تم میرے پاس کھجور لائے ہو لیکن، اس سے گھٹلی نہیں نکالی.
یہ جملہ کس نے کہا تھا ؟
سیدنا عمر بن خطابؓ کی جستجو شدت اختیار کرگئی کہ بے شک ابوبکر صدیقؓ مدینے کے اطراف میں فجر کی نماز کے بعد جاتے تھےاور کچھ دیر کے لیے ایک گھر میں جاتے پھر اس گھر سے نکل جاتے۔
سیدنا عمرؓ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے بارے میں، جو وہ کرتے اسے جانتے تھےسوائے اس گھر کے راز کے۔
دن گزرتے رہے سیدنا ابوبکرؓ جب تک خلیفہ رہے وہ اس گھر (کے اہل) کی ملاقات کے لیے جاتے, اور سیدنا عمر اس راز سے نا واقف ہی رہے کہ وہ گھر کے اندر کیا کرنے جاتےہیں
ایک دن سیدنا عمر سیدنا ابوبکرؓ کے نکل جانے کے بعد اس گھر میں رکے رہے تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ اس کے اندر کیا ہے اور دیکھیں کہ ابوبکر ؓ نماز فجر کے بعد اس میں کیا کرتے ہیں۔

سیدنا عمر رضى الله عنه جب اس چھوٹی سے جھونپڑی میں آئے
تو اس میں ایک بڑھیا کو پایا جو حرکت کے قابل بھی نہیں تھی اور نہ ہی اس کے پاس کوئی اور تھا
ایسے لگ رہا تھا کہ وہ آنکھوں سے اندھی ہے اور انہوں نے اس گھر میں اس کے علاوہ اور کچھ نہ پایا

سیدنا عمرؓ نے جو دیکھا اس پر حیران ہوئے
اور اس بات کا ارادہ کیا کہ وہ اس بڑھیا کے ساتھ
سیدنا ابوبکرؓ کے تعلق کا راز جانیں
سیدنا عمرؓ نے بڑھیا سے پوچھا
یہ شخص آپ کے پاس کیا کرنے آتا ہے؟
(ان کی مراد سیدنا ابوبکرؓ سے تھی)
اس پر بڑھیا نے جواب دیا کہنے لگیں
اللہ کی قسم! اے میرے بیٹے میں نہیں جانتی, یہ شخص روز صبح کے وقت آتا ہے، میرا گھر صاف کرتا ہے، جھاڑو لگا دیتا ہے
پھر وہ میرے لیے کھانا بناتاہے اور بات کیے بغیر چلا جاتا ہے
پھر جب سیدنا ابوبکرؓ فوت ہوئے اورسیدنا عمرؓ نےاس نابینا بوڑھیا کا خیال رکھنے کا ارادہ کیا
تو بڑھیا نے عمرؓ سے کہا:
کیا تمہارا دوست فوت ہوگیاہے؟
سیدنا عمرؓ نے کہا:
آپ کو کیسے پتہ چلا؟
کہنے لگیں:
تم میرے پاس کھجور لائے
ہو لیکن اس میں سے گھٹلی نہیں نکالی
سیدنا عمر بن خطابؓ اپنے گھٹنوں کے بل گرپڑےاور آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے اور ایک مشہور جملہ کہا
”اے ابو بکر! آپ نے اپنے بعد آنے والے خلفاء کو تھکا دیا“
کیا ہم ابو بکر کو روئیں یا عمر کو روئیں یا کسی کی ضرورت میں، اس کی مدد کرنے میں، اپنی حرص اور بخل کو روئیں

اللہ تعالی ان سے راضی ہوں اور ان کو راضی کریں
اللہ عزوجل کا قول ان کے بارے میں بالکل سچا ہے
وہ لوگ جنہوں نے اللہ سے جو عہد کیا
اس کو سچ کر دکھایا. 💞💞💞💞
منقول

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with FilintaRaja

FilintaRaja Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @FilintaR123

19 Apr
مسلمان کو گالی دینے اور اس سے لڑنے پر وعید
وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قَالَ رَسُوْ لُ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ [متفق علیه]
’’ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مسلمان کو گالی دینا فسوق (نافرمانی) ہے اور اس سے لڑائی کرنا کفر ہے۔
‘‘تشریح:1مسلمان کو گالی دینا اللہ کے حکم کی نافرمانی ہے، مقابلے میں بھی گالی دینے سے پرہیز کرنا چاہیے، کیونکہ مقابلے میں بھی زیادتی سے بچنا مشکل ہے۔
2 اگر کوئی گالی دینے میں ابتدا کرے تو اس سے بدلا لینا جائز ہے،
اگرچہ بہتر صبر ہے۔
﴿وَلَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَأُولَئِكَ مَا عَلَيْهِمْ مِنْ سَبِيلٍ﴾ [الشوری:41]
’’ جو شخص ظلم کیے جانے کے بعد بدلا لے لے تو لوگوں پر کوئی گرفت نہیں۔‘‘
﴿وَلَمَنْ صَبَرَ وَغَفَرَ …
Read 14 tweets
22 Mar
"والدہ حضور اور چھٹکی"

والدہ کو بڑے فخر اور چاو سے اپنا ناول ارسال کردیا کہ اماں پڑھ کر بتا دینا کہ کیسا لکھا ہے۔ اگلے دن والدہ نے روتے روتے فون گھمایا واہ بیٹا کیا کمال کی منظرنگاری کی ہے ، بہووں کو پاس بٹھا کر پشتو ترجمہ کرکے بتاتی رہتی ہوں تو سب رونے لگ جاتیں ہیں کہ، 👇
بھائی نے ہم پشتون خواتین کی کیا خوب نمائندگی کی ہے۔ واقعی بیٹا تم فخر ہو ہمارا۔

اگلے دن پھر فون پر اماں نے بتایا کہ بیٹا اب پڑوس کی آٹھ دس عورتیں بھی محفل میں شامل ہوگئیں ہیں۔ روزانہ ایک گھنٹہ پشتو ترجمہ کیساتھ پڑھ کر سنائی ہوں۔ سب کہہ رہیں ہیں عارف ہمارے گاوں کا فخر ہے۔
👇
تیسرے دن اماں نے بتایا کہ مدرسے کی کچھ بچیاں بھی آگئیں ہیں وہ آپ کے ناول کا ترجمہ ذوق و شوق سے سن رہی ہیں۔ کچھ بچیاں کہہ رہیں ہیں کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہم خود روس میں ہیں۔ بیٹا اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطاء فرمائے۔ آمین۔ تم واقعی ہمارا فخر ہے 👇
Read 12 tweets
15 Mar
گاوں کی عزت
#محبت_مافیا
1928ء کی بات ہے کہ لکھن پور میں دو زمیندار رہتے تھے۔ ایک کا نام تھا امراؤ سنگھ، دوسرے کا دلدار خاں۔ دونوں بدیشی راج کے خطاب یافتہ تھے۔ امراؤسنگھ کو انگریزوں نے رائے صاحب بناکر نوازا تھا اور دلدار خاں کو خاں صاحبی دے کر ممتاز کیا تھا۔کہتے ہیں کہ ایک.. 👇
میان میں دو تلوار، ایک مملکت میں دو سلطان اور ایک کچھار میں دو شیر نہیں رہتے۔ لیکن لکھن پور میں رائے صاحب اور خاں صاحب دونوں موجود تھے۔ دونوں خاندانی رئیس تھے۔ اگر رائے صاحب کئی سیڑھیاں پھاند کر رائے پتھورا سے سے ناتا جوڑتے تو خاں صاحب اللہ داد خاں شرقی صوبیدار تک کسی نہ کسی 👇
طرح اپنا سلسلہ پہنچاتے۔ دونوں کے مزاج میں گھمنڈ اور غرور تھا اور دونوں کو اس کی کد رہتی تھی کہ میری بات اور میری مونچھ اونچی رہے۔
لکھن پور بالکل یوپی کے دوسرے قصبوں کی طرح ایک چھوٹا سا قصبہ تھا۔ آٹھ ہزار کے قریب آبادی تھی. دو چھوٹے چھوٹے بازار تھے کچے پکے مکانات، پھوس کے جھونپڑے
Read 61 tweets
11 Mar
اللہ میاں۔۔۔۔ میں رجو، بشیر کی بیوہ۔

پتہ ہے محلے کا مولوی آج جمعے میں کہہ رہا تھا کہ آپ شہ رگ سے زیادہ قریب ہیں، آپ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں اور آپ ہر چیز پر قادر بھی ہیں۔ اللہ میاں کیا یہ سچ ہے؟

اس مولوی کی بات کا تو مجھے کوئی اعتبار نہیں۔ فضل بھائی کی لڑکی تو اس کی وجہ سے👇
مر گئی اور وہ مردود کالا بکرا، دس گز لٹھا، پھل اور کتنی مٹھائیاں ٹھونس گیا، آخر میں کہتا ہے کہ اللہ کی مرضی یہی تھی۔

بھلا بتاؤ اتنی معصوم، بھولی لڑکی کو مار کر تمھیں کیا ملتا، ہے نا!!!
👇
اللہ میاں، اکرم سیٹھ کے گھر سے بھی جواب مل گیا اور مالکن نے پیسے بھی نہیں دیے۔ تیسرا دن ہے آج گھر میں اناج کا دانہ بھی نہیں، بچے بھوک سے بلک رہے تھے، کیا کرتی، کہاں سے لاتی؟ کریانے والا بھی ادھار نہیں دیتا
Read 16 tweets
10 Mar
اسلام وعلیکم پاکستان 🇵🇰💞
#محبت_مافیا
مرشد @ImranKhanPTI اتھے اج بارش نے آکر سردیاں کا استقبال کردیا ہے بہت جلد اب ہم سوئیٹر پہنیں گے بس تسی اپنے وزراء کو جیکٹیں اتارنے کا بول دیں اور
👇
ان سے کہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں جو کام کر یا کرواہ رہے ہیں سوشل نیٹ ورک پر اس کی جھلکیاں تو دیکھائیں یا وہ اسمبلیوں کا مزہ لینے آئے ہیں اور اگلے الیکشن میں کسی اور پارٹی کے ساتھ پھر انہی اسمبلیوں میں اقتدار کا مزہ لیتے نظر آئیں گے. 👇
کب تک سینٹ میں اور اسمبلیوں میں نمبر پورے کرنے کے چکر میں بلیک میل ہوتے رہیں گے اور اگر یہ اقتدار کے لالچی نہی ہیں تو صدارتی نظام کی حمایت کا اعلان کیوں نہی کرتے. 👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!