Malik jaan Profile picture
30 Apr, 21 tweets, 19 min read
حکم ہوا تمام مردوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے۔ فوجی شہر کے کونے کونے میں پھیل گئے۔ ماؤں کی گود سے دودھ پیتے بچے چھین لیے گئے۔ بسوں پر سوار شہر چھوڑ کرجانے والے مردوں اور لڑکوں کو زبردستی نیچےاتار لیا گیا۔ لاٹھی ہانکتے کھانستے بزرگوں کوبھی نہ چھوڑا گیا۔
@Iftikhar_hyder @farhan4678
سب کے سب مردوں کو اکٹھا کر کے شہر سے باہر ایک میدان کی جانب ہانکا جانے لگا۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگ تھے۔ عورتیں چلا رہی تھیں۔ گڑگڑا رہی تھیں۔ اِدھر اعلانات ہو رہے تھے:
"گھبرائیں نہیں کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا. جو شہر سے باہر جانا چاہے گا اسے بحفاظت جانے دیا جائےگا۔"
@BaaniGul
زاروقطار روتی خواتین اقوامِ متحدہ کے اُن فوجیوں کی طرف التجائیہ نظروں سے دیکھ رہی تھیں جن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہر محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ لیکن وہ سب تماشائی بنے کھڑے تھے۔

شہر سے باہر ایک وسیع و عریض میدان میں ہر طرف انسانوں
@NahdT5 @FarazWahab1 @AFLa_ToooooN @asad92me
کے سر نظر آتے تھے۔ گھٹنوں کے بل سر جھکائے زمین پر ہاتھ ٹکائے انسان. جو اس وقت بھیڑوں کا بہت بڑا ریوڑ معلوم ہوتے تھے۔ دس ہزار سے زائد انسانوں سے میدان بھر چکا تھا۔

ایک طرف سے آواز آئی فائر۔۔۔۔۔

تڑخ تڑخ تڑخ۔۔۔۔۔۔
@waqas_amjaad @Fed_43600 @WailaHu @AliPTI_ @_Mareeb @YasminArshad6
سینکڑوں بندوقوں سے آوازیں بہ یک وقت گونجیں۔ لیکن اس کے مقابلے میں انسانی چیخوں کی آواز اتنی بلند تھی کہ ہزاروں کی تعداد میں برسنے والی گولیوں کی تڑتڑاہٹ بھی دب کر رہ گئی۔ ایک قیامت تھی جو برپا تھی۔ ماؤں کی گودیں اجڑ رہی تھیں۔ بیویاں
@AseAsad @pagli_hun @Naeemf6 @Baasshhuulluu
آنکھوں کے سامنے اپنے سروں کے تاج تڑپتے دیکھ رہی تھیں۔ بیوہ ہو رہی تھیں۔ دھاڑیں مار مار کر رو رہی تھیں۔ سینکڑوں ایکڑ پر محیط میدان میں خون، جسموں کے چیتھڑے اور نیم مردہ کراہتے انسانوں کے سوا کچھ نظر نہ آتا تھا۔ شیطان کا خونی رقص جاری تھا اور #انسانیت دم توڑ رہی تھی۔
@Pakwarrior10
ان سسکتے وجودوں کا ایک ہی قصور تھا کہ یہ کلمہ گو مسلمان تھے۔

اس روز اسی سالہ بوڑھوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے معصوم پوتوں کی لاشوں کو تڑپتے دیکھا۔ بے شمار ایسے تھے جن کی روح شدتِ غم سے ہی پرواز کر گئی۔

شیطان کا یہ خونی رقص تھما تو ہزاروں لاشوں کو ٹھکانے
@AzamJamil53 @Waji_K_
لگانے کو مشینیں منگوائی گئیں۔ بڑی بڑی گڑھے کھود کر پانچ پانچ سو، ہزار ہزارلاشوں کو ایک ہی گڑھےمیں پھینک کرمٹی سےبھر دیا گیا۔ یہ بھی نہ دیکھا گیا کہ لاشوں کےاس ڈھیر میں کچھ نیم مردہ سسکتے اور کچھ فائرنگ کی زد سے بچ جانے والے زندہ انسان بھی تھے۔
@ArifRetd @arifhameed15 @Noor_Write
لاشیں اتنی تھیں کہ مشینیں کم پڑ گئیں۔ بے شمار لاشوں کو یوں ہی کھلا چھوڑ دیا گیا اور پھر رُخ کیا گیا غم سے نڈھال ان عورتوں کی جانب جو میدان کے چہار جانب ایک دوسرے کے قدموں سے لپٹی رو رہی تھیں۔

انسانیت کا وہ ننگا رقص شروع ہوا کہ درندے بھی دیکھ لیتے تو
@yasmeenyk1 @aliiyousuff
شرم سے پانی پانی ہو جاتے۔ شدتِ غم سے بے ہوش ہو جانے والی عورتوں کا بھی ریپ کیا گیا۔ خون اور جنس کی بھوک مٹانے کے بعد بھی چین نہ آیا۔ اگلے کئی ہفتوں تک پورے شہر پر موت کا پہرہ طاری رہا۔ ڈھونڈ ڈھونڈ کر اقوامِ متحدہ کے پناہ گزیں کیمپوں سے بھی نکال نکال
@Khan_G_82 @imransidiqi48
کر ہزاروں لوگوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔ محض دو دن میں پچاس ہزار نہتے #مسلمان زندہ وجود سے مردہ لاش بنا دیے گئے۔

یہ #تاریخ کی بدترین نسل کشی تھی۔ ظلم و بربریت کی یہ کہانی سینکڑوں ہزاروں سال پرانی نہیں، نہ ہی اس کا تعلق وحشی قبائل یا دورِ جاہلیت سے ہے۔
@na_dia01 @Pyara_PAK
یہ 1995 کی بات ہے جب دنیا اپنے آپ کو خودساختہ مہذب مقام پر فائز کیےبیٹھی تھی۔ اور یہ مقام کوئی پس ماندہ افریقی ملک نہیں بلکہ یورپ کا جدید قصبہ سربرینیکا تھا۔ یہ #واقعہ #اقوامِ_متحدہ کی نام نہادامن فورسزکےعین سامنےبلکہ ان کی پشت پناہی میں پیشآیا۔
@zahid__A @BrigZaman @_ZainWrites
آگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ مبالغہ آرائی ہے تو ایک بار سربرینیکا واقعے پر اقوامِ متحدہ کے سابق #سیکرٹری جنرل کوفی عنان کا بیان پڑھ لیجیے جس نے کہا تھا کہ یہ قتلِ عام اقوامِ متحدہ کے چہرے پر ایک بدنما داغ کی طرح ہمیشہ رہے گا

نوے کی دہائی میں یوگوسلاویہ ٹوٹنے کے بعد بوسنیا
@pti_def
کے مسلمانوں نے ریفرنڈم کے ذریعے سے اپنے #الگ_وطن کے قیام کا اعلان کیا۔ بوسنیا ہرزیگوینا کے نام سے قائم اس ریاست میں مسلمان اکثریت میں تھے جو ترکوں کے دورِ عثمانی میں مسلمان ہوئے تھے اور صدیوں سے یہاں آباد تھے۔ لیکن یہاں مقیم سرب الگ ریاست سے خوش نہ تھے۔
@A2Khizar @Zub180
انہوں نے سربیا کی افواج کی مدد سے #بغاوت کی۔ اس دوران میں بوسنیا کے شہر سربرینیکا کے اردگرد سرب افواج نے محاصرہ کر لیا۔ یہ محاصرہ کئی سال تک جاری رہا۔

#اقوامِ_متحدہ کی امن افواج کی تعیناتی کے ساتھ ہی باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ اب یہ علاقہ محفوظ ہے۔ لیکن یہ اعلان
@gillanisyed70
محض ایک جھانسا ثابت ہوا۔ کچھ ہی روز بعد سرب افواج نے جنرل ملادچ کی سربراہی میں شہر پر قبضہ کر لیا اور مسلمانوں کی نسل کشی کا وہ انسانیت سوز سلسلہ شروع کیا جس پر تاریخ آج بھی شرمندہ ہے۔ اس دوران #نیٹو افواج نے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے رکھی۔ کیونکہ معاملہ مسلمانوں کا تھا۔
جولائی 1995 سے جولائی 2020 تک پچیس سال گذر گئے۔ آج بھی مہذب دنیا اس کلنک کو دھونے میں ناکام ہے۔ یہ انسانی تاریخ کا واحد واقعہ ہے جس میں مرنے والوں کی تدفین پچیس سال سے جاری ہے۔ آج بھی سربرینیکا کے گردونواح سے کسی نہ کسی انسان کی بوسیدہ ہڈیاں ملتی ہیں تو
انہیں اہلِ علاقہ دفناتے نظر آتے ہیں۔

جگہ جگہ قطار اندر قطار کھڑے پتھر اس بات کی علامت ہیں کہ یہاں وہ لوگ دفن ہیں جن کی اور کوئی شناخت نہیں ماسوائے اس کے کہ وہ مسلمان تھے۔

سربرینیکا کا میدان، جہاں #قتلِ عام ہوا تھا، کی سرسراتی ہواؤں میں آج بھی خون کی مہک آتی ہے۔
@soldierspeaks
گو کہ بعد میں دنیا نے سرب افواج کی جانب سے بوسنیائی مسلمانوں کی اس نسل کشی میں اقوامِ متحدہ کی غفلت اور نیٹوکے مجرمانہ کردار کو تسلیم کر لیا۔کیس بھی چلے معافیاں بھی مانگی گئیں۔ مگر
ہائے اس زودِ پشیماں کا پشیماں ہونا
شروع کے چند سال ہنگامہ مچا لیکن اب یہ
@raj__a @_GhulamMustafa_
واقعہ آہستہ آہستہ یادوں سے محو ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا کو جنگِ عظیم، سرد جنگ اور #یہودیوں پر #ہٹلر کے #جرائم تو یادہیں۔ لیکن مسلمانوں کاقتلِ عام بھولتا جا رہا ہے۔
غیروں سے کیا گلہ۔۔۔۔ ہم میں سے
@ecstatic_girl1 @NaikRooh @RGN1953 @MRajabAli14 @ImranARaja1 @Sumz_Rajput @Laiba83516325
❤️❤️❤️❤️❤️
👇👇👇👇👇🙏
@MH__JAAN

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Malik jaan

Malik jaan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @MH__JAAN

29 Apr
*مقبوضہ فلسطین:فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کا حساب لیا جائے: حماس*

*ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کا خیرمقدم*

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے انسانی حقوق کی تنظیم'ہیومن رائٹس واچ' کی اس رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے جس میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ
@Iftikhar_hyder @soldierspeaks
اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف منظم انداز میں جنگی جرائم اور نسلی امتیاز کے مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے ترجمان حازم قاسم نے منگل کے روز ایک بیان میں ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ رپورٹ مکمل اور سو فی صد
@arfanahmad28 @SiddiquiMarwah
حقائق کے مطابق اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کے حوالے سے ہمارے موقف کی مکمل تائید کرتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں انسانیت کے خلاف جرائم کی مذمت کرکے دنیا پر واضح‌کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست منظم
@gardezimabida
Read 6 tweets
29 Apr
فائز عیسی کیس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلےکےپیچھے دو یا تین ممکنہ وجوہات یا اسباب ہوسکتےہیں:
پہلی صورت:
ججوں کی اکثریت نے محسوس کرلیا تھا کہ فائز عیسی کے پاس اپنی صفائی میں پیش کرنے کو کچھ نہیں۔ ممکنہ فیصلے میں
@SdqJaan @iftkhar926
@Iftikhar_hyder @a_f_r_i_d_i
فائز عیسی پر کرپشن ثابت ہوجاتی اور اسے برطرف کردیا جاتا۔ لیکن اس کی وجہ سے دوسرے ججوں کا کردار بھی مشکوک ہوجاتا ۔ چنانچہ عدلیہ نے فائز عیسی کو فیس سیونگ دیتے ہوئے اس سے یہ ڈیل کی کہ تمہارے خلاف کارروائی ختم کردی جائے گی لیکن تمہیں
@arfanahmad28 @ArifRetd @786SAW_ @Final_Verdicts
کچھ عرصے کے بعد رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونا پڑے گا۔
فائز عیسی نے یہ شرط منظور کرلی جس کے نتیجے میں اس کے خلاف کارروائی روک دی گئی۔

دوسری صورت:
فائز عیسی کے پاس اپنے کولیگ ججز کی جائیدادوں کے بھی ثبوت تھے جنہیں اس نے بلیک میلنگ کیلئے
@DrHumaMM @p4pakipower @gardezimabida
Read 6 tweets
28 Apr
پنجابی ٹائیٹل:
دتہ مصلی تے جاہلاں دا پنڈ
اردو ٹائیٹل:
دتا اور جاہلوں کا گاؤں
دتے کے گھر کے مالی حالات بہت خراب ہو گئے تھے۔ ایک دن تنگ آ کر وہ پنڈ سے چپ چاپ غائب ہو گیا۔
پنڈ سے نکل کر وہ ایک مدرسے جا پہنچا۔ مدرسے کے
@MH__JAAN👈👈👈👈
@Iftikhar_hyder @humiraj1
@Baasshhuulluu
مولوی صاحب سے اس نے کہا کہ وہ قرآن پاک حفظ کرنا چاہتا ہے۔ انگوٹھا چھاپ دتے نے مولوی صاحب کی کچھ اس طرح منت سماجت کی کہ مولوی صاحب کا دل پسیج گیا۔ انہوں نے دتے کو قرآن پاک حفظ کروانا شروع کر دیا۔ دن رات محنت کر کے دتے نے ایک سال میں قرآن پاک حفظ کر لیا۔
@YasminArshad6 @yasmeenyk1
قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد دتہ اسی طرح خاموشی سے پنڈ واپس آ گیا۔ پنڈ کے لوگوں نے نہ اس کے غائب ہونے کا نوٹس لیا تھا اور نہ ہی واپس آنے کا، میرے اور میرے ساتھ والے پنڈ کے لوگ ایسے ہی ہیں۔
دتہ سارا دن خاموشی سے پنڈ میں مٹر گشت کرتا رہتا۔ چھ ماہ گزرنے
@Alina___Ch @na_dia01
@BaaniGul
Read 18 tweets
28 Apr
سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسی کیس کا فیصلہ سنا کر سیاہ عدالتی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا اور مجھ جیسے لوگوں کو پہلی بار اپنے پاکستانی ہونے پر شرم محسوس ہونے لگی ہے ۔جس ملک کی سب سے بڑی عدالت اس حد تک گر چکی ہو اس ملک کا وجود برقرار
@Iftikhar_hyder
@arfanahmad28 Image
رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ۔
سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے مجھے تحریک انصاف کے رہنما جناب جہانگیر خان ترین صاحب کا کیس یاد آیا۔جہانگیر خان ترین صاحب نے جب اپنی نااہلی کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کی اور فیصلےمیں اپنےخلاف لگے الزامات کو غلط ثابتکرنےکیلئے
@786SAW_ @ArifRetd @Mwa155
ثبوت لا کر پیش کیئے توعدالت نہ یہ کہہ کر ان کی درخواست مسترد کردی کہ یہ ثبوت تمہیں کیس کےدوران پیش کرنےچاھیئےتھے۔
آج جب ان کے سامنے ایک جج کا معاملہ تھاتو ان کی نظرثانی درخواست پر نہ صرف پورا کیس دوبارہ سناگیا بلکہ جج کی طرفسے پیشکردہ ثبوتوں
@Final_Verdicts @ali_14572 @Salyhkhang Image
Read 7 tweets
27 Apr
بھاڑ میں جائے تھماری ہمدردی اور امن کی آشا ___

پاکستانی قوم ایک عجیب اجتماعی رویہ رکھنے والی قوم ہے۔ میں گزشتہ دو ہفتوں سے ہندوستان میں کرونا وبا کے بڑھتے کیسز ، آکسیجن نا ملنے کے سبب مریضوں کی ہلاکت پر ماتم کرتا دیکھ رہا ہوں ۔ایسے میں پاکستان کے
@MH__JAAN 👈👈
@Iftikhar_hyder Image
لبرلز ، سیکولر، ملحد طبقات نے سوشل میڈیا پر گریبان چاک کر کے ہندوستان کے لیے رونا دھونا شروع کر دیا ۔ بد قسمتی دیکھیے سوشل میڈیا پر موم بتی مافیا کی طرف سے چلائے جانے والے ٹرینڈز میں محب وطن پاکستانیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور سوگ کا سماں باندھ دیا۔
@23_Mar_
@gardezimabida Image
اب یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ یہ سب مودی کی سازش ہے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجروال کے خلاف اس بات کا کیجروال اپنے انٹرویو میں بھی کر چکا اور بہت سی ویڈیوز پرانی ہیں اور اگر نئی بھی ہوں تو پاکستانی قوم اتنا کمزور حافظہ کی مالک ہے ؟۔ کیا پاکستانیوں کو کشمیر میں
@Son0fPakistan
@zb_sni Image
Read 11 tweets
18 Apr
#پاکستان_کو_کمزور_اور_معمولی_سمجھنے_والوں...❗

🔸️: دنیا کی سیاست میں اخری 40 سال پر کچھ غور ہو جائے..

🔸️: پاکستان ایک چھوٹا اور ترقی پزیر ملک مگر دنیا کی توجہ کا ہمیشہ مرکز رہا ۔۔ اور اس کی وجہ اس ملک کا صرف ایک #ادارہ جس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں

🇵🇰⁩⁦🇵🇰⁩⁦🇵🇰
🔸️⚔#پاکستان_آرمی⚔🔸️

🚫: بھارت جیسا زمینی اور دفاعی لحاظ سے بڑا ملک 70 سال سے پاکستان کے بغض میں ذہینی مریض بن چکا ہے۔۔

🔸: ️پاکستان دشمنی کی بنیاد پر وہاں مودی جیسا جانور 2 بار الیکشن جیت گیا کہ میں چوکیداری کروں گا اور پاکستان سے بچاو گا ۔۔۔
@MH__JAAN
: ️یہاں دو درختوں کا بدلہ دو انڈین جہاز تباہ کر کے لیا جاتا ہے ، #پاک_فضائیہ دن کی روشنی میں گھس کر انڈین آرمی چیف کی نیند تب حرام کر دیتے ہیں جب اسے معلوم پڑتا ہے کہ پاکستان جے ایف تھنڈر 17 کے نشانے پر ہے اور انڈین خفیہ ایجنسیوں کو حیرانگی ہوتی ہے کہ ہمارے چیف اس وقت
Read 14 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!