Malik jaan Profile picture
28 Apr, 18 tweets, 13 min read
پنجابی ٹائیٹل:
دتہ مصلی تے جاہلاں دا پنڈ
اردو ٹائیٹل:
دتا اور جاہلوں کا گاؤں
دتے کے گھر کے مالی حالات بہت خراب ہو گئے تھے۔ ایک دن تنگ آ کر وہ پنڈ سے چپ چاپ غائب ہو گیا۔
پنڈ سے نکل کر وہ ایک مدرسے جا پہنچا۔ مدرسے کے
@MH__JAAN👈👈👈👈
@Iftikhar_hyder @humiraj1
@Baasshhuulluu
مولوی صاحب سے اس نے کہا کہ وہ قرآن پاک حفظ کرنا چاہتا ہے۔ انگوٹھا چھاپ دتے نے مولوی صاحب کی کچھ اس طرح منت سماجت کی کہ مولوی صاحب کا دل پسیج گیا۔ انہوں نے دتے کو قرآن پاک حفظ کروانا شروع کر دیا۔ دن رات محنت کر کے دتے نے ایک سال میں قرآن پاک حفظ کر لیا۔
@YasminArshad6 @yasmeenyk1
قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد دتہ اسی طرح خاموشی سے پنڈ واپس آ گیا۔ پنڈ کے لوگوں نے نہ اس کے غائب ہونے کا نوٹس لیا تھا اور نہ ہی واپس آنے کا، میرے اور میرے ساتھ والے پنڈ کے لوگ ایسے ہی ہیں۔
دتہ سارا دن خاموشی سے پنڈ میں مٹر گشت کرتا رہتا۔ چھ ماہ گزرنے
@Alina___Ch @na_dia01
@BaaniGul
کے بعد ایک دن وہ پنڈ کی مسجد کے بلند مینار پر چڑھ گیا۔ اس زمانے میں لاؤڈ اسپیکر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مسجد کے مینار پر چڑھ کر اعلان یا اذان دیا کرتے تھے۔ دتے نے مینار پر چڑھ کر بلد آواز میں لوگوں کو بتایا کہ پچھلی رات جب میں سو رہا تھا تو خواب میں
@AseAsad @AmanHarris
@Pyara_PAK
آ کر ایک فرشتے نے مجھے سینے سے لگایا ۔ سینے سے لگاتے ہی مجھے قرآن پاک حفظ ہو گیا۔ لوگو! یہ بہت بڑی کرامت ہے جو میرے ساتھ ہو گئی ہے۔ ان پڑھ دتے کے منہ سے یہ دعویٰ سن کر پنڈ والے ششدر ہو کر رہ گئے۔
مسجد کے مولوی صاحب بھی اعلان سن کر گھر سے باہر نکل آئے۔
@Suspended_Queen
@Son0fPak
پنڈ والے سب کے سب بھی چوھدری سمیت مسجد کے گرد جمع ہو گئے۔ پنڈ کا چوھدری حقے کا کش لگا کر بولا "اوئے دتے تیرے پاس کیا ثبوت ہے اپنے دعوے کا؟ دتہ بولا چوھدری جی مجھ سے پورا قرآن پاک سن لو ۔ اس کے ساتھ ہی اس نے بلند آواز میں قرآت شروع کر دی۔پنڈ والے دتے کی
@23_Mar_ @_Jasmine001
قرآن پاک کی روانی دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔ ادھر دتہ آنکھیں بند کئیے تلاوت میں مشغول تھا۔ میرے پنڈ کے اور ساتھ والے پنڈ کے لوگ ایسی کرامات دیکھنے کے حد سے زیادہ شائق ہیں۔ چٹے انپڑھ دتے کی اس کرامت نے ان کو پاگل سا کر دیا۔ تلاوت کے دوران چند جوشیلے
@JuttaDiKuri @BirwalJutt @786SAW_
دیہاتیوں نے نعرہ تکبیر لگانا شروع کر دیا۔ پنڈ کے مرد و زن جوش و خروش سے نعروں کے جواب دینے لگے۔
مولوی صاب کا پورا دھیان دتے کی تلاوت کی طرف تھا وہ دتے کی غلطی پکڑنا چاہتے تھے۔ لیکن دتہ کی تلاوت میں ان کو کوئی غلطی نہیں مل رہی تھی۔
@ArifRetd @arfanahmad28 @Salyhkhang @p4pakipower
بالآخر مولوی جی نے اعلان کیا کہ دتہ کی کرامت حق پر مبنی ہے۔ مولوی جی کی بات سن کر پنڈ والوں کے جذبات اپنے عروج پر پہنچ گئے۔ کچھ تو خوشی سے دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے۔ میرے پنڈ کے اور میرے ساتھ والے پنڈ کے لوگ ایسے ہی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ کچھ جذباتی
@gardezimabida @A2Khizar
ہو کر مینار پر چڑھنے لگے ۔ انہوں نے اوپر پہنچ کر دتے کے ہاتھ پاؤں چوم کر عقیدت کا اظہار کیا اور اپنے آپ کو ان خوش نصیبوں میں شمار کرنے لگے جنہوں نے سب سے پہلے دتے کے ہاتھ پاؤں چومے تھے۔ خیر ان عقیدت مندوں نے آنکھیں بند کر کے تلاوت کرتے ہوئے دتے کو کندھوں
@SiddiquiMarwah @FIshay_
پر اٹھا لیا اور بہت احترام سے مینار سے نیچے اتار لائے جبکہ دتہ ہنوز آنکھیں بند کئے تلاوت میں مشغول تھا۔دتے کے مینار سے نیچے اترتے ہی چوھدری نے روتے ہوئے اپنے کھیسے میں سے ہاتھ ڈال کر دس کا نوٹ نکالا اور دتےکے مٹھی میں دے دیا۔ باقی گاؤں والے بھی
@TurkeyAndPak @simsim1920
@FOF_pk
حسب توفیق دتے کی خدمت کرنے لگے۔
دتہ پیر بن چکا تھا۔ اس کو کندھے پر اٹھا کر گھر پہنچایا گیا۔ نہلا دہلا کر نیا جوڑا پہنایا گیا۔ اس کے بعد لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ وہ دتہ جس کو اپنی دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے رہتے تھے اب اس کے لنگر پر غریب آ آکر اپنا پیٹ بھرنے لگے۔
@FOF_pk @PK__687
قوالوں نے مستقل دتے کے گھر پر ڈیرے لگا لئے محفل سماع کا اہتمام کیا جانے لگا۔ جس میں لوگوں پر حال (وجد) طاری ہوتا۔ دتے کو اونچی سی مسند پر بٹھا کر اس کے سامنے قوالیاں کی جاتیں۔ کھسرے وغیرہ بھی مجرے پیش کرتے یعنی اس کا گھر پورا پورا دربار بنا دیا گیا تھا۔
@DrHumaMM @TOPI_DRAMAA
قصہ مختصر دتے کے مرنے کے بعد باقاعدہ عرس بھی کیا جانے لگا۔ ایک بار مدرسے والے مولوی صاحب بھی دربار پر منت مانگنے آئے ان کو بتایا گیا تھا کہ یہ ایک کرنیوالے پیر کا دربار ہے جہاں منتیں مانی جاتی ہیں اورہرکام ہو جاتا ہے۔ مولوی کو پیر کیnکرامت کے بارے بتایا گیا۔
@ihtiatkr
@ad_sah1
مزار پر لگی فوٹو دیکھ کر بوڑھے مولوی جی کو اپنا شاگرد یاد آگیا۔ ساری کہانی سمجھ کر مولوی نے مریدوں کو اصل کہانی بتانےکی کوشش کی مگر مریدوں نے مولوی کی ٹھکائی شروع کر دی وہ دتہ پیر جی کےخلاف ایک لفظ بھی سننے پر تیار نہ تھے بمشکل مولوی
@Inocent_Girl_ @hoor_the_great
@__AbuWassay
جان بچا کے بھاگے اور پھر دوبارہ دربار کے قریب بھی جانے کی انہوں نے کوشش نہ کی۔
دتہ آج ہمارا سماجی اثاثہ ہے اور دھرتی پر دتہ راج ہے
کسی عالم کا بیان سنا تھا انہوں نے فرمایا تھا کہ اصل میں برصغیر کے مسلمانوں کی اکثریت چونکہ اسلام قبول کرنے سے پہلے ہندو تھی
@MyArmyIsMyPride
اسلئے ان میں وہ جراثیم موجود ہیں۔ یہ فوراً کسی کو اپنا پیشوا، راہنما، مرشد تسلیم کر لیتے ہیں بس سامنے والے کو ان کےجذبات کا صحیح استعمال آنا چاہئے۔ گلی محلےمیں ہر جگہ قسم قسم کے دتّوں کا راج ہے،کوئی سیاسی دتہ ہے کوئی روحانی دتہ ہےکوئی مذہبی دتہ ہے۔
@Final_Verdicts @1fttr @0frii
آخری بات!!!!

جب تک یہ قوم دتّوں کو پہچان کر انکے ہاتھوں الو بننے سے باز نہیں آتی اس قوم کا کچھ نہیں بننے والا
@MH__JAAN 👈👈👈👈

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Malik jaan

Malik jaan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @MH__JAAN

30 Apr
حکم ہوا تمام مردوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے۔ فوجی شہر کے کونے کونے میں پھیل گئے۔ ماؤں کی گود سے دودھ پیتے بچے چھین لیے گئے۔ بسوں پر سوار شہر چھوڑ کرجانے والے مردوں اور لڑکوں کو زبردستی نیچےاتار لیا گیا۔ لاٹھی ہانکتے کھانستے بزرگوں کوبھی نہ چھوڑا گیا۔
@Iftikhar_hyder @farhan4678 Image
سب کے سب مردوں کو اکٹھا کر کے شہر سے باہر ایک میدان کی جانب ہانکا جانے لگا۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگ تھے۔ عورتیں چلا رہی تھیں۔ گڑگڑا رہی تھیں۔ اِدھر اعلانات ہو رہے تھے:
"گھبرائیں نہیں کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا. جو شہر سے باہر جانا چاہے گا اسے بحفاظت جانے دیا جائےگا۔"
@BaaniGul
زاروقطار روتی خواتین اقوامِ متحدہ کے اُن فوجیوں کی طرف التجائیہ نظروں سے دیکھ رہی تھیں جن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہر محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ لیکن وہ سب تماشائی بنے کھڑے تھے۔

شہر سے باہر ایک وسیع و عریض میدان میں ہر طرف انسانوں
@NahdT5 @FarazWahab1 @AFLa_ToooooN @asad92me Image
Read 21 tweets
29 Apr
*مقبوضہ فلسطین:فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کا حساب لیا جائے: حماس*

*ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کا خیرمقدم*

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے انسانی حقوق کی تنظیم'ہیومن رائٹس واچ' کی اس رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے جس میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ
@Iftikhar_hyder @soldierspeaks Image
اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف منظم انداز میں جنگی جرائم اور نسلی امتیاز کے مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے ترجمان حازم قاسم نے منگل کے روز ایک بیان میں ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ رپورٹ مکمل اور سو فی صد
@arfanahmad28 @SiddiquiMarwah Image
حقائق کے مطابق اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کے حوالے سے ہمارے موقف کی مکمل تائید کرتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں انسانیت کے خلاف جرائم کی مذمت کرکے دنیا پر واضح‌کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست منظم
@gardezimabida Image
Read 6 tweets
29 Apr
فائز عیسی کیس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلےکےپیچھے دو یا تین ممکنہ وجوہات یا اسباب ہوسکتےہیں:
پہلی صورت:
ججوں کی اکثریت نے محسوس کرلیا تھا کہ فائز عیسی کے پاس اپنی صفائی میں پیش کرنے کو کچھ نہیں۔ ممکنہ فیصلے میں
@SdqJaan @iftkhar926
@Iftikhar_hyder @a_f_r_i_d_i Image
فائز عیسی پر کرپشن ثابت ہوجاتی اور اسے برطرف کردیا جاتا۔ لیکن اس کی وجہ سے دوسرے ججوں کا کردار بھی مشکوک ہوجاتا ۔ چنانچہ عدلیہ نے فائز عیسی کو فیس سیونگ دیتے ہوئے اس سے یہ ڈیل کی کہ تمہارے خلاف کارروائی ختم کردی جائے گی لیکن تمہیں
@arfanahmad28 @ArifRetd @786SAW_ @Final_Verdicts Image
کچھ عرصے کے بعد رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونا پڑے گا۔
فائز عیسی نے یہ شرط منظور کرلی جس کے نتیجے میں اس کے خلاف کارروائی روک دی گئی۔

دوسری صورت:
فائز عیسی کے پاس اپنے کولیگ ججز کی جائیدادوں کے بھی ثبوت تھے جنہیں اس نے بلیک میلنگ کیلئے
@DrHumaMM @p4pakipower @gardezimabida Image
Read 6 tweets
28 Apr
سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسی کیس کا فیصلہ سنا کر سیاہ عدالتی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا اور مجھ جیسے لوگوں کو پہلی بار اپنے پاکستانی ہونے پر شرم محسوس ہونے لگی ہے ۔جس ملک کی سب سے بڑی عدالت اس حد تک گر چکی ہو اس ملک کا وجود برقرار
@Iftikhar_hyder
@arfanahmad28 Image
رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ۔
سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے مجھے تحریک انصاف کے رہنما جناب جہانگیر خان ترین صاحب کا کیس یاد آیا۔جہانگیر خان ترین صاحب نے جب اپنی نااہلی کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کی اور فیصلےمیں اپنےخلاف لگے الزامات کو غلط ثابتکرنےکیلئے
@786SAW_ @ArifRetd @Mwa155
ثبوت لا کر پیش کیئے توعدالت نہ یہ کہہ کر ان کی درخواست مسترد کردی کہ یہ ثبوت تمہیں کیس کےدوران پیش کرنےچاھیئےتھے۔
آج جب ان کے سامنے ایک جج کا معاملہ تھاتو ان کی نظرثانی درخواست پر نہ صرف پورا کیس دوبارہ سناگیا بلکہ جج کی طرفسے پیشکردہ ثبوتوں
@Final_Verdicts @ali_14572 @Salyhkhang Image
Read 7 tweets
27 Apr
بھاڑ میں جائے تھماری ہمدردی اور امن کی آشا ___

پاکستانی قوم ایک عجیب اجتماعی رویہ رکھنے والی قوم ہے۔ میں گزشتہ دو ہفتوں سے ہندوستان میں کرونا وبا کے بڑھتے کیسز ، آکسیجن نا ملنے کے سبب مریضوں کی ہلاکت پر ماتم کرتا دیکھ رہا ہوں ۔ایسے میں پاکستان کے
@MH__JAAN 👈👈
@Iftikhar_hyder Image
لبرلز ، سیکولر، ملحد طبقات نے سوشل میڈیا پر گریبان چاک کر کے ہندوستان کے لیے رونا دھونا شروع کر دیا ۔ بد قسمتی دیکھیے سوشل میڈیا پر موم بتی مافیا کی طرف سے چلائے جانے والے ٹرینڈز میں محب وطن پاکستانیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور سوگ کا سماں باندھ دیا۔
@23_Mar_
@gardezimabida Image
اب یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ یہ سب مودی کی سازش ہے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجروال کے خلاف اس بات کا کیجروال اپنے انٹرویو میں بھی کر چکا اور بہت سی ویڈیوز پرانی ہیں اور اگر نئی بھی ہوں تو پاکستانی قوم اتنا کمزور حافظہ کی مالک ہے ؟۔ کیا پاکستانیوں کو کشمیر میں
@Son0fPakistan
@zb_sni Image
Read 11 tweets
18 Apr
#پاکستان_کو_کمزور_اور_معمولی_سمجھنے_والوں...❗

🔸️: دنیا کی سیاست میں اخری 40 سال پر کچھ غور ہو جائے..

🔸️: پاکستان ایک چھوٹا اور ترقی پزیر ملک مگر دنیا کی توجہ کا ہمیشہ مرکز رہا ۔۔ اور اس کی وجہ اس ملک کا صرف ایک #ادارہ جس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں

🇵🇰⁩⁦🇵🇰⁩⁦🇵🇰
🔸️⚔#پاکستان_آرمی⚔🔸️

🚫: بھارت جیسا زمینی اور دفاعی لحاظ سے بڑا ملک 70 سال سے پاکستان کے بغض میں ذہینی مریض بن چکا ہے۔۔

🔸: ️پاکستان دشمنی کی بنیاد پر وہاں مودی جیسا جانور 2 بار الیکشن جیت گیا کہ میں چوکیداری کروں گا اور پاکستان سے بچاو گا ۔۔۔
@MH__JAAN
: ️یہاں دو درختوں کا بدلہ دو انڈین جہاز تباہ کر کے لیا جاتا ہے ، #پاک_فضائیہ دن کی روشنی میں گھس کر انڈین آرمی چیف کی نیند تب حرام کر دیتے ہیں جب اسے معلوم پڑتا ہے کہ پاکستان جے ایف تھنڈر 17 کے نشانے پر ہے اور انڈین خفیہ ایجنسیوں کو حیرانگی ہوتی ہے کہ ہمارے چیف اس وقت
Read 14 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!