گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کے حوالے سے اخوت کے ذریعے حکومت کی جانب سے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
ان پانچ ارب میں سے اب تک 3.35ارب روپے برؤے کار لائے جا چکے ہین جن کے نتیجے میں 7572گھر تعمیر ہو چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک تقسیم شدہ رقوم کی ریکوری کا تناسب سو فیصد رہا ہے۔ یہ رقم مزید افراد کو فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنا گھر بنانے کا خواب پورا کر سکیں۔
Read 16 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!