وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اجلاس
اجلاس میں آئی ٹی ایکسپرٹ مسعود جبار، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ، چئیرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی عامر ہاشمی، سی ای او این آئی ٹی بی سید شبہات علی شاہ موجود
اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے مختلف قلیل، وسط اور طویل المدت اقدامات پر غور
وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت آئی ٹی کے شعبے میں پانچ ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے کا پوٹیشنل موجود ہے تاہم سیکٹر منظم نہ ہونے اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ استعداد سے بہت کم ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کے پوٹیشنل کو بروئے کار لانے کے حوالے سے آئی ٹی سیکٹر کلیدی اہمیت کا حامل ہے
آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے ملک میں بے انتہا پوٹیشنل موجود ہے: وزیرِ اعظم
کوویڈ کی وجہ سے جہاں مختلف چیلنجز سامنے آئے ہیں وہاں گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کے حوالے سے آئی ٹی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں
حکومت آئی ٹی سیکٹر کے ماہرین خصوصاً فری لانسرز کو منظم کرنے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے
وزیرِ اعظم نے ملک میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایس ٹی زیز کا قیام آئی ٹی سیکٹر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی قلیل، وسط اور طویل المدت حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس پر فوری عمل درآمد شروع کیا جا سکے۔
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں علاقائی معاشی ترقی کی حکمت عملی کے تحت گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان اور راولپنڈی اربن ریجنریشن اور نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کے حوالے سے اجلاس
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، مشیر برائے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب و صوبے کے سینئر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ۔ نالئی لئی منصوبے کے حوالے سے اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد بھی موجود تھے۔
مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے وزیرِ اعظم کو صوبہ پنجاب کے مختلف ڈویژنز کی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی کے حوالے سے بریف کیا۔ اس ضمن میں آج کے اجلاس میں گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان پر گفتگو کی گئی۔
آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو 5 اگست 2019 سے اب تک مسلسل غیر انسانی فوجی محاصرے اور مواصلاتی روابط کی بندش کا سامنا کر رہے ہیں۔
کشمیریوں کے اس المیہ کی تاریخ گذشتہ سات عشروں سے زائدپر محیط ہےجس دوران وہ بھارتی جبر اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیے جانے کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
Today, on this Kashmir Solidarity Day, we reaffirm our resolute support for our Kashmiri brothers and sisters, who continue to be subjected to an inhuman military siege and communications blockade since 5 August 2019.
The tragedy of the Kashmiris, however, goes back more than 7 decades as they have faced unabated repression and consistent denial of their fundamental rights by India.
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس
اجلاس میں تعمیراتی شعبے کے فروغ اور خصوصاً غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور عوام الناس خصوصاً بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے فراڈ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ
اجلاس میں اخوت کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ غریب ترین افراد کو ان ذاتی گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کے حوالے سے اخوت کے ذریعے حکومت کی جانب سے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
ان پانچ ارب میں سے اب تک 3.35ارب روپے برؤے کار لائے جا چکے ہین جن کے نتیجے میں 7572گھر تعمیر ہو چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک تقسیم شدہ رقوم کی ریکوری کا تناسب سو فیصد رہا ہے۔ یہ رقم مزید افراد کو فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنا گھر بنانے کا خواب پورا کر سکیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو میسر آنے والی سہولیات کی فراہمی میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس
اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، معاونین خصوصی سید زوالفقار عباس بخاری، ڈاکٹر وقار مسعود خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید، سینیٹر فیصل جاوید اور سینیئر افسران شریک تھے
اجلاس کو وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت قائم روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران حوصلہ افزاء دلچسپی اور مستقبل میں جدت کے ساتھ مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی