Great Pyramids of Giza
مصر کے شہر قاہرہ کے قریب ہی دریائے نیل کے مغرب میں یہ تین مثلث نما اونچی پتھر کی عمارتیں ہزاروں سال سے کھڑی ہیں
انہیں دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک عجوبہ مانا جاتا ہے یہ تقریباً بیس لاکھ پتھروں سے مل کر بنائی گئی ہیں اور 146 میٹر اونچی ہیں
آج تک یہی مانا جاتا رہا کہ ان بڑے بڑے ٹنوں کے حساب سے وزنی پتھروں کو کئی سال غلام مزدوروں کے ذریعے اٹھوایا جاتا رہا لیکن 2002 میں فرانس کے ایک ماہر
مادیات Joseph Davidovits نے اپنی کتاب میں Pyramid کے بارے میں حیرت انگیز تحقیق پیش کی
انہوں نے کہا کہ یہ پتھر دراصل اصلی چٹانی پتھر نہیں بلکہ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے پتھروں کا Nano- Technology استعمال کرتے ہوئے بغور مشاہدہ کیا تو پتہ چلا کہ پتھر میں پانی کے انتہائی ننھے سے
قطرے اور ہوا کے ذرات موجود ہیں جو قدرتی پتھروں میں موجود نہیں ہوتے اس کے علاوہ یہ پتھر چونے کے پتھر اور مٹی کا ایک خصوصی گارا بنا کر بنائے گئے ہیں جو دریائے نیل کے قریب ہی دستیاب ہیں اس مقصد کے لئیے لکڑی کے سانچے اور Rails یارستے Pyramid کے اردگرد بناکر اس گارے کو جگہ جگہ پہنچایا
گیا اور وہاں سے سانچوں میں مختلف شکل کی بڑی اینٹوں یا پتھروں کی شکل دے کر اسے 900 ڈگری تک پکایا گیا پتھروں کی ساخت ان کی عمر کا بھی تعین کرتی ہے جو کم از کم 4500 سال ہے ان Pyramids کے اندر باقاعدہ ہوا کا نظام موجود ہے مصر ایک گرم علاقہ ہے اور باہر گرمی ہونے کے باوجود اہرام کے
اندر کا ٹمپریچر 20 سینٹی گریڈ رہتا ہے اس کے علاوہ اندر بادشاہ اور ملکہ کا چیمبر یعنی کمرہ بھی موجود ہے اب زرا قرآن کی اس آیت کا ترجمہ ملاحظہ کریں
(فرعون نے کہا) اے اہل دربار میں نہیں سمجھتا کہ میرے علاوہ بھی کوئی تمہارا خدا ہے سو اے ہامان آگ دہکا میرے لئیے گارے کی اور اینٹیں پکا
پھر بنا میرے لئیے ایک اونچی عمارت ( جس پر چڑھ کر) کہ میں موسیٰ کے خدا کو دیکھ سکوں اور بیشک میں سمجھتا ہوں اسے ایک جھوٹا القصص آیت 38
1400 سو سال پہلے کی ایک کتاب میں پروفیسر Joseph کی کتاب کی تصدیق یقیناً ایک معجزہ ہے

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 醫生啊

醫生啊 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @doc_farqaleet

28 Apr
سر جیمز جینز کہتے ہیں
فلکیات میں 40 برس غور کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں خ جیسے ایک مصنف کو سمجھنے کے لے اسکی کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے ایسے الله کو سمجھنے کے لئے اسکی کتب یعنی صحیفہ فطرت میں غور لازمی ہے ہم الله کی محیر العقول صناعیوں میں جوں جوں غور کرتے ہیں اسکی عظمت
و حکمت سے پردے اٹھتے جاتے ہیں وہ افق نگاہ کے قریب آتا معلوم ہوتا ہے " ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ " اور جب زیادہ قریب آجاتا ہے تو قلب و نظر اسکی بے کران عظمتوں کے سامنے سربسجود ہوجاتے ہیں ہمالیہ دور سے ایک ٹیلہ معلوم ہوتا ہے لیکن وہ قریب سے شیروں کے کلیجے دھڑکا دیتا ہے
جہالت وہ مسافت ہے جو الله اور انسان میں حائل ہو تو الله چھوٹا دکھائی دیتا ہے اور علم وہ نردبان ہے جو ہمیں جوار قدس تک پہنچا دیتا ہے قریب پہنچ کر ہم الله کی عظمت و جلال سے سہم جاتے ہیں با دیگر الفاظ الله سے ڈرنے کا امتیاز ایک صاحب علم کو ہوسکتا ہے
Read 4 tweets
2 Apr
سمادھی سر گنگا رام
سر گنگارام نے 10 جولائ 1927 کو لندن میں وفات پائی. بی پی ایل بیدی گنگارام کی آخری رسومات کے متعلق لکھتے ہیں ان کے انتقال کی خبر لاہور بذریعہ تار پہنچی 12جولائی 1927 کو بروز جمعہ گنگانواس لاہور میں ان کی کریا کی رسم ادا کی گئی. اس روز غرباء میں کپڑے اور نقدی
تقسیم کی گئی لالہ سیوک رام نے والد کی راکھ کو گنگا میں بہانے کی رسومات ادا کئیں جس میں دس ہزار افراد نے شرکت کی تقریب میں یوں نعرے لگائے گے دھان ویر کی جے,غریبوں کے ولی کی جے,ودھواؤں کے سہارے کی جے اور پنجابی حاتم طائی کی جے
15 اگست کو گنگارام کی وصیت کے مطابق ان کی بچی راکھ
لاہور لائی گئی جہاں بیوہ گھر اور اپاہج آشرم کے قریب واقع مقبرہ میں اسے رکھ دیا گیا گنگاپور کے لوگ درشن کے لیے آئے آخری تقریب میں ٹاون ہال گارڈن بھرا ہوا تھا ڈولا کا جلوس ہزاروں افراد پر مشتمل تھا لوگوں نے دکانیں بند رکھیں جلوس کے شرکاء میں دودھ تقسیم کیا گیا گھروں کی بالکونیوں سے
Read 17 tweets
2 Apr
طائف سے واپسی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک وضعدار مشرک مطعم ابنِ عدی اور اس کے بیٹوں کی حفاظت میں مکے میں داخل ہوئے مطعم تو مسلمان نہ ہوا مگر بعد میں اس کے بیٹے مسلمان ہو گئے مشرک ہونے کے باوجودِ رسول اللہ صلوات سلام کے دل میں مطعم ابنِ عدی کے اس احسان کا بہت احترام تھا
جب غزوہِ بدر میں مشرکینِ مکہ کے ستر سرخیل قیدی بنے جن میں حضرتِ عباس بن عبد المطلب اور عقیل بن ابوطالب اور رسول اللہ صلوات و سلام کے داماد ابو العاص بھی تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آج اگر مطعم ابنِ عدی زندہ ہوتا تو میں اس کی سفارش پر ان تمام بدبودار لوگوں کو رہا
کر دیتا حبشہ کے بادشاہ نے جب مسلمانوں کو پناہ دی تو رسول اللہ صلوات و سلام نے مسلمانوں کو نصیحت فرمائی کہ وہ نجاشی کے دست و بازو بن کر اس کے دشمنوں کے خلاف اس کی مدد کریں دوسری وصیت یہ فرمائی کہ کبھی بھی حبشہ پر چڑھائی مت کرنا ہم ان کے احسان مند ہیں مسلمان فرانس چین اور افریقہ
Read 6 tweets
2 Apr
شب برات کے متوالوں سوشل میڈیا پر معافیاں مانگنے والوں کے نام معروف ڈراما نگار نورالہدی شاہ کی پر اثر تحریر
پچھلی رات معافیوں کی رات کے طور پر منائی گئی سب نے سب سے کھڑے کھڑے معافی مانگی اور صبح صبح ہوتے ہلکے پھلکے ہو کر سو گئے سوشل میڈیا نے اسے اور بھی آسان کر دیا ہے خدا کرے روز
ِ محشر بھی وائی فائی کام کرتا ہو اور ہم سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے یوں ہی رابطے میں ہوں اتنی آسانی سے حقوق العباد کی اگر معافیاں روزِ محشر بھی ہو گئیں تو یقیناً حساب مختصر ہو جائے گا اور جلد از جلد ہم بہشت کے ائرکنڈیشنڈ ہال میں پہنچ چکے ہوں گے
معافیوں کی اُس گزر چکی رات میں
حیدرآباد سے کراچی کا سفر کر رہی تھی۔ اسی سفر کے دوران سوشل میڈیا پر معافیوں کا لین دین پڑھتے ہوئے مجھے ایک ذاتی تجربہ یاد آ گیا تقریباً چھ سال پہلے دبئی کے ہسپتال میں میری نواسی وقت سے بہت پہلے ساتویں مہینے کی ابتدا میں ہی پیدا ہو گئی میرے گھر کا وہ پہلا بچہ تھی شادی کے چار سال
Read 34 tweets
2 Apr
دعائے کورونا
اگر آپ نے کسی کو کورونا وائرس سے بچنے کی دعا بتائی ہے اور اس کو پڑھنے کے باوجود اس کو کورونا ہو گیا ہے تو اس کو بتا دیجئے کہ ترمذی کے راوی نے جھوٹ بولا ہے رسول اللہ صلوات و سلام نے نہیں
الحمد للہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ، و فضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا
اس قسم کی فوری اثر دکھانے کے دعوے کے ساتھ پیش کی گئ دعاؤں کے بےاثر نکلنے کے نتیجے میں رسول اللہ صلوات و سلام کی رسالت پر سوال کھڑے ہو جاتے ہیں جس طرح ہم مرزے کی پیشگوئیوں کے جھوٹ ثابت ہونے پر اسکے ماننے والوں کے منہ میں انگلیاں دیتے ہیں
بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیء فی الارض ولا فی السماء و ھو السمیع البصیر
اگر کوئی یہ دعا پڑھ کر زہر بھی کھا لے تو اثر نہیں کرتا اس کے ساتھ ایک جرنیل کا قصہ بھی نتھی کیا جاتا ہے کہ جس کو دشمن نے زہر دیا اور بس پسینہ نکل کر رہ گیا نہ عمر فاروق کو کچھ ہوا نہ خالد بن ولید کو
Read 6 tweets
2 Apr
بدلے بدلے مرے غَم خوار نظر آتے ہیں
مرحلے عشق کے دُشوار نظر آتے ہیں

کشتی غَیرت‌ِ احساس سلامت یا رب
آج طُوفان کے آثار نظر آتے ہیں

انقلاب آیا نہ جانے یہ چمن میں کیسا
غُنچہ و گُل مجھے تلوار نظر آتے ہیں

جِن کی آنکھوں سے چھلکتا تھا کبھی رنگ خلوص
اِن دنوں مائلِ تکرار نظر آتے ہیں
جو سُنا کَرتے تھے ہنس ہنس کے کبھی نامۂ شَوق
اَب مری شَکل سے بیزار نَظَر آتے ہیں

اُن کے آگے جو جُھکی رہتی ہیں نظریں اپنی
اس لیے ہم ہی خطا وار نظر آتے ہیں

دُشمن خُوئے وفا رسمِ محبَّت کے حرِیف
وہی کیا اور بھی دو چار نَظَر آتے ہیں
جنسِ نایابِ محبَّت کی خُدا خیر کرے
بُوالہوس اُس کے خَرِیدار نظر آتے ہیں

وقت کے پُوجنے والے ہیں پُجاری اُن کے
کوئی مطلب ہو تو غَم خوار نظر آتے ہیں

جائزہ دل کا اگر لو تو وفا سے خالی
شکل دیکھو تو نمک خوار نظر آتے ہیں
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!